کیا کافروں کے ملک میں جانے ہے؟

فاروق نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏جون 6, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    شیخ محترم کیا ایسی کوئی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ اگر مسلمانوں کے ملک رہتے ہو تو کافروں کے ملک میں جانے کی ضرورت نہیں۔
    یہ سوال قریبی دوست نے پوچھا ہے۔
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اللہ تعالى نے ان مسلمانوں کو کفار کے ممالک سے ہجرت کرکے بلاد اسلامیہ میں آجانے کا حکم دیا ہے جو وہاں رہتے ہیں :
    إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ قَالُوا فِيمَ كُنْتُمْ قَالُوا كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ فِي الْأَرْضِ قَالُوا أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةً فَتُهَاجِرُوا فِيهَا فَأُولَئِكَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَسَاءَتْ مَصِيرًا (97) إِلَّا الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا (98) فَأُولَئِكَ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَعْفُوَ عَنْهُمْ وَكَانَ اللَّهُ عَفُوًّا غَفُورًا (99) وَمَنْ يُهَاجِرْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدْ فِي الْأَرْضِ مُرَاغَمًا كَثِيرًا وَسَعَةً وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا (100) [النساء]
    تو پھر مسلمانوں کا ملک چھوڑ کر کفار کے ملک میں جانا بطریق أولى نا جائز اور غلط ہوگا ۔
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    اگر مسلمان اکثریت ممالک میں‌مسلمانوں پر اتنا گھیرا تنگ کردیا جائے اور نکلنے پر مجبور کردیا جائے تب بھی ؟
     
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    جی ہاں !
    تب بھی اسے کافروں کے ملک میں جانےکی اجازت نہیں وہ مسلمانوں کے ایک ملک سے مسلمانوں کے دوسرے ملک میں چلا جائے ۔
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    شیخ محترم کافروں کے ملکوں میں جا کر بس جانا اور وہاں اسلام کی تبلیغ کرنا تمام انبیاء کرام کی سنت نہیں ہے؟
     
  6. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    مسلمانوں کا علاقہ چھوڑ کر کفار کے علاقہ میں کسی نبی کا ہجرت کر جانا میرے علم میں نہیں ہے ۔

    اور دوسری بات کہ تبلیغ کی غرض سے کفار کے ممالک میں جانا درست ہے یہ سنت سے ثابت ہے

    فی الحال سوال صرف اقامت کے بارہ میں ہے
     
  7. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    شیخ محترم آپ کی بات سے جو میں سمجھا ہوں وہ کچھ یوں ہے(اگر کچھ غلط سمجھ آیا ہے تو درست فرمادیں)
    کہ اہل علم دعوت و تبلیغ کرنے کے لیے کفار کے ملکوں میں جاسکتے ہیں جبکہ عام مسلمان کو اس بات کی اجازت نہیں ہے۔
     
  8. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اور مجاہدین جاسوسی اور جہاد کی غرض سے بھی جاسکتے ہیں

    لیکن وہاں تعلیم یا اقامت کی غرض سے جانے کی اجازت نہیں ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں