بیت اللہ محسود ہلاک ہو چکے ہیں: شاہ محمود

کنعان نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اگست 7, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    بیت اللہ محسود ہلاک ہو چکے ہیں: شاہ محمود

    Friday, 7 august, 2009, 07:55 GMT 12:55 PST


    ماضی میں بھی بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی خبر آئی تھی جو غلط ثابت ہوئی تھی

    پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک کے انٹیلیجنس ذرائع نے بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے تاہم زمینی شواہد کی بنیاد پر اس خبر کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

    پاکستانی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ تحریکِ طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود بدھ کو جنوبی وزیرستان میں ہونے والے مبینہ امریکی حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

    اگرچہ قبائلی ذرائع نے پہلے ہی بیت اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی تھی تاہم نہ تو طالبان اور نہ ہی سرکاری حکام حتمی طور پر یہ بتا رہے تھے کہ بیت اللہ محسود مارے گئے ہیں۔ یاد رہے اس سے ایک سال پہلے بھی ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے دعوٰی کیا تھا کہ بیت اللہ محسود علالت کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں تاہم کچھ عرصے بعد یہ خبر غلط ثابت ہوئی تھی۔

    کلِک بیت اللہ محسود کون ہیں؟

    شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے خفیہ ذرائع نے بیت اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے تاہم مکمل ثبوت کے لیے زمینی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔‘

    اس سے قبل پاکستانی وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ ’اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ بیت اللہ کی بیوی اور ایک بھائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم بیت اللہ کی ہلاکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تاہم ان کے مارے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں لیکن ہم حتمی ثبوت ملنے تک اس خبر کی تصدیق نہیں کر سکتے‘۔

    جنوبی وزیرستان میں مختلف قبائلی ذرائع نے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ان کے اپنے ہی قبیلے شابی خیل سے ہے، بی بی سی اردو کے نامہ نگار عبدالحئی کاکڑ کو بتایا ہے کہ بدھ کو ہونے والے حملے کے وقت بیت اللہ محسود اپنی دوسری بیوی کے ساتھ زنگڑئی گاؤں میں اپنے سسر مولانا اکرام اللہ کے گھر پر تھے کہ امریکی میزائل حملے کا نشانہ بنے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت بیت اللہ محسود مکان کی چھت پر تھے اور معدے میں شکایت کی وجہ سے ان کے سسر کے بھائی سعید اللہ محسود نے ان کو ڈرپ لگائی ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران فضا میں پہلے سے گردش کرنے والے امریکی جاسوسی طیاروں نے مکان پر میزائیل حملہ کردیا جس میں بیت اللہ محسود اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہلاک ہوگئے۔


    اس سے پہلے بھی لدھا سب ڈویژن میں بیت اللہ کے کئی ٹھکانے پر ڈرون حملہ ہوئے ہیں
    ذرائع کے مطابق ہلاکت کے بعد عینی شاہدین نے بیت اللہ محسود کی لاش دیکھی اور ان کے جسم کا آدھا حصہ مسخ ہوچکا تھا ۔ اس موقع پر ان کی مختصر دورانیے کی ایک ویڈیو بھی بنائی گئی۔ذرائع کے مطابق بیت اللہ کو جائے وقوعہ سے تقریباً ایک کلومیٹر دور نرگوسہ گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیت اللہ کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق نرگوسہ میں اس لیے ہوئی کیونکہ یہاں سے ان کے آباؤ اجداد نے بنوں ہجرت کی تھی تاہم طالبان کی سربراہی سنبھالنے کے بعد وہ مستقل طور پر جنوبی وزیرستان واپس آکر آباد ہوگئے۔

    اگرچہ اس بارے میں طالبان سے رابطہ قائم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے گزشتہ ہونے والے ڈرون حملوں کے مقابلے میں اس بار علاقے میں طالبان کی سرگرمیاں غیر معمولی طور پر زیادہ نظر آ رہی ہیں۔

    قبائلی اور سرکاری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان کی شورٰی کا ایک اہم اجلاس گزشتہ دو روز سے جنوبی وزیرستان میں جاری ہے جس میں نئے امیر کے انتخاب پر مشاورت جاری ہے۔ جمعرات کا اجلاس کڑمہ کے علاقے میں ہوا تھا جبکہ جمعہ کو اوس پاس میں اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں تحریکِ طالبان پاکستان کے نئے امیر کے لیے حکیم اللہ محسود، عظمت اللہ محسود اور ولی الرحمن محسود کے نام زیر غور ہیں۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے علاقے کے زیادہ تر راستے مقامی طالبان نے گزشتہ دو دن سے مسلسل بند کر رکھے ہیں اور شمالی وزیرستان سے بھی طالبان بڑی تعداد میں علاقے میں پہنچ رہے ہیں۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ علاقے میں ایسی بڑی بڑی گاڑیاں بھی آجا رہی ہیں جو عموماً عرب جنگجوؤں کے زیر استعمال رہتی ہیں۔

    بیت اللہ محسود گزشتہ چار سال سے مقامی طالبان کی قیادت کررہے ہیں۔ اس دوران ان پر پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے اور ملک میں ہونے والے زیادہ تر خودکش حملوں ، بم دھماکوں اور دہشگردی کے کئی دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔


    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/08/090807_baitullah_killed_reports_zs.shtml
     
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم!
    جی مجھے بھی اس بات کی خبر ملی کہ بیت اللہ محسود ڈرون حملہ میں مارا گیا۔
    مگر کچھ لوگ اس کی تردید بھی کررہے ہیں۔
    خیر ابھی تک بات مبہم ہی ہے نہ کہ تصدیق شدہ۔
    یہ اور بات ہے کہ طالبان نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ ان کا امیر بیت اللہ محسود مارا گیا ہے۔
    مگر مجھے اس بات پر کچھ شکوک و شبہات ہیں۔
    کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ وہ امریکہ کا اثاثہ تھا اور امریکہ اس کو مارنے والا نہیں ہے ایک اور بات کہ کتنی بار وہ پاک فوج کے ہتھے چڑھنے والا تھا کہ اوپر سے حکم آگیا کہ اس کو جانے دو۔
    اس بارے میں مجھے کچھ شکوک ذھن میں گھوم رہے ہیں۔
    1- اگر اس کو امریکہ نے ہی مارا ہے تو اس کی یہ ہی وجہ نکلتی ہے کہ جب پاک فوج نے اس کے علائقے میں آپریشن کیا تھا اور اس کے بالکل قریب آچکی تھی تو امریکہ کو اپنا پول کھلنے کا ڈر تھا اس لیے بجاء کہ وہ پاک فوج کے ہتھے چڑھے خود ہی اسے مار ڈالا۔
    2- اس کو کہیں بھگا دیا ہے اور پیچھے سے یہ خبر لگادی کہ بیت اللہ محسود مارا گیا ہے اور وہ پاک فوج کے چنگل سے نکل جائے اور چھپ کر پاکستان کے خلاف کاروایاں کرتا رہے۔

    حقیقت تو اللہ ہی جانتا ہے مگر اس کے مارنے کے پیچھے ان دو میں سے کسی ایک چيز ہی وجہ ہوسکتی ہے۔
    خیر اللہ بیت اللہ محسود کے فتنے سے عالم اسلام کو محفوظ کرے۔ آمین
     
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    آپ نے جو نقطہ نوٹ کیا ھے میں بھی اس پر اگریڈ ہوں یقیناً ایسا ہی ہوا ہوگا

    والسلام
     
  4. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    مجھے اس پات پہ حیرت ہوتی ہے کہ سب کچھ پوری دنیا کے سامنے کھلے عام "کھیل" کھیلا جاتا ہے پھر بھی ہم کو "کچھ نظر نہیں آتا"۔۔۔۔۔۔۔

    ادھر بیت اللہ محسود مارنے کی خبر کی تصدیق ہوتے ہی۔۔۔۔۔آئی ایم ایف کے قرضوں‌کی قسطیں "ڈھیلی" کردی جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔
    یہ قرضہ غالبآ وہی تھے جو "DO MORE" سے مشروط تھی۔۔۔۔۔

    واللہ کیا "time" اور "placing" ہوتی ہے۔۔۔۔۔کون کہتا ہے ۔۔۔سچن ٹندولکر ، رکی پونٹنگ ، برائن لارا اور انظمام اتنے مستند بلے باز ہیں۔۔۔۔۔
    اصل کھلاڑی تو ہماری حکومت اور امریکہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ادھر منہ سے نکلا حکم ۔۔۔۔ادھر پورا ہوا۔۔۔۔۔۔۔

    اب دیکھتے ہیں کس کی باری آتی ہے اور ساتھ ساتھ اس پر بھی نظر رکھیں کہ اب مزید کتنے قرض باقی ہیں۔۔۔۔۔۔۔کس کو مارنے پر یہ ادائیگی ہوگی۔۔۔۔۔۔
    میرا خیال ہے ۔۔۔۔فضل اللہ۔۔۔۔۔۔۔

    میں بیت اللہ محسود کا حامی نہیں ۔۔۔۔۔۔ اب دیکھتے ہیں امریکہ اور کتنے ۔۔۔ڈرامہ کے نت نئے کردار اسٹیج پر لاتا ہے۔۔۔۔۔
    کون اب ان "نیوز کاسٹرز" کا ۔۔۔۔۔ FAVORITE CELEBRITY۔۔۔۔۔بنتا ہے ؟
     
  5. فرحان دانش

    فرحان دانش -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 3, 2007
    پیغامات:
    434
    بائے بائے بیت اللہ محسود
     
  6. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    اصل بات یہی ہے۔ کیونکہ اب امریکہ کو کسی حد یہ احساس ہوچکا ہے کہ اس کی حامی حکومت اور نالائق ورزاء، مشرف کی طرح اس کے مقاصد کا دفاع نہیں کر پارہے ہیں اور پاک فوج کا موڈ اب کافی حد تک تبدیل ہو چکا ہے۔ اس کی وجہ ہمارے جرنیلوں کا غیرت مند ہونا نہیں بلکہ ایک عام سپاہی میں غم و غصہ کی وجہ سے یہ جرنیل ایک نئی تبدیلی لائے ہیں جس سے امریکہ کسی حد تک پریشان ہیں۔
    ہم بچپن سے اپنے مذہبی، سیاسی، سماجی رہنماؤں کے نعرے سنتے آرہے ہیں کہ "ہم ایک غیرت مند قوم ہیں اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو ہم اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دینگے"

    اب ان نام نہاد رہنماؤں سے یہ پوچھا جائے کہ ڈرون حملے امریکہ لاکھوں میل دور سے آکر آپ کی سرحدوں میں کر رہا ہے کیا ہماری پاک فضائیہ جھک مار رہی ہے ؟ یا وہ نعرے امریکہ کے علاوہ باقی تمام ممالک کے لئے تھے ؟
     
  7. رانا ابو بجاش

    رانا ابو بجاش ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 15, 2009
    پیغامات:
    80
    یہ اور بات ہے کہ طالبان نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ ان کا امیر بیت اللہ محسود مارا گیا ہے۔
    بھائی طالبان کمانڈر حکیم اللہ محسود نے اس کی تردید کی ہے اگرچہ اب وزیر داخلہ کہتا ہے کہ کہ یہ خود ہلاک ہو گیا ہے۔واللہ اعلم کیا حقیقت ہے آج کل فتنوں کا دور ہے
     
  8. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    ابھی ٹی وی میں تجزیہ نگار اسی پر ڈبیٹس کر رہے ہیں کہ اس کو مارنے کے بعد امریکہ یہ تعسر دینا چاہتا ھے کہ ابھی مزید پاکستان میں ڈرون حملوں کی ضرورت ھے اور ہم ان حملوں کی وجہ سے ہی ان کو ختم کر رہے ہیں جو ہماری ضرورت کے لئے جہاد کر رہے تھے روس کے ساتھ اور اب ہمیں ان سے خطرہ ھے کہ جس روس کا ہم اپنی طاقت سے ساری زندگی کچھ نہیں بگاڑ سکے تھے کہیں یہ اب ہمارے ٹکڑے بھی نہ کر دیں تو ان کو روکنے کے لئے اور خوف سے وہ ان پر تخریبکاری کا لیٹل چسپاں کر کے مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہا ھے

    میرے بھائی پاکستانی کی ملٹری جھک نہیں مار رہی پورا ملک چلانے کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ھے
    ویسے بھی پاکستان امداد سے چل رہا ھے
    اگر ان کے ساتھ نہ مل کے چلیں تو پاکستان پر پابندیاں لگ جائیں گی اور آکال پڑ جائے گا پہلے ہی پاکستان کی پوزیشن ٹھیک نہیں ھے، اس طرح کی مثال آپ کے سامنے ہے سوڈان ملک، پابندیاں لگنے سے نہ کوئی چیز وہ باہر دے سکتے ہیں اور نہ کوئی چیز باہر سے لے سکتے ہیں

    جب تک کوئی قیادت پاکستان کو عوام کے مفاد کے لئے نہیں چلاتی پاکستان کبھی خودمختار نہیں ہو سکتا اور جب کوئی پاکستان کو خودمختاری کی طرف لے جانے کو کوشش کرتا ھے اس کو امریکہ زندہ نہیں رہنے دیتا۔

    اس کے لئے وہی پیغام ھے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں نہ پڑو

    والسلام
     
  9. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 5, 2009
    پیغامات:
    233
    آجکل یہ موضوع بڑا مزیدار ہے ایک گروپ ہلاکت کی تصدیق کررہا ہے اور دوسرا تردید کررہا ہے۔
     
  10. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    بیت اللہ زندہ ہیں تو ثابت کریں

    بیت اللہ زندہ ہیں تو ثابت کریں​



    Sunday, 9 august, 2009, 00:45 GMT 05:45 PST

    وزیر داخلہ رحمان ملک نے طالبان کمانڈر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کو بھی دعوٰی کیا ہے
    پاکستان کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے طالبان کو چیلنچ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اُن کے رہنما بیت اللہ محسود زندہ ہیں تو وہ اِسے ثابت کریں۔

    گزشتہ روز طالبان کے ایک راہنما نے بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی تردید کی تھی۔

    تاہم وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس طالبان سے ملنے والے شواھد ہیں کہ بیت اللہ محسود ہلاک ہو چکے ہیں۔

    رحمان ملک نے مزید دعوٰی کیا کہ تحریکِ طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد اُن کی جانشینی کے لیے طالبان کے مختلف دھڑوں میں لڑائی ہورہی ہے جس میں طالبان کے ایک اور راہنما حکیم اللہ محسود یا ولی الرحمان بھی مارے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا: ’اگر بیت اللہ محسود یا حکیم اللہ زندہ ہیں تو پھر طالبان کیوں اُن کی ویڈیو جاری نہیں کرتے۔ ہر موبائیل فون میں ویڈیو کمرے ہوتے ہیں تو پھر وہ اِن لوگوں کی ویڈیو بنا کر سب کو کیوں نہیں دیکھاتے کہ وہ زندہ ہیں۔ میں اُنہیں چیلنچ کرتا ہوں‘۔

    ادھر طالبان نے کہا ہے کہ اُن کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے نہ ہی حکیم اللہ محسود یا ولی الرحمان ہلاک ہوئے ہیں بلکہ حکومت اس طرح کے بیانات سے ان راہنماؤں کے گرد جال بچھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    طالبان اِس سے قبل اپنے امیر بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی بھی تردید کر چکے ہیں۔

    وزیرِ داخلہ رحمان ملک کے بی بی سی کے ساتھ انٹرویو سے چند گھنٹے قبل حکیم اللہ محسود نے اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار ہارون رشید سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بیت اللہ کی ہلاکت کی خبر کو مضحکہ خیر قرار دیا تھا۔

    ادھر لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے طالبان کی کمر توڑ دی ہے۔

    گزشتہ بدھ کو جنوبی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے کے بعد ان قیاس آرائیوں نے زور پکڑا تھا کہ حملے میں تحریک طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں صرف بیت اللہ کی ایک بیوی اور بھائی کی ہلاکت کے بارے میں بتایا گیا تھا۔


    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/08/090808_rahman_taliban.shtml
     
  11. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    بیت اللہ محسود کی ہلاکت پر ابہام بدستور موجود ہے ۔

    پاکستان کی اعلی قیادت کی جانب سے طالبان کمانڈر بیت اللہ محسودکی رواں ہفتے ڈرون حملے میں ہلاکت کی خبروں کو درست قرار دیے جانے کے باوجود اس حوالے سے ابہام اور خدشات بدستور موجود ہیں ۔

    مبصرین کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں قانون کی عمل داری نہ ہونے کی بناپر اُس علاقے میں جاکر بیت اللہ کے مارے جانے کے شواہد اکٹھے انتہائی کرنا مشکل ہے۔ اُن کا یہ ماننا ہے کہ حکومت کو انتہائی مطلوب اس کمانڈر کے مارے جانے کی تصدیق کا دارومدار طالبان کی طرف سے اپنے امیر کی ہلاکت کے بارے میں بیانات پر ہوگا۔

    ہفتے کے روز بھی مقامی میڈیا پر بیت اللہ محسودکے مارے جانے یا اُس کے زندہ ہونے کی خبریں اور تبصرے سب سے نمایاں رہے اور مقامی میڈیا کے مطابق طالبان کے ایک کمانڈر حکیم اللہ محسود نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بعض صحافیوں سے رابطہ کر کے اپنے امیر کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ زندہ ہیں۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی سرکاری طور پر اس بارے میں کچھ کہا گیا ہے۔

    لیکن دفاعی تجریہ نگار بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمود شاہ طالبان کے اس بیان سے اتفاق نہیں کرتے ۔اُن کا یہ ماننا ہے طالبان کی شوری باہمی اختلاف کی بناء پر بیت اللہ محسود کا جانشین منتخب کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہے اس لیے طالبان کی طرف سے اپنے امیر کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کی جارہی ہے جو اُن کی ایک حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

    ماخذ
     
  12. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    جنوبی وزیرستان : بیت اللہ محسود کی جانشینی کیلئے جاری اجلاس میں تصادم


    وانا ... جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ محسود کی جانشینی کیلئے جاری اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان کے دو گروپوں میں تصاد م ہوا ۔جس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہم طالبان کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد جنوبی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان کی شوریٰ کا اجلاس جاری تھا کہ جس میں حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمان کے دوگروپوں میں تصادم ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران فائرنگ میں طالبان کے ایک رہنما کی ہلاکت کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔جبکہ سرکاری ٹی وی کے مطابق فائرنگ میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈرحکیم اللہ محسود ہلاک ہوگئے ہیں۔

    http://www.thepakistaninewspaper.com/urdunews.php?uID=2785
     
  13. احمد ندیم

    احمد ندیم -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 24, 2009
    پیغامات:
    42
    عالمی میڈیا اور خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق بیت اللہ مسعود کے امریکا و اتحادی افواج کے خلاف حملے ریکارڈ پر نہیں ۔وہ صرف پاک فوج کے خلاف حملے کرتا تھا اور پاکستان میں ہونے والے خود کش حملوں کی ذمہ داری بھی وقبول کرتا تھا ۔
    امریا کب سے پاکستان اور اس کی عوام کا خیر خواہ بن گیا ہے کہ اس نے ڈرون حملہ کر بیت اللہ کو ہلاک کردیا۔
    اور اگر اس بات کو تسلیم بھی کرلیا جائے تو پھر ’’دال میں کچھ کالا ہے‘‘ پاکستانیوں کو ہوشیار ہوجانا چاھئے کہ مسلمانوں کا دشمن امریکا اب بیت اللہ سے بڑا مہرا میدان میں لانے والا ہے
     
  14. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 5, 2009
    پیغامات:
    233
    رحمن ملک نے کہا کہ ولی الرحمن یا حکیم اللہ محسود میں سے ایک مارا گیا ہے۔

    ولی الرحمن نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کی ہے اور حکیم اللہ محسود نے جیو سے بات کی ہے۔

    اب بتائیں رحمن ملک جھوٹا ثابت ہوا یا نہیں۔


    مزیدار گیم ہے۔
     
  15. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    ابھی جھوٹا اور سچا کی کوئی بات نہیں

    امریکہ کا آخری پیغام ھے کہ 90 فی صد ہلاک ھے باقی 100 فی صد کی 24 گھنٹے میں تصدیق کرے گا

    ایری ٹی وی والا ڈئریکٹ ان کے جرگے سے براہ راست باتیں دکھا رہا ھے
     
  16. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    بیت اللہ ’شدید بیمار‘ ہیں
    پاکستان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے نائب مولانا نور سعید نے بیت اللہ محسود کی ہلاکت سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیت اللہ زندہ مگر بیمار ہیں۔

    مولانا نور سعید کا کہنا تھا کہ ثبوت کے طور پر بیت اللہ محسود پیر کے روز ایک ویڈیو پیغام جاری کریں گے۔

    اس سے قبل طالبان کے مخالف دھڑے کے ایک کمانڈر ترکستان بھیٹنی نے دعوٰی کیا تھا کہ بیت اللہ کی جانشینی کے لیے ان کے نائبین میں جھڑپ ہوئی ہے جس میں مفتی ولی الرحمان اور حکیم اللہ محسود سمیت کئی اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔

    تاہم نور سعید نے اس دعوٰی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا: ’جھگڑا نہیں ہوا ہے۔ کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم سب متفق ہیں۔ یہ عبداللہ محسود کے نام پر قائم گروپ ہمارا مخالف ہے جو ہمارے خلاف افواہیں پھیلا رہا ہے۔‘

    ادھر پشاور میں تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ان کی خود مولانا نور سعید سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے جن کا کہنا ہے کہ بیت اللہ محسود بیمار ہیں۔

    ماخذ ۔ بے بی سی ۔
     
  17. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department


    ميں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ امريکی فوج نے بيت اللہ محسود کی گرفتاری کے لیے اگست 2007 ميں 50 ہزار ڈالرز کا انعام رکھا تھا جسے امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے مارچ 25 2009 کو بڑھا کر 5 ملين ڈالرز کر ديا تھا۔

    امريکی سيکرٹری آف اسٹيٹ اس طرح کے انعام کے اعلان کا صرف اسی صورت ميں مجاز ہوتا ہے جب کسی ايسے شخص کی گرفتاری کے ليے معلومات درکار ہوں جو يا تو اپنے اعمال، منصوبہ بندی، سازش، امداد يا ترغيب کے ذريعے امريکی املاک يا افراد کے خلاف عالمی دہشت گردی کی کاروائ ميں ملوث ہو۔ بيت اللہ محسود پر انعام کا اعلان اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ امريکی حکومت اسے ايک دہشت گرد اوراپنے شہريوں کے ليے براہراست خطرہ سمجھتی تھی۔

    اگر آپ گزشتہ چند برسوں کے دوران بيت اللہ محسود اور ان سے وابستہ ترجمان کے بيانات پڑھيں تو آپ پر يہ واضح ہو جاۓ گا کہ ان کی جانب سے تواتر کے ساتھ امريکہ کی حدود کے اندر دہشت گردی کی کاروائيوں کی دھمکی موجود تھی۔

    مارچ 2009 سے ايک مثال

    http://www.longwarjournal.org/archives/2009/03/baitullah_mehsud_tak.php

    يہ بيانات صرف امريکی اور مغربی ذرائع ابلاغ پر ہی نہيں بلکہ پاکستانی ميڈيا پر بھی موجود ہيں۔

    امريکی حکومت کو اسے زندہ رکھنے يا اس کی تنظيم کو کسی قسم کی مدد فراہم کرنے کے نتيجے ميں کوئ فوجی يا علاقائ مفاد نہيں تھا۔ بيت اللہ محسود کی تنظيم سرحد کے دونوں اطراف پاکستانی اور نيٹو افواج پر کئ براہراست حملوں کی ذمہ دار ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
     
  18. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    امریکہ نے کس کو انعام دیا ھے اب تک بتا سکتے ہیں
    اسامہ کی جس نے انفارمیشن دی تھی اور وہاں سیٹلائٹ کے ذریعے ڈورن حملہ کیا گیا تھا اور جس میں امریکہ نے دعوی کیا تھا کہ اسامہ مارا گیا ھے اور بعد میں پھر ایک ویڈیو جاری ہوئی تھی کہ نہیں وہ زندہ ھے
    یہ معمہ بھی حل نہیں ہو سکا ابھی تک کہ اسامہ زندہ ھے یا نہیں اس کے بعد سے امریکہ کتنی ویڈیو ریلیز کروا چکا ھے عربی چینل کے ذریعے
    مگر بات بتانے کا مقصد یہ تھا کہ جس نے مخبری کی تھی اسی بندے کو امریکہ اور بریطانیہ نے اسے دوبارہ وہاں اپنا خفیہ ایجنٹ بنا کے بھیجا تھا

    وہ بندہ انگلینڈ کوئن کو بھی ملا تھا اور جارج بش کو بھی اس کی بیوہ اور بچے امریکہ میں ہیں اور اس کو پاکستان میں مروا دیا گیا تھا

    اس کی پوری ڈاکومنٹری بی بی سی سپیشل میں دکھائی گئی تھی جب وہ پاکستان میں مارا گیا تھا

    آپ یہ بتاؤ کہ اتنے اتنے ملین کا انعام رکھا جاتا ھے بے وقوف بنانے کے لئے کبھی کسی کہ ملتا ہوا نہیں دیکھا جو بتاتا ھے اسے بھی ساتھ میں مروا دیا جاتا ھے
     
  19. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department


    انعامات برائے انصاف پروگرام کا مقصد دنيا کے کسی بھی حصے ميں رہنے والے شخص کو دہشت گردی کے خلاف جنگ ميں مدد کے لیے حوصلہ افزائ فراہم کرنا ہے۔

    اب تک اس پروگرام کے توسط سے 50 سے زائد لوگوں کو سات کروڑ ستر لاکھ ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کی گئ ہے جن کی فراہم کردہ معلومات نے عالمی دہشت گردی کے حملوں کو روکا یا سابق کاررائیوں میں شامل لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد کی۔

    اس معلومات کے نتیجے میں دیگر افراد کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا ہے:

    http://img41.imageshack.us/img41/2338/clipimage002hun.jpg

    يہ انعام صرف ان مجرموں کی سرکوبی کے ليے نہيں ہے جو جرم کے عمل سے گزر چکے ہیں۔ يہ رقم ان افراد کو بھی دی جاتی ہے جن کی معلومات کی بنياد پر مستقبل ميں دہشت گردی کے کسی منصوبے يا کاروائ کو روکنے ميں مدد مل سکتی ہے۔ يہ ايک قانونی پروگرام ہے جس کی ہر سال کانگريس سے باقاعدہ فنڈنگ کی جاتی ہے۔ انعامات براۓ انصاف پروگرام کا مقصد لوگوں کو آمادہ کرنا ہے تا کہ وہ معلومات فراہم کريں جس کی مدد سے مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انھيں انصاف کے کٹہرے ميں لانا ممکن ہو سکے، يا پھر ان افراد تک رسائ حاصل کی جا سکے جو مستقبل ميں دہشت گردی کی کاروائياں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں