چائے۔۔ مگر اچھی چائے!

فرینڈ نے 'کچن کارنر' میں ‏دسمبر 22, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    السلامُ علیکم۔۔

    جب کھانے پکانے کا نام لیا جائے تو سب سے آسان چیز چائے کے علاوہ اور کوئی نہیں۔مگر چائے کسی سے بہت مزے بنتی ہے اور کسی کی بس ٹھیک اور کسی کی بلکل بد مزہ۔۔ بلکہ اکثر تو یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ سارے کھانے اچھے بنا لیتے ہیں مگر چائے مزیدار نہیں بنا پاتے۔۔

    [you] کی چائے کیسی بنتی ہے؟ آپ کا چائے بنانے کا کیا طریقہ کیا ہے؟ یہاں اچھی چائے یا آپ جس طریقے سے چائے بناتے ہیں اس کی ترکیب شئیر کیجئے اور ان لوگوں کی مدد کرئیے جن سے چائے اچھی نہیں بنتی! :00009:

    آپ سب کی شئیرنگز کا انتظار رہے گا!

    اللہ حافظ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. mujeeb_86

    mujeeb_86 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2011
    پیغامات:
    198
    چاے میں ......با دیاں ختا یی.... ڈالی جا یے تہ چاے بری مزدار بنتی ھے
     
  3. عیسیٰ ڈیپر

    عیسیٰ ڈیپر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    165
    jo chai doosra koi pilade wohi mujhe chai achi lagti hy or os k banane ka treeka yahi hy k yar chai plaio.......
     
  4. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    وعلیکم االسلام ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
    سسٹر اچھا تھریڈ شیئر کیا ہے۔مزے کی بات بتائوں میں یہ رپلائی کرتے وقت بھی چائے پی رہا ہوں :00009:اور وہ بھی اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی الحمد للہ:00003:
    طریقہ نہیں بابا طریقہ بتا دیا تو یہ جو ہمارا اچھی چائے بنانے کا ریکارڈ ہے کہیں ٹوٹ نہ جائے۔:00016:

    بھائی یہ کیا چیز ہوتی ہے سمجھ نہیں آئی ؟:00010:

    بھائی آپ نے مثال تو سنی ہوگی کہ خوش رہو مگر اپنے خرچے پہ چائے پیولیکن اپنے خرچے پہ:00026:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    :00001:
    آپ ریسیپی بتا دیتے تو زیادہ اچھا لگتا!
     
  6. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ہممم چائےاچھا تھریڈ ہے ۔چائے بنانا آسان تو ہے لیکن چائے بھی انسان کے مزاج کی طرح ہوتی ہے جس کا مزاج جیسا ہوتا ہے چائے بھی ویسی ہی پسند ہوتی ہے کسی کو سڑونگ، کسی کو دودھ پتی، کسی کو نارمل، کسی کو آلائچی والی، کسی کو ٹرک ڈرائیور والی اور بھی بہت ۔۔۔۔۔۔
    کیا ان سب مزاج کے لوگوں کے لئے ایسی چائے بن سکتی ہے جس کو پینے والے کہیں کہ ہممم یہ اچھی چائے ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    فرینڈ اگر میری پسند کی چائے پینی ہے تو دو کپ دودھ ۔ آدھا کپ پانی۔ ایک چمچ چائے کی پتی۔ چینی تین چمچ سب ایک ساتھ دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں دو تین بار اُبال آجائے تو اتار لیں، بس پو گئی تیارایک کپ آپ کا اور دوسر ا میرا اور اگر آپ نے اپنی پسند کے مطابق پینی ہے تو پانیاچھی طرح گرم کرکے اس میں ٹی بیگ ڈال کر ساتھ میں دودھ اور چینی الگ سے سرو کر دوں گی مگر میں تو اسے نہیں پیئوں گی۔
     
  8. وحیداحمدریاض

    وحیداحمدریاض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2011
    پیغامات:
    1,104
    السلام علیکم

    جس طرح کی مرضی چائے بنا لی جائے۔

    لیکن اس میں
    کھویا

    یا

    چاکلیٹ

    ڈالی جائے۔

    (ایک وقت میں ایک چیز ڈالیں)

    تو کیا ہی کہنے۔

    آزمائش شرط ہے۔

    چاکلیٹ، جو میں نے استعمال کی ہے
    وہ
    مچلز

    کی" ٹاپ ملک " ہے

     
  9. انور علی

    انور علی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 29, 2011
    پیغامات:
    144
    واہ چائے میری فیوریٹ۔۔۔امممم۔۔

    میں تو دن میں 6 کپ چائے پیتا ہوں۔۔
    اور خود ہی بناتا ہوں اور بہت مزے کی ۔۔۔
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    تو بھائی ریسیپی بھی شیئر کریں کہ آپ کیسی بناتے ہیں :00038:
     
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    دوستو چاۓ تو یہاں سارا دن ہی چلتی ہی رہتی ہے۔ آفس میں تو وہی حسب معمول ٹی بیگ والی اور گھر میں دودھ والی۔ اکثر سری لنکں دوست سری لنکا سے آتے ہوئے پتی لے آتے ہیں اور گھر میں زیادہ تر وہی استعمال ہوتی ہے۔
    جہاں تک مزے کی بات ہے آپ کو کی ایک مزے کی بات بتاؤں۔ گھر میں وقتا فوقتا ام محمد اور دو بیٹیاں چائے بنایا کرتی ہیں۔اور پینے میں تینوں کا ذائقہ مختلف ہوتا ہے۔ جب ترکیب پوچھو تو معلوم ہوتا ہے کہ تینوں کا بنانے کا طریقہ ایک ہی ہے۔ کہیں سنا تھا کا ذائقہ پکانے والے کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ شائد یہ بات درست ہو۔ اس بارے میں آپ سب کی خصوصا بہنوں کی راۓ کا انتظار رہے گا۔
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 24, 2011
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    ؟؟ چاکلیٹ اور کھویا؟؟ وہ بھی چائے میں؟؟ :00013: کیسے بناتے ہیں بناتے ہیں بھائی ذرا ریسیپی بھی بتائیے !:00009:
     
  13. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    وحید احمد ریاض بھائی چاکلیٹ تو بالکل ٹھیک کیونکہ چاکلیٹ والی چائے میری فیورٹ چائے ہے لیکن چائے میں کھویا:00038::00016:

    بھائی اتنی زیادہ چائے بھی صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔:00039:
     
  14. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    1۔سب سے پہلے دودھ ڈالیں لیکن اس میں پانی بالکل نا ڈالیں۔(یعنی صرف دودھ)
    2-تین چھوٹے چائے والے چمچے پتی ڈالیں۔
    3-اورتین چھوٹے چمچے جاپانی ڈالیں او سوری چینی ڈالیں :)
    4-اور چائے کو اچھی طرح بڑکے دیں۔(نو ٹینشن یہ سرائیکی زبان کا لفظ ہے۔)پھر دیکھیں چائے کیسے بنی ۔؟:00032:
    احتیاطی تدابیر
    1۔چائے بناتے وقت اردو مجلس سے دور رہیں۔:00006:
    نوٹ ۔یہ نسخہ ایک کپ چائے کا ہے۔۔۔:00003: پوری بارات کا نہیں ۔:00006:
    اگر اچھی بن جائے تو بلے بلے نہ اچھی بنے تو کہیے گا کچھ نہیں۔:00002:
     
  15. وحیداحمدریاض

    وحیداحمدریاض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2011
    پیغامات:
    1,104

    السلام علیکم

    محترم بہن جی،

    آپ نے میرا ریپلائی غور سے نہیں پڑھا؟؟؟


    میں نے لکھا ہے

    " جس طرح کی مرضی چائے بنا لی جائے۔ "

    اس کا مطلب ہے جس کو جس طرح کی پسند ہے

    وہ چائے بنا لے

    لیکن، اس میں

    چاکلیٹ( مچلز کی ٹاپ ملک چاکلیٹ ایک چاکلیٹ 5 روپے والی)

    یا

    کھویا ( آدھا چمچ )

    ڈال لیں۔

    جو بھی بنائے

    پی کر ضرور بتائے۔

    جزاک اللہ
     
  16. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    شکریہ ! :)

    اوہ ۔ ۔ اچھا۔۔ شکریہ!:00009:
     
  17. mujeeb_86

    mujeeb_86 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2011
    پیغامات:
    198
    بادیاں خطا ئی ۔بھائی یہ کسی بھی پنساری سے مل جائے گی۔۔خشک گرم ھوتی ھے۔تاسیر کے لحاظ سے۔سبز چائے کا جو زائقہ بنتا ھے اسی کی وجہ سے بنتا ھے-
     
  18. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    السلامُ علیکم۔۔
    ایک دن میں جتنی بار چاے بنے ذائقہ الگ ھوتا ہے طریقہ ایک ھی ھوتا ھے کبھی بہت اچھی اور پینے کو دل کرتا ہے کبھی بس ایک گھونٹ کافی ہے لیکن میر ے شوہر جب بھی بنائیں ایک ہی ذائقہ ھوتا ہےوہ تو کبھی چھٹی والے ں ن موڈ ہو تو بنا کر ہر دعفہ طریقہ بتاتے ہئیں میں نے میری بیٹی نے بہت کو شش کی نہ تو کبھی ویسی چاے بنی اور ہر دعفہ ذائقہ الگ
     
  19. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اوہ یہاں‌چائے پی جارہی ہے۔ ماشااللہ۔

    السلام علیکم

    ویسے مجلس میں‌اس سے پہلے حیدرابادی چائے کے عنوان سے ایک تھریڈ میں مفصل بحث ہوگئی ہے، لیکن اب پتہ بھی چلے کہ وہ حیدرابادی چائے ہے کیا بلا۔۔۔۔ویسے حقیقت میں‌مجھے بھی نہیں‌پتہ، لیکن کچھ لکھ کر دیکھتے ہیں‌کہ ایسا ہی ہو۔۔۔!

    اصل میں‌حیدرآبادی چائے ایرانی چائے کو کہتے ہیں‌مطلب یہاں‌، اب یہ ایرانی چائے کیا ، ایران سے آئی ہے، یا صرف طریقہ وہاں‌سے آیا ہے، وہ بھی واللہ اعلم۔۔

    بہرحال طریقہ یہ ہے:

    ایک طرف سلیمانی (جسکو بلاک ٹی بھی کہا جاتا ہے) شکر ڈال کر ہلکی آنچ پر مستقلا پکایا جاتا ہے صبح سے شام تک۔۔۔۔!!!، اسی وقت دوسرے چولہے پر دودھ کو مستقلا پکایا جاتا ہے، صبح سے شام تک۔۔۔۔ (بنیادی طور پر یہ چائے صرف ہوٹلز میں دستیاب ہوتی ہے، اسلئے گھر میں ایرانی، حیدرآبادی چائے بنانا قدرے مشکل کام ہے)، دونوں طرف کی پکتی ہوئی چیزیں ، بلاک ٹی، اور گرم دودھ، جس وقت چائے پیش کرنا ہو، اس وقت 60-40 کے ریشیو میں‌ملادی جاتی ہے، 60 دودھ ہے، اور 40 بلاک ٹی ہے، (دودھ میں ، فلیورز ملائے جاسکتے ہیں ، جیسے چاکلیٹ ، ملک میڈ، وٍغیرہ، لیکن ۔۔۔۔۔سب سے اہم چیز۔۔۔، بلاک ٹی اور دودھ دونوں کا اچھا خاصا گاڑھے ہونے تک دو چولہوں‌پر پکتے رہنا ہے، اور جب دو اشیا یعنی دودھ اور بلاک ٹی ملائی جاتی ہیں، اسکے بعد، چولہے پر پکایا نہیں‌جاتا، بلکہ بس سرو کیا جاتاہے، ایک بات یاد رہے، بلاک ٹی پک پک کر، کڑوی ہوجائے گی، اور صرف پکے ہوئے گاڑھے دودھ میں‌ملنے کے بعد ہی تیسرا ذائقہ محسوس ہوگا، یہ ذائقہ نہ میٹھا ہوگا، اور نہ پھیکا، بلکہ ہلکا درمیانی ہوگا، کیونکہ بنا شکر والا دودھ، اور شکر میں‌ڈوب کر بنی اور پکی ہوئی پلاک ٹی کو ملادیا جارہا ہے، اور پھر اسکو پکا یا نہیں‌جاتا۔۔۔۔فوری سرو کیا جاتا ہے۔۔۔!!! (تھوڑے سے فلیور کے لئے الائیچی کا فلیور گھروں‌میں استعمال کیا جاتا ہے، چاکلیٹ، اور کبھی دوسرے فلیورز ملائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔اس چائے کہ ایک جو خاص بات ہوتی ہے، چائے پی کر مدہوشی سی طاری ہونے لگتی ہے، جسکو ہم نشہ نہ کہیں‌بلکہ جسے کہتے ہیں ، طبیعت میں ہلکا سا خمار پیداہوجاتا ہے۔۔۔! بہرحال تھوڑا ساتفصیلی طور پر لکھا گیا طریقہ پڑھنے پر پریسائیز لگے گے۔۔ڈونٹ وری ان شااللہ۔

    مع السلام
     
  20. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وعلیکم السلام
    ھممم

    وہ چائے میں دودھ ، پتی اورچینی کی مقدار ہمیشہ ایک ہی رکھتے ہوں گے اس لیے ذائقہ ہمیشہ ایک ہی ہوتا ہے :)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں