ابن صفی ناولوں سے جرائم کی ترغیب یا تردید ؟

باذوق نے 'گوشۂ ابن صفی' میں ‏جولائی 29, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ابنِ صفی پر ستّر کی دھائی کے دوران جامعہ کراچی میں ایک ادبی عدالت میں الزام عائد کیا گیا کہ :
    آپ کے ناول پڑھ کر جرم کی ترغیب ملتی ہے اور مجرم جنم لیتے ہیں۔
    تو ان کا جواب تھا کہ :
    ان ہی ناولوں کو پڑھ کر ریٹائرڈ ایر مارشل نور خاں جیسے جری افسران پیدا ہوتے ہیں
    (واضح رہے کہ اس سوال جواب سے کچھ روز قبل ہی نور خاں نے پی آئی اے کے چیئرمین ہونے کے باوجود ایک طیارے کے ہائی جیکر کو تنِ تنہا زیر کر لیا تھا اور اس کشمکش میں انہیں گولی بھی لگی۔)


    اسی موضوع اور الزام کا جواب ہمیں جاسوسی دنیا کے ناول ’گارڈ کا اغوا‘ میں بھی ملتا ہے۔ نہ صرف جواب بلکہ آجکل کے حالات پر ایک بہترین تبصرہ بھی، اس مکالمہ میں موجود ہے:
    ذیل میں ملاحظہ فرمائیں :

    جرائم کے بڑھنے کی وجہ ابنِ صفی کے کردار کرنل فریدی کے ان مکالمات سے بھی ظاہر ہوتی ہے :

     
  2. موجو

    موجو -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2009
    پیغامات:
    15
    السلام علیکم
    اچھی معلومات شئیر کرنے کا شکریہ باذوق بھائی
     
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    السلام علیکم
    باذوق بھائی ویسے میں ادب برائے زندگی کا قائل ہوں۔ اور مجھے پڑھنے میں نسیم حجازی ، طارق اسمٰعیل ساگر اور عمیرہ احمد پسند ہیں۔ معاشرتی ناولوں میں‌عمیرہ احمد کا کوئی جواب نہیں۔
     
  4. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    وعلیکم السلام
    ادب کے معاملے میں میرا نظریہ تھوڑا سا مختلف ہے۔ میں "ادب برائے زندگی" اور "ادب برائے ادب" کی درمیانی راہ کا قائل ہوں۔
    اور ابن صفی کے تقریباَ تمام ناول اسی درمیانی راہ سے گزرتے ہیں۔ یہ ناول ایک عام اردوداں کو اردو زبان و ادب کی اصل چاشنی اور اصولوں سے بھی واقف کراتے ہیں اور زندگی کے بیشمار اچھے برے پہلوؤں سے بھی۔
    نسیم حجازی کو میں نے کافی عرصہ پہلے پڑھا ہے ، اس میں شک نہیں کہ تاریخی ناولوں کے ضمن میں ان کا نام بہت معروف ہے۔ عمیرہ احمد بھی معاشرتی موضوعات پر اچھا لکھتی ہیں۔ لیکن ان کا تقابل کسی بھی طرح بانو قدسیہ یا بشریٰ رحمٰن سے نہیں کیا جا سکتا۔ موخرالذکر ناول نگار خواتین پختہ کار اور اردو ادب کے حوالے سے کافی مشہور و مقبول ہیں جبکہ عمیرہ ابھی نوآموز ہیں۔
    طارق اسمٰعیل ساگر کے ناول پڑھنے کا موقع ابھی مجھے نہیں ملا جبکہ ان کے کچھ ناولوں کی پ۔ڈ۔ف ون اردو ڈاٹ کام پر دستیاب ہیں۔
     
  5. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    اس میں کوئی شک نہیں کہ ابن صفی نے اپنے ناولوں میں جرائم کے اسباب اور وجوہات کی گہری نشاندہی کی ہے اورصرف نشاندہی ہی نہیں بلکہ یہ بھی بتایاہے کہ جرائم کاسدباب کیسے ہوسکتاہے۔
    ابن صفی نے اپنے ایک انٹرویو میں صحیح کہاتھا کہ میں نے بہت بڑی بڑی باتیں اپنے جاسوسی ناول میں عام فہم پیرائے میں بیان کردیاہے اور ابن صفی کے ناولوں کامطالعہ کرنے والوں پر مخفی نہیں ہوگا کہ ابن صفی کایہ دعویٰ صرف دعوی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔
     
  6. رانا ابو بجاش

    رانا ابو بجاش ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 15, 2009
    پیغامات:
    80
    ابن صفی کے ناولوں مین وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو ایک اچھے ناول میں ہونی چاہئیں۔
     
  7. طارق اقبال

    طارق اقبال محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2009
    پیغامات:
    316
    بہہت اچھی اور معلوماتی شیرنگ ہے
     
  8. وقاص علی

    وقاص علی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    26
    اچھی شیرنگ کی ہے

    ویسے میں آجکل ہاشم ندیم کا ناول پڑھ رہا ہے عشق مجازی سے لیکر عشق حقیقی تک بہت اچھا ناول ہے جنگ اخبار میں قسط وار چل رہا ہے
     
  9. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    قرآن کو پڑھئے ، اس پر عمل کیجئے ، اسے علم الکلام کا اکھاڑہ نہ بنائیے۔
     
  10. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بالکل صحیح کہا کاشف بھائی آپ نے۔
    لیکن صرف ایک بات پوچھوں گا، آپ کی بات کا یہ مطلب تو نہیں ہے نا کہ ہمیں اچھے ناول ، جن میں دینی اور دنیاوی دونوں اعتبار سے ہمارے لیے سبق ہو، نہیں پڑھنے چاہیں۔۔۔۔صرف کنفرمیشن مانگ رہا ہوں، ورنہ اس ضمن میں مختلف لوگوں کی مختلف رائے ہو سکتی ہے۔ :)
     
  11. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    ٰابن صفی پر کچھ نیا

    لیجیے صاحب، ایک اور نئے اضافے کے ساتھ حاضر ہوں: وادی اردو پر آپ دیکھ سکتے ہیں جناب ولائیت احمد صاحب سے ملاقات جو ابن صفی کے ناولز کے ٹایٹلز بنایا کرتے تھے: اس کے لیے لنک ملاحظہ ہو:
    http://www.wadi-e-urdu.com/category...ayet-ahmed-ابن-صفی-کے-آرٹسٹ-ولائیت-احمد-سے-م/
    آرٹسٹ ولائیت احمد صاحب سے ملاقات جناب ابن صفی صاحب کے صاحبزادے ڈاکٹر احمد صفی کے توسط سے 14 اکتوبر 2009 کو ان کی قیام گاہ پر ہوئی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں