کورل ڈرا کا تعارف

اعجاز علی شاہ نے 'کورل ڈرا کورس' میں ‏اگست 14, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بسم اللہ الرحمن الرحیم




    [​IMG]

    کورل ڈرا کا تعارف




    السلام علیکم



    محترم و پیارے اردو مجلس ممبرز !

    اردو مجلس کی انتظامیہ کی طرف سے مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئ کہ میں کورل ڈرا کا کورس شروع کراوں تو لیجئے۔
    مختصر سا تعارف سوال و جواب کی شکل میں

    س: کورل ڈرا کیا چیز ہے ؟
    ج: کورل ڈرا ایک ایڈوانس قسم کا 2D گرافکس ڈیزائننگ سافٹ وئیر ہے جس میں ہم من پسند قسم کی چیزوں کو تخلیق دے سکتے ہیں اور ان کو طرح طرح کی خصوصیات سے سجا کر رنگوں میں رنگا کر خوبصورت کر سکتے ہیں بلکہ خوبصورت پرنٹ بھی ہائی کوالٹی کے ساتھ نکال سکتے ہیں۔اس کے علاوہ خاص بات یہ ہے کہ ہم اس کو مختلف پردوں(Layers) کی شکل میں ایڈیٹ کرکے ایک دوسرے کےآگے پیچھے لے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت مقاصد کے لئے اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
    کورل ڈرا میں ہم لوگ مختلف ٹولز کو کام میں لا کر چیزوں کو بناتے ہیں۔ لیکن کورل ڈرا پر لمبے عرصے تک کام کرتے ہوئے میں نے جو محسوس کیا ہے وہ ہے نوڈز (Nodes) پر کام کرنا ۔ہم تمام چیزوں کو ان کی مدد سے سیٹ کرتے ہیں انشاء اللہ یہ آپ کورل ڈرا کی کلاس میں مفصل طور پر پڑھ کر سمجھ جائیں گے۔



    س: کیا کورل ڈرا اور فوٹو شاپ میں فرق ہے ؟
    ج: جی ہاں ! کورل ڈرا ایک ویکٹر(Vector) گرافکس سافٹ وئیر ہے جبکہ فوٹو شاپ ریسٹر (Raster) گرافکس پر مبنی سافٹ وئیر ہے۔



    س: ویکٹر(Vector) گرافکس اور ریسٹر (Raster) گرافکس میں کیا فرق ہے؟
    ج: ویکٹر(Vector) گرافکس: ویکٹر(Vector) گرافکس سے مراد کمپیوٹر کی دنیا میں وہ گرافکس ہیں جو مختلف لائنز(Lines)،کرووز (Curves)، پولی گانز(Polygons)، اور دیگر ریاضی اصولوں(Mathematical equations) کے تحت معرض وجود میں لائی گئ ہوں مثال کے طور پر سائز(Size)، مقام(Position)، سمت(Direction) اور زاویہ(Angle) وغیرہ ۔ اس کا خاص فائدہ یہ ہے کہ یہ گرافکس مکمل طور پرآزاد(Independent) ہیں۔ آپ اس کو اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں اور اس میں ترمیم(Edit) کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہم پکسلز(Pixels) پر کام نہیں کرتے جس کی وجہ سے آپ کے گرافکس نہایت ہی واضح اور صاف (Clear & Smooth) ہوتے ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کا حجم(Size) بہت ہی کم رہتا ہے کیوں کہ یہ پکسل سے خالی رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا پرنٹ بہت معیاری ہوتا ہے اورآپ قریب سے قریب تر بھی دیکھیں تو آپ کو گرافکس خراب نظر نہیں آئیں گے۔



    ریسٹر (Raster) گرافکس: کمپیوٹر کی دنیا میں اس سے مراد وہ گرافکس ہیں جن میں ہم چھوٹے چھوٹے خانوں کے اندر کام کرتے ہیں۔ اس کو بٹ میپ(Bitmap) گرافکس بھی کہتے ہیں۔ ان چھوٹے خانوں کو ہم پکسل(Pixel) کہتے ہیں۔ ہمارے گرافکس جو ریسٹر (Raster) گرافکس کی صورت میں ہوتے ہیں ان کے کلرز ان میں محفوظ ہوتے ہیں اور جتنے پکسلز زیادہ ہوں گے اتنی ہی اس کی کوالٹی اچھی ہوگی لیکن اس کا حجم(Size) بھی بڑھے گا۔
    یہ گرافکس (Vector) گرافکس کی طرح آزاد نہیں بلکہ پکسلز کے اندر مقید ہیں بلکہ ان کی تمام خصوصیات (Vector) گرافکس کا عکس ہیں۔


    ویکٹر گرافکس اور ریسٹر گرافکس کے درمیان فرق

    (Vector) گرافکس
    [​IMG]


    (Raster) گرافکس
    [​IMG]

    اگرچہ تصویر کی وجہ سے یہاں پر دونوں گرافکس ریسٹر ہیں لیکن کوالٹی کو دیکھا جا سکتا ہے۔




    س: کیا کورل ڈرا میں ہم لوگ ریسٹر (Raster) گرافکس پر کام کر سکتے ہیں؟

    ج: جی بالکل! کورل ڈرا میں ہم کسی بھی Image کو Import کرکے اس کو محدود ٹولز کے ذریعہ کمپوز کر سکتے ہیں لیکن فوٹوشاپ کی طرح نہیں۔ بلکہ اس کیلئے Corel PhotoPaint کو کورل ڈرا کے نئے ورژنز میں شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ کورل ڈرا میں Power Trace جیسے کمال کی یوٹیلٹی ہے جس سے آپ کسی بھی ریسٹر امیج کو ایک حد تک Vector کرسکتے ہیں۔



    س: کورل ڈرا کو کس نے ایجاد کیا ؟
    ج: اس کو Dr. Michael Cowpland نے 1985 میں ایجاد کیا اور 1987 میں اس کو Michel Bouillon اور Pat Beirne جیسے انجینئرز کے حوالے کیا گیا تاکہ اس کو ویکٹر(Vector) بنانے والا سافٹ وئیر بنایا جائے بالاخر یہ 1989 میں تیار ہوگیا۔
    Windows 3.1 پر سب سے پہلے اس کو ازمایا گیا۔

    کورل ڈرا کے مختلف ورژنز تاریخ کےآئنہ میں:
    کورل ڈرا 2 1991
    کورل ڈرا 3 1992
    کورل ڈرا 4 1993
    کورل ڈرا 5 1994
    کورل ڈرا 6 1995
    کورل ڈرا 7 1997
    کورل ڈرا 8 1998
    کورل ڈرا 9 1999
    کورل ڈرا 10 2000
    کورل ڈرا 11 2002
    کورل ڈرا 12 2003
    کورل ڈراX3۔ 2006



    س: کیا کورل ڈرا کے لئے بہت ہی طاقت ور کمپیوٹر کی ضرورت ہے؟
    ج: جی نہیں ! اگر آپ کورل ڈرا کا 11 ورژن استعمال کرتے ہیں تو جناب صرف Pentium 1 166 Mhz اور 64 MB RAM اور 500 MB ہارڈ ڈسک سپیس آپ کے لئے کافی ہیں۔



    اللہ حافظ
    آپ سب کا بھائی سید اعجاز علی شاہ



    انتباہی نوٹ: یہ آرٹیکل اردو مجلس کے لئے تیار کیا گیا ہے لہذا اس کے جملہ حقوق Copy Rights محفوظ ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    وعلیکم السلام ۔۔

    آپ کے کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہوگی ، بہت ہی خوش اسلوبی سے سمجھانے کی کوشش کی ہے ۔۔۔ جزاک اللہ خیرا
     
  3. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    اعجاز بھائی آپ کا سکھانے کا انداز بہت ہی خوبصورت اور اچھا ہے۔۔۔۔۔
    اور آپ کے لیکچرز کا انتظار رہے گا۔۔۔۔۔تب تک میں‌کورل ڈرا 11 انسٹال کر لیتا ہوں۔۔۔۔۔
    بہت شکریہ۔۔۔۔۔
     
  4. Naila

    Naila -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 2, 2007
    پیغامات:
    128
    اور میں‌بھی کورل ڈرا سیکھنا چاہتی ہوں ۔شکریہ اعجاز علی بھائی
     
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    زمرد بھائی اور شکیل بھائی اور نائلہ بہن سب کا شکریہ انشاءاللہ بہت جلد کلاسس شروع کروا رہا ہوں۔
     
  6. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    مجھے بھی بہت شوق ہے سیکھنے کا مگر میرے پاس سافٹویئر ہی نہیں ہے کہاں سے سیکھوں گا۔ ۔ ۔ ۔۔ ؟
     
  7. حنا فیصل

    حنا فیصل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 6, 2007
    پیغامات:
    373
    جزاک اللہ ..................
    بہت اچھا تعارف کروایا ہے آپ نے
    میرا ایک سوال پوسٹ کیا ہو اہے
    وہ آپ چیک کر لیجیے میں‌لنک بھی دے دیتی ہوں
    شاید آپ جیسا ذہین فتین انسان میری ہیلپ کر سکتے
    اللہ تبارک و تعالٰ آپ کو ہر برائی سے محفوظ رکھے آمین
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    شکریہ بہن حنا۔۔ آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔۔
    جی بہن آپ کا سوال کیا ہے۔۔ مجھے تو نظر نہیں آیا
     
  9. ہمسفر

    ہمسفر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 24, 2007
    پیغامات:
    24
    ما شا ء اللہ
    کیا انداز ہے اعجاز بھائی
    آپ نے کمال انداز میں سمجھایا ہے
    میں بھی کورل میں کام کرتا ہوں کافی زیادہ
    بہت شکریہ
     
  10. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
  11. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    جزاک اللہ خیرا بہت خوب اعجاز بھائی
     
  12. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    السلام علیکم و رحمۃ وبرکۃ
    کیسے ہیں‌شاہ صاحب؟جناب آج اچانک ہیں اس سیکشن میں آگیا۔آپ کا دیا ہوا کورس پڑھا مزا آگیا یار۔۔اعجاز بھائی آپ کو ہر فورم پر کورل ڈرا سیکھاتے ہوئےدیکھا لیکن اپنی بدقسمتی دیکھیں کہ کبھی یہ نہ سوچا کہ اپنے بھائی سے اس کو سیکھ ہی لوں۔۔سمندر گھر میں بہہ رہا ہے اور میں باہر پانی کی تلاش میں‌پھر رہا ہوں۔۔اعجاز بھائی میں نے کورل ڈرا کو تقریبا 7 سال پہلے کیا تھا لیکن پھر اس پر پریکٹیکل نہ کر سکا سو اب کبھی کبھار اس پر تھوڑا بہت کام کر لیتا ہوں لیکن وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن میں اچھی طرح اس عظیم سافٹ وئیر کی قدر جانتا ہوں۔۔بھائی میں‌یہ سیکھنا چاہتا ہوں مہربانی فرما کر خصوصی توجہ دیں۔۔آپ کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں‌ یہ سیکھانے کے لیے۔۔جلدی سے بتائیے گا تاکہ اس کو فورا سے پہلے شروع کیا جائے۔۔ایک بھائی نے لکھا ہے کہ کورل ڈرا 11 کا ورژن لیکن آپ نے خود نہیں بتایا سو اس لیے پوچھ رہا ہوں۔۔باقی انشاءاللہ تہہ دل سے اس کو سیکھوں‌گا۔
     
  13. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444
    جزاک اللہ عنا خیر الجزاء
     
  14. محمدی

    محمدی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 5, 2008
    پیغامات:
    81
    بہت خوب ۔
     
  15. ابو ھشام

    ابو ھشام -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 20, 2008
    پیغامات:
    188
    بهت خوب جزاك الله خيرا
     
  16. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568
    اعجاز بھائی اگر کورل ڈرا 9 اور ایکس تھری کیے فل ورجن کی ڈائون لوڈنگ کی طرف اگر رہمنائی کی جائے تو بہتر ہوگا
     
  17. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    بہت خوب ،آپ کا سمجھانے کا انداز بہت اچھا ہے۔
     
  18. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے،اب سکھانا بھی شروع کر دیں۔
     
  19. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    مجھے فوٹو شاپ کی کچھ شد بھد موجود ہے کیا مین کورل ڈرا بھی سیکھ سکتا ہوں؟
    ویکٹر(Vector) گرافکس اور ریسٹر (Raster) گرافکس میں کام کے دوران کوئی واضع فرق موجود ہے؟
     
  20. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اللہ جنت الفردوس عطا کرے
    کیا اچھے دن تھے میرے بھی۔ ان دنوں کو ترس رہا ہوں اب۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں