گوشت ابھی ہضم نہیں ہوا

s4shakeel نے 'لطائف' میں ‏ستمبر 2, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    گوشت ابھی ہضم نہیں ہوا

    کہتے ہیں پرانے زمانے میں کوئی حکیم صاحب تھے جنھوں نے پردہ نشین بیبیوں کی نبض دیکھنے کا یہ طریقہ نکالا کہ رسی کے ایک سرے پر پردہ نشین خاتون کی کلائی باندھتے اور دوسرا سرا پردے کے باہر حکیم صاحب تک پہنچا دیا جاتا۔ حکیم صاحب اتنے ذکی الحس تھے کہ اس پر اپنی انگلیاں رکھ کر نبض کی کیفیت معلوم کرتے اور تشخیص مکمل کر کے نسخہ لکھ دیتے۔
    ایک بار کچھ لوگوں کو دل لگی سوجھی، وہ نہایت سنجیدگی سے حکیم صاحب کو بلا کر گھر لے گئے۔ گھر کے اندر رسی کے ایک سرے سے بلی کی ٹانگ باندھ دی اور دوسرا سرا حکیم صاحب کو تھما دیا اور بولے “حضور مریضہ کی نبض دیکھ لیجئے۔“
    حکیم صاحب نے اپنی انگلیاں رسی پر رکھیں اور فرمانے لگے “مریضہ کچا گوشت کھا گئی ہے اور وہ ابھی ہضم نہیں ہوا۔
    وہ لوگ بے اختیار ہنس دیئے اور حکیم صاحب کے کمالِ نبض شناسی کے قائل ہو گئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کیا بات ھے-آج ڈاکٹر کو چیک کراؤ تو دوبارہ آنے کا کہتا ھے-
     
  4. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    :00006:
     
  5. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    آپ پھر انہی حکیم صاحب سے رابطہ کیجئے:00001:
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951

    ہاں ٹھیک کہا آپ نے-لیکن آپ میرے ساتھ جائیں گے کیونکہ آپ کے جاننے والے ھیں
     
  7. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    نہیں بھائی میرا کوئی تعلق نہیں اُن سے۔۔۔۔۔ہاں آپ کو پتا بتا دوں گا۔۔۔۔۔خیر آپ کی نبض تو انہوں نے رسی باندھ کر نہیں چیک کرنی۔۔۔۔۔آپ کیوں اتنا ڈر رہے ہیں۔۔۔۔۔:)
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بلی جو آپ کی لیکر جاؤں گا اس لیے ڈر رہا ھوں :00001: :00006:
     
  9. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    میری بلی کچا گوشت نہیں کھاتی:00015:
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بلی شیر کی خالہ کچا گوشت نہ کھائے-
     
  11. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    دوستو
    وہ حکیم صاحب “ حکیم لقمان “ تھے
    میں‌اس بارے میں پڑھ چکا ہوں
     
  12. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    شکریہ چودھری صاحب
     
  13. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    جاری رکھیں
     
  14. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    آج کل کے ڈاکٹر۔ ماشااللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ نہ کہو۔۔۔۔۔۔۔
     
  15. بدتمیز

    بدتمیز -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 14, 2007
    پیغامات:
    19
    s4shakeel لگتا ہے ہمیں بھی حکیم صاحب سے رابطہ کرنا پڑے گا
    پتہ تو ارسال کیجئے
    نوازش ہوگی
    فقط
    بدتمیز
     
  16. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی Bluetooth اور WiFi کا زمانہ ہے۔ کوئی ایسا حکیم ملے جس کو موبائل تھما کر ہی پتہ چلے کہ موبائل والا فلاں بیماری کا شکار ہے۔۔۔
     
  17. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    ہا ہا خوب کہا اعجاز بھائی
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    :)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں