حیوانات کے بارئے میں گپ شپ ۔۔

حرف خواں نے 'گپ شپ' میں ‏مئی 13, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حرف خواں

    حرف خواں -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2014
    پیغامات:
    162
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔۔۔
    کچھ جاتوروں کے بارے میں معلومات درکار تھیں‌ تبادلہ خیال کے لئے یہ تھریڈ ترتیب دے رہا ہوں۔۔کچھ سوالات ذہن میں‌ ہیں‌ اگر آپ ان سوالات کے جوابات جاتنے ہیں‌ تو شیئر فرمائیں۔۔

    سوال۔۔پہاڑی بکرا/ہرن کے بارے میں سنا ہے کہ اس سے مُشک خوشبو حاصل کی جاتی ہے یہ بات کہاں‌ تک درست ہے؟ اگر یہ بات درست ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟۔۔یہ خالص شکل میں‌ ہوتی ہے یا بعد میں اس میں‌ ملاوٹ کر دی جاتی ہے؟۔۔۔

    سوال۔۔۔اونٹ کے بارے میں‌ سنا ہے کہ یہ اپنے پیٹ کے اندر پانی جمع رکھتا ہے جب کھی صحرا میں شتر بانوں‌کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے اونٹ کو ذبح کرکے پانی نکال لیتے ہیں کہاں‌ تک درست بات ہے؟۔۔۔

    سوال۔۔ٹڈی دل کے بارے میں‌ سنا ہے اس کا کھانا حلال ہے،اس کے پکانے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟۔۔۔یعنی کونسے حصے الگ کرنے ہونگے مطلب جیسے مرغی کو پکانے سے پہلے صاف کیا جاتا ہے ٹڈی دل کے لئے کیا طریقہ کار ہوگا؟۔۔پکانے سے پہلے اس کو مارنا ضروری ہوگا کہ زندہ حالت میں اس کے پکورٹے بنائے جائیں‌؟۔۔۔کیا اسکو قیمہ کرکے کباب بنانا درست ہوگا؟۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    سنا تو ہے ۔ لیکن حقیقت کیا ہے معلوم نہیں‌۔ کسی بدو سے پوچھنا ہو گا ۔ ورنہ یہاں اب اونٹ کی جگہ امریکن گاڑیاں چلتی ہیں‌۔
     
  3. حرف خواں

    حرف خواں -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2014
    پیغامات:
    162
    ۔
    برادر تو کیا آپ نے کبھی اونٹ کی قربانی نہیں‌ فرمائی؟۔:00039:۔
    ویسے برادراک بات بتائیں یہاں کے ممبرز زیادہ گپ شپ نہیں‌ کرتے ایسا کیوں‌ ہے؟۔۔مجھے کافی ڈرے ڈرے سے لگتے ہیں یہ پابندی کیا آپ کیطرف سے لگئی ہوئی ہے؟ یا یہاں‌ بھی پنجابی،پختون،مہاجر،بلوچ وغیرہ کی سیاست ہوتی ہے خداناخوستہ؟؟؟۔۔
     
  4. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    برادر محترم سلمان ثمین خان

    اونٹ کی کوہان کے بارے میں یہ غلط فہمی عام ہے کہ وہ اپنی کوہان میں پانی ذخیرہ کر لیتا ہے۔ اونٹ کے بارے میں ایک انوکھی تحقیق تین قسطوں پر مشتمل ذیل میں دیے گئے ربط پر ملاحظہ فرمائیں۔

    اونٹ ایک انوکھی تحقیق پہلی قسط
    دوسری قسط
    تیسری قسط

    اونٹ پر ایک اور مراسلہ Camel Quotes کے عنوان سے شعبہ انگریزی مین پیش کرنے کا ارادہ ہے لیکن وقت نہیں نکل رہا۔ تاہم کوشش کروں گا کہ جلد ہی پیش کر سکوں۔

    اگر کسی منتظم کی نظر میں آئے تو براہ کرم تینوں قسطوں کو ایک زمرہ میں ضم فرما دیں اگر ممکن ہو اور اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہوں۔
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    برادر ایسی کوئ بات نہیں ۔ کسی بھی ممبر پر کوئ پابندی نہیں ہے۔ اور نہ ہی یہاں لسانی تعصب کا کوئ مسئلہ ہے۔ یہاں ہر بہن اور بھائ کو اخلاقی دائرے میں رہتے ہوئے گفتگو کی مکمل آزادی ہے۔ اس سلسلہ میں کسی بھی ممبر سے کوئ امتیاز روا نہیں رکھا جاتا۔
     
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    سلمان بهائی، کالے بکرے، کالی بلی ،الو کے کارنامے وغیره کے بارے میں تو آپ نے پوچها هی نهی . ابتسامه
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جی نہیں سلمان بھائی ـ کبھی کر لیں گے ـ ویسے جن مقامات پر اونٹ کی قربانی کی ضرورت پیش آتی ہے ـ اس کا ابھی وقت نہیں آیا
    ہممم ـ یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہے ـ انتظامیہ کی طرف سے ایسی کوئی پابندی نہیں ـ بلکہ گپ شپ کے لیے ایک سیکشن موجود ہے ـ
    فی الحال تو آپ مجھ سے گپ شپ کرسکتے ہیں ۔ لیکن فیصلہ کرلیں‌کہ آپ تینوں میں سے کون ابتداء کرے گا۔ ایک وقت میں ایک ہی کرے تو بہتر ہے ۔ : )
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ! میرا خیال ہے کہ اگر ان کو ایک ہی تھریڈ میں مرج کردیا جائے تو زیادہ بہتر ہے ـ تاکہ مطالعہ کرنے والے کوتلاش نہ کرنا پڑے ـ
    اونٹ: ایک انوکھی تحقیق - URDU MAJLIS FORUM
     
  9. حرف خواں

    حرف خواں -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2014
    پیغامات:
    162
    جزاک اللہ برادر توریالی۔۔کوہان میں پانی ذخیرہ کرنی والی بات تو آپ سے معلوم ہوئی میں نے تو یہ بات سنی تھی کہ پانی کو اونٹ کے پیٹ سے نکلاجاتا ہےبلکہ اک بتانے والے نے تو یہاں تک بتایا کہ سمجھیں پیٹ کے اندر پانی کا مشکیزہ محفوظ ہوتا ہے۔۔:00010:۔۔
    لنکس کا شکریہ برادر آج فورم کی اسپیڈ انتہائی سست ہے معلوم نہیں میرے ساتھ فقط ایسا ہے کہ سب کے ساتھ ایسا ہے؟۔۔۔ان شاءاللہ اسپیڈ میں تیزی آتی ہے تو لنکس سے استیفادہ کرتے ہیں۔۔۔
     
  10. حرف خواں

    حرف خواں -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2014
    پیغامات:
    162
    ماشاءللہ آپکی یہ باتیں پڑھ کر یقین مانیں بہت خوشی ہوئی بس برادر، انسان کو انسان ہی سمجھنا و برتنا چاہیئے کہ تکبر جائز نہیں کسی بھی انسان کے لئے کہ مفہوم حدیث شریف ہے کہ متکبر انسان کو اللہ پاک جنت کی خوشبوسے بھی محروم رکھے گا اللہ سب کو تکبر،غرور سے محفوظ فرمائیں آمین۔۔
     
  11. حرف خواں

    حرف خواں -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2014
    پیغامات:
    162
    ہاہا۔۔۔چلیں برادر اسحا ق اس بارے میں آپ ہی کچھ شیئر فرمائیں۔۔برادر میں آپکو بتاؤ اک دفعہ اک کالی بلی نے میرا راستہ کاٹا تھا اسے واسطے مجھے دوڑ کر بلی کا راستہ کاٹنا پڑا معلوم نہیں اس دن پھر بےچاری بلی پر کیا گزری ہوگی ۔۔۔۔ہاہا۔۔
     
  12. حرف خواں

    حرف خواں -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2014
    پیغامات:
    162

    یہ ایسے کونسے مقامات ہیں برادر جہاں اونٹ کی قربانی کی ضروت پیش آتی ہے؟۔۔کہی آپ خداناخواستہ شادی خانہ آبادی کے مطلق تو کچھ ارشاد نہیں‌ فرما رہے ہیں۔۔؟۔

    ماشاءاللہ برادر آپ کافی خوش مزاج انسان ہیں اردو مجلس کے سب ممبرز آپ کے نقش قدم پر چلیں تو اس فورم کی بوریت دور ہوجائیں۔

    ثمین خان میرے والد ماجد کی اسمی گرامی ہے اور وہ کمپویٹر کو لعو و لہب میں شمار فرماتے ہیں اس واسطے آپ کی ان سے گپ شپ کچھ زیادہ خوشگوار ماحول میں نہیں‌ ہوسکتی ۔۔رہ گیا اک اکیلا یہ ''ہیمچدان'' جو نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں۔۔اگر کسی عرب مللک میں ہوتا تو شاید چار اور چودہ میں ہوتا مگر وطن عزیز میں تو ایک اور تین مین ہی بندے کو گزارہ کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔:00006:۔۔
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جی ـ ایسی کوئی بات نہیں ـ جہاں تک مقامات کی بات ہے تو اونٹ کا طویل سفر نہیں کیا اس لیے اس کی قربانی کرنے اور پانی کی ضرورت پیش نہیں آئی ـ اس کے علاوہ بھی ہیں ـ
    جی ـ یہ شاید مکھن وغیرہ کی کوئی قسم ہو ـ ورنہ یہاں خوش مزاج لوگوں کی کمی نہیں ماشاء اللہ : ) ویسے آپ بھی کچھ کم نہیں ـ
    اچھا ـ تو یہ بات ہے ـ ویسے وطن عزیز کے ایک اور تین ہی بہتر ہیں ـ اللہ کا شکرادا کیجئے ـ
     
  14. حرف خواں

    حرف خواں -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2014
    پیغامات:
    162
    ہاہا۔۔۔اونٹ کے طویل سفر کے بارے میں‌ سنا ہے کہ کافی تکلیف دہ ہوا کرتا ہے اس واسطے سفر تو نہ کریں ہاں قربانی ضرور فرمائیں‌ خاص طور پر اونٹ کے پیٹ میں‌ مشکیزہ ضرور تلاش فرمائیں‌ ۔۔۔۔
    یہ سچی تعریف ہی تھی برادر کہ ہم بھی انسان ہیں کبھی کبھار غلطی کرجاتے ہیں اور سچی بات بھی اگل لیتے ہیں۔:00013:۔۔شکریہ برادر کچھ مزید تعریف فرمائیں پلیز بلکہ تعریف کی جگہ مجھے کچھ پوائنٹس عنایت فرمائیں‌ کہ معلوم تو ہو کہ یہ پوائنٹس کیسے ہوتے ہیں۔۔ نامعلوم یہ میرے نظر کی خرابی ہے کہ یہ میرے پوائنٹس واقعتا'' صفر ہی ہیں؟۔۔۔۔۔
    ان شاءاللہ ضرورشکر ادا کرونگا جب تناسب تین تین کا برابر ہوجائے گا۔۔ویسے برادر دروغ بہ گردن روای سنا ہے کہ 80 سالہ بڑے میاں صاحبان بھی شادیاں رچاتے ہیں‌ عرب میں۔۔ کہاں‌ تک درست بات ہے؟۔۔۔
     
  15. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    ہاہاہاہا بڑی گل کیتی جے۔۔ بھائی یہاں کے تمام ارکان ڈرے نہیں‌بلکہ میچور ہیں ہمارے ورگے منڈے نہیں‌ہیں اسلئے بس کوشش ہوتی ہے کہ علمی باتیں ہی ہوں مذاق اور گپ شپ بھی ایسی کی جائے جس سے کسی کو فائدہ ہی پہنچ سکے۔۔
    اور کوئی خاص وجہ نہیں اور آپ اگر یہاں آ کے ہل جل کرتے رہے تو بڑی چیزیں باہر آ جائیں گی جویں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں۔
    :00003:
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اور بھی تو کام ہیں ـ اب مشکیزہ ہی تلاش کرتے رہیں ـ کیوں نا اب فریج ہے اس نعمت سے فائدہ اٹھایا جائے :
    پوائنٹس والا کام ہو تو وہ بھی دے دیے جائیں گے : )
    جی اس حوالے سے میرا علم محدود ہے ـ ویسے بھی ان باتوں کو جاننے کا فائدہ نہیں ـ
     
  17. حرف خواں

    حرف خواں -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2014
    پیغامات:
    162
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ برادر نصراللہ۔۔
    اوہو برادر میچور لوگوں‌ سے مجھے کافی ڈر لگتا ہے سنا ہے عمر گھٹتی ہے تو بندہ میچور ہونا لگتا ہے؟۔ہاہا۔۔میچورٹی تو چلیں‌ بری بات نہیں‌ مگر یہ کیا میچورٹی برادر کہ بندہ منہ کو تالا ہی لگا دے،گپ شپ ہنسی مذاق بھی ترک کر دیں۔۔۔۔۔
    بس برادر اس کا کریڈٹ برادر عکاشہ کو جاتا ہے کہ میری الٹی سیدھی باتوں‌ کا جواب عنایت فرما دیتے ہیں‌ ماشاءاللہ بڑے دل گردے کا مالک ہیں ورنہ مسند میچورٹی پر تو وہ بھی براجمان ہے۔۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 18, 2014
  18. حرف خواں

    حرف خواں -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2014
    پیغامات:
    162
    فریج بجلی نامی چیز سے چلتی ہے اور یہ چیز ہمارے ہاں نایاب ہے۔۔پھر ہمیں اک طویل سفر درپیش ہے اور یہ سفر ہم صحرائی جہاز کے ذریعے ہی طے کرنا چاہتے ہیں۔۔،اگر مشکیزہ کا راز افشاں نہ ہوا تو ہم صحرا میں ہی انا للہ ہوسکتے ہیں اور اس کا الزام آپ کے سر آئیے گا۔۔۔دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں۔۔ہاہا۔

    وہ تو میں کرتا رہتا ہوں برادر اتنے پل سعودی انجینئرز نے نہیں باندھے ہونگے جتنا میں باندھتا ہوں مگر مجال ہے کسی کے ہاتھوں پر جوں تک رینگے۔۔:00039:۔
     
  19. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    عمر گھٹنے کے ساتھ نہیں‌ بلکہ بندہ دھکے لگنے کے ساتھ میچور ہوتاہے پا جی۔:00003:
    باقی منہ کو تالالگانے والی بات غلط ہے منہ تو کھولے ہی ہیں‌آپ یہ کہہ سکتے ہیں‌کہ آپ کے معیار پر پورے نہیں اتر رہے۔۔۔ابتسامہ
    آپ اپنا زور پورا لگائیں‌ان شاء‌اللہ معیار پر اترنے والے بھی آ ہی جائیں‌گے۔:00026:
     
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    الزام کی خیر ہے ـ ابھی اتنے الزام سر پر ہیں ایک اور ہی صحیح : / اس کے لیے آپ راجستھان یا چولستان کا سفر کریں ـ صحرائی جہاز وہاں کثرت سے ملیں گے ـ مشکیزہ کی حقیقت بھی معلوم ہو جائے گی ـ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں