گھر سے باہر کھانا کھانا

عائشہ نے 'کچن کارنر' میں ‏فروری 15, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    گھر سے باہر کھانا کھانا ایک بڑا انسانی مسئلہ ہے چاہے آپ طالب علم ہوں ، پیشہ ورانہ زندگی کی جدوجہد میں مصروف ہوں، مسافر ہوں یا کسی دعوت کے مہمان ہوں۔ میرے جیسے لوگوں کی مائیں ان کا کھانا تب بھی پکا کر رکھتی ہیں جب وہ دعوت پر گئے ہوں کیوں کہ کھانا تو گھر آ کر ہی کھانا ہوتا ہے نا؟
    ہم لوگ یونیورسٹی کے زمانے میں دوپہر کا کھانا سامنے رکھ کر کہا کرتے تھے اگر ماؤں کو پتہ چل جائے کہ ان کے نازک مزاج بچے جو گھر کے دسترخوان پر کسی کھانے سے راضی نہیں ہوتے گھر سے باہر چپ چاپ کیا کھا لیتے ہیں تو وہ حیران رہ جائیںاور اگر بیویوں کو پتہ چل جائے کہ ان کے نفاست پسند شوہر جو گھر میں ہر کھانے پر تنقیدی مقالہ نشر کر دیتے ہیں باہر کس حال میں پیٹ بھرتے ہیں تو ان کا دنیا سے اعتبار اٹھ جائے۔
    گھر سے باہر کی دنیا میں سب سے پہلے کھانے کے عجیب و غریب امتزاج سامنے آتے ہیں جو شاید ہی گھروں میں چلتے ہوں اور گھر جا کر ان کو کوئی یاد بھی نہیں کرتا۔ یہاں آپ نے اپنے اپنے وہ پسندیدہ کھانے بتانے ہیں جو گھر سے باہر ہونے کی وجہ سے کھائے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
    • متفق متفق x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. ابويحي٣٠٠

    ابويحي٣٠٠ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 20, 2014
    پیغامات:
    8
    Bar B Q
    Chiken Almond
    Fish Bar B Q
    And much more
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    اچها موضوع ہے سوچ کر بتاؤں گی .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سکول کالج کی کینٹین کے تجربات سب سے برے ہوتے ہیں۔ میں سکول میں صرف فرنچ فرائز پر گزارا کرتی تھی، میری بہن کو چناچاٹ پسند تھی اور سموسے۔ ایک بار ہمارا سکول بدلا تو نئے سکول میں ایک عجیب کمبی نیشن نان سموسہ کھایا جاتا تھا۔ شروع میں بہت عجیب لگا لیکن جب بھوک لگتی تھی تو وہی بہتر تھا۔ برگر اور بن میں اتنا عجیب کیچپ ہوتا تھا کہ میں نے کبھی نہیں لیا۔
     
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    کیا کیا بتائیں!
    بس اپنا تو یہ اصول رہا ہے کہ گھر میں ایسی ویسی چیز خوشی سے کبھی نہیں کھائ..مثلا شلغم.آلو اور شملہ مرچ.ابلے ہوئے چاول اور دال...
    لیکن گھر سے باہر کبھی نخرہ نہیں کیا جو مل گیا، کھالیا اور اب تو گھر میں بھی جو ملا بصد تعریف کھا لیتے ہیں کیونکہ اب اپنی ماں کے ساتھ نہیں ....بچوں کی ماں کے ساتھ جو رہتے ہیں..ہاں بچے اب بھی ماں کے ساتھ ضد اور پسند ناپسند کی بحث میں لگے رہتے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  6. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    کباب. سجی.پزے اور برگرز ... گھر میں بنتے نہیں ہرگز
    دودھ جلیبی اور رس ملائ ..فالودہ ہریسہ و چکن کڑاہی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  7. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    یہاں سعودی عرب میں کیونکہ طعامی اڈوں پر صفائی کے معیار کا کافی اچھا خیال رکھا جاتا اور بلدیہ کی طرف سے بھی کافی سختی ہے تو عموما صاف صفائی کا اتنا مسئلہ نہیں ۔
    ویسے بندہ (میں ) خود اچھی کوکنگ کرتا ہے :) + اہلیہ تو ماشاء اللہ کیا ہی بات ہے ۔ جو دل چاہے گھر پر ہی بنا لیتے ہیں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  8. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    دوسہ +جب گهر میں پکانے کا موڈ نہ ہو تو جو بهی مل جائے صبر اور شکر کر کے کها لیتے .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا ذرا سکول، کالج اور یونیورسٹی وغیرہ کے کھانے یاد کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اتنی ثقیل چیزیں ہیں کہ پوسٹ کا شکریہ بٹن ہی کام نہیں کر رہا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  11. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    کیا یاد کروایا وه تو بڑے مزے کے لگتے تهے.
    سردیوں میں سکول کے باہر کٹی ہوئی مولی اور شکر قندی بہت مزے کی
    سیالکوٹ کالج کی فروٹ چا ٹ اورنان ٹکی .ہوسٹل میں رہتے تهے جیب خرچ مہینہ ختم ہونےبسے پہلےہی ختم ہوجاتا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واہ یہ تو شوق سے باہر کا کھانا ہوا نا۔ سوچیں جنہوں نے روز باہر سے کھانا ہو۔ مجھے اگر یونیورسٹی میں کچھ کھانا ہو تو وہی چائے بسکٹ یا فرنچ فرائز پر بات آ جاتی ہے۔ ایک دن عفراء کو آفر دی کہ باقاعدہ کھانا کھاتے ہیں کیا لیا تھا یاد نہیں آ رہا لیکن اتنا یاد ہےکچا تھا۔ اور اتنی جلدی پڑی تھی کہ کلاس سے دیر نہ ہو جائے۔
     
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    پراٹھا رول!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    : ) اب یاد کیا نا درست کمبی نیشن، نان پکوڑے، نان سموسہ، نان چاٹ، تلا ہوا نان ۔۔۔ مجھے جب پہلی بار نان سموسے کا پتہ چلا تو بہت حیرت ہوئی کہ وہ کیسے کھاتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  15. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    لیکن جو مزه گهر کے کهانے کا ہوتا ہے وہ باہر کے کهانے کا نہیں .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا؟ مجھے یاد نہیں رہا۔ اس کے بعد سے آپ ڈر گئیں ہیں لگتا ہے کچھ کھایا ہی نہیں اکٹھے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  17. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    یہ نان سموسہ پہلی دفعہ سنا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھے بچپن سے باہر کا کھانا برا لگتا ہے اور شک بھی ہوتا ہے صفائی کابیمار پڑنے سے ڈر لگتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    ٹهیک کہ رہی ہیں .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ایسا نہیں ہے، میرا خیال ہے پھر موقع نہیں آیا کبھی۔

    مجھے تو یونی میں دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے پینا پسند ہے صرف۔
    باقی آپ کی بات درست ہے کہ کھانا تو گھر ہی کھانا ہوتا ہے۔ جبکہ آپ میری بات پر کبھی یقین نہیں کرتیں اور ہمیشہ ہی کچھ کھلا دیتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں