کورل ڈرا 11 کلاس 1

اعجاز علی شاہ نے 'کورل ڈرا کورس' میں ‏اگست 28, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    کورل ڈرا (کلاس 1)


    السلام علیکم۔۔۔

    آج ہم لوگ کورل ڈرا ۱۱کی پہلی کلاس پڑھیں گے انشاءاللہ

    1- کورل ڈرا۱۱ پروگرام انسٹال کرنے کے بعد نیا پیج کھولنے کیلئے [​IMG] پر کلک کریں۔


    2- اگر پہلے سے کچھ بنایا ہوا ہے اور اس کو پھر سے کھولنا ہے تو یہاں [​IMG]پر کلک کریں۔

    3- یہ جناب ہمارے پاس ورک شیٹ ہے۔
    [​IMG]

    ورک شیٹ پر کام کس طرح کیا جاتا ہے؟
    ورک شیٹ پر مختلف طریقوں سے کام کیا جاسکتا ہے۔ ان میں ایک گرڈ Grid کے ذریعہ کام کرنا ہے۔ اس کی مدد سے ہم لوگ مخصوص پوائنٹس پر کام کر سکتے ہیں۔

    [​IMG]

    گرڈ کو کس طرح دیکھا جا سکتا ہے؟
    سب سے پہلے دیکتھے ہیں کہ گرڈ کو کس طرح سیٹ کیا جاتا ہے۔

    Viewمیں جا کر گرڈ پر کلک کریں۔
    تو جناب گرڈ نظر آجائے گی۔تصویر دیکھیں:
    [​IMG]

    [​IMG]
    یہاں پر گرڈ نظر آرہی ہے۔۔۔

    گرڈ کو سیٹ کس طرح کیا جاتا ہے؟
    اوپر کی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کی گرڈ سیٹ کرنے کا آپشن کہاں ہے۔Grid & Ruler Setup کو سلیکٹ کریں۔

    اس کے ذریعہ گرڈ کے خانوں کو سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ بڑھانے سے یہ چھوٹے ہوں گے اور گھٹانے سے بڑے۔
    [​IMG]

    Snap to Grid
    گرڈ کو استعمال کرنے کے لئے یہ آپشن سلیکٹ کریں۔
    [​IMG]


    آج کے لئے اتنا ہی کافی ہے۔۔۔ آئندہ کلاس میں گرڈ کے اندر کام کریں‌گے۔۔ اللہ حافظ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    وعلیکم السلام
    محترم سید اعجاز بھائی ۔۔
    آپ نے پہلی کلاس نہایت ہی اعلیٰ درجے میں پیش کی ہے۔
    اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کلاس میں‌سب سے پہلے حاضری دے رہا ہوں جس کا مجھے بڑی بے صبری سے انتظار تھا۔
    اللہ آپ کو خوش رکھے ۔۔۔ اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔(آمین)
     
  3. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    بہت خوب اعجاز بھائی۔۔۔۔۔
    بہت اچھے انداز میں آپ نے سکھایا۔۔۔۔۔۔
    اب آپ کی اگلی کلاس کا انتظار رہے گا۔
     
  4. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    اعجاز بھائی!
    بہت ہی خوب۔
    اس کا مطلب ہے کہ کورل ڈرا جو سیکھنا میری کمزوری ہے۔ آج اس کو سیکھنے کا موقع آخر مل ہی گیا۔
    مگر یہ کیا۔ ۔ ۔ ۔۔ ؟
    میرے پاس تو کورل ڈرا کی کوئی بھی سی ڈی نہیں ہے۔
    اب میں کیا کروں۔ ۔ ۔ ۔۔
    کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی کسر رہ ہی جاتی ہے کورل ڈرا سیکھنے کے لیے۔
    لگتا ہے میرے نصیب میں ابھی تک کورل ڈرا سیکھنا ہی نہیں ہے۔
    چلیں کوئی بات نہیں۔
    آپ سب کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں یہ آپ لوگ یہ سافٹ ویئر سیکھ لیں۔
    اور میں صرف اللہ کے ذات کی دیکھ کر صبر کر لوں گا کہ میری قسمت میں یہ سیکھنا ہے ئی نہیں۔
    خیر کوئی بات نہہیں، آحر زندگی میں ایک دن تو آئے گا کہ میں بھی کورل ڈرا سیکھ لوں گا۔ انشااللہ
    Good luck for you all brothers and sisters in Islaam
     
  5. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    اب تو ننید میں بھی کورل ڈرا کے خواب دیکھتا ہوں۔
    اور ہر نماز میں دعا کرتا ہوں کہ یا اللہ مجھے بھی اعجاز بھائی کی طرح کورل ڈرا سکھادے۔
    دیکھتے ہیں اللہ کب ہماری دعا قبول فرماتا ہے۔
     
  6. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    یہاں کورل ڈرا سیکھنے کے چارجز ہزاروں پاؤنڈز میں ہے اور میں رہا غریب اور مسکین سا بندہ، کہاں سے اتنے پیسہ لاؤں گا جو یہ کورس سیکھ لوں۔
    خیر کوئی بات نہیں، اللہ ایک دن تو میری بھی دعا قبول کرکے فری میں کورل ڈرا کا کورس کسی بھی اللہ کے بندہ سے سکھلا دے گا۔
    اب تو جو بھی پاکستانی اسٹوڈنٹ آفس میں آتا ہےتو میں اس سے پوچھتا ہوں کہ بھائی آپ کو کمپیوٹر آتا ہے۔
    اور جب وہ کہتا ہےکہ ہاں بہت اچھی طرح آتا ہے۔
    تو میں جلدی سے کہتا ہوں پھر تو آپ کو کورل ڈرا بھی آتا ہوگا اور اگر آتا ہے تو پلیز مجھے بھی سکھادیں میں جو کچھ بھی ہوسکا آپ کی خدمت میں پیش کروں گا۔ ۔ ۔ ۔مگر۔ ۔ ۔ ۔
    وہ کہتا ہے کہ بھائی میں کورل ڈرا نہیں جانتا۔
    اور میری اُمیدیں وہیں کی وہیں ڈھیر ہوجاتی ہیں۔
    خیر کوئی بات نہیں ایک نہ ایک دن تو آپ کے سامنے کورل ڈرا سیکھ کر اپنا سگنیچر بنا کر آپ سب بھائيوں کو حیران کردوں گا۔
    پھر آپ سب لوگ حیرت سے پوچھیں گے کہ بھائی یہ آپ نے کہاں سے سیکھا۔ ۔ ۔۔ ؟
    تو میں کہوں گا ۔ ۔ ۔ ۔ ٭٭٭ اس کو کہتے ہیں اللہ کی قدرت٭٭٭۔ ۔ ۔ ۔۔
    ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا مگر کب۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
    بہت جلد انشااللہ
    جب اللہ قبول کرنے پر آئے تو کوئی دیر نہیں لگتی۔
     
  7. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    محترم ابوبریرہ بھائی مجھے حیرت ہورہی ہے آپ کی اس نا اُمیدی پر ۔۔۔
    آپ اردو مجلس پر جس مقصد کے لیے آئے ہیں ہمیں بھی اس سے ضرور آگاہ کریں تاکہ ہم آپ کی ممکنہ مدد کرسکیں ۔۔۔
    کورل ڈرا پروگرام کیا چیز ہے آپ مانگ کر تو دیکھیں ہم نہ لاکر دیں تو پھر کہیں ۔۔۔
    خیر میں‌فی الحال محترم سید اعجاز بھائی کے جواب کا منتظر ہوں‌کیونکہ وہی اس سیکشن کے منتظم ہیں اگر وہ آپ کو پروگرام فراہم کرسکے تو بہت خوشی ہوگی ورنہ میں‌اس کا بندوبست کردوں گا ۔۔۔ ان شاءاللہ
     
  8. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    زمرد بھائی!
    نا امیدی اور ہم۔ ۔ ۔ ۔ ۔واھ بھائی کیا بات ہے۔ ۔ ۔ ۔ ؟
    بھائی میں تو مذاق کررہا تھا۔ ۔ ۔ ۔
    جب اللہ کی ذات پر پورا بھروسہ ہوتو نا امیدی کیا چيز ہے۔ ۔ ۔۔ !
    ویسے بھی نا امیدی کفر ہے۔ ۔ ۔۔ ہے نا بھائی۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
    ہاں یہ بات صحیح ہے کہ مجھے کورل ڈرا سیکھنے کا بہت حد تک شوق ہے۔
    اور میں انتظار کررہا ہوں کہ کوئی اللہ کا بندہ میری مدد کرے اس سلسلے میں۔
    کیونکہ میرے پاس کورل ڈرا 11 کے سی ڈی نہیں ہے۔
    ہوسکے تو آپ بھائی یا اعجاز بھائی مجھے یہ پروگرام provide تو بڑی مھربانی ہوگی۔
    اور میں جلدی سیکھ سکوں گا۔ انشااللہ
    برا مت مانیے گا مگر لگتا ہے میرے نصیب میں نہیں ہے۔ ۔ ۔۔ !
    ہا ہا ہا ہا ہا
    بھائی مذاق کررہا ہوں، آپ سے نہ کروں گا تو اور کس سے کروں گا، اپنا تو کوئی بھی نہیں اس دنيا میں، آپ لوگوں کو بھائی بول کے بھائی کی کسر پوری کرلیتا ہوں۔
    اپنے بھائيوں کو میں یاد بھی نہیں ہونگا۔
    چلیں جو ہوگا اچھا ہی ہوگا۔ انشااللہ
     
  9. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    :)
     
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام
    برادر ابو ہریرۃ آپ کو فکر کس بات کی ہے۔ میں آپ کے لئے اپ لوڈ کر دیتا ہوں۔۔۔
     
  11. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    واہ واہ کیا بات ہے آپ کی اعجاز بھائی۔
    دیکھا۔ ۔ ۔۔ !
    اس کو کہتے ہیں اللہ کی قدرت۔
    میں نہ کہتا تھا کہ اللہ بہت جلد ضرور مدد کرے گا۔ انشااللہ
    تو ہوگئی نہ مدد۔ جزاک اللہ بھائی
    میں انتظار کروں گا۔
    امید کرتا ہوں کہ یہ انتظار اس طرح کا لمبا نہیں ہوگا جس طرح،
    ایک بچاری لڑکی اپنے منگیتر کا انتظار کرتے کرتے بوڑھی ہوگئی اور یہ کہتی رہی:
    " ابھی تو میں جوان ہوں"۔
     
  12. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
  13. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    اعجاز بھائی آپ کی اجازت سے میں بھی ڈاؤن لوڈ کر لیتا ہوں۔ کیونکہ بڑی مشکل سے میں نے سافٹ ویئر ڈھونڈا تھا لیکن انسٹال نہیں ہوا۔ بہت شکریہ یہاں اپلوڈ کرنے کا۔
     
  14. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جزاک اللہ اعجاز بھائی!
    آپ نے واقعی میری بہت مدد کی ہے اور میرا بوجھ ہلکا کرديا ہے۔
    اللہ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین
    بس اب دیر نہ کریں کلاسز میں اسا نہ ہو کہ پچھلا بھول جائيں۔
    ہا ہا ہا
    مگر ایسا ہوئی نہیں سکتا جب تک آپ ہمارے استاد ہیں۔ انشاءاللہ
     
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322

    بھائی آپ کو اردو مجلس پر پریشانی نام کے لفظ کو بھول دینا چاہئے۔۔ اگر واقعی آپ کو شوق ہے تو انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ ابوھریرۃ بھائی کورل ڈرا کے دادا بن چکے ہوں گے۔۔۔
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اعجاز بھائی لنک سے بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہا ہے ۔ اگر تصویری طریقے سے بتا دیں تو مہربانی ہوگی۔
     
  17. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2007
    پیغامات:
    61
    السلام علیکم اعجاز بھائی! ماشاءاللہ آپ نے پہلی کلاس جس انداز سے شروع کی ہے، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آئندہ کلاسز کس قدر عمدہ ہونگی۔ جزاک اللہ ! ایک خیال میرے ذہن میں آیا ہے۔ آپ نے جو اسکرین شارٹس پیش کیے ہیں وہ فری امیج ہوسٹ پر اپلوڈ کر دیے ہیں۔ میرے تجربے میں ان کا کوئی بھروسہ نہیں۔ اکثر امیجز کچھ دنوں بعد بے کار ہو جاتے ہیں اور دکھائی نہیں دیتے۔ عبدالرحمٰن بھائی سے کہہ کر انھیں مجلس کے سرور پر کیوں نہیں اپلوڈ کر دیتے۔ کیوں عبدالرحمٰن بھائی؟ کیا میں ‌صحیح نہیں کہہ رہا؟
     
  18. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    برادر عزیز آپ جیسے ذہین لوگوں کا مشورہ میرے لئے بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی بات اپنی جگہ 100٪ درست ہے لیکن جس سرور پر میں نے اپ لوڈ کی ہیں یہ امیجز میں اس کو دوسال سے استعمال کر رہا ہوں ابھی تک کوئی مسئلہ نہیں‌ آیا۔۔۔
    بہت بہت شکریہ برادر
     
  19. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    515
    اعجاز سید بھائی--کورل ڈرا کی پھلی کلاس بہت پسند آئی---جزاک اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. Naila

    Naila -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 2, 2007
    پیغامات:
    128
    شکریہ بھائی

    [​IMG]
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں