بچوں کو کیا تحفہ دیا جائے؟

عفراء نے 'مجلس اطفال' میں ‏جولائی 1, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    امید ہے تمام ارکان خیریت سے ہوں گے اور بچوں کے ساتھ گرمیوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہوں گے!
    مجلس پر کنول سسٹر نے ایک موضوع شروع کیا تھا بچوں کے سمر کورس کے حوالے سے، سب کو معلوم ہو گا۔ ہم نے بھی اپنے محلے میں حسب توفیق ایک چھوٹا سا کورس کروانے کی سعی کی۔ اب جبکہ کورس کا آخر آگیا ہے تو بچوں کے تحائف کا مسئلہ درپیش ہے کہ کیا دیا جائے! اس سلسلے میں آپ کے مشورے درکار ہیں۔۔۔

    ہم نے سوچا ہے کہ بچوں کو سی ڈیز دی جائیں جن میں اپنی مرضی کا مواد ڈالا جائے مثلاً کچھ اچھے نشید، اسلامک گیمز، یا کوئی بھی چیز جو بچوں کو دلچسپ لگے۔ اس سلسلے میں بھی آپ سے تعاون درکار ہے اگر کسی کو کوئی اچھی ایکٹیوٹی ملے تو شئیر کیجیے۔
    سی ڈیز کے علاوہ کتب بھی ہو سکتی ہیں لیکن وہ بچے نہیں پڑھیں گے اس لیے ہم نے ان کا نہیں سوچا۔ زیادہ تر بچے کمپیوٹر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
    مزید آئیڈیاز درکار ہیں۔۔۔ اور جلدی۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    سسٹر اس کیلئے داراالسلام کی کچھ انیمیٹڈ گرافکس ہیں آپ وہ کیوں نہیں‌ڈال دیتے۔
     
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    ابھی ریاض میں بھی ہما ری ٹیچرز نے بچیوں کو سمر کورس کروایا ہے اسمیں خواتیں بھی شامل تھیں ہم نے ان کو گفٹ دینے کے لیے وال کلاکس خریے ہیں -
    اب آپ اپنے بجٹ کے حساب سے دیکھ لیں اگر بچے چھوٹے ہیں تو آپ ان کے لیے کھلونے بھی خرید سکتی ہیں - پہلے ہم کتابیں دیتے تھے لیکن کتابیں تو کورس کی بھی کافی ہو جاتی ہیں اس لیے کچھ ایسا بھی دینا چاہیے جس سے بچے خوش ہوں -
     
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ بھائی۔ کونسی گرافکس؟ کچھ مزید معلومات اس بارے میں؟
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ سسٹر۔
    اصل میں یہاں کے بچے پڑھنے میں کم دلچسپی رکھتے ہیں اور زیادہ تر لڑکے ہیں، اس حساب سے کچھ بتائیے۔۔۔ کمپیوٹر گیمز کا چسکہ ہے تو میں چاہ رہی تھی اس سے متعلق ہی کچھ اچھی چیز مہیا کی جائے اور گفٹ بھی ایسا ہو جو خالی تفریح کی بجائے کچھ اور بھی فائدہ دے۔۔
    باقی بجٹ کا کچھ کر ہی لیں گے کیونکہ تعداد کم ہے آپ آئیڈیاز دیجیے۔
     
  6. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
  8. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
  10. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    مشورہ حاضر ہے۔
    ۔اگر بچے اردو پڑھنا جانتے ہیں تو اامہیں سبق آموز کہانیوں کی چھوٹی چھوٹی کتابیں بھی دی جا سکتی ہیں۔انبیاء اکرام کے سچے واقعات پر مشتمل خوبصورت کہانیوں کی کتب مختلف اداروں نے چھاپی ہوئی ہیں۔مثلاً اللہ کی اونٹنی- مچھلی- ازدہا (موسیٰ علیہ السلام کا سانپ( ۔کشتی نوح ۔وغیرہ۔
    اس طرح بچوں میں مطالعہ کا ذوق بھی پیدا ہوگا۔ اور ان کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا۔
    اپنے بچوں پہ یہ تجربہ کر چکا ہوں،وہ کہیں بھی جاتے ہیں تو پہلے بچوں کے رسائل، کہانیاں تلاش کرتے ہیں۔بعد میں کمیوٹر۔ گیمز یا سی ڈیز کی طرف آتے ہیں۔
     
  11. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اب اتنا بجٹ بھی نہیں ہے سسٹر : ( ہم خود بھی سٹوڈنٹس ہیں!
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    مس اگر میں آپ کی سٹوڈنٹ ہوتی تو فانوس رمضان لے کر ہی خوش ہو جاتی ۔ چاہے آپ نے مجھے سے میٹیریل منگوا کر مجھ ہی سے بنوایا ہوتا : ) سی ڈیز والا آئیڈیا بھی اچھا ہے ۔
    ماشاء اللہ کورس کی تکمیل بہت مبارک ہو عفراء ۔ اللہ کرے اس کا ان بچوں کی زندگی پر مثبت اثر رہے ۔
     
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
  14. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کیا تحفہ یا انعام دیا جائے۔ یہ بچے کی عمر پر منحصر ہے لیکن میرا خیال ہے کہ سب بچوں سے اپنے کسی دوست کے لیے اچھی سی ڈرائنگ بنوائیں اور وہ ایک دوسرے کو گفٹ کر دیں۔
    اس کے علاوہ بچوں کو موٹی ویٹ کر کے اذکار کی کتاب حصن المسلم اور قرآن مجید تجویدی یا رنگین تحفہ دے دیں۔ بچے پڑھیں گے بھی اور آپ کو ثواب بھی ہو گا۔ اس کے علاوہ انہیں مطالعے کا شوق بھی ہو گا۔ بچوں کو کچھ سچی اسلامی کہانیاں بھی دی جا سکتی ہیں۔ جو دارالسلام نے چھاپی ہیں۔
    مجھے بھی بچپن میں مطالعے کا شوق انہی کہانیوں کی وجہ سے پڑھا تھا۔
     
  15. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    پاکٹ سائز قرآن مجید بھی دیا جا سکتا ہے۔ بچوں کے لیے تراویح‌ میں‌کام آئے گا ان شاء‌اللہ
     
  16. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بڑی قناعت پسند سٹوڈنٹ ہیں جی! آج تو بچوں نے فانوس کے ساتھ مجھے بھی گھما دیا۔۔۔ سب کام مجھے کرنے پڑے اس سے تو یہی بہتر تھا کہ خود گھر سے بنا کر لے جاتی اور گفٹ کر دیتی! : )
    جزاک اللہ خیراً۔ ابھی تکمیل کہاں ہوئی۔۔ جمعے کو آخری دن ہے ان شاء اللہ۔ اللہ قبول کرے۔ پہلا تجربہ ہے میرا یہ بچوں کے ساتھ۔ آئندہ مزید بہتری کے ارادے ہیں ان شاء اللہ۔
     
  17. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیراً۔ اچھی تجاویز ہیں۔ آئندہ کے لیے ذہن میں رکھیں گے، اس بار پہلے سے پلاننگ نہیں ہو سکی لہذا اب سی ڈیز، کچھ اپنا پرنٹد مٹیریل اور کھانے پینے کی چیزیں فائنل کر رہے ہیں۔ اور مصحف کا ارادہ بھی ہے لیکن رمضان کے لیے ان شاء اللہ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں