فتنہ ٕ قادیانیت۔ تمام مسلم برادرسے دینی اور علمی راہنمائی کی اپیل

فاروق درویش نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏مئی 25, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق درویش

    فاروق درویش -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 8, 2012
    پیغامات:
    62
    برادران ِ اسلام! فتنہء قادیانت کے زندیق دجالی گروہ کے خلاف میری امت جگاؤ تحریک کی ایک مسلمہ مجاہدہ سیدہ ساراغزل صاحبہ کی فیس بک پر ایک قرانی پوسٹ پر ایک مسلمان بھائی جناب نعمان نیر کلانچوی صاحب نے قادیانیت کی حمایت میں کچھ ایسے بیانات رقم کیے جن سے فرزندان ِ توحید اورعاشقین ِ رسالت کے جذبات انتہائی مجروح ہوئے۔ جنام نعمان نیر کلانچوی صاحب نے قادیانیوں کو مسلمان قرار دے کر عقیدہ ٕ ختم ِ نبوت کی شدید توہیں کی ہے۔ ذیل میں میں ان کی سٹیٹمنٹ سے اقتسابات ہو بہو نقل کر رہا ھوں اور اس حوالے سے اپنے دین بھائیوں سے راھنائی اور رائے کا طلبگار ھوں ۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جناب نومان نیر کلانچوی صاحب کی سٹیٹمنٹ درج ذیل ھے۔

    Noman Nayyir Kulachvi
    میری اپنی تحقیق کے مطابق قادیانی کافر نہیں ہیں بلکہ بدعتی ہیں اور اپنے اس قول کی دلالت کا سامان وافر بھی میرے پاس موجود ہے اگر کوئی محترم یا محترمہ سمجھنا چاہے تو راقم الحروف اس کو مطمئن کرسکتا ہے باقی رہی رفی رضا صاحب کی اخلاق باختگی میں پہل تو یہ بلاشبہ افسوس ناک ہے جبکہ اپنی محترمہ سیدہ صاحبہ کے الفاظ تو رفیع صاحب کے الفاظ سے بھی بڑھ کرہیں۔۔۔۔یعنی اینٹ کا جواب پتھر۔۔۔یہ مثل ہمیں بچپن ہی سے سکھائی گئ ہے حالانکہ ایک مسلمان اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں بلکہ پھول سے دیتا ہے۔۔۔محترمہ سیدہ صاحبہ ہمارے اختلاف جتنی بھی شدت اختیار کرگئے ہوں لیکن ہمیں اخلاق کی حدیں نہیں پھلانگنی چاہئیں ایک مسلمان کے پاس علاوہ حسن اخلاق کے ہے کیا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کا محور ومرکز صرف حسن اخلاق پر مبنی تھا اور یقین کیجئے کہ یہی آپ کا عظیم معجزہ ہے۔۔۔ یہاں پر میں ایک تاریخ ساز واقعہ رقم کروں گا کہ مولوی ثناء اللہ امرتسری صاحب جس کو ہمارے معزز سلفی بھائی فاتح قادیان سے یاد کرتے ہیں معروف احمدی(قادیانی) نواب محمد علی خان صاحب کے نہ صرف ملازم تھے بلکہ انکی اپنی مسجد کے امام الصلوۃ بھی تھے نواب صاحب آخری عمر تک مولوی صاحب رحمہ اللہ کے پیچھے نماز پڑھتے رہے جبکہ اسی اثناء نواب صاحب کی مرزا غلام احمد قادیانی صاحب سے نہ صرف خط وکتابت جاری تھی بلکہ نواب صاحب ان دنوں مرزا صاحب کے حلقہ ارادت میں بھی شامل ہوگئے تھے۔۔۔۔تو محترم قارئین یہ تھی ایک کٹر احمدی مسلمان اور ایک کٹر غیر احمدی مسلمان کے آپس میں تعلق کی مثال۔۔۔۔۔۔۔

    آپ تمام معزز بھائیوں کی تنقید کا بے حد شکریہ، قطع نظر اس سے کہ مجھے کیا سمجھا جا رہا ہے اور مجھ پر لعنتیں کس لئے ہورہی ہیں اصل موضوع کی طرف آتا ہوں کہ براہ کرم اپنا متشدد رویہ تبدیل کرکے علم و بصیرت سے کام لیں ، الحمد للہ میں ختم بنوت کا قائل ہوں اور اس معاملہ میں دو را ئے نہیں رکھتا مگر اس سب کے باوجود جب میں نے قادنیت کا مطالعہ پوری دیانتداری سے کیا تو معلوم ہوا کہ علماء کرام کو سمجھنے میں غلطی لگی ہے کوئی عالم دین صاحب عصمت نہیں ہوسکتا غلطی ایک سے بھی ہوسکتی ہے اور دس بھی غلطی کرسکتے ہیں علماء کرام کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ نہیں ہوسکتا اور ہر فہم حرف آخر نہیں ہوتا اس لئے معلوم ہوا کہ انسانی عقل دھوکہ کھا سکتی ہے قادیانی ایک خدا کے قائل ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کا آخری رسول مانتے ہیں ہماری ہی طرح نماز پڑھتے ہیں روزہ رکھتے ہیں زکوۃ ادا کرتے ہیں اور تزکیہ نفس کو دین کا اصل الاصول سمجھتے ہیں بتائیے اسکے علاوہ اور کیا چاہئے ایک مسلمان ہونے کیلئے؟
    واضح رہے کہ مجھے نہ تو قادیانیوں سے کوئی دلی ہمدردی ہے اور نہ ہی میں ان کا ایجنٹ ہوں مجھے تو بس اپنی آخرت کی فکر کھائے جا رہی ہے کہ کل کو اگر کسی ایک احمدی نے بھی گریبان پکڑ کر خدا کے سامنے صرف اتنا کہہ دیا کہ اے اللہ یہی وہ شخص تھا جو مجھے کافر سمجھتا تھا تو یقین کیجئے اس وقت پھر میرے پاس چھپنے کیلئے کوئی کونہ بھی نہیں ہوگی
    لکیر کے فقیر مت بنیئے اللہ تعالیٰ نے عقل اس لئے نہیں دی کہ اسے پیسہ کمانے اور دوسروں کو بے عزت کرنے کیلئے استعمال کیا جائے بلکہ اس لئے دی ہے کہ اس کو دیانت کے ساتھ استعمال کیا جائے
    مرزا غلام احمد قادیانی صاحب ایک ذہین و فطین عالم دین تھے اسکی ہر کتاب میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوے پھوٹتے ہیں اس نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں محمد رسول اللہ کے بعد نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں دقیق مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے ایک مصلح امت کی حیثیت سے اپنے آپ کو پیش کیا تھا مگر وہ روایات کو سمجھنے میں غلطی کھا گئے ہمارے ہاں یہ عقیدہ رائج تھا کہ عیسیٰ علیہ السلام رسول اللہ کے امتی بن کر اس امت نبوی کی اصلاح کیلئے آخر ی وقت میں آئیں گے تو مرزا صاحب نے ان روایات سے فائدہ اٹھا کر ان کو بطور دلیل پیش کرکے اعلان کردیا کہ وہ عیسیٰ آچکے ہیں جن کا امت کو انتظار تھا اور وہ میں ہوں جبکہ اس کیلئے الہام کو دلیل بنا لیا ہمارے ہاں نہ صرف نزول مسیح کا عقیدہ رائج ہے بلکہ الہام کا نظریہ بھی پایا جاتا ہے مرزا صاحب نے اعلان کیا کہ میں مسیح موعود ہوں اور مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوتے ہیں اسکے علاوہ نہ تو اس نے کبھی اپنے آپ کو رسول کہا اور نہ ہی کسی نئی شریعت یا کسی صحیفے کا دعویٰ کیا
    میرے ذاتی نقطہ نظر کے مطابق نزول مسیح کا عقیدہ ایک افسانے کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں رکھا لہذا میرے نزدیک مسیح موعود ہونے کا دعویٰ ہی بے بنیاد ہے اور اسی نقطہ کے مطابق مرزا صاحب کا مسیح موعود ہونا بھی اس امت میں ایک بدعت کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا میرے خیال میں یہی اعتدال کا رستہ ہے تکفیر کا معاملہ ایک نہایت نازک معاملہ ہے حدیث رسول کے مطابق جب ایک مسلمان کسی دوسرے مسلمان کی تکفیر کرتا ہے تو ان دونوں میں سے کوئی ایک ضرور کافر ہوجاتا ہے مخاطب کافر ہوا تو درست نہیں تو متکلم خود کافر ہوجاتا ہے اور یہ انتہائی خطرناک کام ہے میں نے اس لئے تکفیر سے گریز کیا ہے علاوہ میری کوئی ذاتی شفقت نہیں قادیانیوں کیلئے۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اب بتائیے کہ قادیانیوں کو مسلمان قرار دینے والے محترم نعمان نیر کلانچوی صاحب کو قادیانیت کاا حواری سنجھا جائے گا یا عقیدہ ٕ ختم نبوت کا دشمن؟

    اس اھم دینی مسلہ پر آپ برادران کی رائے اور دینی راھنمائی کا منتظر ۔۔۔۔۔۔۔

    فاروق بٹ درویش
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    نعمان نير كلاچوى اس فورم كے ركن ہيں ، اميد ہے وہ يہاں تشريف لا كر اپنے معاملے كى وضاحت خود كر ديں گے۔ ان كا موقف سامنے آنے تك كچھ كہنا مشكل ہے۔
     
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    نعمان صاحب کے موقف کا انتظار کر لینا چاہیے۔
    ویسے سیدھی سی بات ہے کہ قادیانی بالاجماع کافر ہیں۔
    اب جو انہیں‌کافر نہ سمجھے، اس کے بارے میں‌موقف مجلس پر شیوخ سے پوچھ لیں۔ باقی باتیں ان شاء اللہ بعد میں‌صحیح
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ویسے اس عبارت کا ربط عنایت فرما دیں۔ پھر مزید تبصرے بھی ہو سکتے ہیں ان شاء‌ اللہ
     
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    پہلے تو یہ کنفرم کرنا چاہیے کہ واقعی یہ نعمان صاحب کے الفاظ ہیں
    مرزا غلام احمد کے کفر میں شک نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ اس نے نہ صرف نبی ہونے کا دعوی کیا بلکہ اس نے اللہ سبحانہ وتعالی پر گندے الزامات بھی لگائے ہیں اور نہایت ہی کفریہ باتیں کی ہیں یہ کفریہ باتیں اور اللہ پر الزام کہ وہ وحی کرتا ہے یہ کفر نہیں تو اور کیا ہے۔
    عجیب منطق ہے اتنے عرصے سے علماء امت غلطی کررہے ہیں لیکن اکیلے نعمان صاحب غلطی سے پاک ہیں کیا وہ غلطی نہیں کرسکتے ۔ کیا انہوں نے وہ کفریہ باتیں نہیں پڑھی مرزا کی کتابوں میں۔
    آج بھی مرزا کے پیروکار اس کو نبی مانتے ہیں ۔ مسلیمہ کذاب کا پھر کیا قصور تھا؟؟؟
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    قطع نظر اس كے كہ يہ الفاظ كس كے ہيں ۔۔۔ قاديانی ببانگ دہل ہم سب مسلمانوں كو كافر كہتے ہيں اور ہميں ان كو كافر كہتے شرم آ رہی ہے ۔ سبحان اللہ ۔
    مرزا كا خليفہ مرزا بشير الدين بن غلام احمد قاديانى كہتا ہے:
    " ہر وہ مسلمان جو مسيح (يعنى اس كا والد غلام احمد قاديانى ) كى بيعت نہ كرے، خواہ وہ ان كے بارے ميں سنے نہ سنے وہ كافر اور دائرہ ء اسلام سے خارج ہے۔"
    آئينہ ءصداقت : ص 35
    مزيد اپنے باپ مرزا كے حوالے سے كہتا ہے :
    " ہم ہر چیز ميں حتى كہ اللہ ، رسول ، قرآن ، نماز، روزہ، حج، اور زكوة كے بارے ميں مسلمانوں سے اختلاف ركھتے ہیں، ان ميں سے ہر چيز كے بارے ميں ہمارے اور مسلمانوں كے درميان جوہرى اختلاف ہے۔
    اخبار الفضل ، مجريہ : 30 جولائى 1931ء

    قادیانیوں کے خلیفہ دوم مرزا بشیر الدین محمود سے ان کے ایک مرید نے سوال کیا کہ کسی غیر احمدی کا اگر کوئی بچہ انتقال کرجائے توکیا اس کی نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے ؟ اس کے جواب میں مرزا بشیرالدین محمود نے کہا: ’’میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ اگر کسی عیسائی یا ہندو کا بچہ فوت ہو جائے تو کیا اس کی نماز جنازہ پڑھیں گے ؟"
    اللہ جانے دانش ورى كے چكر ميں لوگوں كى بنيادى دانش بھی گھاس چرنے كيوں چل ديتى ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کبھی اپنے آپ کو اللہ ، کبھی اس کی بیوی کہنے والا بھی کبھی مسلمان ہو سکتا ہے؟؟؟
    اور پھر ایسا بندہ جو کہے کہ اللہ سوتا جاگتا ہے۔ معاذ اللہ۔ اولاد پیدا کرتا ہے وہ بھی مسلمان ہو سکتا ہے؟؟؟
     
  8. فاروق درویش

    فاروق درویش -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 8, 2012
    پیغامات:
    62
    برادرز اس پوسٹ کا ربط سے رھا ھوں،،یہ سیدہ سارا غزل کی فیس بک اآئی پر موجود ھے اور میں نے احتیاطآ اس پوسٹ کی فوٹو گرافس اور جے پی جے امیج بھی بنا لئے ھیں تاکہ کوئی مکر نہ سکے
    https://www.facebook.com/gorgeous.syed/posts/365642250158811?notif_t=feed_comment

    وہ ابھی بھی قادیانی حضرات کو احمدی مسلمان کہنے پر مضر ھیں
     
  9. فاروق درویش

    فاروق درویش -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 8, 2012
    پیغامات:
    62
    سیدہ سارا غزل کیفیس بک آئی ڈی اس پوسٹ کا ربط یہ ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے اس پوسٹ کی فوتوفرافس اور جے پی جی امیج بھی محفوظ کر لئے ھیں تاکہ کوئی ڈیلیٹ کرے تو میرے پاس ثبوت موجود ھوں
    https://www.facebook.com/gorgeous.syed/posts/365642250158811?notif_t=feed_comment
     
  10. فاروق درویش

    فاروق درویش -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 8, 2012
    پیغامات:
    62
    ان کے بعد میں اآنے والے کومنٹس یہ ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ ثابت ھے کہ یہ کلانچوی صاحب کی جعلی آئی ڈی بھی کیونکہ وہ میرے ادبی گروپ ادب دوست میں بھی اپنے مخصوص عروضی انداز میں بھی اسی اآئی ڈی کومنٹ کر رھے ھیں اور یہ ان کی کافی پرانی اصل آءی ڈی ھے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    محترم ومعزز بھائیو! آپ تمام کی لعنتوں اور نقد قبیح کا شکریہ
    ایک بار پھر اپنے عقیدہ کا اظہار کررہا ہوں کہ الحمد للہ میں ہر لحاظ سے ختم نبوت کا قائل ہوں حتیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہر قسم کے الہام کا یکسر منکر ہوں الحمد للہ۔۔۔۔۔آپ میں سے اگر کسی بھائی یا بہن کو یقین نہیں تو مجھے اسکی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ میں نے ان تمام باتوں کا جواب اللہ تعالیٰ کو دینا ہے نہ کہ کسی انسان کو۔۔۔الحمد للہ۔۔۔۔۔
    مرزا صاحب کا قریباً تمام لٹریچر میں نے پڑھا ہے جس کو پڑھ کر کوئی بھی دیانتدار انسان صحیح نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا میرے نزدیک مرزا صاحب کسی نفسیاتی الجھن کا شکار تھے اور اسکی واضح وجہ یہی معلوم ہوتی ہے کہ کبھی موصوف خود کو مسیح موعود کبھی مہدی معہود اور کبھی مصلح الامت پیش کرتے ہیں مگر ان تمام تر منہ شگافیوں کا حل یہ نہیں کہ یکسر کفر کا فتوٰی داغ دیا جائے بلکہ اس معاملہ میں اعتدال کی راہ اپنائی جائے ایک شخص جب بظاہر کہتا ہے کہ اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول برحق ہیں تمام فقہاءکرام کے نزدیک وہ قانوناً مسلمان سمجھا جاتا ہے البتہ ختم نبوت کے باب میں جب کوئی اختلاف کرے گا تو اس پر غور کیا جائے گا اور ایک ایسا راستہ متعین کیا جائے گا جو دو انتہاؤں کے درمیان کا ہو دو انتہاؤں سے میری مراد تکفیر وتطعیع ہے مطلب نہ تو جھٹ سے کسی نقطہ کو قبول کیا جائے گا اور نہ ہی اس کو فوراً رد کیا جائے گا پس یہی اعتدال ہے الحمد للہ۔۔
    See Translation
    Yesterday at 7:09pm · Like
     
  11. فاروق درویش

    فاروق درویش -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 8, 2012
    پیغامات:
    62
    بہن ام نور العین میں نے انہیں تمام دلائل کے بعد میرے دلائل کو رد کر دیا ھے اور اآخری مکالمہ ،،ان کا اور میرا جواب یہ ھے ۔اآپ خود فیصلہ کریں،،،،،،،،،، میں چاھوں گا کہ اآپ احباب ان کو یہاں بلائیں اور ان سے اس بارے استفسار کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ انہوں نے کس بنا پر مسلمانوں کی دل اآزاری کی او کس بنا پر قادیانیوں کو مسلمان قرار دیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلانچوی صاحب کا آخری پیغام

    شکریہ حسن صاحب۔۔۔۔فاروق درویش صاحب نے تو کوئی بھی علمی اور عقلی دلیل نہیں پیش فرمائی شاید آپ کاپی پیسٹ کو علمی اور عقلی دلائل سمجھتے ہیں خیر میری جانب سے آپ فاروق درویش صاحب سے کہیں کہ اس معاملہ میں میرے ساتھ اطمنان کے ساتھ بیٹھ کر مباحثہ کرلیں اگر میرے دلائل کو فاروق درویش صاحب نے اپنی علمی اور عقلی دلائل سے توڑ ڈالا تو یقین کیجیئے میں اپنا نقطہ نظر بدلنے میں ذرا بھی دیر نہیں لگاؤں گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    4 hours ago · Like

    ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، میرا آخری جواب
    Farooq Darwaish Ji
    میں نے کاپہ پیسٹ نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرزا مردود کی کافرانہ تحریریں کاپی کی ھیں جو از خود مرزا کو کافر و زندیق ثابت کر رھی ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرے مطابق جو مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے ۔مرزا قادیانی اور اور اس کے دجالی گروہ کو مسلمان قرار دے کر ان کے کافر ھونے کی دلیل مانگے وہ دائرہ اسلام سے خارج ھو جاتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہی عقیدہ ابو بکر صدیق کا تھا کہ خاتم النبین محمد صلی اللہ وسلم کے بعد نبوت کا داعی کافر ھے، اس سے نبوت کی دلیل مانگنے والا بھی کافر ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سید عطا اللہ شاہ بخاری صاحب کا عقیدہ تھا اور یہی میرا حق الایمان ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    2 hours ago · Unlike · 3
     
  12. فاروق درویش

    فاروق درویش -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 8, 2012
    پیغامات:
    62
    میں نے ان کے اقرسابات کو جو جواب دئے ھیں وہ یہ ھیں ۔

    Farooq Darwaish Ji
    مسٹر نعمان کلانچوی افسوس صد افسوس کہ آپ امریکن برانڈ اسلام کے ماننے والے، یہود اور مغرب کے دجالی فتنہء قادیانیت کی ایجنٹی میں اتنے آگے نکل چکے ھیں کہ ان کی وکالت کرتے ھوئے انہیں مسلمان قرار دینے کیلئے یہاں تک کہہ رھے ھیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،، علماء کرام کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ نہیں ہوسکتا اور ہر فہم حرف آخر نہیں ہوتا اس لئے معلوم ہوا کہ انسانی عقل دھوکہ کھا سکتی ہے قادیانی ایک خدا کے قائل ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کا آخری رسول مانتے ہیں ہماری ہی طرح نماز پڑھتے ہیں روزہ رکھتے ہیں زکوۃ ادا کرتے ہیں اور تزکیہ نفس کو دین کا اصل الاصول سمجھتے ہیں بتائیے اسکے علاوہ اور کیا چاہئے ایک مسلمان ہونے کیلئے؟ ۔۔۔۔۔،،

    افسوس ھے کہ آپ قادیانیوں کے بارے یہ جھوٹی کہہ کہتے ھیں کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا آخری نبی مانتے ھیں ، حالانکہ وہ مرزا مردود الخبیث کو نبی قرار دینے کیلئے قرآن کی آیت میں خاتم االانبیاء کا ترجمہ ھی غلط کرتے ھیں اور لا نبی بعدی کی حدیث کی ھی منکر ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    Yesterday at 1:04pm · Like · 1
     
  13. فاروق درویش

    فاروق درویش -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 8, 2012
    پیغامات:
    62
    میرا کلانچوی صاحب کو جواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    Farooq Darwaish Ji
    مسٹر نعمان کلانچوی افسوس کہ آپ نے کہا کہ
    ۔۔۔۔،،،،،مرزا غلام احمد قادیانی صاحب ایک ذہین و فطین عالم دین تھے اسکی ہر کتاب میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوے پھوٹتے ہیں ،،،،،،،،
    مسٹر نعمان کیا ٓپ نے مرزا جیسے گستاخ رسالت خبیث شیطان القلم کی کتابوں میں اس کی لکھی یہ توہین رسالت نہیں پڑھیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    ؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سیدنا و مولانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نمبر ١ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عیسائیوں کے ہاتھ کا پنیر کھالیتے تھے حالانکہ مشہو رتھا کہ سور کی چربی اس میں پڑتی ہے۔ (مکتوب مرزا غلام احمد قادیانی مندرجہ اخبار الفضل ٢٢فروری ١٩٢٤ )
    نمبر ٢ مرزا قادیانی کا ذہنی ارتقاء آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ تھا ۔ ( بحوالہ قادیانی مذہب صفحہ ٢٦٦، اشاعت نہم مطبوعہ لاہور )
    نمبر ٣ اسلام محمد عربی کے زمانہ میں پہلی رات کے چاند کی طرح تھا اور مرزا قادیانی کے زمانہ میں چودہویں رات کے چاند کی طرح ہو گیا ۔ (خطبہ الہامیہ صفحہ ١٨٤)
    نمبر ٤ مرزا قادیانی کی فتح مبین آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فتح مبین سے بڑھ کر ہے ۔ (خطبہ الہامیہ صفحہ ١٩٣)
    نمبر ٥ اس کے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لیے چاند گرہن کا نشان ظاہر ہوا اور میرے لیے چاند اور سورج دونوں کا اب کیا تو انکار کرے گا ۔ ( اعجاز احمدی مصنفہ غلام احمد قادیانی ص ٧١)
    نمبر ٦ محمد پھر اتر آئے ہیں ہم میں اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں ۔ ۔ ۔ محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل غلام احمد کو دیکھے قادیان میں (قاضی محمد ظہور الدین اکمل اخبار بدر نمبر ٤٣، جدل ٢قادیان ٢٥اکتوبر ١٩٠٦)
    نمبر ٧ دنیا میں کئی تخت اترے پر تیرا تخت سب سے اوپر بچھایا گیا ۔ (حقیقت الوحی ص ٨٩ از مرزا غلام احمد قادیانی )
    نمبر ٨ اس صورت میں کیا اس بات میں کوئی شک رہ جاتا ہے کہ قادیان میں اللہ تعالیٰ نے پھر محمد صلعم کو اتارا تا کہ اپنے وعدہ کو پورا کرے۔ (کلمہ الفصل ص ١٠٥، از مرزا بشیر احمد )
    نمبر ٩ سچا خدا وہی خدا ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا ۔ ( دافع البلاء کلاں تختی ص ١١، تختی خورد ص ٢٣، انجام آتھم ص ٦٢)
    نمبر ١٠ مرزائیوں نے ١٧جولائی ١٩٢٢ کے ( الفضل) میں دعویٰ کیا کہ یہ بالکل صحیح بات ہے کہ ہر شخص ترقی کر سکتا ہے اور بڑے سے بڑا درجہ پاسکتا ہے حتیٰ کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ سکتا ہے ۔
    نمبر١١ مرزا غلام احمد لکھتا ہے : خدا نے آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں میرا نام محمد اور احمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی وجود قرار دیا ہے۔ ( ایک غلطی کا ازالہ صفحہ نمبر ١٠)
    نمبر ١٢ منم مسیح زماں و منم کلیم خدا منم محمد و احمد کہ مجتبیٰ باشد ۔ ۔ ۔ ترجمہ ! میں مسیح ہوں موسی کلیم اللہ ہوں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور احمد مجتبیٰ ہوں ۔ (تریاق القلوب ص ٥ )
    Yesterday at 1:09pm · Like · 3
     
  14. فاروق درویش

    فاروق درویش -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 8, 2012
    پیغامات:
    62
    میرا کلانچوی صاحب کو جواب،،،،،،
    Farooq Darwaish Ji
    مسٹر نعمان کلانچوی تم جھوٹ بول کر اور اپنے آقا قادیانی گروہ کو مسلمان قرار دے کر خود کو بدبخت اور احمق ثابت کر رھے ھو ، قادیانی کافر ھی نہیں ،،زندیق ،، ھیں جو خود کو مسلمان اور اصل مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم نہیں جانتے کہ قاداینیوں کو کافر قرار دئے جانے کی قومی اسمبلی میں کاروائی کے دوران قادیانی خلیفے نے دوران بحث آن ریکارڈ یہ کہا تھا کہ جو مرزا کو اللہ کا نبی نہیں مانتا اس کا کلمہ کوئی معنی نہیں رکھتا وہ جہنمی اور کافر ھے ۔۔۔۔۔اسی بنا پر کل عالم اسلام نے انہیں زندیق و کافر قرار دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قومی اسمبلی میں اس مردود قادیانی خلیفی کی تقریر پڑھو اس سے پہلے خلیفے مرزا إھمود کی کتابیں پڑھو تاکہ تمہاری خود ساختہ بند آنکھیں کھلیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    قادیانیوں کے نزدیک مرزا قادیانی کی نبوت کے بغیر دین اسلام لعنتی ، شیطانی ، مردہ اور قابل نفرت ہے ۔
    (ضمیمہ براہین پنجم ص ١٨٣، ملفوظات ص ١٢٧جلد١)
    تمام مسلمانوں کو کافر قرار دینا
    نمبر١ جو شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا وہ کافر ہے۔ (حقیقت الوحی نمبر ١٦٣، از مرزا غلام احمد قادیانی )
    نمبر٢ کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود (مرزا غلام احمد ) کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں ۔ (آئینہ صداقت ص ٣٥، مصنفہ مرزا بشیر الدین محمود خلیفہ قادیان )
    نمبر ٣ تحریک احمدیت اسلام کے ساتھ وہی رشتہ رکھتی ہے جو عیسائیت کا یہودیت کے ساتھ تھا ۔ (محمد علی لاہور قادیانی مباحثہ راولپنڈی ص ٢٤٠)
    نمبر ٤ ہر ایک ایسا شخص جو موسی کو تو مانتا ہے مگر عیسیٰ کو نہیں مانتا ،یا عیسیٰ کو مانتا ہے مگر محمد کو نہیں مانتا اور یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتا ہے پر مسیح موعود کو نہیں مانتا وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ (کلمۃ الفصل ص ١١٠ )
    Yesterday at 1:27pm · Unlike · 2
     
  15. فاروق درویش

    فاروق درویش -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 8, 2012
    پیغامات:
    62
    بہنا میں نے کلانچوی صاحب کو یہاں اآنے کی دعوت دی ھے انہیں لنک دیا ھے ، مگر وہ قادینیوں کی طرح اس بحث کو مسلکی رنگ دیکر منفی حربے استعمال کر رھے ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے انہیں کومنٹ بھیجا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Farooq Darwaish Ji مسٹر نعمان کلانچوی آپ قادیانیوں کو مسلمان قرار دینے کے بعد اب مسلکی بحث پر اتر آئے ھیں ۔۔۔۔ میں اتحاد بین المسلمیں کا داعی ھوں ، میں نہ اہل حدیث ھوں نہ سنی نہ دیوبندہ نہ بریلوی ۔۔۔۔۔میں صرف مسلمان ھوں ۔۔۔۔۔۔۔اب بہتر ھے آپ اردو مجلس کے اس لنک پر آ کر مجھ سے مناظرہ کریں ۔اور اپنے کہے کے مطابق قادیانیوں کو کلمہ گو مسلمان ثابت کریں ورنہ توبہ کریں
    فتنہ ٕ قادیانیت۔ تمام مسلم برادرسے دینی اور علمی راہنمائی کی اپیل - URDU MAJLIS FORUM
     
  16. فاروق درویش

    فاروق درویش -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 8, 2012
    پیغامات:
    62
    برادر میں انہیں یہاں اآنے کی دعوت دے چکا ھوں ۔۔اب وہ فرما رھے ھیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Noman Nayyir Kulachvi ماشاء اللہ درویش صاحب آپ کا نقطہ نظر مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی سے کافی ملتا جلتا ہے وہ بھی فرماتے ہیں کہ جو نہ مانے وہ بھی کافر۔۔۔۔۔شاہ صاحب کے تو کیا کہنے بلا شبہ وہ ایک مخلص داعی حق تھے بہر حال آپ ازراہ کرم تقلید شخصی کے سحر سے خود کو آزاد کرکے ٹھنڈے دل ودماغ سے تحقیق کریں انشاء اللہ ضرور کسی مثبت نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔۔۔بخدا میرا احمدیوں سے کوئی تعلق نہیں اللہ جل شانہ شاہد ہے میں تو بس اپنے مشن پر کام کررہا ہوں اور میرا مشن ہے امت مسلمہ سے تکفیر و تضلیل کی روش کو دور کرنا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو معاف فرمائے۔۔آمین
    23 minutes ago · Like
     
  17. بہزاد حسن

    بہزاد حسن -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 29, 2012
    پیغامات:
    20
    ۔ میں اس پوسٹ اور نمان کلانچی صاحب کے ان تکلیف دہ کومنٹس کا گواہ ہوں ۔بہت تکلیف دہ بات ہے کہ ایک مسلمان بھائی مرزائی کفار کے بارے ایسے دوستانہ نظریار رکھتا ہے، مرزائی بلا مبالغہ کافر ہیں۔ اور یہی بات میں نے بھی نعمان نیر کلانچی صاحب کو سمجھائی ہے مگر وہ تو انہیں کھلم کھلا مسلمان ثابت کر کے اپنا ایمان خراب کرنے پر تلے ہیں۔ وہ دعوی کر رہے ہیں کہ وہ کسی مشن پر ہیں تو اللہ جانے کہ مرزائیوں کو کلمہ پڑھنے والا، روزے رکھنے والا، زکواۃ دینے والا مسلمان ثابت کر کے وہ کس کا مشن پورا کر رہے ہیں۔ یہی کہ سکتا ہوں ۔ اللہ کرین نعمان کلانچی صاحب کو ہدایت دے۔ آمین۔
     
  18. بہزاد حسن

    بہزاد حسن -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 29, 2012
    پیغامات:
    20
    ایڈمن صاحب میں اپنے کومنٹس درج کر رہا ہوں لیکن کہیں نظر نہیں آ رہے
     
  19. بہزاد حسن

    بہزاد حسن -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 29, 2012
    پیغامات:
    20
    سسٹر میں خود بھی اس پوسٹ پر اس بحث میں شریک اور اس بات کا گواہ ہوں ، نعمان کلانچی صاحب نے واقعی بہت تکلیف دہ ریمارکس دئے ہیں اور مرزائیوں کو مسلمان کہا ہے ، افسوس ہے
     
  20. بہزاد حسن

    بہزاد حسن -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 29, 2012
    پیغامات:
    20
    سسٹر میں آپ کے یہ کومنٹس نعمان کلانچی صاحب کو س پوسٹ پر پیش کر رہا ہوں۔ امید ہے آپ کو یہ برا نہیں لگے گا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں