روزہ کی نیت

عفراء نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏جون 22, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    السلام علیکم
    آج ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالے سے یہ بات پڑھنے میں آئی کہ روزہ کی نیت (دل میں نہ کہ زبان سے) کرنا لازمی ہے بصورت دیگر روزہ فاسد ہوجاتا ہے۔
    مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا نیت کو روزانہ سحری کے اختتام پر تازہ کرنا چاہیے یا رمضان کے آغاز میں ایک بار نیت کافی ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    میرے سوال کا جواب یہاں موجود ہے
    http://www.urdumajlis.net/index.php?threads/رمضان-کے-روزوں-کی-نیت-؟.23460/#post-377704
    مگر پھر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بات کا مطلب کیا ہوا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ڈاکٹر صاحب کی بات بھی تو بالکل سیدھی سی ہے ۔ کہ بندہ دل میں روزے کی نیت کر لے طلوع فجر سے پہلے پہلے ۔ تب اسکا روزہ ہوگا ۔
    اگر کبھی ایسا ہوا کہ سحری کھالی لیکن روزہ کی نیت نہیں تھی رکھنے کی ۔ لیکن دن بھر میں کچھ کھانے پینے کو نہ ملا تو شام کو کہہ لیا کہ چلو آج روزہ ہی سہی
    تو اس صورت میں روزہ نہیں ہوگا !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اصل میں میرا سوال یہ تھا :
    آپ نے اسی طرح کے سوال کے جواب میں یہ لکھا تھا :
    اس طرح تو ہر روز طلوع فجر سے پہلے نیت کرنا ضروری نہ ہوا؟ کیونکہ ارادہ یہی ہے کہ رمضان کے تمام روزے رکھنے ہیں۔
     
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    نیت ہونا ضروری ہے اسے تازہ کرنا ضروری نہیں !
    جب روزانہ رات کو نیت کرکے سوتے ہیں کہ کل روزہ رکھنا ہے تو یہی نیت ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاکم اللہ خیرا
    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بات کی لاجک پھر بھی سمجھ نہیں آئی۔ رمضان مین تو سبھی کی یہی نیت ہوتی ہے، سحری اسی غرض سے کرتے ہیں پھر یہ تاکید میری سمجھ سے باہر ہے۔
    niyyah.jpg
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ہر مسلمان تراویح کا اہتمام نہیں کرتا۔ پھر بہت سے ان میں ایسے بھی ہوتے ہوں گے جو سحری بھی نہ کریں ۔ فجر کی نماز سے پہلے سو جایئں ۔ یا کسی بھی وجہ سے چھوڑ چھوڑ کر روزہ رکھیں ۔بہت سے مختلف حالات ہو سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب کی بات کا غالبا یہی مطلب ہے کہ اگر آپ کے کسی باقاعدہ عمل ( تراویح، سحری وغیرہ ) سےآپ کے روزہ رکھنے کی نیت کا اظہار نہین ہو رہا تو دل میں یہ ارادہ ضرور کرلیں کہ آج روزہ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں