کیا ان دونوں عبارتوں میں تعارض ہے ؟

آزاد نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏مئی 8, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی کتاب الشمس والقمر بحسبان زیر مطالعہ تھی۔ اس میں ان دو باتوں میں تضاد سا محسوس ہوا۔ سوچا علماء کرام سے پوچھ لوں۔ کہیں غلط ہی نہ پڑھتا رہوں۔
    صفحہ نمبر 103 پر لکھا ہے کہ :” گویا مغرب کا وقت تنگ اور محدود ہے اور یہ وقت زیادہ سے زیادہ شفق کی سرخی غائب ہونے تک ہے۔“

    صفحہ نمبر 105 پر لکھا ہے کہ: ” (مغرب) کا آخری وقت سورج غروب ہونے کے بعد سے صرف نصف گھنٹہ تک ہے “

    اور : ”غروب شفق کا وقت غروب آفتاب سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ بعد تک ہوتا ہے۔“

    امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں کہ مجھے کیا تعارض محسوس ہورہا ہے۔ کہ مغرب کی نماز کا آخری وقت غروب آفتاب سے نصف گھنٹہ تک ہے یا ڈیڑھ گھنٹہ تک۔؟؟؟

    [​IMG]

    [​IMG]
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    میرے ناقص خیال میں ۔۔۔۔
    شفق کی سرخی
    اور
    شفق کا غروب
    دو علیحدہ علیحدہ باتیں ہیں۔

    شفق کی سرخی بمشکل تمام آفتاب کے غروب ہونے کے بعد آدھ گھنٹہ تک رہتی ہے۔
    جبکہ شفق ، آفتاب کے غروب ہونے کے تقریباَ دیڑھ گھنٹہ بعد غروب ہوتا ہے۔ یعنی شفق اس وقت غروب ہوتا ہے جب آفتاب کو غروب ہو کر دیڑھ گھنٹہ بیت چکا ہو۔

    واللہ اعلم
     
  3. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    صحیح مسلم حـ 612 میں‌ہے
    عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَقْتُ الظُّهْرِ إِذَا زَالَتْ الشَّمْسُ وَكَانَ ظِلُّ الرَّجُلِ كَطُولِهِ مَا لَمْ يَحْضُرْ الْعَصْرُ وَوَقْتُ الْعَصْرِ مَا لَمْ تَصْفَرَّ الشَّمْسُ وَوَقْتُ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ مَا لَمْ يَغِبْ الشَّفَقُ وَوَقْتُ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِلَى نِصْفِ اللَّيْلِ الْأَوْسَطِ وَوَقْتُ صَلَاةِ الصُّبْحِ مِنْ طُلُوعِ الْفَجْرِ مَا لَمْ تَطْلُعْ الشَّمْسُ فَإِذَا طَلَعَتْ الشَّمْسُ فَأَمْسِكْ عَنْ الصَّلَاةِ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ
    لہذا یہ مصنف مرحوم کا سہو ہے
    اور محترم باذوق بہائی کی بات عبث ہے
    کیونکہ شفق سرخی کو کہتے ہیں‌
     
  4. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    پھر یہ وضاحت کردیں کہ مغرب کی نماز کا وقت کب تک ہے؟؟
     
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    شفق کے غائب ہونے تک
    یعنی سرخی غائب ہونے تک
    یا دوسرے لفظوں میں
    عشاء کا وقت شروع ہونے سے پہلے پہلے
     
  6. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    مغرب سے آدھ گھنٹہ بعد یا ڈیڑھ گھنٹہ بعد؟
     
  7. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں