بچوں کی معصوم باتیں

بنت واحد نے 'مجلس اطفال' میں ‏مئی 20, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام احوس

    ام احوس -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 25, 2012
    پیغامات:
    162
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    میری دوست کا انتقال ہوئے کچھ دن گزرے تھے میں رو رہی تھی۔ چھوٹا بھائ جو قریباً چار پانچ سال کا ہوگا امی سے پوچھنے لگا یہ کیوں رو رہی ہے؟ امی نے بتایا اس کی دوست اللہ میاں کے پاس چلی گئ ہے۔ تو معصومیت سے کہنے لگا " کیا اس کی صرف ایک ہی دوست تھی"؟!!
     
  3. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    آج مییں بچوں کو "آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں" سے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا قصہ سنا رہی تھی۔ ۔کتاب میرے ہاتھ میں بند تھی اور قصہ زبانی ۔ ۔ ۔ تھوڑی دیر بعد6 ،7 سالہ یشفع نے کتاب پکڑی اور صفحے آگے پیچھے کرنے لگی میں نے اس سے واپس لیتے ہوئے کہا" اس میں مشکل الفاظ ہیں‌میں‌آپ کو آسان لفظوں میں سنا رہی ہوں۔ ۔ ۔ کچھ دیر بعد اس نے دوبارہ پکڑ لی۔ ۔میں نے دوبارہ لینا چاہا تو کہنے لگی" باجی! مجھے دیکھنے دیں آپ صحیح بھی سنا رہی ہیں یا غلط ہی سناتی جا رہی ہیں۔ ۔ ۔ ۔"
     
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    مشکوٰۃ سسٹر کی مری کی سیر کی روداد سے مجھے بھی ایک واقعہ یاد آیا ھے۔
    "" دو سال پہلے بچوں کے ساتھ مری کی سیر کو گئے، کیبل کار پر بیٹھنا ھوا ، کیبل کار کے آخری پوائنٹ سے جیسے ھی کیبل کار نے نیچے کا سفر شروع کیا تو خرابی کی وجہ سے بند ھو گئی۔ نیچے ھزاروں فٹ کی گہرائی دیکھ کر واقعی خوف آتا تھا۔ اتنے میں تیز ھوا بھی چلنے لگی، کیبل کار کے ھلنے کی وجہ سے فیملی کے تاثرات دیکھنے والے تھے۔ اچانک چھوٹی بیٹی بولی (اپنی ماں کے تاثرات دیکھ کر) جو اس وقت تقریباً 4 سال کی تھی
    " ماما ڈلو نہی، یہ نہی توتتی"
    یہ یاد کر کے ابھی بھی ھنسی آ جاتی ھے۔
     
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
  6. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آج کل آپی اور اکلوتا ننھا ڈھائی سالہ بھانجا گھر آئے ہوئے ہیں۔۔۔۔کل رات بھانجے کی آہ سحر گاہی سے بیدار ہو کر میں مجلس پر بیٹھی تھی۔۔ابتسامہ
    ماشاءاللہ بہت ہی کیوٹ ھے اور باتیں بھی بہت مزے کی کرتا ھے۔۔۔
    ابھی پرسوں ہی آپی نے اسے کہا کہ کلمہ سناؤ۔
    تو کہنے لگا“لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔۔۔۔آگے مجھے نہیں آتا“

    دو تین نظمیں یاد ہیں تھوڑی تھوڑی۔۔جن میں ایک “ترستی ہیں نگاہیں پھر سے ایسے نوجوانوں کو“ اور “اے میری ماں تو مجھے یاد تو کرتی ہو گی“
    آپی کو “اے میری ماں“ سنا کر پوچھتا‘ماما۔۔آپکو کیا ہوا ھے؟‘
    کبھی یوں سر لگتا ھے
    ‘اے میری ماں تو مجھے یاد تو کرتی ہو گی
    ساری رات دودھ پر پڑھتی ہو گی۔۔۔۔۔‘

    آپی نے اس دن کہا کہ خالہ کو سناؤ۔۔پہلے تو حسب معمول انکار کیا۔۔۔پھر زیادہ فرمائش پر کچھ یوں سر لگا کر شعر پڑھا
    ‘اے میری ماں۔۔۔۔۔۔ تجھےکیا ہو گیا ھے؟‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہہہہہہہہ
    کیوٹ ننھا شاعر۔۔۔۔۔۔۔۔ابتسامہ

    ایک دن اپنے چھوٹے بھائی محمد یحیٰی کو یاد کر رہا تھا۔۔
    پوچھنے لگا“یحیٰی کہاں ہیں؟“
    اسکی پھپھو نے کہا“ یحیٰی کون۔۔۔؟ہم نے تو اسکا نام محمد رکھا تھا“
    فورا بولا“محمد۔۔۔۔۔۔؟صلی اللہ علیہ وسلم
    ایک دن گھر میں محمد نامی بچہ آیا۔۔۔باہر سے کسی نے آواز لگائی کہ عزام!۔۔۔۔۔۔ محمد آیا ھے۔
    کمرے میں تھا۔۔فورا کھڑا ہو کر بولا“اچھاماما۔۔۔۔۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی آ سکتے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    ھھھھھھھھ
    بہت خوب۔ ۔ ماشاء اللہ
    اے میری ماں تو مجھے یاد تو کرتی ہو گی
    ساری رات دودھ پر پڑھتی ہو گی۔۔۔۔۔‘
    ھھھھھہ۔ ۔ کیا بات ہے۔ ۔
    اس سے یہ بھی پوچھ لیں ساری رات دودھ پہ کیا پڑھتی ہوگی؟؟؟؟؟؟؟؟ابتسامہ
    اللہ تعالٰی عزام کو صحت و سلامتی۔ ۔امن و ایمان والی طویل زندگی عطا فرمائیں۔۔ آمین
     
  8. اخت المسلمۃ

    اخت المسلمۃ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2013
    پیغامات:
    236
    میرا بھانجا رات میرے پاس بیٹھا ھوا تھا چھت پے پٹاخے بجے تو بولا'' آدمی عقل کرو عقل'' اور اپنے ساتھ لیٹے گڈے سے بولا ''انکل آپ کو ڈر تو نہیں لگ رھا ''
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    ھھھھھھ۔ ۔ بہت خوب ماشاء اللہ
    بچوں کی تو کیا بات ہے۔ ۔
     
  10. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    باجی یہ کونسی زبان ہے
    ‘‘ثانیہ پانی دے دے،امی کھانا دے دے‘‘یشفع نے معصومیت سے پوچھا
    مہاجروں کی زبان ہے۔ میرے کہتے ہی ثانیہ بول پڑی ‘‘لیکن باجی میرے ابو کہتے ہیں ‘‘یہ مقامی زبان ہے۔ ۔‘‘
    شاید مقامی بھی کہتے ہوں۔ ۔ امی اس طرح مہاجر ہی بولتے ہیں نا۔ ۔ امی جان نے میری تصدیق کی
    ‘‘باجی ہم مہاجر ہیں‘‘ ثانیہ نے کہا
    وہ تو ہم بھی ہیں۔ ۔ میری بات سنتے ہی یشفع کہنے لگی لیکن باجی اپ تووہابی ہیں۔ ۔ابتسامہ
     
  11. اخت المسلمۃ

    اخت المسلمۃ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2013
    پیغامات:
    236
    جمعہ والے دن میرے بھائی بھابھی کو ان کے امی کے گھر سے لینے جانے لگے تو مغیرہ نے کہا'' میں نے بھی جانا ھے'' ھمارے گھر ایک آنٹی اپنی بیٹی کے ساتھ آئی ھوئیں تھیں ان کی چار سالہ بیٹی نے کہا ''ماما میں نے بھی جانا ھے ''بھائی اسے بھی ساتھ لے گئے۔ آج بھابھی کی امی آئی تو کہنے لگی'' اس دن جو بچی آئی تھی بہت باتیں کرتی تھی کھتی ھیں میں نے کہا'' دوپہر کے کھا نے کا وقت ھے ''تو آگے فٹا فٹ بولی آئے'' ھیں تو کھانا بھی کھاکر ھی جائیں گے ''
     
  12. اخت المسلمۃ

    اخت المسلمۃ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2013
    پیغامات:
    236
    مغیرہ کی سائیکل پر میں بیٹھ گئی اور گاڑی پے میری آپی مغیرہ میرے پاس آیا اور پوچھا ِ"خالہ آپ کس پر بیٹھی ھو" میں نے کھا" آپ کی سائیکل پر" پھر مغیرہ نے پوچھا اور" آپوکس پر بیٹھی ھیں؟" میں نے کہا "وہ گاڑی پر" معصوم سی شکل بنا کہ میرے سے پوچھا" تو میں کس پر بیٹھوں؟؟؟؟؟؟"
     
  13. زھرۃ الاسلام

    زھرۃ الاسلام -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 18, 2009
    پیغامات:
    11
  14. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    امی جان صبح اٹھاتے اور رات سلاتے وقت عموما کہتی ہیں کہ 12 بج گئے ہیں اٹھ جاؤ،بارہ بج گئے ہیں سو جاؤ۔۔۔!
    چاہے بارہ بجے بھی نہ ہوں۔۔لیکن اٹھتے اٹھتے بج جاتے ہیں۔۔
    اب بھانجے صاحب نے “12 بجے“ رٹ لیے۔۔اسے کسی کو اٹھانا ہویا سلانا ہو ایک ہی بات“بارہ بج گئے ہیں اٹھ جاؤ۔۔۔بارہ بج گئے ہیں سو جاؤ“چاہے دن کے تین بج رہے ہوںیا رات کے آٹھ!
    اور جب کمپیوٹر بند کروانا مقصود ہو کہ اب انکی پسند کی چیز نہیں لگی ہوئی تو پھر“لائٹ جانے والی ہے کمپیوٹر بند کر دیں“۔۔۔۔مسنگ یو عزام!
     
  15. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    میرے دو سالہ بھانجے نے ابھی نیا بولنا سیکھا ہے مطلب پورے جملے بولنا-
    صبح میں کمرے میں گئی تو مجھے دیکھ کر کہنے لگا "گندی۔۔۔۔ باتیں سیکھ رہی ہو!"
    اس کا سیاق و سباق یوں ہے کہ پہلے اس نے صرف "گندی بچی" کہنا تھا کیونکہ مجھ سے اس کی بنتی نہیں ہے! جب اس نے آدھا لفظ بولا تو سوچا کہ اماں ساتھ بیٹھی ہیں جھاڑ پڑے گی اور کمنٹ بھی یہی ملے گا کہ تم گندی باتیں سیکھ رہے ہو تو فورا یہ مجھی پر چسپاں کر دیا! : )
    اب میں اور بہن ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہورہے تھے! میں نے بولا ہا یہ تم کیا کہہ رہے ہو تو فورا کہنے لگا "میں جھوٹ بول رہا ہوں" : )
     
  16. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    آج میں اپنی بیٹی کو ہوم ورک کروا رہی تهی .جو کہ کلاس ون میں پڑهتی ہے.میں نے سوشل سٹڈیز کا سوال یاد کرنے کو دیا.
    سوال کچهه اسطرح تها
    what are insects
    جب بیٹی نے جواب سنایا تو میں نے سوچا آپکے ساتهه بهی شئیر کروں
    insects are small animals with six legs like ant cockroach and housewife
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    ھھھھھھھھھ۔ ۔ ۔ ابھی ابھی کلاس سے فارغ ہوئی تھی سخت نیند آ رہی تھی ۔ ۔ سوچا کچھ سرچ کر لوں اور یہ پڑھ کر تو میری ہنسی نہیں رک رہی۔۔ ۔ ۔ نیند بھی بھاگ گئی ہے۔ ۔۔ ۔۔
    بچے بھی نا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ابتسامہ

    ایک دو سال قبل میں نے گھر میں جمع بچوں سے پوچھا پاکستان کے دارالحکومت کا نام بتاؤ۔ ۔ ۔ سب بچےخاموش رہے۔ان میں ساتویں جماعت کی ایک سٹوڈنٹ بھی تھی میں نے اس سے پوچھا آپ بتا دیں ۔ ۔ تو وہ بولی
    نواز شریف۔ ۔۔ ۔ آنسوؤں والا آئیکون
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    : ) ہاؤس وائف؟؟؟ سکس لیگز ؟ ہہہہ ہاؤس وائوز کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا ہے شاید اور یہ انسیکٹس سوشل سٹڈیز میں کہا ں سے آئے؟
     
  19. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    میری ایک معصوم سے بھتیجی ہے ابھی وہ نرسری میں ہی ہے تو چند دن پہلے وہ ابو جی کے پاس بیٹھی تھی تو ابو جی اس سے سوال کررہے تھے۔ ابو جی کہتے زبیب النساء ایک دن میں‌کتنی نمازیں فرض ہیں ہے۔۔؟ تو بڑے ہی معصوم انداز میں بولی "ساری" ہاہاہا
    ایک دن میں‌ساری نمازیں‌ہی فرض ہیں۔ ہم ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہونے لگ گئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    میرا سب سے چھوٹا بھائی بے حد معصوم ہے۔ ایک دفعہ گھر میں سائنس کی وہ ایکٹیوٹی کر رہا تھا جس میں سکیل کو سر کے بالوں سے رگڑ کر چارج پیدا کیا جاتا ہے اور پھر اس سے کاغذ کے ٹکڑے خود بخود چپک جاتے ہیں۔ کہنے لگا میری کلاس میں میں لڑکے اس طرح کر رہے تھے تو مجھے اور میرے فرینڈ کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ کیسے ہوتا ہے تو میں نے اپنے فرینڈ سے کہا کہ لگتا ہے ان کے سر میں جوئیں ہیں جو ان کے بالوں سے سکیل پر چپک جاتی ہیں اور پھر وہ کاغذ پکڑ لیتی ہیں! : )
    اس کی اس لاجک پر ہم ہنس ہنس کر دہرے ہوگئے! کچھ دیر بعد چھوٹی بہن اس سے کہنے لگی بھائی میرے سکیل پر تو کاغذ چپکتے ہی نہیں تو میں نے کہا تمہارے سر میں جوئیں نہیں ہیں نا تو کیسے چپکے گا کاغذ! :smile:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں