رمضان اور پکوڑے

بابر تنویر نے 'ادبی مجلس' میں ‏مئی 30, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
    ہمارے ملک میں رمضان اور پکوڑے شائد ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہیں۔ شائد ہی کوئ دسترخوان ہو جس میں افطاری کے لوازمات میں پکوڑے موجود نہ ہوں۔ اسی حوالے سے واٹ ساپ پر ایک تحریر موصول ہوئ۔ جسے آپ سب کی نظر کر رہا ہوں۔
    ---------------------------------------------------------------------------------------
    "پکوڑوں کی فضیلت"

    پکوڑوں کی فضیلت کے بارے میں عرض ہے کہ یہ پکوڑے افطاری کا دوسرا اہم رکن ہے۔
    پکوڑے اکیلے فرض نہیں ہوئے تھے اسکے ساتھ سموسے اور کچوریاں بھی برابر مانی جاتی ہیں- اگر کسی مجبوری کے تحت پکوڑے نہ مل سکیں تو آپ سموسے اور کچوڑی سے کمی پوری کر سکتے ہیں اور لذت افطاری میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

    یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ گھر کے بنے ہوئے پکوڑے افضل ہیں اور ثواب بھی زیادہ ہے۔

    رمضان کے روزے تمام مسلمانوں پر فرض ہوئے ہیں لیکن پکوڑے برصغیر خصوصاً پاکستانی لوگوں کے حصے میں آئے ہیں۔

    ضرورت ایجاد کی ماں ہے مگر پکوڑوں کا شجرہ نسب تا حال معلوم نہیں ہوسکا مگر انکو بنانے کے کام میں زیادہ تر ماؤں کو ہی دیکھا گیا ہے۔

    پکوڑے مختلف شکلوں کے بنائے جاتے ہیں سب سے مشہور شکل کوئی شکل نہیں ہےگول چکور لمبے نیز ہر قسم کے پکوڑے یکساں مقبول و مشہور ہیں
    پکوڑوں کو مختلف چٹنیوں کے ساتھ کھانا ثابت ہے لیکن عصر جدید میں کیچپ وغیرہ کا استعمال بھی سامنے آیا ہے۔

    اب تک پکوڑوں کی سب سے زیادہ قسمیں شیف ذاکر اور زبیدہ آپا نے ایجاد کی ہیں

    ۔ ابھی تک پکوڑوں کو کسی بھی محاورے کے طور پر استعمال نہیں کیا گیا مگر بعض افراد کی ناک کو پکوڑے سے تشبیح دی جاتی ہے جو کہ اسلامی اور اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔

    یہاں یہ بھی مفروضہ غلط ہے کہ سکندراعظم یہاں پکوڑے کھانے آیا تھا۔ اس بارے میں ابھی تک کوئی سند موجود نہیں ہے۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بہت خوب...
    کئی سالوں بعد رمضان میں دو پکوڑے اور سموسے کھا لئے. سارے فضائل بھول گئے.. ویسے گرمی میں گرم چیزیں لوگ کیسے کھالیتے ہیں..
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اب تک تو ہمارا دستر خوان رمضان میں پکوڑوں سے محروم ہے۔ ہاں ایک آدھ گھر کا بنا ہوا سموسہ ضرور ہوتا ہے۔ جو کہ اتنا گراں نہیں گزرتا۔
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ہاں، گھر کا سموسہ بہتر ہوتا ہے. بے فکر ہو کر کھایا جا سکتا ہے. پکوڑے بھی ٹرائی کر ہی لیں.
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    چلیں آپ کا حکم ہے تو آج کوشش کرتے ہیں۔
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اپنی ذمہ داری پر : )
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی مشورہ آپ کا اور ذمہ داری ہماری بہت خوب۔
    ویسے آج ہم افطاری میں یہ کوشش کامیابی کے ساتھ کر چکے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ماشاءاللہ، چلیں. اب کوئی حسرت نا رہی : )
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  9. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    :) خوب
     
  10. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    خاص طور پر گرمی میں لوگ چائے پتا نہیں کیسے پی لیتے ہیں ؟
     
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    میرا خیال ہے کہ چاہے کا تعلق موسم سے نہیں ہے۔ یہ کسی موسم مین بھی پی جا سکتی ہے۔ دیکھیں سالن وغیرہ بھی تو گرمی میں گرم کرکے ہی کھایا جاتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    صحیح. چائے کا تعلق باہر والے موسم سے نہیں بلکہ اندر والے موسم سے ہوتا ہے. یعنی مزاجی موسم..
     
  13. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    تو پھر سردی میں آئیس کریم کیوں نہیں کھائی جاتی؟
    یہ بس شاید پسند یا عادت بن جاتی ہے یا مزاج چائے پینے کا....
     
  14. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اس لیے کہ بیمار ہوجانے کا خطرہ ہوتا ہے ۔
    درست فرمایا جناب۔ اگر ہم کسی وقت بلا کسی وجہ بچیون کی طرف مسکرا کر دیکھین تو وہ فورا کہتی ہیں کہ لگتا ہے بابا اب چائے کی فرمائش کریں گے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    باقی لوگوں کا تو علم نہیں ۔ لیکن میں تو منفی بیس میں بھی آئس کریم کھانے کے لیے تیار رہتی ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    آئس کریم کسی موسم میں بھی کھائی جا سکتی ہے. بلکہ سردیوں میں کھانے کا الگ ہی مزہ ہے. اس کے لیے شرط یہ ہے کہ دانت اور صحت دونوں ہی صحتمند ہوں.
     
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی بالکل کھائ جا سکتی ہے۔ ہم صاحبزادے سے کہا کرتے تھے کہ جب سردی میں آئسکریم کھانےکا ارادہ ہو تو ہمیں پہلے ہی بتا دیا کرو کہ ہم ڈاکٹر سے پیشگی اپائنٹمنٹ لے لیا کریں۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  18. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    جی ہاں ، جیسے یہاں گرمی اتنی سخت پڑتی ہے کہ بس با مشکل صبح کے وقت چائے حلق سے اتارتے ہیں، مگر آئس کریم کی تو بات ہی کیا ہے، والد صاحب سردیوں میں کھانے کی اجازت نہیں دیتے ورنہ تو ہم بھی منفی ایک میں تو ضرور لطف اٹھاتے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    صاحبزادہ سے کہیں زیتون کا مسواک استعمال کیا کرے. پھر ڈاکٹر کی ضرورت نہیں رہے گی ان شاءاللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    الله کے فضل سے اس رمضان كوئي پکوڑا نہیں كهايا ابهي تک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں