ديوبند کا فتوى اہل حديث کے بيچھے نماز پڑھنے کا

salfi_8 نے 'نقطۂ نظر' میں ‏ستمبر 4, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    طحاوی بھئیا زیادہ دور مت جاو اپنےہی ایک عالم اور مناظر ملت کی بمبئی میں ہوئی ایک تقریر سن لینا جو کہ اینٹی اہل حدیث ہونے کے ناطے کافی ممشہور اور باآسانی دستیاب ہے
    مقرر : طاہر حسین گیاوی
    ان جناب نے دیو بند میں بھی کافی کچھ انتشار پھیلایا تھا اور پارٹی بندی کی تھی
    خیر
    ان کی تقریر میں یہ صاحب جہاں ایک صحابی کی مذاق اڑاتے ملیں گے وہیں پر قرآنی آیات کی بھی ہجو کرتے پائے جائیں گے.
     
  2. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    اس بات کاسرپیر کیاہے ؟اورکیااینٹی احناف اہل حدیث کی اس دنیا میں کمی ہے۔بات جب نماز پڑھنے کی ہورہی ہے تواسی حد تک رہیں۔
     
  3. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    یہی میں کہنا چاہتا ہوں!!!!!!
     
  4. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    میں نے کہا نا کہ یہ آدیو تقریر ہے جو مذکورہ بالا نام سے بڑی فیمس ہے
    اور اگر آپ عدل کے ساتھ سنیں گے تو یہ بیان (تقریر( آپ کو بھی بھدی لگے گی آپ تلاش کر لیں ورنہ میں دیکھتا ہوں کہ میں حوالے کا بندوبست کر سکتا ہوں یا نہیں !
     
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    لیں جناب پریشان کیوں ہیں ہمارا موقف سن لیں
    کافر اور مشرک کے پیچھے نماز نہیں ہوتی خواہ وہ دیوبندی ہو حنفی ہو بریلوی ہو یا نام نہاد اہل حدیث
    صرف اور صرف مؤمن وموحد کے پیچھے نماز ہوتی ہے خواہ وہ دیوبندی ہو حنفی ہو بریلوی ہو یا اہل حدیث
     
  6. salfi_8

    salfi_8 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 9, 2009
    پیغامات:
    150
    الطحاوى صاحب پہلے اپنے آپ کو حنفى تو سابث کردے
    بہت خوب سوال گندم جواب چنا ۔ اگر آپ کے پاس ايسى کوئى دليل ہے جس ميں اہلحديث نے امام صاحب پر تبرا کيا ہو تو پيش کريں ۔۔جيسا ہم نے اس تھريڈ ميں دليل کے ساتھ بات کى ہے ٫
    ادھر اودھر ٫ يہ ہوسکتا ہے وہ ہو سکتا ہے ٫ فلسفے اور غدر نہ پيش کريں٫ اللہ امام ابو حنيفہ پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے اور انکى بھول چوک پر اللہ انکى مغفرت فرمائے ٫ لہذا اس تھيرڈ ميں بھى آپ لاجواب ہوگئے ہيں ٫ بات کو زيادہ طول ديئے بغير ميں آپ کے جواب ميں صرف يہيں کہوں گا ٫ ( هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ) سورة البقرة آية 111
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 5, 2010
  7. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    ماشااللہ
    بہت ہی عمدہ بات شئیر کی ہے آپ نے، اہل علم حضرات کی جانب سے ایسی مثبت اقدار کا سپورٹ رہے تب ، بہت گمان ہے کہ اختلافات میں حد قائم ہوگی، اور بات سے بات نکال کر کچھ کہہ جانے کا عزم کرنے کے بجائے رفیق بھائی کی یہ بات سبھی کے لئے ، فہم و شعور کے اضافے کا باعث ہوگی کہ جو کہ دعوت دین کے لئے ضروری ہے۔۔۔صرف احناف، اہل حدیث، بریلوی، اور دیوبندی کی عینک اپنے آنکھوں‌پر چڑھانے کے بجائے اگر ، فہم و شعور کی عینک اپنے آنکھوں‌پر ، بلکہ دل و دماغ پر بھی چڑھالی جائے تب بعید نہیں‌کہ تنگ نظریوں کا خاتمہ ہوکر۔۔بات پائینٹ پر رہ کر۔۔۔اصلاحی انداز میں دعوت دین کا انقلابی کام انجام پاسکتا ہے۔
    جزاک اللہ خیر برادر
     
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063


    ماشااللہ ، جزاک اللہ
    آمین ثم آمین
     
  9. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    بات توبہت اچھی ہے لیکن اسی مجلس کے کچھ ممبران کی پوسٹس پڑھ لیں گے توپتہ چلے گاکہ امام ابوحنیفہ سے وہ کتناخار کھائے بیٹھے ہیں۔
     
  10. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    خیر کی امید لگائے رکھیں۔۔۔۔یہ خار بھی پھولوں میں بدل جائینگے۔۔ان شااللہ
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے کوئی بھی نفرت نہیں رکھتا ۔ الحمد للہ !!
    مسئلہ ان کا نہیں ، مسئلہ بعد میں آنے والے لوگوں کا ہے جنہوں نے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ جیسے عظیم اور متقی نیز فقہ کے استاد کی طرف غلط مسائل کو منسوب کیا ۔
    ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ جو لوگ دین میں بدعات نکالتے ہیں اور طرح طرح کی خرافات دین میں نکال رہے ہیں ان کا تعلق امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے ایسا ہی جیسے عیسائیوں کا عیسی علیہ السلام سے۔ اسی طرح امام رحمہ اللہ ان سے ایسے ہی بری ہیں جیسے شیعوں سے علی رضی اللہ عنہ بری ہیں۔
    بھائی آپ خود سمجھدار ہیں ہمارے ہاں کرامات اور معجزوں کے نام پر عقائد کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن و حدیث کو چھوڑ دیا ہے۔
    بھائی اگر کوئی مسئلہ امام شافعی ، امام مالک ، امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ اجمعین یا کسی بھی بڑے سے بڑے عالم کا قرآن و سنت سے ٹکراتا ہو اور دوسری طرف امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا موقف قرآن وسنت کے مطابق ہو۔ واللہ !!! سب اماموں کی باتوں کو رد کیا جائے گا اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے مسئلہ کو تسلیم کیا جائے گا۔ بس بات اتنی ہے کہ ہم شخصیت پرستی کے بجائے قرآن وسنت کو اپنا دستور بنائیں
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  13. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    میرے عزیز برادر اعجاز بھائی
    آپکی بات بھلی لگی۔
    اور میں‌بھی یہی کہنا چاہونگا کہ اسپیسیفک انداز میں‌ہم اگر بات کرکے۔۔۔جو لوگ حد سے تجاوز کر رہے ہیں‌انکو اگر طعنے دیتے جائیں‌تو نفرتوں‌ کی فضا ہی ڈیولپ ہوگی۔
    جن لوگوں‌نے فقہ حنفیہ کو غلط سمجھا ، اختیار کیا، ان لوگوں کو الگ کرکے انکو تنقید کرنا اور ایک فقہ حنفیہ کو مسلکی اعتبار سے ، صرف اندرسٹانڈنگ کے انداز میں اپنے استاد ماننے میں‌بڑا فرق ہے۔۔۔!
    پھر اہم ترین بات کی طرف آپ نے جو اشارہ کیا وہ توآپ، ہم سمیت سبکے لیئے نقصاندہ ہے۔۔۔
    اگر حقیقت پسندانہ جائیز ہ لیا جائے تو میں‌آپکو کہونگا کہ بریلوی نقطہ نظر والے احناف میں اور دیوبندی مکتب فکرمیں‌زمین و آسمان کا فرق ہے۔۔پھر کچھ لوگ دیوبندی بھی عقائد کے مسائل کا شکار ہیں۔۔لیکن ایک بات ذہن میں‌رہے کہ کچھ دیوبندی حضرات جو کہ ہیں‌اور تھے تو اسی مکتب فکر کے لیکن اپنے شخصیت کو بہت ہی بیالنس کرنے کی کوشش میں‌لگے رہتے ہیں، وہ ہوسکا کہ دیوبندی ہوں، وہ ہوسکتا کہ احناف ہوں۔۔لیکن جب آپ ان سے پرسنلی ملیں‌تب بہت سے غلط فہمیوں‌کا ازالہ ہوسکتا ہے۔۔۔
    مختصر یہ کہ ۔۔۔جس حد کا اختلاف ہے اسی حد میں‌اسکا ازالہ کیا جائے ناکہ اسکی وجہ سے ایک مکمل گروپ، شخصیت کو ٹوٹلیل ڈسکریج کردیا جائے۔۔
    آپکی بات پڑھکر خوشی ہوئی ۔۔۔لیکن ایسے انداز عملی طور پر فیلڈ پر ہونے چاہئے تاکہ لوگوں‌میں‌ قربت پیدا ہو اور نفرتیں‌ختم ہوں۔۔اور یہ قربتیں۔۔۔اصلاح‌ہونے کا موجب بن سکتی ہیں۔۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ماشاءاللہ بہت خوبصورت انداز میں آپ نے وضاحت کر دی اعجاز بھائی۔
    تھریڈ کے موضوع پر اگر بات کی جائے تو اس ضمن میں میں نے اپنے ایک دوست سے جو معلومات لی ہیں تو اسکے علاقے کے دیوبندی علماء کے نزدیک اہل حدیث علماء کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، لیکن اگر وہ جرابوں پر مسح کر کے نماز پڑھا رہا ہو، تو پھر نماز نہیں پڑھنی چاہیے کیونکہ جرابوں پر مسح کے بارے میں بھی شاید علمائے دیو بند کا اختلاف ہے کہ موزے چمڑے کے ہونے چاہییں نہ کہ کپڑے کے وغیرہ۔(واللہ اعلم)۔ اب اگر مقتدی بعد میں آیا ہے، اور اسنے دیکھ لیا ہے کہ امام صاحب نے جرابیں پہنی ہوئی ہیں، تو پھر بھی وہ نماز پڑھنے سے احتیاط کرے۔۔۔ :)
    پھر میں نے اس سے اس فتوٰی کے بارے میں بھی پوچھا کہ اس فتوی میں تو کچھ اور ہی لکھا ہوا ہے، تو اس پر انہوں نے کہا کہ اس فتوی پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ، ہو سکتا ہے کسی نے ویسے ہی کچھ لکھ کر اپنی طرف سے انٹرنیٹ پر شائع کر دیا ہو۔ واللہ اعلم

    میں نے جو باتیں لکھی ہیں، انکا حوالہ تو میرے دوست ہی دے سکتے ہیں اگر وہ اس فورم اور پھر اس تھریڈ پر آئیں، میں نے صرف انکی باتوں کو یہاں نقل کیا ہے۔۔۔۔
     
  15. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    ویسے میں‌ایک دلچسپ بات آپ سب سے شئیر کرنا چاہونگا۔
    میں ، بنیادی طور پر سلفی نہیں‌ہوں۔۔۔ہمارے خاندان میں‌جماعت اسلامی، سلفی حضرات کا البتہ اجماع ہے۔۔۔!میں‌بچپن سے اہل حدیث مساجد اور انکے تقاریر پسند کرتا تھا( جذباتی تقاریر ) ہواکرتے تھے۔۔آج بھی میرے حلقہ احباب میں‌ سلفی حضرات ہیں۔۔رشتہ داروں‌میں‌ہیں۔۔۔! اکچولی اہل حدیث ایک مسلک بھی ہے۔۔اور ایک تحریک اور جماعت بھی! کیونکہ کئی اہل حدیث دوسرے مکاتب فکر میں ، اپنے مسلک پر قائم پررہتے ہوئے بہت ہی ڈیڈیکیٹیڈ انداز میں کام کرتے ہیں۔۔جماعت اسلامی کے آل انڈیا پریسیڈنٹ اہل حدیث مسلک سے ہیں۔۔یہ ساری باتیں‌ذہن میں رکھ جکر میں‌۔۔۔سلفیوں سے کبھی نفرت نہیں‌کرتا۔۔۔بلکہ میں ایک سوچ پر سختی سے قائم بھی ہوں اور دوسروں‌کو اسکی دعوت بھی دونگا کہ۔۔۔مقصد اور نصب العین کے بنا ہم کوئی کام نہیں‌کرسکتے۔۔۔! صرف خود کو حنفی ، سلفی ، یا کسی بھی گروپ سے وابستہ کرکے خود کو سب سے منفرد سمجھنا بنیادی غلطی ہے۔۔۔! اور اگر وسعت ذہنی کے ساتھ قرآن و حدیث کو ہدایت کا منبعہ مان لیا جائے تب۔۔کیا سلفی کیا حنفی یا کوئی بھی دوسرا مکتب فکر ( واضح رہے عقائد کی پاکیزگی کو لیکر ہی میری بات لنکڈ ہے) سب ان شااللہ اللہ سے ہدایت کی دعا کریں۔۔اور سب کو اللہ ہدایت اور اسکی رحمت سے سرفراز کرسکتا ہے۔۔!چھوٹے موٹے اختلاف ، اور نطریاتی فرق کوئی بڑا فرق نہیں ہے۔۔۔!
    (معذرت ٹاپک سے تھوڑا سا باہر نکل گیا)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ماشاءاللہ، بہت خوبصورت بات کی آپ نے۔ میں آپ سے متفق ہوں:00001: جزاک اللہ خیرا

    نہیں، تھوڑا سا نہیں، کافی باہر نکل گئے۔۔۔ :00003:
     
  17. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اب آپ سب ہے نا سنبھلانے کے لئے، اسلئے تھوڑا زیادہ بھی باہر نکل جاووں تو کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔اپنوں کا دربار ہے یہ۔۔۔صحیح ہے نا۔۔! یہ تو بالکل ہی آوٹ آف ٹاپک بات ہے۔۔! :00003::00003:
     
  18. khuram

    khuram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2010
    پیغامات:
    277
    ہمارے محلہ کے غیر مقلد یہ مانتے ہے کہ سعودی عرب میں تمام مساجد کے امام مقلد ہیں ہوسکتا ہے وہ جھوٹ بولتے ہوں؟؟؟
     
  19. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792

    بریلویوں کے نزدیک سعودی عرب کی تمام مساجد کے امام غیر مقلد ہیں اسی لئے یہ لوگ سعودی عرب جاکر کسی سعودی امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے۔

    اگر واقعی وہاں کے امام مقلد ہوتے تو بریلوی ضرور ان کے پیچھے نماز پڑھتے کیونکہ ان کے نزدیک ائمہ اربعہ کے مقلدین حق پر ہیں۔

    اب سعودی اماموں کو مقلد قرار دینے والے سارے بریلوی اپنے ہی عمل کے مطابق جھوٹے ہیں۔

     
  20. khuram

    khuram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2010
    پیغامات:
    277
    یہ بات اہلسنت کے لوگ نہیں کہتے کہ سعودی عرب کی تمام مساجد کے امام مقلد ہیں بلکہ یہ بات ہمارے محلے کے نجدی کہتے ہیں امید ہے اب آپ کی سمجھ میں آ گیا ہو گا لیکن ہم اہلسنت و الجماعت امام اعظم کی تقلید کے دعوے دار دیو کے بندوں کے پیچھے بھی نماز نہیں پڑھتے آخر ایسا کیوں ہے ؟؟؟؟
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 20, 2011
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں