تقلید کا ایک منصفانہ جائزہ

الطحاوی نے 'نقطۂ نظر' میں ‏ستمبر 1, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    صفحہ کے پہلے تھریڈ سے مراد پہلی پوسٹ ہوتی ہے
    کیونکہ
    وکلمۃ بہا کلام قد یؤم
     
  2. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    تھریڈ سے مراد کبھی بھی پوسٹ نہیں ہوتی۔ تھریڈ انگلش کا لفظ ہے اوراس معنی میں استعمال ہوتاہے جس معنی میں ہمارے یہاں موضوع یابعض دیگر فورم پر ’دھاگہ‘ کالفظ استعمال کیاجاتاہے۔مثال کے طورپر ’تقلید کاایک منصفانہ جائزہ‘یہ ایک تھریڈ ہے نہ کہ پوسٹ ۔اب پوسٹ کس کو کہتے ہیں تواس کیلئے اردو مجلس پر مراسلہ کا لفظ موجود ہے ہی۔’اس صفحہ کا پہلا تھریڈ‘ غلط جملہ ہے صحیح لفظ ہوناچاہئے ’اس صفحہ کی پہلی پوسٹ پہلا مراسلہ ‘اوھکذا۔
    جواب دینے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ تومیں نے اسی دن سے لکھاہواہے جب کہ آنجناب کا سوال نامہ آیاتھا لیکن مسئلہ ایک دوسراہے جس کا واضح جواب انتظامیہ کی جانب ابھی تک نہیں آیا ہے صرف گول مول جواب دیاگیاہے۔
     
  3. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    آپ چونکہ مقلد ہیں اور آپ کے پاس قوت اجتہاد واستنباط نہیں ہے لہذا یہ فنی بات آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کہ لفظ "اس صفحہ " اپنے اندر کیا قرینہ رکھتا ہے
    بہر حال آپ اس پوسٹ کا جواب عنایت فرمائیں اور بات کو گول مول نہ فرمائیں
     
  4. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    خداخیر کرے اب کچھ لوگوں‌نے لغت میں بھی اجتہاد کرنا شروع کردیاہے اب تک توصرف فقہ اورفقہاء ہی مشق ستم بنتے تھے اب لغت بیچاری بھی ان کے نشانہ پر ہے
     
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کھسیانی بلی کھمبا نوچے!!!!!!!!!!!!!!!!!
     
  6. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    لیجئیے جناب !
    اب امام طحاوی کی ناکامی کے بعد ناصرِنعمان یعنی نعمان بن ثابت ابو حنیفہ امام اہل الرائے کی مدد کرنیوالے صاحب اسی تقلید کے مسئلہ پر اپنے داؤ پیج دکھانے پہنچ چکے ہیں
    دیکھتے ہیں کہ وہ کیا " گل کھلاتے " ہیں
     
  7. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    شیخ صاحب! انہوں‌نے تقلید کی تعریف کر کے ہی اپنا جواب حاصل کر لینا ہے ان شاء اللہ ، جیسے طحاوی صاحب کے ساتھ ہوا۔
     
  8. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ذرا فرمائیے طحاوی صاحب کیا میں نے ٹو دی پوائینٹ صرف ہاں یا ناں میں جواب نہیں مانگا ؟؟؟!!!!
     
  9. sahj

    sahj -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2010
    پیغامات:
    62
    دخل در ناماقولات :00006:

    جناب غیر مقلد حضرات ایک مسئلہ بھی لگے ھاتھوں بتاتے جائیے کہ اگر آپ کے شربت، کوکاکولا ، پیپسی ، مرنڈا ، سیون اپ ، لسی وغیرہ سے بھرے گلاس میں مکھی گر جائے تو آپ کیا کریں گے ؟؟؟ کیا مشروب سے بھرے گلاس کو بیماری کا ڈھیر مان کر پھینک دیں گے ؟

    جب آپ اس سوال کا جواب دے دیں تو پھر اک اور سوال بھی پیش خدمت ھے کہ اگر آپ کے شربت، کوکاکولا ، پیپسی ، مرنڈا ، سیون اپ ، لسی وغیرہ سے بھرے گلاس میں چیونٹی گر جائے تو آپ کیا کریں گے ؟؟؟ کیا مشروب سے بھرے گلاس کو بیماری کا ڈھیر مان کر پھینک دیں گے ؟

    جب آپ اس سوال کا جواب دے دیں تو پھر اک اور سوال بھی پیش خدمت ھے کہ اگر آپ کے شربت، کوکاکولا ، پیپسی ، مرنڈا ، سیون اپ ، لسی وغیرہ سے بھرے گلاس میں بھِڑ گر جائے تو آپ کیا کریں گے ؟؟؟ کیا مشروب سے بھرے گلاس کو بیماری کا ڈھیر مان کر پھینک دیں گے ؟

    جب آپ اس سوال کا جواب دے دیں تو پھر اک اور سوال بھی پیش خدمت ھے کہ اگر آپ کے شربت، کوکاکولا ، پیپسی ، مرنڈا ، سیون اپ ، لسی وغیرہ سے بھرے گلاس میں جگنو گر جائے تو آپ کیا کریں گے ؟؟؟ کیا مشروب سے بھرے گلاس کو بیماری کا ڈھیر مان کر پھینک دیں گے ؟

    یہ یاد رکھا جانا چاھئیے کہ یہ شرارتی مکھی ، چیونٹی ، جگنو اور بھِڑ انتہائی بدتمیز واقع ھوئی ہیں

    ان کا چیلنج ھے کہ ہمیں مشروب کے گلاس سے نکالنا ھے اور اس مشروب کو چٹخارے لے کر پینا ھے تو پھر غیر مقلدین کو چاھئیے کہ وہ ہر ایک کو ایک ایک حدیث سنائیں کہ اسے مشروب سے نکال کر ، مشروب کو ڈکارا جاسکتا ھے :00005:

    امید ھے جلد از جلد آپ تمام حضرات غیر مقلدین مل کر سو دو سو احادیث پیش کردیں گے کہ یہ لو احادیث اور ہمارا مشروب سے بھرا گلاس خالی کرو ۔

    جلدی کیجئیے جلدی کیجئیے کیونکہ اس کے بعد آپ لوگوں سے اک اور سوال بھی کرنا ھے
    ڈرو نہیں اور گھبراؤؤ نہیں آسان سا سوال ھے

    چلو میں سوال آؤٹ کردیتا ھوں‌ ، آپ لوگ بھی کیا یاد کرو گے ۔ سوال یہ ھے کہ

    جاموس حلال ھے یا حرام ؟
    پیس پچیس آیات اور چار پانچ سو احادیث پیش کردیجئیے (((( ابھی نہیں بھئی پہلے جچیونٹی ، جگنو وغیرہ کا بندو بست کریں اسکے بعد جاموس کی خبر لیجیئے گا ((((((((9

    شکریہ

    حسین
     
  10. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    السلام علیکم
    حسین بھائی جی معذرت کے ساتھ آپ دوبارہ اپنی تحریر کو پڑھیں۔
    آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟

    وہ دین جس کے لیے ہمارے پیارے نبی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ساری زندگی لگائی۔ وہ دین جس کے بارے میں اللہ نے فرمایا کہ "آج ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کردیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کردیں اور تمہارے لئے اسلام کو بطور دین پسند کیا"

    اس دین کے بارے میں آپ کا خیال ہے کہ نعوذ باللہ یہ نامکمل ہے؟ اور اس کے مقابلے میں ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی طرف منسوب دین جسے حنفی کہا جاتا ہے وہ ہر لحاظ سے مکمل ہے۔

    ایک شخص کہتا ہے آؤ قرآن و حدیث کی طرف اسی میں خیر ہے۔ آپ اس پہ طعنہ زنی کرتے ہو اور کہتے ہو کہ یہ دکھاؤ قرآن سے وہ دکھاؤ حدیث سے ۔ نعوذ باللہ شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم نامکمل ہے اور شریعت حنفی ٹھیک ہے۔

    یہ رہی آپ کی جاموس
    کیا بھینس کو فقہ حنفی نے حلال کیا ہے؟ - URDU MAJLIS FORUM

    اور اگر برا نہ منائیں تو کبھی کبھار ادھر بھی تشریف لایا کریں۔ کچھ غلط ہو تو ضرور بتائیے گا۔
     
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سھج صاحب ۔ آپ کے سوال کا انداز سیکھنے سکھانے والا نہیں تھا۔ لہذا اگر اپنے آباد و اجداد کی محبت ایک طرف رکھ کر اور آخرت کو سامنے رکھ کر سوال پوچھتے توکچھ سیکھنے کو ملتا ۔ جارحانہ انداز اللہ کی توحید کی صدا کو بلند کرنے کے لیے اپنانا چاہے ۔ نہ کہ ایسے اُمور پر جن سے اہل الرائے اپنے خود ساختہ مذہب کی آمیزیش سے دین اسلام کو گدلا کرنے کے خواں ہوں ۔

    آپ کے سوالوں کا جواب ضرور دیں گے ان شاء اللہ ۔
    بس آپ کو صبر کرنا ہو گا ۔ ـــ میٹھے بھائی آپ کی توجہ اس طرف چاہئے کہ مسلک اہل الرئے میں شراب کی ایک خاص مقدار جس سے نشہ طاری نہ ہو اس گلاس میں اگر مکھی گر جائے تو آپ لوگوں کی طریقیت کیا قیاس کرے گی؟
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 27, 2011
  12. sahj

    sahj -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2010
    پیغامات:
    62
    السلام علیکم ابوعبداللہ صغیر صاحب

    میں نے اپنے سوالیہ اور ناماقولانہ مراسلے میں جو سوالات کئیے وہ اسلئیے نہیں تھے کہ معاذ اللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو دین اسلام مکمل ھوا وہ ادھورا تھا ۔ معاذ اللہ ، معاذ اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔ بعد میں جو آپ نے لکھا ھے بھائی کہ ۔۔۔۔۔اقتباس حاضر ھے
    یہ بات آپ نے کہہ تو دی بھائی ابوعبداللہ ، لیکن یقین مانئیے آپ نے کئی اعتراضات کے جوابات اسی جملے میں رکھ دئیے ہیں خصوصاً تقلید کے بارے میں جو اعتراض کیا جاتا ھے کہ یہ بدعت ھے یا تقلید میں خود ساختہ مسائل پیش کئیے جاتے ہیں جو دین اسلام میں نہیں تھے ۔
    تو بھائی صاحب قابل احترام ابوعبداللہ صاحب میں نے سوال کئیے تھے جس کے جواب میں آپ نے اپنا مراسلہ لکھ دیا اور میں اسی آپ کی عبارت سے آپ کو بتاتا ھوں اپنے سوال کے حوالے سے کہ مکھی کے بارے میں حضور سرور قونین صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارک موجود ھے ۔

    حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ بْنُ حُنَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي شَرَابِ أَحَدِکُمْ فَلْيَغْمِسْهُ ثُمَّ لِيَنْزِعْهُ فَإِنَّ فِي إِحْدَی جَنَاحَيْهِ دَائً وَالْأُخْرَی شِفَائً

    خالد بن مخلد سلیمان بن بلال عتبہ بن مسلم عبید بن حنین حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تمہارے پینے کی چیز میں مکھی گر جائے تو اور ڈبو دینا چاہیے پھر نکال کر پھینک دیا جائے کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری اور دوسرے میں شفا ہے۔

    (صحیح بخاری)

    لیکن ناں تو چیونٹی کے بارے میں کچھ حدیث میں ملتا ھے اور نا ہی بھڑ ، جگنو وغیرہ کے بارے میں ۔ تو کیا آپ کو اگر حدیث نہ ملے تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ دین نامکمل ھے ؟ میں نے بھی ایسا نہیں کہا اور ایسا کہنے والا ہی نہیں سمجھنے والا بھی دین اسلام سے باھر ھے ۔ اب آجائیں کہ کیا چیونٹی اور جگنو کا مسئلہ بھی دین میں ھے یا تھا ؟ یقیناً تھا بھی سہی اور ھے بھی ۔ بس اسے علم فقہ کے ماھر حضرات قرآن و حدیث سے ڈھونڈ کر پیش کردیتے ہیں ۔
    " ڈھونڈ کر "۔۔۔" قرآن اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے " ۔۔۔ اور " صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمٰعین کی روایات سے "

    یعنی کہ دین میں ہر ہر مسئلے کا حکم ، اشارہ یا اصول موجود ھے ، نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم پر مکمل ھونے والے قرآن میں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں تمام مسائل کا حل موجود ھے تمام ضروریات زندگی کے اصول موجود ہیں فقیہہ صرف انہیں قرآن و سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ڈھونڈ کر سامنے لے آتا ھے ۔ جیسا کہ مکھی کو نکالنے والی حدیث سے اور قرآن کی آیت سے استنباط کر کے ائمہ نے مسئلہ حل کیا ۔
    بسم اللہ الرحمان الرحیم

    قُل لاَّ أَجِدُ فِي مَا أُوْحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلاَّ أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْـزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلاَ عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
    6:145القرآن
    بہتا ھوا خون

    اب پورے قرآن اور احادیث کے زخیرے میں سے دنیا کا کوئی بھی شخص ، ایک ھو یا سارے مل کر کوشش کریں الفاظ میں چیونٹی اور بھڑ و جگنو وغیرہ کے الفاظ نہیں دکھاسکتے ۔ یہی وجہ ھے کہ آپ نے بھی صرف " جاموس " کے بارے میں ہی بات کی ھے ، انشاء اللہ آپ کے دئیے ھوئے لنک پر بھی جاؤں گا اور دیکھوں گا کہ وہاں جاموس کے بارے میں کیا تحریرات ہیں ۔۔۔ لیکن ابھی میں یہ کہہ رہا ھوں کہ آپ میں سے کسی نے بھی کوئی قرآن و حدیث سے الفاظ نہیں دکھائے کہ یہ دیکھو چیونٹی کو نکالنے کا حکم اور یہ دیکھو جگنو اور بھڑ کو نکالنے کی حدیث ۔ ناہی آپ دکھاسکتے ہیں کیونکہ ھے ہی نہیں ۔
    بھائی ابو عبداللہ صغیر میں یہی کہنا اور کہلوانا چاھتا تھا کہ دین کامل و اکمل تھا اور ھے نا کمی کی گنجائش ھے اور نا ہی کسی اضافے کی ۔ صرف مسئلہ ڈحونڈ کر نکالنے کی بات ھے ، اور یہ کام کیا ھے فقہا
    نے۔ یہ انکا احسان ھے امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر کہ انہوں نے قرآن و سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر مسائل امت کی آسانی کے لئیے "تدوین" کرکے پیش کردئیے جس سے استفادہ کیا جارہا ھے ۔ کیا مقلد اور کیا غیر مقلد سب استفادہ فرمارہے ہیں ۔ آپ بھی اگر غور کریں گے تو روز کے کئی ضروریات زندگی پوری کی جاتی ہیں لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ کس حدیث میں ھے اور یہ کس آیت میں
    ۔۔۔ جیسے چیونٹی کا مسئلہ ۔۔۔۔ امید ھے آپ سمجھنے کی کوشش کریں گے ۔





    السلام علیکم بھائی ابن رواحہ
    میں سوالات کرنا ہی جانتا ھوں اور یہ یاد رکھئیے سوالات کرنے والا جاھل ھوتا ھے ، اور میں جاھل ھوں ۔ اسی لئیے اکثر سوالات ہی کرتا ھوں آپ کے سوال کا جواب نہیں دوں گا کیونکہ وہ غیر سنجیدہ ھے ۔۔۔ اسلئیے کہ یہ کوئی مسئلہ تو ھوسکتا ھے یعنی " شراب کے گلاس میں مکھی" جس سے شاید ہی کسی شخص کا پالا پڑے لیکن چیونٹی اور بھڑ کا مسئلہ تقریباً ہر مسلمان کو پیش آسکتا ھے اور یہ اسکی اشد ضرورت ھے کہ اسے ایسے مسائل کا حل معلوم ھو اور جناب کے اصول تو جناب کو معلوم ہی ھوں گے ؟ آپ کے اصولوں کے مطابق اگر بتادیتے کہ جگنو کو اور چیونٹی کو ایسے ایسے اور اس اس حدیث و آیت سے نکالیں گے تو کچھ بات بنتی لیکن آپ جاپڑے سیدھے شراب کے گلاس میں :00032:
    ناراض نہ ھونا بھائی میں آدمی ھوں زرا وکھری ٹائپ کا ۔
    اسلئیے آپ کے فرمان
    کے مطابق میں منتظر ھوں کہ کب آپ حدیث اور آیت پیش کریں گے کہ چیونٹی اور جگنو اور بھڑ کو نکالو اس کے مطابق ۔
    اپنے اصول یاد رکھئے گا حضور ، جواب لکھتے ھوئے ۔

    شکریہ

    والسلام
     
  13. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    تقلید کیا ہے؟

    تقلید کیا ہے؟
    [/

    تقلید کا اصل مطلب پیروی ہے جیسا کہ ہم حنفی حضرت امام اعظم ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کیتقلید یعنی پیروی کرتے ہیں ۔
    تقلید اسلام کی ھفاظت کی وہ شمع ہے۔ جس کی روشنی سے صحابہ کرام علیھم الرضوان نے فیض حاصل کیا۔
    صحابہ کرام علیھم الرضوان سے تابعین منور ہوئے اور تابعین سے تبع تابعین نے دین کو سیکھا۔ کیونکہ ان کا راستہ اللہ تعالٰی تک لے جاتا ہے۔ جس کے بارے میں اعلٰی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔
    تیرے غلاموں کا نقش قدم ہے راہ خدا
    وہ کیا بہک سکے جو یہ چراغ لے کر چلے

    جو ان کے نقش پہ چلتا ہے وہ کبھی بھٹک نہیں سکتا۔ تابعین تبع تابعین میں سے امام اعظم ، امام شافعی، امام احمد، امام مالک علیھم الرضوان نے ساری امت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں صحابہ کرام علیھم الرضوان کی اقوال کے مطابق دین آسان کر کے سمجھایا اور یہی چار اماموں کی پیاری پیاری باتوں پر لوگ صدیوں سے عمل کرتے ہیں جو انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں اسی کو تقلید کہتے ہیں۔
    اس کے علاوہ بڑے بڑے محدثین خصوصا امام بخاری، امام مسلم، امام ابن ماجہ، امام ابو داؤد، امام ترمذی، صاحب مشکوٰۃ علیھم الرضوان سب کے سب ایک واسطے سے، دو واسطوں سے حضرت امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کے مقلد ہیں یعنی پیروکار ہیں۔
    اگر تقلید کرنا شرک ہوتا تو سارے ک سارے محدث ( معاذ اللہ )مشرک ہوتے اور اگر مھدثین مشرک ہوتے ( معاذ اللہ) تو حدیثوں کا کیا بنتا اور آج جو تم اہل ھدیث کہلاتے ہو وہ کیسے درست ہوتا ؟
    اب دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کے نیک بندوں کا اطاعت یعنی پیروی کے بارے میں اللہ تعالٰی کیا فرماتا ہے۔
    یایھا الذین امنوا اطیعوا اللہ واطیعوا الرسول و اولی الامر منکم۔
    “ اے ایمان والو! حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور ان کا جو تم میں صاحب امر ہیں۔“ ( النساء 59)
    اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالٰی نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اور ساحب امر کی اطعت کا حم دیا گیا۔
    صاحب امر سے مراد علمائے حق ہیں۔ ان کی بھی اطعت کرو تاکہ وہ تمھارے رابطہ اللہ تعالٰی سے کرادیں۔
    سورہ لقمان میں تو یہاں تک فرمادیا گیا ہے:

    واتبع سبیل من اناب الی۔ ( لقمان: 15)
    “ اور اس کی راہ چل جو میری طرف رجوع لایا۔“

    اس آیت میں اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو حکم دے رہا ہے کہ ہر شخص کی پیروی یعنی اطاعت کر جو تیرا رابطہ مجھ سے کرا دے۔
    اس سے معلوم ہوا کہ تقلید یعنی پیروی کرنا اللہ کا حکم ہے اور منع کرنے والے نادان لوگ ہیں۔
     
  14. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552
    سبحان اللہ پیارے بھائی۔۔۔۔
    آپ کی زبانی تقلید کی ایک نئی تعریف سن کر بہت خوشی ہوئی۔۔۔۔۔
    بھائی جان پہلے اس چیز کی تحقیق کرلیں کہ تقلید اور پیروی میں بنیادی فرق کیا ہے آپ نے دو الگ الگ چیزوں کو مکس کرکے نہ صرف اپنا مفاد حاصل کرلیا بلکہ افسوس ہے کہ آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے لے کر ائمہ کرام تک سب کو مقلد بنا دیا لگتا ہے ان سب کی تقلید کی سرٹیفیکیٹ آپ کے پاس موجود ہے۔۔۔خیر یہ معاملہ تو اللہ پر ہی چھوڑتے ہیں۔۔۔بھائی اگر آپ امام محترم ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کی بجائے اللہ وحدہ لا شریک اور اسکے سچے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کر لیں تو کیا اس میں کوئی نقصان ہے آپ کو؟۔۔۔بھائی جان ناراض نہ ہونا لگتا ہے کہ جمعیت اہلحدیث سے کافی گلے شکوے ہیں آپ کو کیونکہ آپ کی تحریر سے تعصب اور عناد کی بو آرہی ہے اہلحدیث کو برا بھلا کہنے والے آپ جیسے مریدوں کیلئے اپنے غوث الاعظم دستگیرصاحب کے یہ الفاظ کسی توپ کے گولے سے کم نہیں دیکھیں غنیہ الطالبین صفحہ 80 پر۔۔۔۔
    ’’ اہل بدعات کی چندعلامات ہیں جن سے ان کو پہچانا جاتا ہے ان میں سے ایک علامت یہ کہ وہ اہلحدیث کو برا بھلا کہتے ہیں‘‘
    بھائی جان خدارا ہم سے ناراض نہ ہونا کیونکہ یہ الفاظ ہمارے نہیں آپ کے غوث اعظم دستگیر صاحب کے ہیں۔۔۔باقی اس کا علمی جواب آپ کو اہل علم ہی دیں گے۔۔۔ہم نے اپنے حصے کی شمع جلا دی جس طرح آپ نے تقلید کی شمع جلائی ہوئی ہے اپنے اندر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔
    تقلید کے حوالے مزید گفتگو اس تھریڈ میں جاری رہے ۔ اس کے لیے نیا تھریڈ لگانے کی ضرورت نہیں ۔
     
  16. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    قاسم صاحب فرما رہے ہیں

    کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ آپ امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کی کس چیز میں تقلید کرتے ہیں
    کن باتوں کی کرتے ہیں
    اور کن باتوں کی نہیں کرتے ہیں
    کیا جملہ تقلید یعنی ہر چیز کی یا مخصوص کی
     
  17. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    میرے بھاہی مجتاہد کے لیے تقلید لازمی نہیں امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ مجتاہد تھے۔
    جن کو زمانہ امام اعظم کہتا ہےاس امام اعظم کا رتبہ کیا ہو گا۔۔

    رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
    جو شحص اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں کسی بیت نہیں وہ جہالت کی موت مرا۔مشکوۃ شریف ۳۲۰
    صحابہ ایک دوسرے کی تقلید کرتے تھے۔بخاری ۲۔۹۹۷
    اہل مکہ ابن عباس کی تقلید کرتے تھے
    ہل مدینہ حصرت زیدکی تقلید کرتے تھے بخاری
    ابن تیمیہ نے کہا مذاہب اربعہ کے علاوہ کسی مذہب پر عمل کرنے سے منع کیا ۔فتاویٰ ابن تیمیہ۲-۲۰۲


    اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۹ غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّاۗلِّيْنَ الفاتحة (7)


    ہمیں سیدھی راہ چلا ان لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام فرمایا۔ نہ ان کی جن پر (تیرا) غضب (نازل) ہوا اور نہ گمراہوں
     
  18. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    زمانے کا تو ہمیں‌معلوم نہیں! مگر ائمہ ثلاثہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ کو بہت کچھ کہہ چکے ہیں، اگر بیان کیا تو شکایت ہوگی۔

    برائے مہربانی ہمیں‌ضرور بتایئے گا کہ نعمان بن ثابت الکوفی رحمہ اللہ علیہ کی کس کے ہاتھ پر بیعت تھی؟
    کیونکہ ہم نہیں‌ سمجھتے کہ ان کی موت جہالت پر ہوئی ہو۔

    اس عبارت کا عربی متن بیان کر کے "مقلدا" کا لفظ انڈر لائن کر دیجئے گا۔
    اگر نہیں‌تو پھر شروع سے اس پوسٹ کو پڑھیں جس میں تقلید کی تعریف پر بحث ہوئی ہے
    ۔
     
  19. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    قاسم صاحب کیا یہ میرے سوالات کا جواب ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 9, 2011
  20. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    میں نے حدیث کا مفعوم لکھا تھا
    حدیث کا حوالہ یہ ہے۔۔

    بحاری شریف جلد 2 ص 997


    میرے صحابہ ستاروں کی ماند ہیں جس نے ان کی اقتداء (تقلید( کی اس نے ہدایت پاہی (مشکوۃٰ ص 554(
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں