یونیکوڈ مختصر قرآنی دعائیں

عائشہ نے 'مسنون ادعیہ و اذکار' میں ‏فروری 25, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    [​IMG]

    [​IMG]

    بہت عرصے سے خواہش تھی کہ مسنون اذکار ہی کی طرح قرآنی دعاؤں کا بھی ایک سلسلہ ہونا چاہئیے ۔بے شک قرآنی دعائیں اپنی زندگی میں شامل کرنے والے بہت عظیم برکات سمیٹتے ہیں ۔

    ایک طرف تو یہ قرآن کریم حفظ کرنے اور اس کی تلاوت کا اجر پاتے ہیں ، جس کے حرف حرف پر ثواب ہے ۔
    دوسری جانب دعا کرنا بذات خود ایک سعید عمل ہے کہ یہ عبادت کا مغز ہے ۔
    تیسری بات یہ کہ یہ اللہ تعالی کا ذکر ہے اور ذکر اللہ کی عظیم برکات میں سے ایک سکون قلب ہے ۔

    اس کے علاوہ بے شمار فوائد ہیں جن کی تفصیل یہاں ممکن نہیں ۔

    شرکت کرنے والے اراکین سے گزارش ہے کہ :

    1ـ اس تھریڈ میں صرف مختصر ، ایک دو سطری قرآنی دعائیں پوسٹ کی جائیں ۔ قرآنی آیت مبارکہ کا نمبر ، سورت نمبر اور سورت مبارکہ کا نام ضرور لکھیے ۔
    2ـ چوں کہ یہ اردو مجلس ہے لہذا دعا کا اردو ترجمہ بمع حوالہ ضرور لکھیے ۔
    3ـ اگر ممکن ہو تو کسی مستند ترجمہ قرآن یا تفسیر سے کچھ سیاق وسباق بھی ذکر کر دیجیے ، تاہم یہ ضروری نہیں ۔

    اس سلسلے کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز و آراء کا انتظار رہے گا ۔

    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مفید علم ، مقبول عمل اور پاکیزہ رزق عطا فرمائے ۔

     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    علم میں اضافے کی قرآنی دعا


    اس سلسلے کی سب سے پہلی دعا بہت مشہور ہے :

    [qh] رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا[/qh]

    ترجمہ : پروردگار میرا علم بڑھا ۔ (ترجمہ مولانا محمد جونا گڑھی )
    یہ دعا سورہ طہ ، آیت نمبر 114، سورہ نمبر 20 کا ایک حصہ ہے ۔ اصل آیت یوں ہے :

    [qh]فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُقْضَى إِلَيْكَ وَحْيُهُ وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا[/qh]
    ترجمہ : پس اللہ تعالی عالی شان والا سچا اور حقیقی بادشاہ ہے ، تو قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کر اس سے پہلے کہ تیری طرف جو وحی کی جاتی ہے وہ پوری کی جائے ، ہاں یہ دعا کر کہ پروردگار میرا علم بڑھا ۔

    تفسیر : جبریل علیہ السلام جب وحی لے کر آتے اور سناتے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی جلدی جلدی ساتھ ساتھ پڑھتے جاتے کہ کہیں کچھ حصہ بھول نہ جائیں ، اللہ تعالی نے اس سے منع فرمایا اور تاکید کی کہ غور سے پہلے وحی کو سنیں، اس کو یاد کروانا اور دل میں بٹھا دینا ہمارا کام ہے ۔۔۔۔یعنی اللہ تعالی سے زیادتی علم کی دعا فرماتے رہیں ۔۔۔ (تفسیر : مولانا صلاح الدین یوسف )

     
  3. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک جامع دعا

    یہ بہت جامع اور پیاری دعا حضرت موسی علیہ السلام نے اس وقت کی جب وہ مصر سے جان کے خوف سے نکل آئے اور مدین پہنچے جہاں وہ بالکل اجنبی تھے ۔

    [qh]رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ [/qh]

    ترجمہ : پروردگار تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں ۔​

    تفسیر : حضرت موسی علیہ السلام اتنا لمبا سفر کر کے مصر سے مدین پہنچے تھے ، کھانے کو کچھ نہ تھا ، جب کہ سفر اور بھوک سے نڈھال تھے ۔۔۔ خیر کئی چیزوں پر پر بولا جاتا ہے ، کھانے پر ، امور خیر اور عبادات پر ، قوت وطاقت پر ، اور مال پر ۔۔۔

    آیت نمبر 24، سورت القصص ، سورت نمبر 28، ترجمہ : مولانا محمد جونا گڑھی ، تفسیر : مولانا صلاح الدین یوسف ۔

    میرے ناقص خیال میں انسان اس دعا سے کبھی بے نیاز نہیں ہو سکتا ، ہم لمحہ لمحہ ، پل پل ، قدم قدم پر اپنے رب کی طرف سے عطائے خیر کے محتاج ہیں ، انسانی حیات کا وہ کون سا موقع ہے جہاں اس دعا کی ضرورت نہ ہو، اور۔۔۔ اس کو مانگ لینے کے بعد اور کیا مانگنا باقی بچتا ہے ؟
    بے شک اس دعا میں جہان معانی آباد ہے اور یہ قرآن کریم کا بیانی معجزہ ہے ۔
     
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    حضرت آدم علیہ السلام کی دعا
    رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
    اے ہمارے رب! ہم نے اپنا بڑا نقصان کیا اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو واقعی ہم نقصان پانے والوں میں سے ہو جائیں گے
    سورۃ الاَعراف - آیت 23

    توبہ و استغفار کے یہ وہی کلمات ہیں جو حضرت آدم علیہ السلام نے اللہ تعالی سے سیکھے تھے۔
    شیطان نے جب اللہ کی نافرمانی کا ارتکاب کیا تو اس کے بعد نہ صرف وہ اس پر اڑ گیا، بلکہ اس کے جوازو اثبات میں عقلی و قیاسی دلائل بھی دینے لگا۔ نتیجتاً وہ راندۃ درگاہ اور ہمیشہ کے لیے ملعون قرار پایا۔ اور حضرت آدم علیہ السلام نے اپنی غلطی پر ندامت و پریشانی کا اظہار اور بارگاہ الہی میں‌ توبہ و استغفار کا اہتمام کیا، تو اللہ کی رحمت و مغفرت کے مستحق قرار پائے۔ یوں گویا دونوں راستوں کی نشاندہی ہو گئی۔ شیطانی راستے کی بھی اور اللہ والوں‌کے راستے کی بھی ۔ گناہ کر کے اس پر اترانا ، اصرار کرنا اور اس کو صحیح ثابت کرنے کے لیے "دلائل " کے انبار فراہم کرنا شیطانی راستہ ہے۔ اور گناہ کے بعد احساس ندامت سے مغلوب ہو کر بارگاہ الہی میں‌ جھک جانا اور توبہ و استغفار کا اہتمام کرنا بندگان الہی کا راستہ ہے۔ اَلٰھمَّ ! اجعلنا منھم


    ترجمہ : "مولانا محمد جونا گڑھی
    تفسیر: مولانا صلاح الدین یوسف
     
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا عین باجی
    ماشاءاللہ بہت ہی اچھا تھریڈ شروع کیا آپ نے۔
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیر
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  10. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    [font="al_mushaf"]رَبِّ اِشرَح لِی صَدرِی 0 وَ یَسِّر لِی اَمرِی [/font]
    سورۃ طہ : آیت نمبر 25 اور 26

    ترجمہ : اے میرے رب ! میرے لئے میرا سینہ کشادہ فرما اور میرا کام میرے لئے آسان فرما ۔

    اس سلسلے کو بہتر بنانے کے لئے میری تمام اراکینِ کرام سے گذارش ہے وہ" شکریہ یا جزاک اللہ "پوسٹ نہ کریں بلکہ اگر کسی نے شکریہ ادا کرنا ہے تو وہ شکریہ کا بٹن دبائے ۔ مہربانی ہوگی ۔
     
  11. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    گھر والوں اور اولاد کے لیے ایک لیے بہت پیاری دعا

    [font="al_mushaf"]رَبَّنَا هَبۡ لَنَا مِنۡ أَزۡوَٲجِنَا وَذُرِّيَّـٰتِنَا قُرَّةَ أَعۡيُنٍ۬ وَٱجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِينَ إِمَامًا[/font]
    اے ہمارے رب ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیزگاروں کا امام بنا۔

    سورۃ الفرقان۔ آیت ٧٤

    یعنی ان کو ایمان اور عمل صالح کی توفیق دے اور پاکیزہ اخلاق سے آراستہ کر کیونکہ ایک مؤمن کو بیوی بچوں کے حسن وجمال اور عیش و آرام سے نہیں بلکہ ان کی نیک خصالی سے ٹھنڈک حاصل ہوتی ہے۔اس کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی چیز تکلیف دہ نہیں ہو سکتی کہ جو دنیا میں اسے سب سے زیادہ پیارے ہیں انہیں دوزخ کا ایندھن بننے کے لیے تیار ہوتے دیکھے۔ ایسی صورت میں تو بیوی کا حسن اور بچوں کی جوانی اسکے لیے اور بھی زیادہ سوہانِ روح ہو گی کیونکہ وہ ہر وقت اس رنچ میں مبتلا رہے گا کہ یہ سب اپنی ان سب خوبیوں‌کے باوجود اللہ کے عذاب میں‌گرفتار ہونے والے ہیں۔

    [font="al_mushaf"]وَٱجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِينَ إِمَامًا[/font] " کی تشریح
    یعنی ہم تقوی اور طاعت میں سب سے بڑھ جائیں، بھلائی اور نیکی میں سب سے آگے نکل جائیں، محض نیک ہی نہ ہوں‌ بلکہ نیکوں‌کے پیشوا بھی ہوں، اور ہماری بدولت دنیا بھر میں‌ نیکی پھیلے۔ اس چیز کا ذکر بھی یہاں دراصل یہ بتانے کے لیے کیا گیا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو مال و دولت اور شوکت و حشمت میں‌ نہیں بلکہ نیکی و پرہیزگاری میں‌ ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
     
  12. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ترجمہ اور تشریح: مولانا مودودی رحمہ اللہ
     
  13. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    اهدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ
    ہم کو سیدھے رستے چلا

    صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيهِمْ غَيرِ المَغضُوبِ عَلَيهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ
    ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے
     
  14. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    جزاک اللہ

    عین سسٹر آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے

    کیا اگر مجھے بھی کوئی دعا آئے تو میں لکھ سکتا ہوں؟

    اوہ لیکن مجھے تو عربی لکھنا نہیں آتی کیا کوئی مجھے سکھا سکتا ہے ان پیج میں عربی لکھنا۔
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حضرت ايوب عليہ السلام كى دعا

    [ar]وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ (83)[/ar]
    سورت الانبياء ، آيت 83،
    ترجمہ : اور جب ايوب عليہ السلام نے پکارا اپنے رب کو كہ مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم كرنے والا ہے ۔

    خط كشيدہ الفاظ بيمار دعا كے طور پر وردِ زبان رکھ سکتا ہے ۔ حضرت ايوب عليہ السلام كى بيمارى بڑی طویل اور صبر آزما تھی ۔
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ضرور لکھیے ، نيكى اور پوچھ پوچھ ۔ عربى كے ليے شداد بھائی مدد كر سكيں شاید ۔
     
  17. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جنت میں گھر طلب كرنے كى دعا

    [ar]رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ [/ar]
    ( جزء آيت نمبر: 11، سورت التحريم)
    ترجمہ : اے ميرے رب، ميرے ليے اپنے ہاں جنت ميں ايك گھر بنا دے ۔۔(ترجمہ از سيد ابوالاعلى مودودى)

    يہ دعا فرعون كى بيوى حضرت آسيہ (عليہا السلام ) نے کی تھی ۔​
     
  19. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    رب اوزعنی ان اشکر نعتمتک التی انعمت علی و علی والدی وان اعمل صالحا ترضاہ واصلح لی فی ذریتی انی تبت الیک وانی من المسلمین
     
  20. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    جزاک اللہ سسٹر
    تمام بھائی بہنوں سے گزارش ہے کہ کیا حصنُ المسلم کو یونی کوڈ میں ٹائپ کیا جائے ؟
    شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں