سعودی عرب میں‌55 سال سے زائد عمر والے غیر ملکیں‌کے لئے نیا رول

ابومصعب نے 'دیس پردیس' میں ‏مارچ 25, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    کیوں نہیں ، میرا ارادہ تھا یہی کرنے کا لیکن لگتا ہے یہ لوگ مجھے پاکستان بھیج کرہی رہینگے ، ہڑتالوں اور ہنگاموں میں شادی کے لیے
    چلو یوں ہی سہی ایک بات کا فائدہ ہوجائے گا کہ ہڑتال ہنگامے سے خرچہ کم ہوجائے گا ، دعوتی بہت کم آئینگے
    :00026: :)
     
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    بڑے دنوں سے سعودیہ کے قوانین کے بارے میں سنتے آرہے ہیں ہر تھوڑے دن بعد نیا سے نیا قانون آتا ہے اللہ پر توکل کرتے ہوئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں -یہی سوچیں کہ جب تک اللہ تعالی کی مرضی ہے یہاں رہیں گے جب اس کا حکم ہو گا چلے جائیں گے ہمارا کفیل اور رازق کوئی اور نہیں بلکہ اللہ تعالی کی ذات ہے -لیکن بعد باتوں پہ افسوس ہوتا ہے کہ مسلمان ہی مسلمان کے خیر خواہ نہیں -
     
  3. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    یار کم از کم نیت تو اچھی رکھو۔۔۔:00003:(جوکنگ)
    اللہ تعالی آپکا یہ نیک کام بھی آسان فرمائے۔۔آمین ثم آمین
     
  4. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    صحیح کہا کہ اب قانون میں پہلی جسی لچک نہیں سختی بہت ہورہی ہے ،
    پر اس سے یہ حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں ؟؟
    یہ بات بہت اچھی اور احسن ہے کہ یہ لوگ اپنے ملک کے شہریوں کو اپنے لوگوں کا خیال کرتے ہوئے نوکری کی گنجائش نکال رہے ہیں
    بہتر سے بہتر سہلویات مہیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،اس پر کوئی اختلاف نہیں اچھی بات ہے ضرور کرے ، یہ انکا حق ہے ،
    مگر بھونڈے طریقے سے تو نہ کرے

    جو محنت و جانفشانی سے خارجی مثلا پاکستانی انڈین بنگلہ دیشی وغیرہ کام کرتے ہیں، اگر اسی محنت و لگن سے یہ لوگ بھی کرے تو بات سمجھ بھی آتی ہے
    یہ لوگ چاہتے ہیں کہ انکو ڈائریٹ منیجر کی پوسٹ ملے ، کم سے کم تنخواہ پانچ چھ ہزار ریال سے شروع ہو ، کام زیادہ بھاگ دوڑ والا نہ ہو
    اور "دوپہر" ساڑے دس بجے سے کام شروع ہو اور عصر سے پہلے پہلے ختم ۔۔۔بس
    ایک کمرہ آرم دہ کرسی ، اے سی اور بڑی انچ کی ایل سی ڈی پلس پلاذمہ اسکرین ، اوپر سے توشیبا کا مہنگا لیپ ٹاپ اور ہاں ہر شہری کو کم سے کم تین گھنٹہ صرف "ایس تھری" یا فور پر واٹس اپ یا فیس بک پر چیٹ کرنے اور استعمال کرنے کا قانونی حق دیا جائے ،
    ہاتھ میں تسبیح ، اور کال پر ہی سارے دفتری امور نمٹا لینا ۔۔۔
    عیش کوشی والی نوکری کرنی ہے

    یعنی یہ لوگ بھرتیاں اوپری سطح سے کرنا چاہتے ہیں ، جبکہ انکو روٹ سے آنا ہوگا اگر خارجی کو ریپلیس کرنا ہے تو
    لیکن کیا یہ لوگ دن بھر سخت گرمی میں پسینہ بہاتے بے چارے بنگلہ دیشیوں کا نعم البدل ہوسکتے ہیں ؟ جو صفائی ستھرائی کے علاوہ
    گاڑی بھی دھوتے ہیں ؟
    کیا یہ لوگ پاکستانی انڈین میکنک کی طرح صناعیہ میں گاڑیوں کا کام کرسکتے ہیں ؟
    کیا یہ بقالے میں کیرلہ مدراس والوں کی طرح صبح شام بیٹھ سکتے ہیں ؟
    محنت و مشقت کہتے کس کو ہے اس بلا کا نام بھی سنا ہے کبھی

    ہاں ایک کام لیبر والا یہ لوگ ضرور کرسکتے ہیں، ڈرائیوری کا ، پیدا ہوتے ہی ڈرائیونگ سیٹ پر ، گاڑی بھگانا دوڑانا انکا مشغلہ ہے ۔

    بہرکیف کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اپنے لوگوں کو ضرور بھرتی کرے لیکن اس کے لیے ان میں شعور اجاگر کرے کہ چھوٹے لیول کا کام بھی کرنا پڑے تو کرو ،
    گرمی دھوپ برداشت کرکے سخت محنت کرو ۔۔۔۔
    پھر ہم بھی شائد خوشی سے دوسری جگہ نکل جائے ۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 26, 2013
  5. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    درست۔
    لیکن حضرت انسان بھی عجیب ہیں‌نا، وہ مسئلہ ہے، سب کچھ اللہ پر چھوڑ کر سکون کی زندگی جینا بھی نہیں‌چاہتے یہ، اور ہر چھوٹے بڑے مسئلے پر پریشان (جیسے ہم سب)
    چلیں اللہ ہمیں‌صبر و ہمت عطافرمائے۔۔آمین ثم آمین
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    ارے واہ۔
    کیا زبردست منظر کشی کی ہے، مجھے آس پاس کے میرے کئی ایسے کولیگس میں‌آپکی کھینچی گئی تصوریریں‌نظر آنے لگیں۔
    بہت خوب۔
    بس بہرحال یہ کچھ حقیقت ہے۔
    ورنہ یہ سب اچھی طرح‌سے کام کرنے لگ جائیں‌تب یہاں‌غیر ملکیوں‌کی اتنی زیادہ انہیں‌ضرورت نہیں‌پڑتی نہ وہ اس پر ڈیپنڈ ہوتے۔
    لیکن اوپر والی ایک بہن کی پوسٹ بہرحال ٹاپ کہلائی جاسکتی ہے کہ جسکا مفہوم یہ ہے یکہ ۔۔۔۔۔" جو بھی ہوگا، اللہ کی مرضی سے" سو پریشانی کی کوئی بات نہیں ، یہاں‌نہیں‌تو کہیں‌بھی اللہ کچھ نہ کچھ سبیل نکالے گا۔۔وہی رازق ہے، اور کوئی نہیں۔۔۔۔۔!!!
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 26, 2013
  7. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    آمین ، دعا کی درخواست ہے ۔۔۔
     
  8. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بالکل درست ۔۔۔یہی سوچ کر خاموش ہوجاتا ہوں ، سب مل کر بہتری کے لیے دعا کرے ۔۔۔
     
  9. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    ہاں‌یار اللہ ہم سبکے حق میں‌خیر کا معاملہ کرے۔۔آمین ثم آمین


    جیسا کہ کسی پوسٹ میں‌بھائی عکاشہ نے کہا کہ، یہ ڈسکشنز صرف پریشانی والی نہیں، بلکہ شئیرنگ آف معلومات ہے، اور اپڈیٹس رہنے پر ہمیں‌زہن کو استوار رکھنے میں‌مدد ملتی ہے، بس، ورنہ رازق اللہ ہے اور تھوڑا بہت انسان ہونے کے ناطے کچھ حد تک پریشانی ہونا الگ بات ہے، ورنہ ہمارے ساتھ ہونے پیش آنے والے ہر ذرہ برابر مسئلہ کا حل صرف اور صرف اللہ تعالی کے پاس ہے، اور اللہ سے قوی امید ہے کہ وہ ہمارے ارادوں‌میں‌پختگی بھی عطا کرے اور رحمت خاص سے ہمارے تمام مسائل آسان کرے۔۔آمین ثم آمین
     
  10. انور علی

    انور علی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 29, 2011
    پیغامات:
    144

    نہیں ایپل کا۔:00003:
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 26, 2013
  11. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    مجلس مین جن کی شادی نهین هوی ایک تهریڈ شروع کرین سب کی شادی کرواین اور ثواب کماین سب کا کیا خیال هے؟
     
  12. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    هونا تو وهی هے جو الله کو منظور هے دعا کرتے هین اور ساته اچهی اچهی باتین کرتے هین الله بهت اچها کرے گا انشاءالله
     
  13. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    جزاک اللہ خیرا۔
    میں‌بھی یہی کہنے جارہا تھا، پھر اس خیال سے جپ رہا کہ کہیں‌، غیر ملیکوں‌کے ساتھ ہونے والی بحث میں‌، غیر شادی شدہ افراد کے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں بھی زیر بحث نہ آجائے، اٹس اے ٹوٹلی ڈومیسٹک میٹر فار سم پیوپل، لیکن ایک بڑی حقیقت یہ بھی ہے کہ ، جسطرح‌غیر ملکی یہاں‌مختلف مسائل سے دوچار ہیں، ویسے ہی غیر شادی شدہ افراد بھی یہاں‌مختلف الاقسام مسائل سے دوچار ہیں‌جیسے، ہوٹلنگ، روڈپر چیاٹنگز، وغیرہ وغیرہ:00003:۔۔۔بہرحال نیک خیال ہے۔۔۔!!!:00003:
     
  14. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    ان شااللہ
    آمین ثم آمین
     
  15. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    ان شاء اللہ
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بہت خوب ۔ منصف بھائی ۔ کمال ہے ۔ اگر میں اس طرح لکھنا چاہتا بھی تو نہ لکھ سکتا ۔ آپ کی بات صد فیصد درست ہے ۔

    فی الحال جو سننے میں آیا ہے کہ مکہ اور جدہ میں کفیل کے بغیر کام کرنےوالے کئی غیر سعودیوں کو ان کی آخری منزل پر پہنچا دیا گیا ہے ۔

    اگر آپ کا کوئی جاننے والا کفیل کی اجازت کے بغیر کام کر رہا ہو ،تو اس کے لیے مشورہ ہے کہ وہ دو تین ہفتے کے لیے کام بند کرے اورگھر پر آرام کرے ۔فرصت کے لمحات کوعبادت میں گزارے ۔ حالات کچھ بہتر ہوجائیں تو پھر کام شروع کر سکتے ہیں ۔
     
  17. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    شکریہ
    ہماری کمپنی زد میں آت آتے بچ گئی الحمد اللہ ، ہاں میرے ایک دو دوست ہیں جنکو میں نے کہا کہ بغیر کفیل کے اجازت نامہ کے کام نہ کرے پکڑ دھکڑ زروں پر ہے ۔۔۔
     
  18. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی کنٹریکٹ پر تو کام کرسکتے ہیں نا۔۔
    میرا کفیل تو مجھ سے سالانہ لیتا ہے لیکن کام میں باہر کرتا ہوں البتہ کنٹریکٹ وغیرہ پیسے لے کر دیتا ہے۔
     
  19. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    افواہوں اور پروپیگنڈوں پر یقین نہیں کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔میں نے تمام دوستوں کی تحریروں کو پڑھا۔۔ہر ایک کا جواب دینا ممکن نہین۔۔۔۔بہر حال ان افواہوں کے بارے میں تحقیق کا میرا ایک اپنا انداز ہے۔۔جو مین نذر قارئین کرتا ہوں۔۔۔مین جدہ مین ہوتا ہوں۔۔۔میں نے جدہ تحلیہ کی ایک شاپنگ مال مین سنا کہ کیلو 14 جدہ سے دوکانوںپر کام کرنے والے10 افراد کو پکڑا ہے۔۔۔۔میری بحث ہوئی کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔۔۔اسی بحث میں میں نے وہاں سے ایک لڑکے کو ساتھ لیا اور کیلو 14 میں جاننے والے دکانداروں سے پوچھا تو وہ لوگ کہنے لگے کہ یہاں نہیں حراج صواریخ سے پکڑا ہے۔۔۔اللہ کے فضل سے وہاں بھی میرے جاننے والے کافی دوست ہیں ان کے پاس گیا تو معلوم ہوا کہ خمرہ کے کارخانون سے پکڑا ہے۔۔۔۔تو وہاں کے 4 کارخانوں میں جاکر پتہ کیا تو ان کو پتہ ہی نہیں تھا۔۔۔۔۔۔تو مجھے شیخ الحدیث مولانا عبداللہ رح کی بات یاد آگئی ۔۔۔فرماتے تھے کہ ہم لوگوں کی عادت ہے کہ اگر ایک آدمی کہے کہ فلاں جگہے پر کوئے کا بال پڑا ہوا تھا ۔۔تو سننے والے نے اگے کہنا ہے کہ پورا پر پرا ہوا تھا۔۔۔پھر اس سے سننے والے نے آگے کہنا ہے کہ آدھا کوا پڑا ہوعا تھا۔۔۔اور یہی بات 5،6 بندوں تک پہنچتے پہنچتے پورا کوا بن جاتا ہے۔۔۔۔۔۔تو یہ مہے ہمارا حال۔۔۔۔باقی میرا کام مارکیتنگ کا ہے اور سارا دن مارکیٹنگ میں رہتا ہوں۔۔۔۔۔۔الحمداللہ کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی جتنا کہ پھلایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔باقی ظهر الفساد في البر والبحر بما كسبت أيدي الناس اور(وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا ان آیات پر بھی ایمان ضروری ہے۔۔۔
     
  20. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی پکڑ دھکڑ ہورہی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن مبالغہ آرائی سے خبروں کو عام کیا جارہا ہے۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں