[you] آئیں یہاں گپ شپ کریں !

ابن عمر نے 'قواعد القرآن کورس' میں ‏نومبر 1, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    معزز اراکین کرام

    کچھ عرصہ قبل اردو مجلس پر عربی کورس کرائے جانے پر اتفاق ہوا مگر وقت نے ساتھ نہ دیا اب الحمدللہ وہ مُناسب موقع آگیا ہے جس میں ہم آپ تک سب سے افضل زبان کے قواعد پہنچائیں ۔
    رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں اس افضل کام کی ابتدا کرنے کی سعادت نصیب ہوئی جو اب تک جاری ہے اور دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسے جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین


    اِس تھریڈ کے شروع ہونے تک عربی قواعد کے سات اسباق ارسال کئے جاچکے ہیں جسے آپ میں سے اکثر نے پڑھ لئے ہوں‌گے لیکن پڑھنے کے بعد اس کا نتیجہ نظر نہیں آرہا ، یادرکھئے کوئی بھی زبان جب تک سُنی اور بولی (پڑھی اور لکھی) نہ جائے تب تک اس پر عبور کرنا بہت مشکل ہے ۔ اِسی نقطہ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم آپسی گفتگو (گپ شپ) برائے کتابت اِس تھریڈ کی شروعات کرنے جارہے ہیں ۔ اُمید ہے عربی قواعد کے طلباء اِس تھریڈ میں اپنے مابین عربی قواعد کے متعلق گپ شپ کرکے مستفید ہوں‌گے ۔

    اِس تھریڈ میں بنیادی طور پر اردو زبان میں ہی گپ شپ کی جائے گی مگر گفتگو عربی قواعد اور عربی زبان کے متعلق ہی ہوگی ۔

    اللہ تعالیٰ ہمیں اِس پیاری (عربی) زبان کو سیکھنے سکھانے اور اِس سے قرآن اور حدیث کو پڑھنے اور سمجھنے پھر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    شکریہ علمدار بھائی اور مون لائیٹ آفریدی بھائی !

    لیکن یہاں صرف شکریہ ادا کرنا کافی نہیں ہے عربی زبان اور اردومجلس پر شروع کئے جانے والے عربی قواعد کورس کے متعلق بات چیت شروع کی جائے ۔

    شاید آپ سوچ رہے ہوں‌کہ بات کہاں‌سے شروع کریں ۔۔۔ تو میں کچھ عناوین لکھ دیتا ہوں اس سے ابتدا کی جائے ۔

    کہ :

    1۔ کیا واقعی آپ عربی زبان سیکھنا چاہتے ہیں؟
    2۔ کون سی عربی ؟ عامی یا فصیح؟
    3۔ کیوں؟
    4۔ اردومجلس پر شروع کئے جانے والے عربی قواعد کورس سے آپ نے کتنا استفادہ کیا؟
    5۔ اس کورس میں‌بہتری لانے کیلئے آپ کی کوئی تجاویز؟
     
  3. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]شداد بھائی آپ نے تثنیہ کی وضاحت کردی کہ آخر میں زبر لگاکر " انِ " لگایا جاتا ہے لیکن " جمع " کے متعلق صرف یہ کہا کہ ایسا اسم جو دو سے زائد افراد یا چیزوں کو ظاہر کرے ۔
    مجھے یہ جاننا ہے کہ واحد سے جمع کس طرح بنایا جاتا ہے ۔۔ یہ بھی بتائیں ۔ شکریہ ۔
    [/font]
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]آٹھواں‌ سبق جمع کی تفصیل پر ہی مبنی ہوگا ۔ ان شاءاللہ[/font]
     
  5. احمد غزنوی

    احمد غزنوی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 19, 2008
    پیغامات:
    32
    وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ

    شداد بھائی بہت عمدہ سلسلہ ہے۔ جزاک اللہ خیر

    آپ نے پوچھا ہے کہ عربی کیوں سیکھنا چاہتے ہیں۔ اور کونسی؟‌

    تو میں فصیح عربی سے واقفیت کا طالب ہوں تاکہ عربی کتب سے بہتر استفادہ کرسکوں۔

    رہی بات کورس سے استفادے اور بہتری کی تجاویز کی تو فی الوقت میں‌ سابق دروس دیکھ رہا ہوں کیونکہ دیر سے شمولیت اختیار کی ہے لہذا اس بارے میں‌ کچھ نہیں‌ کہہ سکتا۔
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وعلیکم السلام !
    عربی سیکشن میں‌ خوش آمدید بھائی احمد غزنوی ـ یقننا فصیح عربی سیکھے بغیر قرآن اور عربی کتب سے استفادہ ممکن نہیں‌ـ شداد بھائی نے کافی محنت سے یہ عربی اسباق تیار کیے ہیں ـ چونکہ وہ بھی عربی زبان سے اچھی واقفیت رکھتے ہیں اس لیے ان شاء اللہ فائدہ ہوگا ـ
     
  7. احمد غزنوی

    احمد غزنوی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 19, 2008
    پیغامات:
    32
    جزاک اللہ خیر عکاشہ بھائی۔

    آپ نے درست کہا کہ عربی سیکھے بغیر قرآن مجید اور عربی کتب سے (اتنا اضافہ کروں‌ گا کہ "کما حقُہ" کیونکہ کسی حد تک تو تراجم سے بھی کام چل جاتا ہے) استفادہ ممکن نہیں۔

    جی شداد بھائی کی محنت کا تو اندازہ ہورہا ہے مجھے۔ اللہ سبحانہ و تعالی انہیں‌ جزائے خیر عطا فرمائیں۔
     
  8. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    الحمد للہ بھائی بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے میں نے اس کورس میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے 100 مراسلات جلد از جلد مکمل کئے ہیں۔
    میرا سوال یہ ہے کہ عربی فصیح اور عربی عامی میں کیا فرق ہے؟
    میں یہ کورس قران کو سمجھ کر پڑھنے کیلئے کرنا چاہتی ہوں انشااللہ۔ اللہ سبحانہ تعالی آپکو اسکا بہترین اجر عطا فرمائیں۔ آمین۔
     
  9. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    آپ کا بہت بہت شکریہ جو اس کورس میں شمولیت اختیار کی ۔۔۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کورس سے مکمل استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

    فصیح عربی وہ جو قرآن و حدیث کے قواعد پر مبنی ہو ۔۔۔ جیسے علم الصرف و علم النحو وغیرہ
    عامی عربی وہ جو فصیح عربی کی ہڈی پسلی توڑ کر بولی جائے ۔۔۔ عموماً یہ بولی جاتی ہے لیکن بدوی شعروشاعری کے سوا یہ لکھی نہیں جاتی ۔
    مثال کے طور پر سعودی عرب میں آپ کسی کو مختصر فوری معذرت پیش کرنا چاہیں تو یوں‌کہیں گے [ar]مَعْلَیْش[/ar] جبکہ یہاں ہمارے پردیسی بہن بھائی اس کی بھی ہڈی توڑ کر یوں کہتے ہیں ۔۔۔ [ar]مَالِشْ[/ar] ۔۔۔ جبکہ اصل میں یوں‌ہے ۔ [ar]مَالَیْسَ بِشَئٍ[/ar]
    عامی عربی ہر عربی ملک میں اپنے اپنے انداز سے بولی جاتی ہے ۔ جو سعودی عرب میں بولی جاتی ہے وہ مصر میں نہیں اور جو مصر میں وہ سعودی عرب میں نہیں اور جو شام میں وہ امارات میں نہیں‌ اور جو امارات میں وہ شام میں‌نہیں‌بولی جاتی ۔۔۔ البتہ یہ سب ایک دوسرے کی بولی سمجھ لیتے ہیں ۔۔۔ :00005:

    میرا بھی یہی مقصد ہے ۔ ان شاءاللہ آئندہ کلاسوں میں قرآن اور حدیث کے متون پر مشق کروائی جائے‌گی ۔۔۔ مزید قرآن اور حدیث کا لفظی ترجمہ کرنے کا سلیقہ بھی سکھایا جائے گا مزید برآن بقیہ علومِ اسلامیہ کی کتب کو پڑھنے اور سمجھنے کا اسلوب بھی سمجھایا جائے گا ۔۔۔
    اُمید ہے آپ اراکین اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں‌گے ۔۔۔
     
  10. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    انشااللہ بھائی۔بہت شکریہ، تفصیل بتانے کیلئے۔
    معلیش، ایش اور لیش جیسی عربی مجھے کچھ کچھ آتی ہے، میرے ساتھ ایک لطیفہ ہوا تھا کہ ہمارا مصری مینجر جبیل کو گبیل کہا کرتا تھا، کافی عرصہ مجھے سمجھ نہیں آیا میں نے اپنی سعودی ساتھی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ جبیل ہے اور مصری گ نہیں بولتے۔ جیسے سعودی ق کو گ بولنے لگے ہیں اور وہ قلب کو گلب بولتے ہیں۔
     
  11. احمد غزنوی

    احمد غزنوی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 19, 2008
    پیغامات:
    32
    جی ہاں‌ اور جب میں‌ سعودیہ آیا تو اسی فصیح اور عامی عربی کے فرق کی وجہ سے مجھے ابتدا میں کچھ دشواری ہوئی۔ کیونکہ عام طور پر بول چال میں‌ فصیح عربی نہیں‌ استعمال ہوتی۔

    اور سعودی بھائی تو اچھا ہے کہ ق کی جگہ گ بولتے ہیں، مصری بھائی تو ق کو غائب ہی کردیتے ہیں‌ مستقل طور پر ۔۔۔ مثلاً مقلقل (کڑاہی) کو سعودی بھائی "مگلگل" کہیں‌ گے۔ اب مصری سے سنیں‌ تو وہ اس کو "م ال ال" کہے گا اور آپ انہیں پہلی بار سن رہے ہوں‌ تو دماغ کا گھوم جانا لازمی ہے۔۔
     
  12. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    جی ویسے مجھے میڈیکل سے متعلق عربی آتی ہے۔ مریضوں سے بات چیت کرتے کرتے کافی سیکھی تھی، کچن سے متعلق بہت کم آتی ہے لیکن اچھی بات ہے کہ یہاں ہمیں صحیح قرانی عربی سیکھنے کا موقع مل رہاہے، لیکن یہ جو آپ نے اتنا ثقیل لفظ لکھا ہے نا مقلقل، یہ لکھنے میں ایسا ہے تو بولنے میں تو اور مشکل ہوگا۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 24, 2008
  13. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ بھائی۔
    الدرس الاول میں آپ نے لکھا ہے کہ عربی زبان میں الف اور ہمزہ میں بڑا واضح‌فرق ہے۔
    کیا آپ اس فرق کو واضح کر سکتے ہیں؟
     
  14. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    بالکل واضح فرق ہے ۔۔۔ ملاحظہ فرمائیں ۔

    [ar]الف[/ar] وہ ہے جس پر کوئی حرکت نہ ہو جیسے [ar]دُعا ، انیاب، قیام ، تراویح[/ar] (دُعا کا الف ، انیاب کا دوسرا الف ، قیام کا الف، تراویح کا الف ) الف کہلائے گا
    یاد رکھئے کہ الف کبھی بھی شروع میں نہیں آسکتا صرف درمیان میں یا آخر میں آسکتا ہے ۔۔۔ :)
    جبکہ
    [ar]ھمزہ[/ar] وہ ہے جس الف پر کوئی حرکت ہو جیسے [ar]اَلکتاب ، اُسجد ، اِرکع[/ar] (اَلکتاب کا پہلا الف ، اُسجدکا الف ، اِرکع کا الف) ھمزہ کہلائے گا کیونکہ یہ تمام (الف) متحرک ہیں ـ
     
  15. احمد غزنوی

    احمد غزنوی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 19, 2008
    پیغامات:
    32
    السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

    جزاک اللہ خیرا شداد بھائی۔

    یعنی مختصراً ہم اسے یوں‌ سمجھ سکتے ہیں‌ کہ جب الف پر کوئی حرکت ہو تو وہ الف نہیں‌ رہے گا بلکہ ہمزہ کہلائے گا۔
     
  16. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جی آپ نے بالکل صحیح سمجھا ۔۔۔ :00016:
    لیکن سسٹر مہا نے نہیں بتایا کہ انہیں ان کے سوال کا جواب ملا ہے کہ نہیں‌۔۔۔ :think:
     
  17. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    جی بھائی مجھے جواب مل گیا ہے الحمدللہ۔ اور سمجھ بھی آ گیا ہے۔
     
  18. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    جزاک اللہ خیرا شداد بھائی یہ تھریڈ آج ہی دیکھا انشاء اللہ ضرور بات کریں گے مجھے تو ویسے بھی سخت ضرورت ہے عربی کلاس کی بس وقت کی کمی کی وجہ سے آج کل مجلس پر آنا کم ہو رہا ہے ابھی کچھ دنوں میں کلاس کی چھٹیوں میں آتی ہوں انشاءاللہ
     
  19. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    اعجاز بھائی جزاک اللہ خیر۔۔۔آپ نے عربی کی کلسز شروع کر دیں ہیں مبارک ہو۔۔۔مجھے تو بہت خوشی ہوئی ہے۔۔۔ہمارے لیے دعا کریں کہ باقاعدگی سے آئیں تاکہ اس سے استفادہ کر سکتی۔۔۔جزاک اللہ خیر/
     
  20. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    اعجاز بھائی نہیں بہنا عمدالرحمن بھائی عرف زمرد بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں