ماہِ رمضان المبارک میں اراکین اردو مجلس کا جدول !

ابن عمر نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏اگست 11, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    السلام علیکم معزز اراکینِ اردو مجلس
    جی ہاں !
    ماہِ رمضان المبارک میں‌اراکین اردو مجلس کا جدول !
    میرا جدول کچھ اسطرح ہے :
    ہمارے ہاں جدہ ، سعودی عرب میں‌ ہم (ہم سے مُراد ہمارا خاندان) صبح فجر کی نماز پڑھ کر سوجاتے ہیں ، ظہر کی اذان سے کچھ دیر قبل جاگ کر نماز کی تیاری کرکے مرد حضرات مسجد کی طرف نکل جاتے ہیں‌اور خواتین گھر پر نماز کی ادائیگی سے فراغت کے بعد بعض دوبارہ میٹھی میٹھی نیند سوجاتے ہیں‌اور بعض اپنے اپنے کاموں میں‌مصروف ہوجاتے ہیں‌چاہے وہ کام دینی ہوں یا دنیوی یہاں تک کہ عصر کی اذان کا وقت ہوجاتا ہے عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد افطاری کی تیاری میں مرد وزن ہمہ تن مصروف ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ افطاری کا وقت ہوجاتا ہے ، مرد حضرات کجھوریں اور دیگر ہلکی پھلکی غذا کھاکر جلدی سے مسجد کا رُخ کرتے ہیں‌، اکثر نے افطاری سے قبل وضو کررکھا ہوتا ہے کیونکہ مغرب کی اذان اور اقامت میں‌وقت بہت کم ہوتا ہے ، مغرب کی نماز کی ادائیگی کے بعد (اصل افطاری) اچھے اچھے پُرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے (جب تک ایسی خوراک ملتی رہے گی میں‌بھی دبلا ہونے کا خواب دیکھتا رہوں‌گا) اس سے فراغت کے بعد ہلکی پھلکی گپ شپ کرتے کرتے عشاء کی اذان ہوجاتی ہے مرد حضرات اور بعض دفعہ خواتین بھی عشاء کی نماز اور تراویح پڑھنے چلے جاتے ہیں‌۔ نماز سے فراغت کے بعد اکثر کے معاش (روزگار) کا وقت شروع ہوجاتا ہے حتی کہ سحری کے وقت سے ایک آدھ گھنٹہ قبل واپسی ہوتی ہے اس دوران خواتین گھر میں‌گھریلو امور میں‌مصروف ہوجاتی ہیں‌اور بعض عبادت میں مشغول ہوجاتی ہیں‌یہاں‌تک کہ سحری کی تیاری کا وقت شروع نہ ہوجائے ۔
    سحری تناول کرکے مرد حضرات فجر کی نماز ادا کرنے کیلئے مسجد کی طرف چل دیتے ہیں‌جبکہ خواتین گھر پر فجر کی نماز کی ادا کرتی ہیں ۔
    نمازِ فجر سے بعد پھر وہی سلسلہ ۔۔۔ سونا پھر ظہر کی اذان سے کچھ دیر قبل جاگنا الی آخرہ ۔۔۔

    تو یہ تھا ماہِ رمضان المبارک میں میرا اور میرے خاندان کا جدول ۔

    اب [you] اس لڑی میں‌آپ بھی ماہِ رمضان المبارک میں اپنے جدول سے ہم سب کو مطلع کریں ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیر بھائی شداد ۔ بہت اچھا سلسلہ ہے ۔
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بھائی میرا جدول تو روزانہ بدلتا ہے ـ اب کس دن کا لکھوں ـ اس سے اچھا ہے نہ لکھوں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    میرا جدول کچھ اتنا خاص نہیں‌کہ میں‌یہاں‌بتاوں مگر آپ کے اسرار پر یہاں‌بتا ہی دیتا ہوں، ہم لوگ یعنی میں‌اور میرے والدین صبح سحری سے 2 گھنٹے قبل بیدار ہو جاتے ہیں‌اور پھر والدہ سحری کا انتظام کرتی ہیں‌، اس کے بعد سب ساتھ بیٹھ کر سحری کرتے ہیں‌، اس کے بعد تھوڑی باتیں شاتیں‌ہوتی ہیں‌ اتنے میں‌ موذن صاحب پکار اٹھتے ہیں کہ" اللہ اکبر اللہ اکبر " پھر کیا جھٹ سے اٹھے اور نماز کی تیاری میں لگ گئے مسجد قریب نا ہونے کی وجہ سے فجر گھر میں‌ ہی پڑھتے ہیں اس کے بعد تھوڑا سا قرآن مجید پڑھا جب تک روشنی نہیں ہوتی اس کے بعد 15 یا 20 منٹ کے لیے کمر سیدھی کرتا ہوں‌یعنی تھوڑی دیر بستر پر لیٹ جاتا ہوں‌ اور پھر اٹھ کر دفتر کے لیے تیاری شروع کر دیتا ہوں ویسے دفتر کے لیے تیاری کے لیے رمضان میں‌کچھ خاص دیر نہیں‌ہوتی بس چینج ہی کرنا ہوتا ہے، اس کے بعد دفتر کے لیے نکل جاتا ہوں‌، دفتر پہنچنے کے بعد پورا دن دفتر میں‌ گزرتا ہے اور افطار سے 2 یا ایک گھنٹے پہلے گھر کے لیے روانہ ہو جاتا ہوں‌ اور جب گھر پہنچتا ہوں‌ تو افطار میں‌کچھ ہی منٹ باقی رہتے ہیں‌ بس پھر کیا فوراا سے پہلے کپڑے بدلے، وضو کیا اور آذان ہونے سے 5 منٹ پہلے ہی کھجوریں ہاتھ میں‌لے کر بیٹھ جاتا ہوں‌ بس پھر انتظار کی گھڑیاں !!!! اور پھر سے موذن صاحب پکار اٹھتے ہیں کہ" اللہ اکبر اللہ اکبر" بس پھر کیا جھٹ سے کھجور منہ میں اور پھر ساری افطاری جلدی سے چٹ کر کے نماز کے لیے چلے جاتے ہیں‌نماز سے آنے کے بعد فوراا کھانے کی تیاری ہوتی ہے اور ویسے بھی ہمارے ہاں‌ افطاری اور رات کا کھانا ساتھ ہی بنتا ہے تو اسی لیے نماز سے آتے ہی کھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد چائے پی کر تھوڑی دیر بیٹھ جاتے ہیں‌اور باتیں وغیرہ ہوتی رہتی ہیں یا پھر کوئی مہمان وغیرہ کی آمد ہو جاتی ہے بس ان باتوں‌میں‌ہی عشاء کی آذان ہو جاتی ہے اور پھر عشاء کی نماز پڑھنے چلے جاتے ہیں‌ تراویح‌ کے بعد گھر پہنچتے ہی‌ سونے کی تیاری کرتے ہیں‌۔

    اور پھر سے وہی روٹین جاری ہو جاتی ہے ۔۔ جو اپر بیان ہوئی

    یہ ہے میرا جدول اب انتظار رہے گا دوسرے احباب کے جدول کا !!

    جزاک اللہ خیرا

    والسلام علیکم ورحمتہ اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. حسن ہاشمی

    حسن ہاشمی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 25, 2009
    پیغامات:
    63
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ

    امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے۔
    سب کو رمضان مبارک، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں رمضان المبارک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا موقع دے۔ ہمارے گناہ معاف فرمائے۔ امین۔ مسلم امہ کو دوبارہ جمع ہونے کی توفیق دے۔

    رمضان میں میرے معمولات کچھ خاص نہیں۔ آج کل زیادہ وقت گھر پہ گزارتا ہوں۔ چنانچہ ، سحری کے بعد تفسیر کا مطالعہ، پھر دوپہر تک کام۔ ظہر کی نماز کے بعد آرام ، عصر کے وقت بیداری، نماز عصر کے بعد تلاوت قرآن، افطاری، اور نماز تروایح کی تیاری، تراویح سے واپسی پر تلاوت قرآن۔ اور پھر سونے کے لیے چلے جانا۔

    ابھی یہ سر سری سے نطام اوقات ہے۔ بندہ اس کو بدلنئ کا پورا حق رکھتا ہے۔

    دعائوں میں یادرکھیں
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    عرب ممالک کے دوستوں کو دوسرا اور پاکستانی دوستوں کو پہلا روزہ مبارک
    بھئی ہمارا بھی تقریباً وہی حال ہے جو برادر عکاشہ کا ہے۔لہٰذا ہم برادر عکاشہ کے ریمارکس سے متفق ہیں۔:00001:
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 12, 2010
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    جزاکم اللہ خیراً وبارک فیکم وتقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال وان یعیدہ علینا وعلیکم بالیمن والبرکات ۔
    بقیہ ساتھیوں‌کے جدول سے استفادہ کا شدت سے انتظار ہے ۔۔۔ ھلمواااااا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    شداد بھائی ویسے اس تھریڈ کا عنوان "آپ نے اپنا رمضان کا دن کیسے گزارا" ہونا چاہیے تھا۔ تا کہ تمام بھائی اپنے گزرے دن کی روئداد لکھ سکیں کہ کل ہم نے اپنا دن کیسے گزارا۔
    شکریہ
     
  10. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    السلام علیکم
    میرا جدول (میرا سے مراد ہمارا کویت والا خاندان جس میں میں، امِ ریان، میرا بیٹا ریان اور میرے والد ہیں :),پاکستان میں امی وغیرہ کیا کرتے ہیں، وہ آج پوچھوں گا ان سے ان شاءاللہ:) )کچھ ایسا ہے:
    صبح سحری کے لیے میں تو فجر کی اذان سے 25 منٹ پہلے اٹھتا ہوں۔ ویسے تو میں 45 منٹ پہلے کا الارم لگاتا ہوں، کہ بندہ اٹھ کر نماز تہجد پڑھ لے، لیکن پتہ نہیں‌ کب الارم بند ہو جاتا ہے :00013: امِ ریان تو پہلے ہی اٹھ کر تیاری کر لیتی ہیں۔ کل تو ریان بھی سحری کے لیے اٹھ گیا تھا ، ابھی ایک سال کا ہے، اس لیے روزہ نہیں رکھا :00006: بس یہ ہے کہ جب اٹھ جاتا ہے تو سحری نہیں کرنے دیتا، تو کبھی میں اسے کھلاتا اور کبھی میرے ابو جی :00006:

    پھر فجر کی نماز کا وقت ہو جاتا ہے، نماز کے بعد مسجد میں 30 منٹ کی قرآن و حدیث کی کلاس ہوتی ہے، عام دنوں میں تو ہم 6-7 بندے ہی ہوتے ہیں، لیکن ماشاءاللہ رمضان مین 15 -18 تک ہو جاتے ہیں۔ کلاس کے بعد ابو تو ذرا اپنے دوستوں کے ساتھ واک پر چلے جاتے ہیں، اور میں سو جاتا ہوں۔ پھر 8 بجے آفس کی تیاری، اور چار بجے تک آفس سے واپسی۔ آفس سے واپس آ کر عصر کی نماز کے بعد قرآن پڑھتا ہوں، لیکن اس دوران پھر ریان صاحب ورزش کرواتے ہیں، تو پھر کچھ دیر میں اسے ٹائم دیتا ہوں، اور کچھ دیر اسکے دادا ابو :00006: پڑھنے ہی نہیں دیتا، بس کھیلنے کے لیے کہتا ہے۔ ام ریان افطاری کی تیاری کرتی ہیں، میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ افطاری میں ام ریان کا بھر پور ساتھ دوں، تو میں فروٹ چاٹ کے لیے ایک آدھ سیب کاٹ دیتا ہوں، اس سے زیادہ نہیں :00006: اور پھر افطاری کے بعد کھانا، اور پھر عشاء کی تیاری۔ تراویح سے فارغ ہو کر پھر گھر میں ابو اور ریان کے ساتھ کچھ گپ شپ ہوتی ہے، اور پھر 11 بجے تک سو جاتا ہوں۔

    اسکے بعد پھر وہی جدول۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    میرا جدول شداد بھائی سے ملتا جلتا ہے۔ سوائے اس کے کہ ہم لوگ عشاء کے بعد کھانا کھا کر سو جاتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    جزاک اللہ خیراً
    اچھا خیال ہے صغیر بھائی جس کیلئے ایک الگ تھریڈ شروع کیا جاسکتا ہے (میرا مشورہ تو یہ ہے کہ اسے آپ ضرور شروع کیجیے گا) کیونکہ یہ تو صرف جدول ہے ، مسکراہٹ !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
  14. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  15. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    -----------------------------
    راز میں ہی رہے تو بہتر ہے۔
     
  16. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  17. عبدل

    عبدل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 29, 2010
    پیغامات:
    320
    میں صبح سحری کے وقت اتھتا ھوں اور روزہ رکھتا ھوں - پھر نماز پڑھتا ھوں - پھر 8 بجے تک اپنے بچوں کو وقت دیتا ھوں ان کا حفظ کا سبق سنتا ھوں مدرسہ کا کام یاد کراتا ھوں - میرے نزدیک اپنے بچوں کو وقت دینا ان کی دینی تربیت کرنا لوگوں کو دین سمجھانے سے زیادہ ضروری ھے -
    اس کے بعد میں کام کے لیے نکل جاتا ھوں ظھر تک کام تلاش کرتا ھوں اگر کام مل جائے تو فبھا ورنہ واپس آ جاتا ھوں اور پھر جو سپارہ تراویح میں سنانا ھوتا ھے اس کو یاد کرتا ھوں عشاء کی نماز تک یاد کرتا رہتا ھوں پھر تراویح پڑھانے کے بعد کچھ دیر کمپیوٹر پر بیٹھتا ھوں اور پھر سو کاتا ھوں - اسی طرح دن اور رات گذر رھے ھیں -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    جناب ایک جدول میرے پاس بھی ہے۔ اگر اجازت ہو تو عرض کروں۔
    جدول کچھ اس طرح‌ ہے کہ میں صبح سحری سے 30 منٹ پہلے اٹھتا ہوں اور سحری کرتا ہوں، سحری کرنے کے بعد پانی پی کر تھوڑی سی دیر لیٹ جاتا ہوں اور اذان کا انتظار کرتا ہوں، اذان کے بعد وضو کر کے کبھی تو مسجد چلا جاتا ہوں اور کبھی گھر پر ہی نماز ادا کر لیتا ہوں۔ بس پھر نماز کے بعد کسی روز قرآن کی تلاوت کی اور جب نیند کا زیادہ غلبہ محسوس کیا تو ایسے ہی سو گئے پھر دس گیارہ بجے اٹھے اور کچھ کام کیا اتنے میں‌ظہر کا وقت آگیا ، ظہر ادا کی، پھر کام میں‌مصروف ہوگئے، پھر عصر اور پھر مغرب ، مغرب میں روزہ افطار کر کے مسجد گئے نماز کی ادائیگی کے بعد میں اور میرا دوست وہیں سے سیدھا ہوٹل پر گئے اور چائے پی اصل مقصد تو کچھ دیر ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنا ہوتا ہے، چائے تو صرف بہانا ہے۔ بس پھر گھر آئے کچھ دیر کے لیے اور پھر عشاء کے لیے گئے اور پھر عشاء سے فارغ ہو کر گھر آئے کچھ دیر مزید بیٹھے کمپیوٹر آن کیا کچھ کام کیا اور رات کو قریب ایک دیڑھ بجے سوگئے ، اور پھر وہی روٹین ۔۔۔۔۔۔


     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیک السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    رمضان کریم میں باقی معمولات تو بدلتے رہتے ہیں لیکن جو چیزیں اپنی جگہ اچھی لگتی ہیں وہ یہ ہیں:
    ۱- سحری بنانے سے قبل ہلکی پھلکی چند رکعتیں اور اگر سحری بنا لینے کے بعد توفیق ہو تو لمبی قراءت کے ساتھ قیام اللیل
    ۲- سحری اور فجر کے بعد ایک یا ڈیڑھ پارہ تلاوت ، اس کے بعد چاہیں سو جائیں یا ضروری کام نمٹائیں ۔
    ۳۔ ظہر کے بعد مطالعے کے عادی لوگوں کے لیے اس وقت میں ترجمہ یا تفسیر قرآن کا مطالعہ کرنے کا اچھا موقع ہے ۔ رمضان کریم کی برکت میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس مہینے میں قرآن مجید زیادہ اچھی طرح سمجھ آتا ہے ۔
    ۴- اس کے بعد قیلولہ ۔ اگر صبح نیند پوری کر چکے ہوں تو مطالعہ جاری رکھیں ، کوئی درس قرآن سن لیں یا کسی دعوتی سرگرمی کے لیے وقت نکال لیں ۔ بعض خواتین اس وقت میں افطار کے لیے چیزیں کاٹنا شروع کر دیتی ہیں ۔
    ۵- عصر کے بعد افطار کی تیاری ، خواتین کا کھانے پکانے کا وقت ہو جاتا ہے ۔ عصر تا مغرب افطار بنانا اور لگانا ۔
    مغرب کی نماز پڑھنا اور کھانا کھا کر برتن سمیٹنا ۔ عشا کی نماز کی تیاری کرنا ۔
    عموما میرا معمول رات میں دیر سے تراویح ادا کرنا ہے ۔ لیکن کسی دن نیند آ جانے کا خدشہ ہو تو عشا کے ساتھ ہی پڑھ کر سو جانا بہتر لگتا ہے البتہ سحری کے لیے کچھ وقت پہلے کا الارم لگا ہوتا ہے تا کہ اس وقت قیام اللیل میں حاضری ہو سکے ۔
    رمضان مبارک میں سب سے زیادہ فراوانی وقت کی ہوتی ہے ۔ دوپہر کا کھانا بنانا نہیں ہوتا تو لگتا ہے کہ بہت وقت ہے ۔ بہت سے کام ہو سکتے ہیں ۔ مجھے ایک بات کا خیال آتا ہے کہ مرد حضرات خود باہر تراویح پڑھ آتے ہیں گھر میں تلاوت نہیں کرتے ، اگر وہ اپنے گھر کو بھی قرآن کریم کی تلاوت کی آواز سے آباد کریں ، اس سے گھر میں عورتوں اور بچوں کو بھی شوق ہوتا ہے کہ وہ تلاوت کریں
    اسی طرح کوئی حرج نہیں کہ مسجد میں آٹھ یا بیس تراویح پڑھ آئے ہیں تو گھر میں بھی دو رکعتیں قیام اللیل کریں ۔ ۔ مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب گھر میں کوئی تلاوت کر رہا ہو اور آواز گھر میں پھیل رہی ہو۔ کمپیوٹر وغیرہ پر قاریوں کی آواز سننا الگ بات ہے اور پنے گھر والوں کی تلاوت سننے کا الگ مزا ہے ۔ مجھے یاد ہے بچپن میں صبح سویرے میری آنکھ ابو جان کی تلاوت کی آواز سے کھلتی تھی اور کچن میں امی جان کی تلاوت کی آواز آ رہی ہوتی تھی ۔ یہ رمضان کے علاوہ عام دنوں کا معمول تھا ۔ رمضان میں تو فجر ، عصر اور عشا بعد ہر وقت قرآن کی آوازیں سنائی دیتی تھیں ۔
    اگر ہم رمضان کی راتوں کو جاگیں لیکن قیام اللیل کی بجائے فضول کاموں میں لگے رہیں تو یہ قیمتی وقت کو ضائع کرنے کے مترادف ہے، یہ قیمتی وقت پھر کبھی نہیں آئے گا ، یہ صرف ایک بار آیا ہے اس کی قدر کریں ۔ اللہ تعالی ہم سب کو توفیق دے کہ ہم اس مہینے کو اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق گزاریں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عبد المعز

    عبد المعز -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 2, 2013
    پیغامات:
    92
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں