سعودیہ کے زیرقیادت اسلامی اتحاد کی تشکیل

ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق نے 'خطبات الحرمین' میں ‏دسمبر 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    سعودیہ کے زیر قیادت اسلامی اتحاد کی تشکیل
    خطبہ حرم 7-3-1437ہـ
    خطبہ: ڈاکٹر شیخ صالح بن حمید
    ترجمہ: ڈاکٹر عبد المنان محمد شفیق

    خطبہ کا دوسرا حصہ :

    ہر قسم کی حمد اللہ ہی کے لیے ہےجس کے حمد سے ثواب حاصل کیا جاتا ہے۔میں اس کی بکثرت نعمتوں پر اس کی حمد بیان کرتا ہوں ۔وہی بہت زیادہ عطا کرنے والا فیاض ہے ۔میں گواہی دیتا ہوں کہ ما سوا اللہ کوئی معبود حقیقی نہیں ہے ۔ وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔اسی پر میرا توکل ہے اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ ہمارے آقا اور نبی محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں جو حکمت اور فیصل کلام لیکر آئے۔اللہ کی رحمت , سلامتی اور برکت کا نزول ہو آپ پر , آپ کےخاندان پر , صحابیوں پر , تابعین پر اور ان کا حق کے ساتھ اتباع کرنے والوں پر۔ ان سب پر تا قیامت بہت زیادہ سلامتی نازل ہو۔

    حمد و صلاۃ کے بعد:

    اے مسلمانو: یہ وہ بابرکت سیرت نبی ہے جس سے امت پستی کے بعد بلند ہوئی , ذلت کے بعد با عزت ہوئی ۔ جہالت کے بعد تعلیم یافتہ ہوئی ۔ اور فرد و جماعت کے حقوق کو اصالت و تفصیل کے ساتھ واضح کر دیا جس کی کوئی نظیر نہیں ہے ۔ اللہ تعالی کافرمان ہے : تمھارے پاس اللہ کی طرف سے نور اور واضح کتاب آگئى ہےجس کے ذریعہ اللہ ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے تابع ہوا سلامتی کی راہوں کی ہدایت دیتا ہے۔ اور ان کو اپنے حکم و ارادہ سے اندھیروں سے نکال کر نورکی طرف لاتا ہے اور راہ راست کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے(مائدہ/15-16)

    یہ امت سب سے افضل امت ہے جس نے سب سے افضل سیرت پر عمل کیا ۔اللہ کی راہ میں جہاد کیا تو غالب ہوئی ۔ غالب ہوئی تو رحم کیا ۔ حکومت کی تو انصاف کیا ۔ قیادت کی تو آزادی عطا کی ۔ اور حقیقی علوم کے چشموں کے خشک ہوجانے کے بعد دوبارہ ان کو جاری کیا ۔

    مسلمانو : اس امت میں قیامت کے دن تک خیر و بھلائی ہے ۔ اور ان شاءاللہ دین اسلام کامل طور سے غالب ہوکر کامیاب ہوگا ۔خواہ تاریکی کتنی ہی شدید ہوجائے , اور حالات کتنے ہی خراب ہوجائیں ۔اور یقینا خیر کی علامتوں اور برکت کی بشارتوں میں سے ہے جو اللہ نے اس بابرکت ملک کو قابل قدر کوششوں اور قابل ذکر اقدام کی توفیق بخشی ہے ۔

    اس بابرکت سعودی سلطنت کی تاریخ میں عمل کو قول پر مقدم کیا جاتا ہے ۔ اس کی تاریخ اور کارکردگیاں ایسی ہیں جو اسلامی صورت حال کے ڈھالنے اور پوری دنیا میں اس کی تبدیلیوں اور ضرورتوں کے ساتھ اس کی اثر انگیز مشارکت کے بارے میں مملکت کے مقام , اس کی اہمیت اور اس کے کردار کی تاکید کرتی ہیں

    یقینا یہی وہ بابرکت ملک ہے جس کی سر زمین اسلامی تعاون تنظیم , مسلم ورلڈلیگ , اسلامک ڈبلوپمنٹ بینک اور خلیجی تعاون مجلس کو اپنی گود میں لئے ہوئے ہے ۔ نیزاسلامی معاشروں کی ترقی , ریلیف اور مدد فراہم کرنے میں اس کی معلوم ومشہور کوششیں اور اعمال اس کے علاوہ میں ۔

    وہ اسی وقت اس قائدانہ کردارکا تسلسل ہے جو وہ حرمین شریفین کی خدمت , نگہداشت اور اسلامی مقدسات کی حمایت میں اچھی طرح سے ادا کررہا ہے ۔

    یہی وہ ملک ہے جس نے ۔ الحمدللہ ۔ تقریبا دو دہائیوں سے انسداد دہشت گردی اور اس کے خلاف جنگ میں زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اور ہر دہشت گردانہ کارروائی کا اس کے گہوارہ میں خاتمہ کرنے میں امتیازی طور پر سبقت لے گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی دنیا کے قائدین اور سر براہوں کی طرف سے اس کی دعوت اور کوششوں کو اتنا زیادہ قبول حاصل ہوا ہے ۔

    اے مسلمانو: اس بابرکت سلمانی دور میں جو فیصلہ کن طوفانوں اورامنگوں کے پرچموں کا دور ہے ایک دوسری ہی قسم کا فیصلہ کن طوفان آیا ہے ۔

    ایک کامیاب مثالی اتحاد کے بعد دوسرا بابرکت اور بڑا اتحاد قائم ہوا ہے ۔ ایک ایسا اتحاد ہے جو جدید تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے اقدام کا مجسم ہے جس میں بابرکت اسلامی ممالک کی اتنی بڑی تعداد اکٹھا ہوئی ہے ۔

    یہ ایک بابرکت اسلامی اتحاد ہے جو اسلامی ممالک کو رد فعل سے فعل سازی اور اس میں سبقت کی طرف منتقل کرے گا ۔ اور جن امور میں پہل کرنے کی ضرورت ہے ان میں پہل کی طرف لے جائے گا ۔ عزم اور دور اندیشی ہے۔ امید وامنگ ہے ۔ تابعداری سے آزادی ہے ۔ ایک ایسا اتحاد ہے جو اسلامی اتفاق و وحدت کو تقویت دیتا ہے ۔ اور ان موقع پرست و شرارتی طاقتوں کو بے نقاب کرتا ہے جو اپنی تنگ مفادات کی وجہ سے بلند اسلامی مفاد کو نقصان پہونچانا چاہتی ہیں ۔

    ایک ایسا اتحاد ہے جو ان شاء اللہ اسلامی ممالک اور علاقہ کے ساتھ یقینی طور پر کھلواڑ کا خاتمہ کر دے گا۔

    یہ اتحاد اللہ کے دین کے غلبہ, امت کی عزت, اچھی زندگی , استحکام اور ترقی کے لیے ہے جو مشکلات کو اپنے صحیح اسلامی مفہوم میں حل کرنے اور اپنے دین و ملکوں کی طرف سے خود مدافعت کرنے کے سلسلے میں اہل اسلام کی قدرت اور ان کی عزیمت کا پیکر ہے۔

    یہ وہ بابرکت اتحاد ہے جس کی طرف ہر مسلمان دیکھتا ہے۔اس کے احساسات و جذبات میں بسیرا کرتا ہے۔اس حال میں کہ وہ اپنی امت اور اس کے قائدین و سربراہوں کو دیکھتا ہے کہ وہ ایک امت بن گئی ہےجس کا مقصد ایک ہے۔جس نے اس کی شاہ راہ متعین کردی ہے۔اس کو ثابت قدم کردیا ہے۔اسی سے ان شاء اللہ اسلام کا طاقتور صحیح چہرہ سامنے آئے گا۔اور امت مسلمہ ظاہر ہوگی جو اپنے نفس اور دوسروں کے ساتھ سلامتی اور ہم آہنگی میں زندگی گذارنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ایک با برکت اتحاد ہےجو جائز مسلکی اختلاف کے احترام , دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت نہ کرنےاور فتنوں و نعروں کے بھڑکانے سے دوری کے ساتھ مطلوب اسلامی اتحاد کی طرف لے جانے والا ہے۔

    ایک شریفانہ مجموعہ ہے جس کا مقصد اتفاق و اتحاد, اچھی زندگی , امن کی نشر و اشاعت, غلو پسند اور متشدد دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا محاصرہ, بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں اور سمجھوتوں کا احترام کرنا ہے۔اور ان خطرات کے سامنے امت کی صفوں کو ایک کرنا ہے جو اس کو اور اس کے مفادات کو گھیرے ہوئے ہیں۔

    مسلمانو:یہ مبارک اتحاد دہشت گردی کو جرم قرار دینے , اس کے خلاف جنگ کرنے , اس کا محاصرہ کرنے , اس کے چشموں و ذرائع کو خشک کرنے کے بارے میں اسلامی ممالک کے متفقہ موقف کی تاکید ہے ۔

    جس سے اس بات کی تاکید ہوتی ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے دہشت گردانہ کاروائیوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے , بلکہ یقینی طور پر دولت اسلامیہ جو دہشت گردی کی بنیاد و اصل اور اس کی جدید ترین شکل ہے یہ کوئی سلطنت نہیں ہے نہ ہی اسلامی ہے بلکہ یہ چند ٹولیوں کا مجموعہ ہےجو مختلف علاقوں سے اکٹھا ہوگئے ہیں۔ ان کےپیچھے وہ لوگ کھڑے ہیں جو اس کو سرمایہ فراہم کرتے ہیں ,اسلحہ کی سپلائی کرتے ہیں اور اس کی تائیید وحمایت کرتے ہیں۔

    بھائیو: گرچہ اس دہشت گردی میں بعض وہ لوگ شامل ہیں جن کی نسبت اہل سنت کی طرف کی جاتی ہے, لیکن یہ دہشت گردی صرف انہیں پر منحصر نہیں ہے بلکہ دوسرى مسلکوں اور جماعتوں کی تیس سے زائد دہشت گردانہ تنظیمیں ہیں۔ جو شناخت اورپہچان پر قتل کرتی ہیں, اور جن کا قوموں کو بے گھربار کرنے, ملکوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے, خاندانوں کو منتشر کرنے میں حصہ ہے اور جنم دینے والی انارکی خدمت کرتی ہیں۔

    یہی مبارک اتحاد ہے جو ان شاء اللہ زمین میں فساد برپا کرنے والی, امت میں تفرقہ وانتشار پھیلانے والی اور اسلام کی صورت مسخ کرنے والی دہشت گردانہ جماعتوں اور تنظیموں کے شرسے بچائے گا خواہ ان کا مسلک, نسبت یانام کچھ بھی ہو۔

    اسی طرح یہ اتحاد ان لوگوں کی حقیقت کو بھی واضح کریگا جو دہشت گردی کی مدد وحمایت کرتے ہیں اور اس کو مالی ,فکری اور سیاسی غذا فراہم کرتے ہیں۔

    بعد ازاں۔اللہ آپ سب کی حفاظت فرمائے اور آپ کی عزت کو قائم ودائم رکھے۔ اللہ تعالى کوششوں میں برکت عطا کرے۔ قدموں کو صحیح راہ پر چلائے۔ حق , ہدایت اور سنت پر مسلمانوں کے کلمہ کو جمع کرے۔ شاید یہ ایک مبارک توجہ ہو گی کہ علماء امت, اس کے قائدین اور صحافیوں کی ایک اعلى بورڈ کی تشکیل کے بارے میں غور وفکر کی جائے جس سے اسلامی ممالک اور اس کے ادارے رہنمائی حاصل کریں اس کام کے لیے جو اسلامی احکام, اس کے مسلمات , ثوابت, اعتدال پسندی ,صحافت, مناہج اور منبروں میں اس کی وسعت اور کِشادگی کو فکری , تربیتی اور صحافتی امور کو بیان کرنے کے ساتھ راسخ کرتاہو, ساتھ ہی تجربہ کا رکو یہ معلوم ہو کہ اس کی کیا ضرورتیں ہے اور اس کے لیے کتنی محنت, وقت, سرمایہ , اچھی پلاننگ, سنجیدہ کام اور لمبی راہ درکار ہے۔اللہ سے ہی مدد حاصل ہوتی ہے اور اسی پر بھروسہ ہے۔ نہیں ہے کوئی طاقت اور قوت مگر اللہ سے۔

    خبردار: اللہ کا تقوى اختیار کیجیے ۔آپ سب پر اللہ کی رحمت ہو۔ اور جان لیجئے کہ اسلام تمام قسم کی جنگوں اور نشانوں کے باوجود اللہ کی حفاظت پھراپنی قوت, کشش, ثابت قدمی ,اپنے مخلص فرزندوں کی کوششوں سے باقی ہے اور رہےگا , خواہ الزام تراشیاں کتنی ہی زیادہ ہوجائیں اور فریب کاریاں کتنا ہی پھیل جائیں۔

    اور اب اس مختار نبی اور برگزیدہ محبوب پر درودر و سلام بھیج کے اپنے رب نیز اپنے نبی محمد سے قربت حاصل کیجیے۔کیونکہ آپ پر درود و سلام بھیجنے میں اللہ کے حکم کی فرماں برداری ہے۔ اور اللہ تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے دعائیں کرتے ہیں۔درجات بلند کیے جاتے ہیں۔گناہیں مٹائی جاتی ہیں۔نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔دعا ئیں قبول کی جاتی ہیں۔ اور تمھارے رنج و غم کے لیے اس میں کفایت ہے۔

    اور درود نبوی میں تمھارے لیے تزکیہ و طہارت ہے۔جنت کی راہ ہے۔صراط پر روشنی اور ثابت قدمی ہے۔زمین و آسمان والوں کی مدح و ثنا سے سرفراز ہوناہے۔اللہ کی رحمت و رسول اللہ کی محبت کا حصول ہے۔

    لہذا اے اللہ اپنے بندہ و رسول و ہمارے نبی محمد پر درود و سلام و برکت نازل فرما.....
     
    • اعلی اعلی x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • مفید مفید x 1
  2. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    جناب عارف کریم صاحب
    معاف کیجیے گا۔ آپ کے بقول سعودیہ کے زیر قیادت اتحاد کو اسلامی کے بجائے سنی لکھا جائے کیونکہ شیعہ ممالک اس میں شامل نہیں ہیں۔
    میں آپ کی بات سے قطعا متفق نہیں ہوں کیونکہ اکثر شیعہ اسلام سے خارج ہیں وہ برائے نام مسلمان ہیں۔ دلیل : حضرت ابو بکر و عمر کو گالیاں دینا، چندصحابہ کرام کو چھوڑ کے تمام کو کافر کہنا۔ حضرت عائشہ پر تہمت لگانا جبکہ خود قرآن میں اس پر رد ہے۔ قرآن میں تحریف کا قائل ہونا اور اس موضوع پر فصل الخطاب فی تحریف کتاب رب الارباب لکہنا جو مشہور شیعہ حسین نوری نے لکھا ہے۔ متعہ کو جائز قرار دینا وغیرہ۔اب آپ بتائیے کہ ایسا عقیدہ والا مسلمان ہے۔
    دوسری بات : شیعہ نے کب اسلام اور مسلمانوں کا ساتھ دیا ہے؟ ان کی پوری تاریخ اسلام اور مسلمانوں کی عداوت پر مبنی ہے۔انھوں نے ہمیشہ دشمنوں کا ساتھ دیا ہے۔ وہ مسلمانوں کے چھپے دشمن ہیں۔ ان کا مقصد ہی اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہونچانا ہے۔اور آپ جانتے ہیں کہ چھپے دشمن زیادہ خطرناک ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ جتنا نقصان انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو مسلمان کے بھیس میں پہونچایا ہے اتنا نقصان کھلے دشمنوں یعنی کافروں نے نہیں پہونچایا ہے۔ آپ اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرلیجیے آپ کو سب معلوم ہو جائے گا۔
    معلوم ہوا کہ شیعی ممالک کا اس اتحاد میں نہ داخل ہونا خیر و برکت ہے اور اس کی کامیابی کی نشانی ہے
    اور یہ اتحاد اسلامی اتحاد ہے کیونکہ سنی ہی اصل مسلمان ہیں شیعہ نہیں
    شکریہ
     
    Last edited: ‏دسمبر 20, 2015
    • متفق متفق x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    درست فرمایا شیخ۔ بارک اللہ فیک
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    اسلامی اتحاد وقت کی ضرورت ہے اسے دیرپااورمسلک و فرقے کی تمیز کیئے بنا ہوناچاہئے۔
     
    • متفق متفق x 1
  6. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    بھائی معاف کیجئے گا معذرت کے ساتھ میں آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں۔
     
    • متفق متفق x 1
  7. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    اے ایمان والو جب تم اللہ کی راہ میں نکلو تو خوب چھان پھٹک کر لیا کرو اور جو کہے کہ وہ مسلمان ہے تو تم اسے مت کہو کہ تم مسلم نہیں ہو۔النساء
    میری امت سے خطا اور نسیان کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے درگزر کیا ہے، معاف کردیا ہے۔
    (سنن ابن ماجہ کتاب الطلاق باب طلاق المکرہ والناسی ح2043)
     
    • متفق متفق x 1
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی جو لوگ امی عائشہ رضی اللہ عنھا پر تہمتیں لگائیں اور قرآن ان کی پاکدامنی بیان کرے۔
    صحابہ کرام رضی اللہ عنھم پر کفر کا فتوے لگائیں اور قرآن رضی اللہ عنھم کہے۔
    اہل سنت کا قتل عام کریں اور خانہ کعبہ تک کو نہ بخشیں۔
    کیا ایسے لوگ آپ کے نزدیک مسلمان ہیں۔
    یہ سوال آپ شیعوں سے بھی کریں کہ کیا وہ سنیوں کو مسلمان سمجھتے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  9. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    اہل تشیع کے مخصوص کفریہ عقائد کا ردّ ایک علیحدہ معاملہ ہے اور یہ کہنا کہ سارے ہی شیعہ کافر ہیں ، یہ ایک مختلف امر ہے۔
    ائمہ و علمائے سلف میں سے کسی نے بھی اہل تشیع کو علی الاطلاق "کافر" قرار نہیں دیا ہے۔ حتیٰ کہ علامہ احسان الٰہی ظہیر سے بھی ایسی کوئی بات ثابت نہیں ہے کہ انہوں نے ساری شیعہ برادری کو کافر قرار دیا ہو۔
    http://www.urdumajlis.net/threads/تضاد-بیانی.5094/
     
    • متفق متفق x 1
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی بات ایران کی ہے اور ایران میں عام شیعہ نہیں ہیں۔ وہاں خمینی کے پیروکار ہیں ۔
    عام لوگ تو وہاں بھی ذلیل ہورہے ہیں خمینی انقلاب کی وجہ سے۔
    ایران تو پاکستان کے شیعوں کو بھی شام میں مروا رہا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  11. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    ایران سے تصفیہ ناممکن نہیں ہے جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میثاق مدینہ کیاتھا آپ صلى الله عليه وسلم نے میثاق ِمدینہ کااہتمام کیا ، اس مقصد کے لیے آپ صلى الله عليه وسلم نے مہاجرین ، انصار ، یہود ، عیسائی اور دیگر قبائل کوجمع کیا ، آپ صلى الله عليه وسلم نے کچھ گفتگو فرمائی، اس کے بعد آپ صلى الله عليه وسلم نے اس موقع پر ایک تحریر لکھوائی ، ابتدائی موٴرخین نے اسی کو صحیفہ کانام دیا ہے ، یہ حکمرانِ وقت کا ایک فرمان تھا ، ساتھ ہی تمام لوگوں کااقرار نامہ بھی تھا ،جس پران لوگوں کے دستخط تھے ، اس میں مسلمان اور مشرکین دونوں شریک تھے
    اس میثاق کے بنیادی نکات یہ تھے :



    ۱- آبادیوں میں امن و امامن قائم رہے گا ؛تاکہ سکون سے نئی نسل کی تربیت کی جاسکے۔

    ۲- مذہب اور معاش کی آزادی ہوگی ۔

    ۳- فتنہ وفساد کوقوت سے ختم کیاجائے گا ۔

    ۴- بیرو نی حملوں کا مل کر مقابلہ کیاجائے گا ۔

    ۵- حضورِ اکرم صلى الله عليه وسلم کی اجازت کے بغیر کوئی جنگ کے لیے نہیں نکلے گا ۔

    ۶- میثاق کے احکام کے بارے میں اختلاف پیدا ہو تو اللہ کے رسول صلى الله عليه وسلم سے رجوع کیاجائے گا۔
     
    • متفق متفق x 1
  12. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    آپ میری بات سے متفق نہیں ہیں ٹھیک ہے لیکن آپ نے کوئی دلیل نہیں دی ہے اور کوئی بھی بات بنا دلیل قابل قبول نہیں ہے۔
     
    • متفق متفق x 2
  13. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    آپ کی یہ بات بالکل درست نہیں ہے ۔ سلف میں سے بہت سارے لوگوں نے رافضہ یعنی شیعہ کو کافر کہا ہے ۔ موقع ملنے پر حوالہ کے ساتھ چند مثالیں آپ کی خدمت میں پیش کروں گا ۔ ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  14. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    ہم تو ہر وقت صلح کے لیے تیار ہیں۔ امن و امان سے رہنا چاہتے ہیں کیونکہ یہی اللہ و اس کے رسول کا حکم ہے ۔یہ تو آپ اسلام اور مسلمانوں کے باطنی دشمن شیعہ کو سمجھائیے جو شب و روز مکر و سازش میں سر گرم ہیں ۔
     
    • متفق متفق x 2
  15. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    دلیل میں نے یہ دی تھی
    اہل تشیع کے مخصوص کفریہ عقائد کا ردّ ایک علیحدہ معاملہ ہے اور یہ کہنا کہ سارے ہی شیعہ کافر ہیں ، یہ ایک مختلف امر ہے۔
    ائمہ و علمائے سلف میں سے کسی نے بھی اہل تشیع کو علی الاطلاق "کافر" قرار نہیں دیا ہے۔ حتیٰ کہ علامہ احسان الٰہی ظہیر سے بھی ایسی کوئی بات ثابت نہیں ہے کہ انہوں نے ساری شیعہ برادری کو کافر قرار دیا ہو۔
    http://www.urdumajlis.net/threads/تضاد-بیانی.5094/
    جس کا جواب آپ نے یہ دیا ہے
    اسکا جواب آپ ضرور دیں میری معلومات میں اضافہ ہوجائے گامگر میں نے درج بالا جو جواب دیا ہے اس کے نیچے میں نے اس فورم کے ایک محترم رکن کا قول بھی نقل کیا ہے اس لئے گزارش یہ ہے کہ جب جواب مرحمت فرمائیں تویادرکھیں کہ یہ قول میرے ان محترم بھائی میرے دوست کاہے۔
     
    • متفق متفق x 1
  16. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    میں آپ کی اس بات پر آپ کی تعریف کرتاہوں
    یہاں توہرکوئی دوسرے کوامریکہ کا ایجنٹ یاپھر فلاں کا ایجنٹ یاسازشی کہتاہے اب اس کا کیاجواب دیاجاسکتاہےسوائے خاموش رہنے کے۔
     
    • متفق متفق x 1
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت مبارک اتحاد ہے۔
    مجھے حیرت ہے کچھ لوگ ان کے غم میں مرے جا رہے ہیں جنہوں نے مسلم ممالک کے اتحاد میں شامل ہونے کی بجائے روس جیسے مسلم کش ملک کی دوستی کو ترجیح دی تا کہ اپنے پالتو بشارالاسد کی گری پڑی حکومت کو گرنے سے بچا سکیں۔
    اس فسادی ملک کو او آئی سی سے اب تک نہیں نکالا گیا تو یہ مسلم ممالک کا ضبط و برداشت ہے۔
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بے شک!
    اللہ تعالی تمام مسلمان ممالک کی اس مشترکہ کوشش کو کامیاب فرمائے ان کا حامی و مددگار بن جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    بسم اللہ
    محترم زبیر صاحب
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    امید کہ آپ بخیر ہوں گے۔
    آپ نے جو دلیل دی ہے وہ تو کوئی دلیل نہیں ہے ۔ دلیل کیا چیز ہے لگتا ہے آپ اس سے واقف نہیں ہیں
    آپ کی بات یا آپ کے دوست کی بات لا علمی کی علامت ہے کیونکہ بہت سارے ائمہ و علماء نے بہت سارے شیعہ کو کافر قرار دیا ہے۔ لیکن ان کا نام و حوالہ ذکر کرنے سے پہلے میں یہ یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ اعتراض کرنے سے پہلے کاتب کی پوری بات دھیان سے پڑھیں اس میں کمی یا زیادتی بالکل نہ کریں کیونکہ میں نے پورے شیعہ کو کافر نہیں کہا ۔ میں نے اکثر کا لفظ استعمال کیا ہے۔
    اسی طرح سے مطلق طور پر نہیں کہا ہے بلکہ ان صفات کو بیان کیا ہے جن کی وجہ سے ایک شخص کافر ہو جاتا ہے ۔ اب میں نام اور حوالہ دیتا ہوں ۔
    آپ قرآن لیجیے ۔ سورہ فتح کھولیے ۔ آیت نمبر 29 پر جائیے اور اس کی تفسیر دیکھیے :-
    تفسیر قرطبی میں۔ دیکھیے امام قرطبی نے کیا لکھاہےیعجب الزراع لیغیظ بہم الکفار ۔ امام مالک نے اس کی کیا تفسیر کی ہے ۔ پھر امام قرطبی نے کیا لکھا ہے۔
    تفسیر ابن کثیر اٹھایئےاور دیکھے امام ابن کثیر نے اس آیت کی تفسیر میں کیا لکھا ہے۔
    میں ان کے قول کو نہیں نقل کر رہا ہوں تاکہ آپ خود دیکیھیں۔ اب اگر آپ کو عربی نہیں آتی ہے تو یہ مت کہیے گا کہ مجھے عربی بھی سکھا دیں ۔
    شاید آپ کو معلوم ہو کہ امام مالک اور قرطبی اور ابن کثیر کا تعلق کس صدی سے ہے۔
    میرے خیال میں اتنا کافی ہے اگر نہیں تو پھر فرصت ملنے پر ایک موضوع اس پر تیار کرو ں گا ان شاء اللہ۔
     
  20. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    اس کا جواب خاموشی نہیں ہے بلکہ حقیقت کا بیان ، اعمال و کردار اور تاریخ کا علم ہے۔ ہم اکثر سنی مسلمانوں کا المیہ یہی ہے کہ ہم نام کے مسلمان ہیں ۔ مسلمان گھرانہ میں پیدا ہوئے اس لیے مسلمان ہیں ۔ورنہ ہماری اکثریت اسلام کا صحیح علم نہیں رکھتی ہے چہ جائیکہ ان کو اسلامی تاریخ اور اسلام سے منسوب فرقوں کی تاریخ اور ان کے کالے کرتوتوں کا علم ہو۔ آج کے اس دور میں ہمارے پاس ہر چیز کے لیے وقت ہے لیکن اسلام کی معرفت اور اسلامی تاریخ کے لیے وقت نہیں ہے۔ جوصحیح صورت حال اور حقیقت سے واقف ہیں ان کے لیے یہ پتہ کرنا کوئی دشوار نہیں ہے کہ کون ایجنٹ ہے اور کون نہیں ہے ۔ آپ برائے مہربانی میرا مضمون شیعہ اسلام اور مسلمانوں کے ازلی دشمن کا مطالعہ کرلیجیے تو بہتر ہوگا۔ شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں