محترم شیخ سلمان حفظہ اللہ کو خوش آمدید

نصر اللہ نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏مارچ 6, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. سلمان اعظم

    سلمان اعظم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2016
    پیغامات:
    26
    پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ اپنا ریکارڈ درست فرمائے کیونکہ کبھی کبھی ریکارڈ کی غلطی انسان کیلئے باعث شرمندگی بن جاتی ہے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے بانی شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ تھے اس لئے آپ بانی کیلئے ایسے الفاظ کا چناؤ نہ فرمائے یہ ہر اہلحدیث کیلئے تکلیف دہ ہے محمد خان نجیب رحمہ اللہ پہلے صدر تھے اور ان کا کوئی ذاتی فعل جس سے آپ کو تکلیف پہنچی یہ اب آپ کا ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے ویسے بھی فوت شدگان کو برا بھلا نہیں کہتے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا والی حدیث دیکھ لے اور کسی کا ذاتی فعل اس تنظیم کے راستے متعین نہیں کرتایہ تنظیم نفاذ اسلام کیلئے قائم کی گئی تھی اور یہ کام الحمدللہ ہم اللہ کی توفیق سے سرانجام دے رہے ہے اور بہت سے مثبت کام ہمارے نوجوان اور قیادت کر رہی ہے
    آپ کی اس سلفی تنظیم کیلئے اعلی ظرفی کا تہ دل سے مشکور ہو
     
    Last edited: ‏مارچ 8, 2016
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • غلط املا والا غلط املا والا x 1
  2. لبید غزنوی

    لبید غزنوی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 7, 2015
    پیغامات:
    19
    حافظ سلمان اعظم صاحب کو اردو مجلس پر خوش آمدید
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میرے نزدیک علامہ احسان بھی ارکان ایمان میں شامل نہیں۔ایک غلط انسان کو یوتھ فورس کی ذمہ داری انہوں نے ہی سونپی تھی اور اس کی غنڈہ گردیوں کی خبریں ان تک بھی ضرور پہنچتی ہوں گی۔ کوئی کتنا بڑا عالم کیوں نہ ہو اس کی سیاسی غلطیوں کا تذکرہ کرنا گناہ نہیں۔ اگر یہ مجلس ایسے ہی کم حوصلہ اہل حدیث کی رہ گئی ہے تو میری طرف سے آج الوداع۔
    حدیث تو ایک اور بھی یاد آتی ہے کہ جب تم ظالم کو ظالم کہنے سے ڈرو گے تو اس امت کا کیا حال ہو جائے گا؟ یہاں تو ایک ظالم دہشت گرد کو جس نے اپنے ہی اہل حدیث ساتھیوں پر حملے کروائے، مرنے کے بعد نجیب شہید کہا جا تا ہے؟ صرف اس لیے کہ وہ ایک اہل حدیث تنظیم کا پہلا فسادی صدر تھا، اس کے متعلق بات بھی نہ کریں؟ عام سیاست دانوں کے ایک ایک لفظ کو پکڑنے والے اپنے نام نہاد"شہداء" کے شہدے پن کے تذکرے سے خائف ہوتے اچھے نہیں لگتے۔ سیاست میں آئے ہیں تو دل بڑا کریں۔ میں اہل حدیث ضرور ہوں، مذہبی ضرور ہوں لیکن مذہبی صفوں میں فسادیوں کے وجود کے بارے میں ہمیشہ لکھتی رہوں گی اور ان فسادیوں کے دیے تحفے بھی ہمیشہ یاد رہیں گے۔
    جی ہاں اہل حدیث مساجد کو دوبارہ فتح کر کے اس کےائمہ و خطباء کو خطبے کے دوران منبر سے اتار کر زدو کوب کرنے کو نفاذ اسلام کہتے ہیں تو اس کی عینی شاہد ہوں۔
    ایک مثبت کام یہ بھی ہونا چاہیے کہ اس تنظیم کی غیر جانب دار تاریخ مرتب کی جائے۔ حوصلہ کر کے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا جائے اور آئندہ کسی کرمنل کو تنظیم کا کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔
    یہ ہمارا ہی حوصلہ ہے! یہ ہمارا مثبت طرز فکر ہے جو خدا کی عطا ہے۔
     
    Last edited: ‏مارچ 8, 2016
  4. سلمان اعظم

    سلمان اعظم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2016
    پیغامات:
    26
    بہت شکریہ غزنوی صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ویسے یہ اس تھریڈ کا محل نہیں ہے. اگر آپ کو کوئی شکوہ ہے تو علیحدہ تھریڈ شروع کر لیں.
    امید ہے شیخ سلمان اعظم اور دوسرے احباب وہاں اپنا مؤقف بیان کریں گے.

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    میں شیخ سلمان اعظم حفظہ الله سے یہاں پیش آنے والی بدمزگی پر معذرت کرتا ہوں.
    ہمارا آپ سے اچھا تعلق ہے اور رہے گا ان شاء الله

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  7. سلمان اعظم

    سلمان اعظم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2016
    پیغامات:
    26
    اللہ اکبر
    ہم آپ کے ان جذبات کی قدر کرتے ہے ہم سب سلفی ہے اس لئے ہم سب کی عزت سانجھی ہے آپ کو معذرت کرنے کی ضرورت نہیں اللہ تعالی ہم سب کو اخلاص کے ساتھ کتاب و سنت کا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنے اسلاف کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے
    ہمیں اپنے اہل حدیث احباب کے ساتھ تعلق پر فخر ہے اس لئے کہ یہ اس مسلک کے حاملین ہے جو ہمارے لئے نجات کا راستہ ہے ان شاءاللہ
    ہم امید کرتے ہے کہ ہماری کسی بات سے کسی اہلحدیث کے جذبات مجروح نہیں ہوئے ہو گے ان شاءاللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں