اہل باطل کے شبہات کے جواب کی تیاری، آپ لوگوں کی رائے چاہیے۔

محمد ارسلان نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏دسمبر 24, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ!
    میرے زہن میں ایک تجویز آئی وہ میں شئیر کرنا چاہتا ہوں۔جس طرح ڈاکٹر زاکر نائیک صاحب غیر مسلم لوگوں کی غلط فہمیاں اور شبہات اکھٹے کر کے ان کا ایک مدلل اور مطمئن جواب تیار کرتے ہیں اور جب بھی کوئی غیر مسلم اسی طرح کا یا اس سے ملتا جلتا سوال کرے تو وہی جواب دے دیتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک کتاب بھی لکھی۔تو میرا یہ کہنا ہے کہ ہمارے علماء کرام (اہلحدیث علماء)جیسے شیخ رفیق طاہر صاحب ہیں یہ بھی بریلویوں،دیوبندیوں،شیعوں اور قادیانیوں کے غلط عقائد جس پر ہمارے اور ان کے مابین بحث و تکرار ہوتی ہے ایک مدلل جواب تیار کیا جا سکے ۔جیسے
    مسئلہ غیب
    اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں
    اللہ کے سوا کوئی حاجتیں پوری کرنے والا نہیں۔
    مسئلہ نور
    مسئلہ مختار کل
    قبروں میں زندہ ہونے والی غلط فہمی کا مسئلہ
    اور اس طرح کے مسائل پر ایک مدلل اور مطمئن جواب تیار کیا جاسکے قرآن و حدیث کی روشنی میں اور ان پر اہل باطل کے اعتراضات کو بھی مدنظر رکھ کر ان کا جواب دیا جاسکے تاکہ کوئی اہل باطل یہ شبہات اٹھائے تو اسے جواب دیا جا سکے۔
    یہ میرا ایک مشورہ ہے
    میں اس پر آپ لوگوں کی رائے کا منتظر ہوں۔

     
  2. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    محمد ارسلان بھائی یہ سب عقائد کے سوال ہیں اور ان پر کافی کتب موجود ہیں
    جن کے نام اس طرح سے ہیں
    اسلامی عقیدہ
    اسلامی عقائد
    مختلف علماء کی کتب موجود ہیں ان پر اور یہ سب اک ہی کتاب میں موجود ہیں
    شیخ ابو بکر جابر الجزائری کی مشھور کتاب صیحیح اسلامی عقیدہ اردو میں بھی موجود ہے
     
  3. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    سلمان بھائی کیا ان میں الگ الگ موضوع پر بات کی گئی ہے۔
     
  4. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    جی ہاں سب ٹاپک پر الگ الگ دلائل کے ساتھ بحث کی گئی ہے
     
  5. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444
    اچھی رائے ہے
    جب عزم پکا ہو اور نیت خالص ہو تو ہرکام آسان ہے

    آپ سوالات پیش کریں ایک نیا تھریڈ بنا کر ہر ممبر اپنے علم کے مطابق مدلل جواب دینے کی کوشش کرے گا جس میں قرآن و حدیث کے ساتھ ساتھ عقلی دلائل بھی ہوں گےجس سے سائل کو مطمئن کیاجاسکے

    آپ ہر سوال کے بعد تین اوپشن پیش کریں
    1- قرآن سے سے دلائل
    2- صحیح احادیث سے دلائل
    3- عقلی دلائل (مثال کے ساتھ)
    جو ممبر چاہے ان 3 میں سے جس دلیل کا علم رکھتا ہو پیش کردے

    بھائی اگر ان پرکتب موجود ہیں تو اچھی بات ہے مگر میری رائے ہےکہ اس سلسلے سے یھاں موجود ہر ممبر خود جواب تلاش کرنے کی کوشش میں علم کا کافی خزانہ حاصل کرلے گا

    اور شاید دوسروں کی دیکھا دیکھی میں اوروں کو بھی ایسے کتب پڑھنے کاشوق چڑھ جائے

    ارسلان بھائی شروع کیجئے بسم اللہ
     
  6. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  7. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    یہ کتاب کہاں ہے
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بھائی آپ کی رائے بہت اچھی ہے جزاک اللہ خیرا
    ویسے اس موضوع پر کافی کتابیں جوابی طور پر لکھی گئی ہیں مثال کے طور پر تحفہ حنفیہ بجواب تحفہ اہلحدیث اور دیگر کتابیں جو کتاب و سنت ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
    بہرحال آپ کی تجویز بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔
     
  9. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    سسٹر بات جواب دینے کی نہیں ہوتی بات مطمئن جواب دینے کی ہوتی ہے جو سوال ڈاکٹر زاکر نائیک صاحب سے کئے جاتے ہیں یہ ہم سے کئے جائیں تو ہم بھی کوئی نہ کوئی جواب بنا لیں گے لیکن دقت پیش ہو گی لیکن اگر آپ ایک مستقل جواب زہن میں تو ایک بار جواب دینا ہی بہت ہو جاتا ہے۔
    جیسے زاکر نائیک صاحب سے ایک بندے نے سوال کیا کہ انسان جو کچھ کھاتا ہے وہ اس کے مزاج پر اثر انداز ہوتا ہے اس لئے آپ جانوروں کا گوشت کھاتے ہو اور جانوروں کی طرح حرکتیں کرتے ہو تو اس کا جواب زاکر نائیک صاحب نے یہ دیا کہ

    واقعی یہ بات ٹھیک ہے کہ انسان جو کھاتا ہے وہ اس کے مزاج پر اثر انداز ہوتا ہے لیکن آپ غور کریں تو ہمیں ہمارا دین اسلام جو جانور کھانے کی اجازت دیتا ہے جیسے بھیڑ بکری گائے بھینس
    یہ سارے امن پسند جانور ہیں تاکہ ہم امن پسند بن کر رہیں
    اور جو جانور سخت ہیں مثلا چیتا،شیر تو یہ کھانے کی ممانعت ہے

    تو اس سے اندازہ لگائیے کہ کیسا پرحکمت جواب ہے تو میں بھی یہ چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا جواب دیا جا سکے کہ اہل باطل جب کوئی شبہات اٹھائیں تو ایسا جواب دیا جا سکے کہ آگے سے بول نہ سکیں۔
     
  10. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444
    اگر قرآن و حدیث سے دلائل مطمئن ناکر سکے تو ان اللہ یھدی من یشاء و یضل من یشاء



    جبھی تو میں نے آپکو تیسرا اوپشن عقلی دلائل مثال کے ساتھ کا کہا ہے


    کاش آپ کو میری بات سمجھ آجاتی :00013:
     
  11. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہٓ!
    سسٹر آپ ت
     
  12. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  13. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکتہ!
    دیکھیں جی ہمارا کام حق بات پہنچا دینا ہے ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔
    سوری سسٹر اگر آپ کو میری کوئی بات بری لگی ہو تو لیکن میرے کہنے کا مطلب صاف واضح ہے کہ ہم سے اگر کوئی اس مسئلے پر بحث کرے تو ہمارے پاس مدلل جواب ہونے چاہئے قرآن و حدیث کے دلائل کے ساتھ بھی اور عقلی دلائل بھی۔اب فرض کریں کہ کوئی غیر مسلم آپ سے یہی سوال کرتا ہے جو میں نے اوپر پوسٹ زکر کیاتو اگر آپ نے زاکر نائیک صاحب کی اس تقریر کو سنا ہو گا تو آپ اس کو یہی جواب دیں گی نہ کیونکہ یہ جواب بہت اچھا ہے تو میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس عقیدے کے مسائل میں بھی دلائل موجود ہوں پلیز آپ کسی بات سے ناراض مت ہوں ۔آپ نے اپنی پوسٹ میں کسی چیز کو شروع کرنے کا کہا تو مجھے وہ سمجھ نہیں آیا مجھے بتائیں کہ میں کیا شروع کروں۔
     
  14. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    بھائی ویسے میں کوئی عالم نہیں ہوں بس ایک ادنی سا طالب علم ہوں ۔۔۔لیکن میرا ان موضوعات پر کئی دفعہ بریلوی علماء سے بحث ہو چکی ہے۔۔ایک مولانا عبداللہ سیفی اڈیالہ روڈ راولپنڈی۔۔دوسرا مولانا پیر داؤد آف گوجرانوالہ۔۔۔۔۔لیکن الحمد اللہ وہ جواب تو نہیں دے سکا ۔۔۔لیکن انہوں نے اپنے مسلک کی تائید میں یہی کہا کہ یہی ہمارا مسلک ہے اگر آپ کو قبول ہے تو ٹھیک ورنہ آپ کی مرضی۔۔۔۔تو اس جواب پر بندہ کیا کرے؟
    بھائی ویسے ایک بات ہے۔۔۔اس فورم میں ایک شخصیت ایسی ہے جن میں ڈاکٹر ذاکرنائک والی صلاحیت موجود ہیں الحمداللہ
    بس ہمت اور حوصلہ کی ضرورت ہے۔۔۔اللہ اس شخصیت کو اپنے آپ کو اور اپنے مقام کو پہچاننے کی توفیق دے آمین۔۔
    بس ان میں ایک چھوٹی سی غلطی ہے جس کی میں بار بار ان کے سامنے نشاندہی کر چکا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ اس شخصیت کی حفاظت فرما۔۔۔۔۔آمین
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 26, 2010
  15. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    بھائی بحث و مباحثہ تو میرا بھی کئی مرتبہ ہو چکا ہے شیعہ بریلوی اور دیوبندی کے ساتھ لیکن اگر وہ نہیں مانتے تو ہم کیا کریں ہمارا کام تو ھق بات کو پہنچا دینا ہے ہدایت دینا تو اللہ کا کام ہے۔
     
  16. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    وعليكم السلام
    بهت اچھى تجويز هے ,اس پر عمل هونا چاهئے.اہل باطل کے اعتراضات اور شبہات كا مدلل جواب تيار كرنا چاهئے.
     
  17. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
    ارسلان بھائی آپ کی تجویز بہت قیمتی ہے۔ لیکن الحمداللہ آپکی اس قیمتی تجویز پر اہل علم حضرات پہلے ہی عمل کرچکے ہیں۔ مبارک ہو۔

    یاد رکھنا چاہیے کہ عقلی دلائل کی حیثیت ثانوی ہے اصل دلیل اللہ کا کلام اور رسول اللہ ﷺ کا فرمان مبارک ہی ہے۔ عقلی دلیل سے صرف ایسے ہٹ دھرم لوگوں کا منہ عارضی طور پر بند کیا جاسکتا ہے جو حق کو قبول کرنے اور اسے سمجھنے کے بجائے صرف الٹے سیدھے اعتراضا ت کرتے ہیں۔ اس کے برعکس جو حق کا طلبگار ہو اسے عام طور پر کسی عقلی دلیل کی ضرورت پیش نہیں آتی کیونکہ قرآن اور حدیث کے احکامات بھی انسانی عقل کے مطابق ہی ہیں جب وہ قرآن وحدیث کا کوئی فرمان پڑھتا یا سنتا ہے تو آسانی سے حق کو قبول کر لیتا ہے۔ اور جسے حق قبول نہیں کرنا ہوتا وہ ہر حکم پر عقلی اعتراضات وارد کرتا ہے۔

    میں سلمان ملک اور اعجاز علی بھائی سے سو فیصد متفق ہوں کہ اہل باطل کے ہر ہر اعتراض کا عقلی اور نقلی جواب اہل علم بارہا دے چکے ہیں جو الحمد اللہ دستیاب کتابوں میں موجود ہے۔ ضرورت صرف ان کتابوں کی طرف رجوع کرنے کی ہے۔

     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 28, 2010
  18. محمد جابر

    محمد جابر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    74
    ما شاء اللہ تعالى
    یہ تو بہت اچھی بات ہے
    لیکن آخر ہمیں بھی تو علم ہو کہ وہ شخصیت کونسی ہے
    ہو سکتا ہے کہ ہم انکی ہمت بندھانے اور حوصلہ بڑھانے میں مؤثر قردار ادا کرسکیں ۔
     
  19. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    میرا خیال ہے کہ مخلص بھائی شیخ رفیق طاہر صاحب کی بات کر رہے ہیں۔
     
  20. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ!
    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اہل السنۃ والجماعۃ کے علماء اہل البدعۃ والضلال کے شبہات کا مدلل جواب دیتے رہے ہیں۔ اور وہ کتب میں موجود ہیں۔
    لیکن ارسلام بھائی کی جو تجویز ہے یہ اس طرز میں ہے کہ اردو مجلس پر بھی ان شبہات کا ازالہ کیا جائے، یعنی کہ ان شبہات کے جواب جو علماء نے تحریر کیئے ہیں یا ان کتب سے یا اپنے اساتذہ سے سیکھا ہے یہاں بھی ایک ترتیب و تلخیص کے ساتھ لکھا جائے، تاکہ یہ جوابات انٹرنٹ کی دنیا میں بھی لوگوں کو میسر آ سکے۔
    ہمیں اس بات کا کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے کہ بہت سے لوگوں کو یہ کتب میسر نہیں ہوتیں ، اور اگر میسر ہوں بھی تو انہیں پڑھنا اور سمجھنا بھی اگلا مرحلہ ہے۔ جبکہ فورمز پر مختصر تحریر ایسے لوگوں کے لیئے کافی مفید ثابت ہو گی ان شاء اللہ!!
    اردو مجلس کی انتظامیہ کو میرا مشورہ یہ ہے کہ صحیح مقاصد حاصل کرنے کے لیئے ان تھریڈ کو جن میں شبہات کا ازالہ کیا جائے ، صرف اہل السنۃ والجماعۃ ، اہل الحدیث صارفین کو ہی مراسلہ تحریر کرنے کی اجازت ہو، جبکہ دیگر تمام اس کا مطالعہ کر سکیں ، تاکہ شبہات در شبہات سے مزید شبہات پیدا نہ ہو سکیں۔ جو اہل البدعۃ کا وتیرہ ہے!!

    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 4, 2011
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں