بلھے شاہ کا کلام

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏اپریل 3, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اردو مجلس ميں پنجابی؟؟؟
    [
    علم پڑھن تے اشراف نہ تھیون
    جیہڑے ہوون اصل کمینے
    شوم تھیں کدے صدقہ نہ ہووے
    بھاویں ہوون لکھ خزینے
    تے پتل کدے سونا نہ بن دا
    بھاویں جڑیے لعل نگینے
    تے بلھیا باجھ توحید جنت نہ لبدی
    بھاویں مرئیے وچ مدینے!!
    بلھے شاہ
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اردو ترجمہ:

    علم پڑھے پر شرف نہ پائے
    جو ہو دراصل کمینہ
    کنجوس کبھی صدقہ نہ دے
    چاہے پاس ہو لاکھ خزینہ
    پیتل کبھی سونا نہ بنے
    چاہے جڑ لو لعل نگینہ
    بلھیا توحید بنا جنت نہ ملے
    چاہے مریں جا شہر مدینہ
     
  3. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    اردو ترجمے کے لئے بہت بہت شکریہ رفی بھائی

    بلھے شاہ کے مشرکانہ عقائد کے بارے میں تو ہم نے بہت کچھ پڑھا تھا مگر یہ توحیدانہ شاعری حیران کر گئی :00039:
    خصوصاً یہ شعر تو بہت زبردست ہے :
    بلھیا توحید بنا جنت نہ ملے
    چاہے مریں جا شہر مدینہ


    یعنی کہ "توحید" اصل شئے ہے ، مکہ یا مدینہ میں وفات پانے سے جنت نہیں مل جایا کرتی !!
    کیا بات ہے بلھے شاہ کی شاعری کی :00001:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    وہ کیا ہے کہ، کبھی کبھی سچ بھی منہ سے نکل جاتا ہے۔ :00026:
     
  5. سخنور

    سخنور -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 11, 2007
    پیغامات:
    133
    یہ کلام بلھے شاہ کا نہیں ہے۔بلھے شاہ کی کسی بھی مستند کتاب میں یہ کلام موجود نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بهائى ميں نے يه كسى ديوان وغيره سے نہیں لكها تها،بلكه ايك عام اخبارى آرٹیکل ميں سے نقل كيا تها.اگر يه نسبت غلط هے تو دروغ بر گردن راوى!
    اورميرى طرف سے بہت معذرت.
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ہمم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    زبردست
     
  10. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    انداز تو بھلے شاہ والا ہی ہے۔ مگر یہ بھی تو ہے کہ ان صوفیوں‌کے نزدیک توحید اللہ کو احد ماننے میں‌نہیں بلکہ کائنات کو احد ماننے میں‌ہے! جس طرح‌ ان کے روحانی بھائی عیسائیوں‌کی توحید تین خداوں‌میں‌ہے۔
     
  11. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    واہ جی واہ کیا بات ہے اور یہ بلھے شاہ کا ہی کلام ہے کتاب کا نام میں بتا دوں ان شاءاللہ رہی مستند کی بات تو ان کی کوئی بھی بات مستند نہیں ہے۔
     
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جی بھائی، کتاب کا نام بتا دیں؟
     
  13. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    کلام تو بلھے شاہ کا نہیں ہے لیکن سٹائل ویسا ہی ہے۔
     
  14. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    میرے پاس کتاب پڑھی تھی کلیات بلھے شاہ پہلے تو کتاب تلاش کرنے میں ہی بڑا وقت لگ گیا اتنی کتابوں میں سے پھر ملی تو تلاش کے بعد یہ کلام بابا جی کا نہیں‌پایا۔ البتہ یہ کلام باہو ہے جو چنبے دی بوٹی میں کتاب میں مذکور ہے البتہ دیکھنے پر تفصیل دے دوں گا وہ چنبے دی بوٹی بھی اب کتابوں میں سےتلاش کرنا پڑے گی۔لیکن جن صاحب نے یہ بتایا کہ یہ کلام باہو ہے ان کا یہ کہنا تھا کہ اس شعر میں کلا کچھ یوں ہے۔
    "علم پڑھن تے اشراف نہ تھیون جیہڑے ہوون اصل کمینے" یہ لفظ "تھیون" جھنگ شورکوٹ کی زبان میں آتاہے جس کو لوئر پنجاب میں جانگلی زبان بولتے ہیں اور یہ ہی زبان سلطان باہو کی تھی۔ اگر یہ بلھے شاہ کا کلام ہوتاتو ہونا تھا۔ "علم پڑھن تے اشراف نہ ہوندے" یہ لفظ ہوندے اپر پنجاب کی طرف ٹھوس پنجابی میں بولا جاتاہے۔ اور کلام بلھے شاہ میں یہ اکثر جگہ نظر بھی آئے گا۔ مزید اس پر بات اگلی تحقیق کے بعد پیش کردوں گا ان شاء‌اللہ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں