بحیرہ عرب سے گزرنے والی کیبل کی خرابی کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر

عائشہ نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏جون 26, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کل سے مجھے اپنا کام کرنے میں مشکل ہو رہی تھی، پی ٹی سی ایل نیٹ سروس کی کمپلین کروائی، انتیجتا کئی آٹومیٹک کالیں بھگتیں جس میں ایک خاتون کا سریلا پیغام چلتا ہے کہ "ہماری اطلاع کے مطابق آپ کی شکایت دور کر دی گئی ہے"۔ رمضان کے مبارک مہینے میں کمپنی کا سفید جھوٹ سننااس وقت اور مشکل لگتا ہے جب خرابی چند گھنٹوں کی بجائے ورکنگ ڈیز پر محیط ہو جائے۔ اس بیان پر مزید تاؤ آیا جب پتہ چلا کہ بحیرہ عرب سے گزرنے والی کیبل کی خرابی کی وجہ سے پاکستان سمیت علاقے کے کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔ (خبر کا ربط: http://www.thenews.com.pk/article-1...e-cable-impacts-internet-services-in-Pakistan http://www.express.pk/story/370010/) یعنی کہ کمپنی کے پاس ایسی صورت حال کے لیے کوئی ریکارڈڈ بیان نہیں تھا اس لیے پرانے پیغام سے ہی کام چلا دیا۔ اتنی بڑی کمپنی کی ایسی حرکت پر سوائے افسوس کے کیا کیا جا سکتا ہے۔
    اس خبر سے ایک حد تک سکون کا سانس لیا کہ کولیگز کی طرف سے مجھے نیٹ سروس بدلنے کے مشورے نہیں ملیں گے۔ دوسرا مثبت پہلو یہ ہے کہ پڑوسیوں کا نیٹ بھی خراب ہے۔ آن لائن دنیا میں پاکستانیوں کو جو باتیں سننا پڑتی ہیں اللہ کی پناہ۔ آخری بات یہ کہ آج ویسے ہفتے کا ہی لاسٹ ورکنگ ڈے ہے۔ ٹھیک ہو یا نہ ہو آگے دو دن چھٹی ہے جس کے بعد سوموار کو ہی بیرونی دنیا سے رابطہ بحال ہو سکے گا۔ اس سے پہلے کہ انٹرنیٹ سروس ایک اور ہچکی لے یہ موضوع پوسٹ کر دینا چاہیے۔
    [​IMG]
     
    Last edited: ‏جون 26, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    موبائل فون پر بھی شاید اسی وجہ نیٹ نہیں چل رہا..دو چار منٹس چلتا ہے پھر نیٹ ورک نہ ہونے کی شکایت آ جاتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یہ بھی خوب رہی ۔ کیا کہنے ان کی اطلاع کے۔ کتنا با خبر ہے یہ محکمہ کہ اسے شکایت کی بنیاد کی خبر ہی نہیں ہے۔ اور بے خبری میں آپ کی شکایت بھی دور کردی گئ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    تازہ ترین خبر کے مطابق یہ خرابی کافی حد تک ٹھیک کر دی گئ ہے :-
    لنک
    upload_2015-6-26_13-50-36.png
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    شیئرنگ کیلئے شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اوہ 15 ، بیس دن یہ تو بہت لمبا عرصہ ہے۔ اللہ خیر کرے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    یہ 15 ،20 دن بھی اگر 15 ،20 دن ہی رہیں تو بھی غنیمت جانیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کچھ بہتر ہوئی ہے اب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں