قواعد القرآن کورس ہیلپ لائن !

ڈان نے 'قواعد القرآن کورس' میں ‏ستمبر 18, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    بسم اللہ الرحمان الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

    یہ تھریڈ شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ "قواعد القرآن کورس" کے کسی درس ، عبارت یا کورس سے متعلق کوئی بھی سوال اگر کسی کے ذہن میں ہو یا کورس میں کچھ مدد مطلوب ہو تو بلاجھجک یہاں پر بیان کیا جاسکتا ہے ۔
    واضح رہے کہ یہاں پر آپ کے استفارات کے جوابات میں نہیں بلکہ اس کورس کے معلّمِین دیں گے ، معلمین میں درج ذیل احباب شامل ہیں :

    آپ یہاں پر اس کورس سے متعلق کوئی بھی استفار کرسکتے ہیں ، ان شاءاللہ اساتذہ کرام کی جانب سے آپ کو مطمئن کیا جائے گا ۔

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

     
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم!
    کیا یہ عربی کا کورس ویسا ہی ہوگا جیسا کہ قرآن میں عربی ہے۔۔۔۔؟؟؟
    میرا مطلب ہے کہ کچھ انسٹیٹیوٹ ایسی عربی کا کورس کرواتے ہیں جس کے کرنے سے آپ قرآنی عربی سمجھ سکیں گے۔ ان شاءاللہ
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    یہ کورس عربی بول چال کیلئے نہیں‌ہے بلکہ قرآن اور حدیث کو صحیح پڑھنے اور سمجھنے کیلئے منتعقد کیا گیا ہے اگر اللہ نے چاہا تو اس کورس کے بعد عربی بول چال والا کورس شروع کیا جائے گا ۔۔۔
     
  4. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    السلام علیکم !
    شداد بھائی ایک بات معلوم کرنا چاہتا تھا کہ کیا قواعد القرآن کورس کے زمرے میں مخصوص اراکین کو ہی داخلے کی اجازت ہے یا سب نئے پرانے اراکین کو ؟
    کل ایک دو نئے اراکین نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں ناکامی ہوئی !
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  6. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    السلام علیکم
    شداد بھا ئی اس شرط کا کیا فائدہ ہوگا:00038:
     
  7. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    اتنی پوسٹس والے اراکین فورم میں نئے نہیں‌رہتے اور اسے استعمال کرنا جان لیتے ہیں اور ویسے بھی بقیہ سیکشنز کا بھی تو کوئی حق ہے ہم پر :pDT_apl:
     
  8. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    جی میں آپ کی بات سے متفق ہوں ،
    لیکن 100 پوسٹس کچھ زیادہ ہی نہیں ہوجاتیں ؟:hammer:
    پوسٹس کی تعداد کی حد ختم تو نہیں ہونا چاہیے البتہ کیا یہ حد کم کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے ؟:book:
     
  9. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    میں نے آج پڑھی اس کورس کی تفصیل اتنے دنوں سے آرہی ہوں پر پتہ ہی نہ چلا :( اچھا اس میں ایڈمیشن لینا ہوگا یا بس اسی طرح پوسٹ کے جوابات دینے ہونگے ؟ مشق کے بارے میں لکھا ہے شداد بھائی تو وہ کس طرح کریں اور کہاں ارسال کرنی ہیں
     
  10. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    یہ 100 پوسٹس کی تعداد کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ گروپس کی تقسیم کا مسئلہ ہے جو میں یہاں بتا نہیں سکتا ۔۔۔ :00039:

    دراصل یہ بات میرے علم میں نہیں تھی کہ اراکین مکتبہ اسلامیہ کو یہاں تک رسائی نہیں‌ہے وہ تو حسان بھائی کی مہربانی جو اُنہوں‌نے مجھے اس بارے مطلع کیا ۔ اِس کورس میں ایڈمشن نہیں ہے جس کا جی چاہے وہ اس میں شریک ہوسکتا ہے ۔
    اور بہت جلد ایک تھریڈ شروع کرتا ہوں جس میں مشقوں کے متعلق تعلیمات ہوں‌گی ۔۔۔ ان شاءاللہ
     
  11. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    السلام علیکم
    عربی میں جن لفظ میں حرف علت ہوتے ہیں انکے روٹ ورڈ کو کیسے پہچانا جائے ؟

    وسلام
     
  12. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    میں آپ کے سوال میں نشان زدہ کلمات کو سمجھ نہیں‌پایا ۔۔۔ :00013:
     
  13. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    مجھے سمجھانا ہی نہیں آیا :( مثال کے طور پر رحیم کا روٹ ہے ر - ح - م ہے اب الناس کا روٹ ہے ن - و - س اس میں و حرف علت ہے تو بہت سارے ایسے لفظ آتے ہیں قرآن میں اس کی علامت کیا ہوتی ہیں ؟
     
  14. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    آپ کی روٹ سے مُراد مصدر ہے ؟

    رحیم اور الناس اور اس طرح کے اسماء و افعال کو جب مقررہ اوزان پر پرکھا جاتا ہے تب حرف علت حرف علت سے تبدیل ہوجاتا ہے یا گرجاتا ہے ۔۔۔
    ویسے بہتر یہی ہوگا کہ اس کو آنے والے اسباق تک مؤخر کردیا جائے کیونکہ اب اسے صحیح طرح سمجھنا اور سمجھانا قبل ازوقت ہوگا ۔
     
  15. ہما

    ہما -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 23, 2007
    پیغامات:
    1,694
    السلا م علیکم ! کیا ہم اس کورس میں‌شامل ہو سکتے ہیں‌
     
  16. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  17. ہما

    ہما -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 23, 2007
    پیغامات:
    1,694
    Root words یعنی کہ جیسے ربنا میں روٹ ورڈ‌ ر ب ب ہے
    اس طرح‌۔۔۔۔حروفَ علت
    جیسے ۔۔۔۔۔ا و ی

    جیسے مُصیبۃُُ میں‌روٹ ورڈ ۔۔ص و ب ہے
    یہ کیسے جانا جائے ۔۔۔

    روٹ ورڈ جاننے کا فائدہ یہ ہے کہ عربی لغت میں‌روٹ‌ورڈز سے ہی ۔۔۔۔ ہم لغت میں کوئی لفظ ڈھونڈ سکتے ہیں !!

    شکریہ ۔۔جزاک اللہ خیر !
     
  18. ابو وقاص

    ابو وقاص -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 13, 2008
    پیغامات:
    382
    بھائی کیا یہ تجوید کا کورس ہے؟
    اور پلیز اس پر کوئی شرط نہ لگائیں۔۔۔
     
  19. ابو وقاص

    ابو وقاص -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 13, 2008
    پیغامات:
    382
    شداد بھائی یہ روٹ ورڈ یعنی اساس (عربی میں) اور انگریزی میں بیس ورڈ کہتے ہیں ۔
     
  20. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    نہیں‌بھائی یہ قرآنی گرائمر کورس ہے ۔ اور بنا کسی شرط کے :)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں