عربی زبان کی تاریخ ادب اور ارتقاء کے متعلق کتاب

حافظ اختر علی نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏جولائی 19, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حافظ اختر علی

    حافظ اختر علی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏فروری 16, 2008
    پیغامات:
    98
    کتاب کا نام
    عربی زبان و ادب
    مصنف

    ابو مسعود عبدالجبار سلفی
    ناشر
    علمی کتب خانہ لاہور​
    تبصرہ
    اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہے ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔جس کے لیے مختلف اہل علم اورعربی زبان کے ماہر اساتذہ نے نصابی کتب کی تفہیم وتشریح کے لیے کتب وگائیڈ تالیف کی ہیں۔زیر نظر کتاب ’’ عربی زبان وادب‘‘ محترم مولاناابو مسعود عبد الجبار سلفی (فاضل جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد،ایم اے جامعہ پنجاب ) کے تصنیف ہے ۔جس میں انہو ں نے پنجاب یوینورسٹی ایم اے اسلامیات کے نصاب کی مکمل تفہیم وتشریح کو بڑے عام فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔کتاب کے شروع میں امتحان میں 100 فیصد کامیابی سے ہمکنار ہونے کے دس راہنمال اصول بھی بیان کردیئے ہیں۔ طلباء اس کتاب سے استفادہ کرکے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔(م۔ا)
     
  2. nematullah mashal

    nematullah mashal رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 9, 2015
    پیغامات:
    51
    عربی زبان کی تاریخ ادب اور ارتقاء
    کے متعلق اردو میں کسی کتاب کی تلاش ھے
    احباب سے مدد کی اپیل ہے
     
  3. nematullah mashal

    nematullah mashal رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 9, 2015
    پیغامات:
    51
    لنک سے کتاب ڈانلوڈ نہیں هورهی
    مدد اور رهنمائی فرمائیں
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں