حکیم محمد سعید کی کہانی ، ان کی زبانی

عفراء نے 'مجلس اطفال' میں ‏ستمبر 9, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اس وقت مجھے اپنا ایک واقعہ یاد آ گیا ہے۔مجھے کشتی چلانے کا شوق تھا ۔ میں اوکھلا (دہلی) گیا اور وہاں کشتی لینی چاہی۔ کشتی والے نے ذرا بد تمیزی کی ۔ مجھے غصہ آگیا اور میں نے اس کے منہ پر ایک مکہ جڑ دیا۔ اس کے آگے کے دانت ٹوٹ گئے۔ اللہ توبہ! ایک مقدمہ قائم ہو گیا۔ گڑ گاؤں دہلی سے کوسوں دور ایک گاؤں میں پیشیاں ہوئیں۔ بھائی جان ان پیشیوں میں حاضر ہوتے رہتے۔ وہ نہایت مصروف انسان تھے۔ عدالت میں پیشیاں ان کے لیے سوہان روح تھیں، مگر وہ جاتے رہے، یہاں تک کہ مقدمہ ختم ہو گیا۔ مہینوں پیشیوں میں ایک بار بھی ایسا نہ ہوا کہ بھائی جان نے مجھے ذرا سی بھی سزا دی ہو۔ انہوں نے سب کچھ برداشت کر لیا ۔ ایک لفظ مجھ سے نہ کہا۔ جب مقدمہ ختم ہو گیا تو ایک صبح بھائی جان محترم نے مجھ سے فرمایا:
    "میاں سعید ، ذرا اوکھلے کے کشتی والے کے ہاں جاتے رہنا ۔ اس کی مزاج پرسی کرتے رہنا ۔ اس سے اپنی غلطی کی معافی بھی مانگ لینا۔"
    میں نے پوری زندگی اپنے بھائی جان محترم کے ارشاد کی تعمیل کی ہے۔ میں نے ان کو آج تک "ناں" نہیں کہاہے۔ اس وقت میں کوئی گیارہ بارہ سال کا تھا۔ سرتابیٔ حکم کیسے کرتا ۔ میں کشتی والے کے گھر جاتا رہا۔ میں نے اس سے معافی بھی مانگی۔ اس کا علاج بھی کرایا۔ دانت بھی لگوا دیۓ، وہ وقت ہے اور آج کا وقت نونہالو! میں جب بھی اپنے آگے کے دانت صحیح سلامت دیکھتا ہوں تو مجھے شرم آجاتی ہے ۔ میں نے ایک انسان کے آگے کے دانت تور دیۓ تھے۔ آج تک شرمندہ ہوں۔
    حکیم محمد سعید کی کہانی ، ان کی زبانی
    اخذ و ترتیب: ڈاکٹر امین اللہ وثیر
    بشکریہ اردو ڈائجسٹ لاہور
    دسمبر 1998ء​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت عمدہ انتخاب ۔ میں یہ پہلے بھی پڑھ چکی ہوں لیکن ہر بار اتنی ہی تاثیر محسوس ہوتی ہے ۔
     
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    شکریہ!
    بالکل ایسا ہی ہے۔ اور کل یہ کتابچہ دیکھ کر ایک بار پھر شدت سے احساس ہوا کہ ہماری قوم نے اتنے اصول پسند انسان کو کھو دیا۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    عمده انتخاب، جزاک الله خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    بہترین شیئرنگ
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں