مائیکروسافٹ ورڈ میں مستعمل چند ضروری کی بورڈ شارٹ کٹس

abrarhussain_73 نے 'مائیکروسوفٹ ورڈ' میں ‏اپریل 20, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    یہ شارٹ کٹس ٹائپنگ جاننے والے اور ماؤس کے دردِ سر سے نجات حاصل کرنے والے ہر مبتدی اور ماہر کے لئے ضروری ہیں:

    آج ہم صرف فائل مینو سے متعلقہ آپشن کے شارٹ کٹس سیکھینگے۔

    نئی فائل بنانے کے لئے
    (Ctrl + N (To start a new document

    پہلے سے موجود فائل کو کھولنے کے لئے
    (Ctrl + O (To open an existing document

    فائل کو محفوظ کرنےکے لئے
    (Ctrl + S (To save a document

    فائل کو دوسرے نام، جگہ یا فارمیٹ کے ساتھ محفوظ کرنے کے لئے
    F12 (To Save as a document means to save with a different name, directory or format

    فائل کو بند کرنے کے لئے
    (Ctrl + W ( To close a document

    فائل کو پرنٹ کرنے کے لئے
    Ctrl + P (To print a document or open a print dialog box

    فائل پری ویوں (طائرانہ نظر( کے لئے۔
    Ctrl + F2 ( To preview a document

    پیچ سیٹ اپ کے لئے
    افقی رولر کے بائیں طرف مارجن سے باہر والے حصے پر ماؤس سے ڈبل کلَک کریں۔
    Double click on horizontal ruler on left oustside margin area for page setup

    ورڈ یا کوئی بھی ونڈو پروگرام یا خود ونڈو کو بند کرنے کے لئے۔
    Alt+F4 (To close MS-Word or any windows application even window itself

    جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 20, 2011
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا وبارك فيكم بھائى۔ كم از كم مجھ جیسے طلاب علم كے ليے بہت مفيد سلسلہ ہے۔ خوب دعائيں كما رہے ہیں۔
     
  3. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    شکریہ بہن ام نورالعین۔
    دعائیں تو بہت بڑی دولت ہے۔
     
  4. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    ایڈمنز متوجہ ہوں۔ برائے ترمیم پوسٹ نمبر ۱


    پیچ سیٹ اپ کے لئے
    افقی رولر کے بائیں طرف مارجن سے باہر والے حصے پر ماؤس سے ڈبل کلَک کریں۔
    Double click on vertical ruler on left oustside margin area for page setup

    درج بالا انگریزی جملے میں لفظ vertical کو بدل کر horizontal کردیجئے۔ شکریہ۔
     
  5. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    اچھی کوشش ہے ! آگے بھی مفید پوسٹ کا انتظار رہےگا
     
  6. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    تصحیح کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔
     
  7. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    پچھلے سبق میں ہم نے فائل مینو میں موجود کچھ آپشنز کی شارٹ کٹ کیز کا تذکرہ کیا تھا۔
    اگلے مینو(ایڈٹ مینوEdit Menu) سے متعلق شارٹ کٹ کیز پر کچھ پڑھنے سے پہلے آج ایک اہم سبق پڑھینگے۔


    اس سبق میں لکھا ہوا مواد زیادہ ملیگا لیکن کچھ حوصلہ کرکے اچھی طرح پڑھنے سے ونڈو کے تقریباً جتنے بھی Applications یعنی پروگرامز ہیں انمیں اس سبق کا استعمال آپکو میلگا یوں آپ اس سبق سے نہ صرف ورڈ بلکہ دیگر پروگرامز کے آپشنز کی شارٹ کٹ کیز بھی جان جائینگے۔

    Windows Applications میں مینوز کو کھولنے کے لئے Alt کا بٹن استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ورڈ میں بھی اسی کی کا استعمال ہوتا ہے۔ جس مینو کو بھی کھولنا ہو Alt کی کی دباکر اور پھر مینو کے نام کے جس حرف کے نیچے لائن ہو اس حرف کو ساتھ ملائیں۔

    جیسے
    فائل مینو File Menu اس میں حرف ایف خط زیریں (انڈر لائن)کے ساتھ ہے۔ تو Alt + F دبائینگے۔
    ایڈٹ مینو Edit Menu کیلئے Alt + E
    وویو مینو View Menu کیلئے Alt + V
    انسرٹ مینو Insert Menu کیلئے Atl + I
    فارمیٹ مینو Format Menuکیلئے Alt + O کیونکہ اس میں انڈر لائن حرف “O” ہے۔
    ٹولز مینو Tools Menu کیلئے Alt + T
    ٹیبل مینو Table Menu کیلئے Alt + A کیونکہ اس میں خطِ زیریں کے ساتھ حرف “A” ہے۔
    ونڈو مینو Window Menu کیلئے Alt + W
    ہیلپ مینو Help Menu کیلئے Alt + H

    مینو کُھلنے کے بعد آپ ماؤس کے بجائے کرسر کیز یا عرف عام میں اسے ایرو کیز بھی کہا جاتا ہے۔ کے ذریعے اُوپر نیچے اور آگے پیچھے کے بٹن دباکرآپ اپنے مطلوبہ آپشن کا انتخاب کرسکتےہیں۔ جب انتخاب کرچکیں تو پھر Enter کی کی دبائیں۔

    ڈائیلاگ باکس:
    منیوز کے بعض آپشن تو Enter کی کی سے استعمال ہوجاتے ہیں۔
    لیکن بعض آپشن کو منتخب کرنے پر ایک باکس کھل کر سامنے آجاتا ہے جسے ڈائیلاگ باکس کہتے ہیں۔

    ڈائلاگ باکس میں اُوپر کے افقی آپشنز جنکو عمومآ ٹیبز کہا جاتا ہے۔ جس پر اگر کلک کیا جائے تو پورا کا پورا ڈائلاگ بکس پیج بدل کر دیگر آپشنز کے ساتھ کھل جاتا ہے۔

    ڈائیلاگ بکس پر گول دائرے کی شکل میں کچھ آپشنز ملینگے ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

    ڈائیلاگ باکس میں کچھ چوکور نما چھوٹے چھوٹے باکسز ملینگے جسکے سامنے لکھے ہوئے آپشنز میں سے ایک یا ایک سے زیادہ یا تمام نکات کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ یہ باکسز چیک باکسز کہلاتے ہیں۔

    کومبو باکس ڈائیلاگ باکس پر ایک ایسا آپشن ہوتا ہے جس میں ایک لسٹ ہوتی ہے جس میں کسی ایک ذیلی آپشن کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

    ڈائلاگ باکس پر باقی کچھ بٹنز نظرآئینگے۔ جو کلک کرنے پر مطلوبہ آپشن کو رو بہ عمل کرتے ہیں۔


    اب ہم ڈائیلاگ باکسز پر شارٹ کٹ کیز کا استعمال دیکھیں گے۔

    ڈائیلاگ باکس کے اُوپری حصے پر اُفقی ترتیب میں جو ٹیپز ہوتی ہیں انھی منتخب کرنے کے لئے:
    Ctrl + Tab key
    Ctrl + Shift + Tab key پچھلی ٹیب پر واپس جانے کے لئے۔

    ڈائیلاگ باکس کے صفحے پر موجود ایک آپشن سے دوسرے آپشن پر جانے کے لئے اگر بالترتیب جائیں تو TAB key دبائیں اور Shift + Tab key پچھلے آپشن پر واپس آنے کے لئے۔ یا پھر ہر آپشن پر اگر غور کریں تو آپکو آپشن کی heading میں کچھ خطِ زیریں (انڈرلائن) کے ساتھ کوئی حرف نظر آئیگا۔ اس حرف کے سات Alt key دبائینگے تو ڈائیریکٹ اس آپشن پر چلے جائینگے۔

    گول دائرہ والے نکات پر ٹیب کی سے پہنچنے کے بعد (یا پھر اسکی مجموعی heading میں کسی حرف جو خطِ زیریں (انڈرلائن) کے ساتھ ہو۔کے ساتھ alt key دبانے سے بھی پہنچا جاتا ہے)۔ پھر کرسر یا ایرو کیز سے کوئی بھی آپشن منتخب کریں۔

    چوکور خانو والے آپشن یعنی چیک باکسز پر ٹیب کی کیز سے پہنچنے کے بعد (یا پھر اسکی مجموعی heading میں کسی حرف جو خطِ زیریں (انڈرلائن) کے ساتھ ہو۔کے ساتھ alt key دبانے سے بھی پہنچا جاتا ہے)۔ پھر کرسر کیز کے ذریعے ایک خانے سے دوسرے پر جائیں اور Space key کے دبانے سے چیک باکس کوچیک یا ان چیک کیا جاسکتا ہے۔

    کومبو باکس پر ٹیب کے طریقے سے یا دیگر مذکورہ طریقے سے پہنچنے کے بعد لسٹ کو اوپن یا ڈراپ ڈاؤن کرنے کے لئے Alt key کے ساتھ نیچکے والا کرسر Down arrow کی دبائیں۔

    کچھ بٹنز جو ڈائیلاگ باکس پر آپکو نظر آئینگے کے ساتھ اُسکی heading میں ایک حرف خطِ زیریں(انڈر لائن) کے ساتھ ہوتا ہے۔ اُسے Alt کی کی کے ساتھ دبانے سے وہ بٹن رو بہ عمل ہوگا۔

    انتخاب کا حتمی مرحلہ کرنے بعد ایپلائی کرنے کے لئے OK کا بٹن عموماً ENTER کی کی دبانے پر ہوجاتا ہے۔( یا پھر tab key دباتے جائیں اور جب Ok منتخب ہوجائے تو انٹر کی دبادیں)۔ اور جو آپشنز بھی منتخب کئے ہیں وہ سب رو بہ عمل ہوجائینگے۔

    اگر انتخاب کا ارادہ ترک کرنا ہو تو ESC key دبانے سے ڈائیلاگ باکس کچھ کئے بغیر بند ہوجائیگا۔

    جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 23, 2011
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت خوب ، زبردست ابرار بھائی۔ بہت ہی مفید معلومات ہیں۔
    جزاک اللہ خیرا۔
    اسے جاری رکھیں۔۔۔ :)
     
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب

    جزاک اللہ خیرا
     
  10. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    ارم بہن اور جاسم بھائی پوسٹ پسند کرنے کا شکریہ۔
    باقی تمام بہن بھائیوں کا بھی شکریہ۔
     
  11. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بہت خوب

    جزاک اللہ خیرا
     
  12. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    بہت دنوں سے کچھ مصروفیت کچھ سستی، دونوں آڑے آرہی ہے کہ کچھ مزید اس موضوع سے متعلق لکھا جائے۔
    میری دیگر ارکان سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی اپنے علم کے دریا سے کچھ بوند یہاں ٹپکادیں۔ تاکہ عوام الناس کا بھلا ہو اور آپ کو اجر خیر عطا ہو۔ اللہ مجھے اور آپ سب کو توفیق دے کہ انسانیت کی خدمت کرسکیں۔
    آمین۔

    آج ہم کچھ کیز ایڈٹ مینو سے پڑھینگے۔
    مینوز کے علاوہ یہ آپشنز ورڈ کے پیج کے اوپر یا بعض اوقات سائیڈ پر کچھ بارز پر بھی ملینگے۔ ہم مینوز کے چیدہ چیدہ کیز کا تذکرہ پہلے پہل کرینگے۔ جس ضمن میں آج ایڈٹ مینوں میں سے چند کیز پیش خدمت ہیں۔

    جیسا کہ اوپر پوسٹس میں ذکر ہوا کہ مینوز کو Key Alt سے اوپن کیا جاتا ہے۔ اگر کرسر کیز سے آپشنز کا انتخاب کرنا ہو۔ اور اگر ڈائریکٹ ایپلائی کرنا ہو تو اسکے لیئے میں درج ذیل میں کچھ کیز کا ذکر کرتا ہوں۔

    کسی کئے گئے عمل کو واپس کرنا ہو۔ یا کوئی غلطی ہونے پر واپس پچھلی حالت پر آنے کے لئے ان ڈُ و undo کا آپشن استعمال ہوتا ہے۔ اور یہ آپشن آپکو کئے پچھلے اقدامات پر لیکر جاسکتا ہے۔ یعنی آپ نے تین عمل کئے، مثلا لکھا، رنگ دیا، خطِ زیریں کیا وغیرہ۔ تو آپ ایک ایک کرکے اپنی پچھلے اقدامات پر جاسکتے ہیں۔
    اس کیلئے شارٹ کٹ کی ہے۔

    Ctrl + U

    اسی طرح اگر آپ کچھ زیادہ پیچھے چلے گئے ہیں اور پھر اگلے اقدامات پر آنا چاہتے ہیں تو ری ڈُو Redo کا آپشن استعمال کرینگے۔
    اسکے لئے شارٹ کٹ کی ہے۔

    Ctrl + Z


    ٹپ : ونڈوز کے اپنے ایکشنز یا ونڈوزکے دیگرایپلیکیشنز میں بھی یہی کیز undo اور redo کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
    جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 15, 2011
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    ہت خوب
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا وبارك فيكم
     
  15. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں