مولانا طارق جمیل، ڈاکٹر ذاکر نائک، آپ کی رائے

Aamirfarooq13 نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏جون 19, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 محسن

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    176
    السلام علیکم،
    ممبران مجھے آپ لوگوں کی رائے جاننی تھی ان دونوں شخصیات کے بارے میں، جب تک میں پاکستان نہیں گیا تھا مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ لوگ انھیں نا پسند اور غلط بھی سمجھتے ہیں پاکستان کراچی وہاں ماموں رہتے ہیں وہ اتنا مانتے ہیں محمد الیاس قادری کو میں دیکھ کر حیران ہوگیا میرے ماں باپ قربان ان پر، ماموں کیا بول رہے ہو پھر بحث بحث آخر جواب ملا جو میرے لیے نیا تھا تمہیں کیا پتہ تم سعودیہ والے تو نجدی ہو ، ایک اور دوست وہ پیر کے پیچھے ایسے لگا ہے سب سے بغاوت کر لے گا پر پیر پیر ہے اگر وہ رات کو دن بولیں گے تو مانو گا عجیب بات یہ کہ پڑھے لکھے عام زندگی میں سمجھداری کے ساتھ کام کرنے والے ہیں یہ سب، قادری ایک نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے ایک رشتے دار ہے وہ باپ کے نام کی بجائے قادری لکھتا ہے انہی لوگوں میں مگن رہتا ہے وہاں جا کر دین کے نئے نئے رنگ دیکھے بہت کچھ ایسا ہے جو لکھوں تو پوسٹ کافی لمبی ہو جائے گی، میں ذاتی طور پر کبھی کوئی بیان گاڑی میں سننا ہوتا ہے تو مولانا طارق جمیل، شیخ مکی صاحب سن لیتا ہوں اور یا کبھی کبھی ٹی وی پر ڈاکٹر ذاکر نائک،
    Sent from my iPhone 6s Plus using Tapatalk
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    و علیکم السلام
    دینی شخصیات کے متعلق کوئی بھی رائے دینا میرے نزدیک غیر اہم رہا ہے۔ ہاں اگر یہ سوال ہو کہ انہوں نے فلاں بات کی ہے کیا وہ قرآن و سنت کے مطابق ہے تو فکر ہوتی ہے۔دوسری بات یہ کہ انسان خطا کا پتلا ہے۔ بہت وسیع علم رکھنے والوں سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں ۔ اب کیا ان شخصیات کی ، کی ہوئی غلطیوں کے پیچھے پیچھے ہم بھی ان کے نقش قدم پر چل سکتے ہیں ؟
    اس کے علاوہ یہ کہ دین اسلام کو سمجھنے کے لیے چار لیکچر کافی نہیں ہوتے۔ اسلام کو سمجھنے کے لیے ویسی ہی تربیت اور کوشش چاہئے جیسے دنیا کے لیے کی جاتی ہے۔ دنیا میں ایک چھوٹا سا گھر چلانے کے لیے روزانہ کی آٹھ گھنٹے کی مزدوری کرنی پڑتی ہے۔اس مزدوری سے بھی کہیں پہلے اس ہنر یا تعلیم کوسیکھنے کے لیے بے شمار وقت لگایا ہوتا ہے۔وہ تعلیم و تربیت کسی ادارے سے حاصل کی ہوتی ہے نا کہ اپنے طور پر یو ٹیوب کی ویڈیوز دیکھ کر۔ آخرت کے گھر کے لیے سوچنا چاہیے کہ کتنا وقت لگایا اور کتنی کوشش کی ۔ اور سب سے بڑھ کر کوشش صحیح رخ میں کی یا مکمل زور رسی لے کر کنویں کے اندر جانے پر ہی رہا۔
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    آپ کا سوال بہت اچھا ہے ۔رائے میں بھی کبھی نہیں دیتا ،لیکن یہ دین کا معاملہ ہے ،قیامت والے دن پوچھا جائے گا کہ جو کچھ دین تمہارے پاس تھا ۔ کیا تھا ، کہاں سے لیا ؟ جس مولانا کو بھی سنیں ، دین کا علم حاصل کرنے کے لئے سنیں ۔ اور جو واقعی عالم ہواسکو سنیں ۔ صرف داعی یعنی تقریر کرنے والے حضرات سست ہوتے ہیں ۔ جیسے مولانا طارق جمیل صرف فضائل پر گفتگو کرتے ہیں ۔ اور ایسی صورت میں من گھڑت احادیث ، اقوال بھی بیان کرجاتے ہیں ۔جو کہ عقیدہ توحید ، قرآن وحدیث کے مخالف ہوتے ہیں ۔ چونکہ کہ کافی مشہور ہیں ۔ اس لئے لوگ ان کی بات کو دین سمجھ کر جلد ہی قبول کرلیتے ہیں ۔ اور عمل کرنے والوں کا سارا گناہ مولانا کے سر جاتا ہے ۔ مولانا مکی صاحب ان سے بہتر ہیں ۔ تفسیر اچھی کرتے ہیں البتہ احادیث بیان کرتے ہوئے خیال نہیں رکھتے ۔ان دونوں سے دور رہنا بہتر ہے. دین حفاظت میں رہے گا ان شاءاللہ. اب یہ ساری تفصیل اس لئے بیان کی گئی کیونکہ معاملہ دین کا ہے ۔ بات علماء کی نہیں۔ بلکہ جو کچھ دین کے نام بیان کرتے ہیں ۔ اس کا ذکر ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں