موبائل کہانیاں

عطاءالرحمن منگلوری نے 'گپ شپ' میں ‏نومبر 4, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    آج کل ہر خاص وعام کے ہاتھ میں موبائل فون نظر آتا ہے.کچھ لوگ سیٹ بدلنے کے عادی ہوتے ہیِں.ان کے پاس عموما اعلی قسم کے پرانے موبائل فون ہوتے ہیں..ہر موبائل سیٹ کے افعال و کردار کے پیچھے کئ کہانیاں بھی ہوتی ہیں..
    میرے ایک جاننے والے کا سیٹ غلاظت میں گرگیا تو ..کچھ پس و پیش کے بعد ہاتھ پہ پلاسٹک کی تھیلی چڑھا کے نکال لائے..کہ رہے تھے بائیں ہاتھ سے نکالا ہے.خشک کیا لیکن دوبارہ نہیں دھویا ..شاید اسی لئے سیٹ دوبارہ چالو ہوگیا تھا.ویسے بھی وہ کان سے سنتے ، منہ سے دور رکھ کر بات کیا کرتے، تاکہ ناک کو بھی پتہ نہ چلے کہ موبائل کہاں سے واپس آیا ہے..
    ایک مرتبہ جج کے کٹہڑے میں موبائل بجا تو خاتون جج غصہ ہوئیں اور موبائل ضبط کرنے کا حکم دیا.بزرگ دیہاتی نے کہا بیٹے نے دیا تھا کہ اس میں پیسے ڈلوانے ہیں.مجھے یہ بھی نہیں پتا پیسے پڑتے کہاں سے ہیِں اس میں.؟
    جج ہنس پڑی اور بابا جی کو موبائل واپس مل گیا..
    یہاں پر اس قسم کے سبق آموز واقعات لکھیں کہ موبائل استعمال کرنے والوں کو فائدہ ہو یا نہ ہو نقصان سے بچ جائیں.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 9
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی میں نے آئی فون 4 لیا تھا آج سے تقریبا 5 سال پہلے ابھی دو ہفتے پہلے ہی ہاتھ سے گر گیا تو اس کی سکرین ٹوٹ گئی لیکن کام کررہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    میرے موبائل پہ کیا گزری
    دوسال بعد وائ فائ کی سہولت ملی.منسلک کیا اور مزہ آگیا.موبائل کی کارکردگی اور سپیڈ دیکھ کر حیران رہ گیا...کیونکہ سم اور وہ بھی ۲ جی پہ ہو تو چینوٹی کی طرح رینگتی رہتی یے..برسوں بعد نیٹ کا لطف محسوس ہوا.ایک دم سے چودہ اپ ڈیٹ مانگ لیں... ہم نے موقع غنیمت سمجھا اور اوکے کردیا.سب اپڈیٹس شروع ہوگیں.لائینیں چلنا شروع ہوئیں اور ہاتھ نے گرمی محسوس کی.اللہ کے فضل سے جس بلند مقام پہ ہم ہیں یہاں موبائل گرم نہیں ہوا کرتے..
    اب موبائل چل رہا تھا اور ہاتھ جل. چودہ اپ ڈیٹس نے موبائل کے چودہ طبق روشن کردئے...جلدی سے بند کیا مگر اب جان چھوٹتی ہی نہ تھی.ایسے لگا کہ بیٹری ہیرو سے زیرو ہو گئ..لمحوں میں ختم ہو رہی تھی.اب سم کی ٹوجی سروس ہی بھلی لگ رہی تھی جو کچھوے کی طرح سہی مگر منزل پہ پہنچ جایا کرتی تھی.
    اگلے روز بھی موبائل کی صحت بہتر نہ ہوئ بلکہ اور خراب ہوگئ.کی بورڈ نے ہی کام چھوڑ دیا.
    اب موبائل کو ری سیٹ کرنے کا مشورہ ملا.ری سیٹ ہوگیا تو موبائل کی صحت بحال ہوئ.بیٹری کی جان میں بھی جان پڑ گئ..
    تیسرے روز ایک ایک کرکے اپڈیٹس شروع کیں.الحمدللہ اب ہم دونوں پھر سے ہنسی خوشی زونگ کی ۲ جی سروس کے ساتھ آپ کی خدمت میں یہ کہانی پیش کر رہے ہیں..
    سبق: سبق یہ ملا کہ سب کی سب اپڈیٹس ایک ہی بار ہرگز نہ چلائیں.موبائل کو کمپیوٹر سمجھنے کی غلطی نہ کریں.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ہماری باجی کا فون چھوٹے بھائی کو میلا محسوس ہوا تو موصوف نے منہ اندھیرے ہی سرہانے سے نکال کر پانی سے دھو دیا تھا۔ جب تک لوگ جاگے یہ کارروائی مکمل ہوچکی تھی!!!
    نتیجہ یہ نکلا کہ فون اپنی روشنی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ باقی فون کی صحت پر فرق نہیں پڑا لہذا اندھے سیٹ سے ہی عرصہ تک کام نکالا گیا جب تک بدلا نہیں :)
    یہ ان دنوں کی بات ہے جب سمارٹ فونز نہیں تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • مفید مفید x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  5. تجمل حسین

    تجمل حسین رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2014
    پیغامات:
    143
    ہمارے پاس ووڈا Voda فون کا موبائل تھا۔ اس کی سکرین خراب ہوگئی تو شہر سے معلوم کیا لیکن نہ ملی۔ پتہ چلا کہ لاہور سے ملے گی۔ بھائی نے اس کی ایل سی ڈی نکال کر وہاں سفید کاغذ لگادیا تاکہ باہر سے اندر کچھ نظر نہ آئے اور ایل سی کو روشنی فراہم کرنے والی ایل ای ڈیز کو کاغذ کے اوپر اور شیشے کے نیچے رکھ دیا یوں موبائل روشنی کے کام بھی آتا اور کال کرنے سننے کے کام بھی آتا رہا۔ دو تین بار بھائی لاہور گئے لیکن موبائل گھر ہی بھول گئے۔ نتیجہ یہ کہ ابھی تک بیچارہ اندھا ہی ہے۔ اندھا بھی ایسا کہ روشنی تو ہے مگر دکھائی نہیں دیتا۔ اب تو لاہور سے بھی ایل سی ڈی نہیں ملتی :(
    اب بھی کبھی کبھی نکال کر چلا لیا جاتا ہے۔
    :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    سردیوں کے دن تھے۔ رات سونے سے پہلے چاۓ پینے کے دوران موبائل بھی دیکھ رہے تھے۔ اور لائٹ آف کرکے موبائل کو ٹیبل پر رکھا اور سو گۓ۔
    آگے کی کیا سنائیں۔ اب موبائل کوئ پاپا یا بسکٹ تو تھا نہیں جسے چاۓ میں ڈبویا جاتا۔ اب سردی کی رات اور موبائل نے چاۓ کے کپ میں رات بسر کی ۔ آگے آپ خود ہی سوچ لیں کیا ہوا ہوگا۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 4
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بہت خوب ۔ اچھا تھریڈ ہے ۔ اور آپ موبائل سے اتنی اچھی اردو لکھ رہے ہیں ۔ ماشاء اللہ۔ اللہ برکت دے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    نہیں شکر ہے میرے موبائل کے ساتھ کبھی ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ لیکن کہتے ہیں کہ اگر موبائل کے اندر سے پانی خشک کرنا ہو تو چاولوں میں رکھ دیں ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    مفید ـ ورنہ لوگ ہمیشہ دھوپ میں رکھ دیتے ہیں ـ اگر گرمی کا موسم ہو موبائل خراب بھی ہوجاتے ہیں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    اب اک نئ کہانی بننے جا رہی ہے.
    پرسوں سے موبائل کا بیک بٹن کام نہیں کر رہا..موبائل بیچارہ بھی کیا کرے.کمپیوٹر جتنا کام اس کے ناتواں کندھوں پر جو ہے.
    ہارڈ وئر کا مسلئہ ہے یا سافٹ وئر کا یہ فیصلہ ابھی باقی ہے.مجھے ایک بار پھر رابطے کٹ جانے کا خطرہ ہے.فی االحال گھریلو ٹوٹکوں سے کام چل رہا ہے.آپریش کی تجویز دی جا رہی ہے..کیونکہ سرجری کی ضرورت ہے.شاید ٹچ سکرین ہی بدلنا پڑے.
    دور افتادہ پہاڑی علاقے سے پنڈی یا لاہور لے جانا بھی مشکل ہے.مریض کو دعاؤں میں یاد رکھئے.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی جی آپریشن والی کہانی سنائیں بس شدت سے انتظار ہے !
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اللہ آپ کے لئے آسانی فرمائے ۔ ویسے موبائل سے اگر کمپیوٹر جتنا کام لیا جائے تو اس کے بیمار ہونے کے زیادہ چانسز ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  13. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    شاہ صاحب انتظار فرمائیں.فی االحال بیساکھیوں کے سہارے مریض چل رہا ہے.گلگت میں علاج ممکن نہیں اوراناڑی سرجن نیم حکیم کی طرح خطرہ جان ثابت ہو سکتے ہیں..لہذا سوچ بچار اور مشورے ہو رہے ہیں..بیک بٹن کے بغیر بھی کام ہو سکتا ہے مگر مشکل سے..دھکے سے.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  14. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    عطاء الرحمن بھائی اگر آپ کے فون کی وارنٹی ختم ہے تو آپ اپنے فون کو روٹ کر کے آن سکرین بٹن کے ساتھ فی الحال استعمال کر سکتے ہیں..


    Sent from my AO5510 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • مفید مفید x 1
  15. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    مجهے جب بهی نئے موبائل کی ضروت محسوس ہوئی پرانا موبائل بچارا گم ہو گیا.
    ابهی جو موبائل میرے پاس ہے اس کے ساته کچه یوں ہوا کہ لفٹ میں بیٹی نے سٹینڈ پر رکه دیا جہاں موبائل اپنا بیلنس قائم نہ رکه سکا اور منہ کے بل دهڑم کی آواز کے ساته زمین پر گرا ایک دم گبهرا کر پکڑا کہ ابهی تو یہ نیا ہی تها لیکن دیکه کر تسلی ہوئی کہ کوئی زخم نہیں لگا کچه دنوں بعد ایک جامنی دهبہ ظاہر ہوا کیونکہ جامنی رنگ مجهے پسبد ہے اس لیے یہ تبدیلی بری نہ لگی لیکن جب کافی دهبے موبائل پر پهیل گئے تو تشویش ہوئی بچوں کو بتایا تو یہ خبر ملی کہ موبایل کی سکرین کریک ہو چکی ہے.یعنی بچارے کو اندرونی چوٹیں آئیں تهیں پهر قصہ مختصر یہ کہ سکرین تبدیل کروانی پڑی اب کافی عرصہ گذر گیا ماشاءاللہ نئی سکرین کے ساته ٹهیک کام کر رہا ہے الحمدللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  16. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    شکریہ عرفان بھائ.
    شاید میں ایسا ہی کر رہا ہوں..لیکن روٹ کے بغیر چلا رہا ہوں.وہی سافٹ وئیر ہے..ایک راستہ مسدود ہوا تو اینڈرائڈ سسٹم کے اور کئ راز منکشف ہوئے.جن سے پردہ وقت آنے پر اٹھایا جائے گا.[emoji2]

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ولیوں والی کرامت ہے یہ تو!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  18. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    یہ ان دنوں کی بات ہے جب سعودیہ میں موبائل فون عام ہونا شروع ہوا تھا ،میرا ایک دوست ریاض سے القسیم شہر گیا اور اپنے سپروائزر کا موبائل مانگ کر لے گیا ، میں نے جمعہ کی نماز کے بعد کال کی تو واپس آکر اسنے روداو سنائی ،
    کہتا ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد بیٹھے ہوئے تھے اور میں موبائل کو دونوں ہاتھوں میں لیے کرسی پر بیٹھا تھا اور اچانک موبائل کی گھنٹی بجی اور وائبریشن ہوئی اور میں گبھرا گیا کیوںکہ میں فون کے استعمال کا عادی نہ تھا یہ ہوا بھی آنا فانا، فون ہاتھ سے چھوٹ گیا اور سب ہنسنے لگے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  19. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    [​IMG]
    نوکیا فیصلیہ (6610) ماڈل نیا نیا آیا تھا

    میں اس وقت تبوک میں کام کرتا تھا، سردیوں کا موسم تھا، ہمارے مینیجر جو کہ پاکستانی تھے چار چھ پاکٹس والا ایک لانگ کوٹ سردی سے بچنے کے لئے پہن رکھا تھا، ہاتھوں میں دستانے اور سرپر مفلر اور ٹوپی بھی تھی۔ کیونکہ تبوک کا درجہ حرارت کبھی کبھی تو صفر سے بھی نیچے گر جاتا ہے۔ آبھی آئے ہی تھے کہ موبائل کی بیل بجنا شروع ہو گئی۔ انہوں نے جلدی سے موبائل ڈھونڈنے کے لئے پاکٹس پر ہاتھ مارا تو کال اٹینڈ ہو گئی اور سپیکر آن ہو گیا۔ ایک بنگالی کی آواز آئی:

    بنگالی: ہیلو ناصر بھائے ، تم کیدھر ہے

    ناصر: میں تو ادھر ہوں تم کہاں سے بول رہے ہو

    میرے ساتھ بیٹھا نومی بولا: سر جی بنگالی تہاڈی جیب اچ وڑیا ہویا!

    @nomi_khan یاد آیا؟
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  20. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ہہہہہہہہہہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں