تعارف عبدالمنان

عبدالمنّان نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏دسمبر 11, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عبدالمنّان

    عبدالمنّان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 12, 2016
    پیغامات:
    13
    السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

    میرا نام عبدالمنان ہے، پیشے سے ڈاکٹر ہوں۔ گلبرگہ،ہندوستان کا رہنے والا ہوں۔

    شیخ مقبول سلفی یا فورم میں کسی سے بھی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، میں نے شیخ مقبول کی ضعیف اور موضوع احادیث کے زمرے میں بہت ساری پوسٹ دیکھی، شیخ کی تحریروں سے ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے شیخ نے ہی ان احادیث کی تحقیق کی ہے رجال پر کلام کہا سے لایا ہے شیخ نے واضح نہیں کیا، اس وجہ سے میں نے جہاں جہاں مجھے ایسا لگا تمام جگہوں پر سوال کئے ہیں۔

    اس میں اعتراض کی کیا بات ہے؟ میں نے ایسے کونسے سوال یا اعتراض کئے ہیں جسے آپ نے حذف کر دیا؟ ہو سکتا ہے کہ سوال پوچھنے کا طریقہ سخت ہو لیکن بار بار ایک ہی چیز کو دیکھ کر مجھے یہ سوالات کرنے پڑے۔

    یہ کسی سے دشمنی نہیں علم اور علماء سے محبت کی وجہ سے کیا ہے میں نے، اگر شیخ نے خود ان احادیث کی تحقیق کی ہے تو ان شاءاللہ وہ سوالات کے جوابات دیں گے اور اگر انہوں نے کسی کی تحقیق نقل کی ہے تو انہیں اپنا طریقہ تبدیل کرنا چاہئے۔ کسی کی تحقیق پیش کرتے وقت ایسے نہیں پیش کرنا چاہئے کہ لوگوں کو یہ محسوس ہو کہ یہ آپ ہی کی تحقیق ہے حالانکہ کہ وہ آپ کی نہیں ہے۔
    شیخ مقبول تحقیق کے آخر میں لکھتے ہیں "شیخ البانی رحمہ اللّٰہ نے بھی اس حدیث کو ضعیف کہا ہے" اس جملے سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ شیخ مقبول نے اپنی الگ سے تحقیق کی ہے اور ان کی تحقیق کا نتیجہ اور شیخ البانی رحمہ اللّٰہ کی تحقیق کا نتیجہ ایک ہی ہے۔

    دوسرے علماء کی تحقیق کو اپنی تحقیق کی طرح پیش کرنا یا علماء کا نام ظاہر نہ کرنا علمی خیانت ہے۔

    اگر یہ میرا شک غلط ہے تو شیخ مقبول سے گزارش ہے کہ سوالات کے جواب دیں۔
    اور ابو عکاشہ آپ سے گزارش ہے کہ دوبارہ میرے پوسٹ، پوسٹ کر دیں ان شاءاللہ شیخ جواب دیں گے۔شیخ نے کسی کو پرسنل میسج نہیں کیا ہے بلکہ اوپن فورم میں ہی تحقیق پیش کی ہے اس لئے میں نے سوالات بھی اوپن فورم میں ہی کئے ہیں۔ اور شیخ نے جہاں تحقیق پیش کی ہے اس کے نیچے ہی سوال کئے ہیں تا کہ سمجھنے اور جواب دینے میں آسانی ہو۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
    • متفق متفق x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !
    خوش آمدید ۔مگر آپ کے سوال کا انداز اور رویہ دونوں نامناسب تھے ۔براہ مہربانی درج ذیل میں دئیے گے لنک کو دیکھ لیں ۔
    علماءکرام سے سوال پوچھنے کے آداب ۔
    http://www.urdumajlis.net/threads/9750/#post-220887
    اگر آپ نے کچھ سیکھنے کا ارادہ کیا تھا تو پہلے سوال کے جواب کا انتظار کرتے ۔ جب تک تسلی نا ہوتی دوسرا سوال نا کرتے ۔ آپ نے تقریبا ایک ہی سوال مکرر پوچھا ہے ۔ اس لئے مراسلے حذف کردیے گئے تھے ۔اب شیخ @مقبول احمد سلفی کے جواب کا انتظار کریں ۔بحث نا کریں ۔ تعارف کے لئے شکریہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آپ نے اپنا علمی تعارف کرنے میں کوتاہی کی ہے ، پیشے کا ڈاکٹر جرح وتعدیل اور سند پہ اس طرح بحث نہیں کرسکتا ۔ اس لئے اگر واقعی آپ علم سے محبت کرتے ہیں تو اپنی تعلیمی لیاقت کا مکمل تعارف کرائیں ۔
    مسلمان کو آپس میں محبت کا نمونہ پیش کرنا چاہئے گرچہ کسی مسلک سے تعلق رکھتا ہواور میں اپنے دیگر مسلمان بھائیوں کی طرح آپ کے متعلق بھی حسن ظن ہی رکھتا ہوں ۔

    الفاظ دل کا ترجمان ہے اور حکم بھی ظاہر ہی پر لگتا ہے ، آپ نے کئی جگہ تیکے انداز میں سوالات کئے ہیں جیسے محسوس ہوتا ہے کہ کچھ تو ہے ؟ کہیں کسی سے بحث ہوئی ہوگی یا کسی جہت سے آپ کو فورس کیا گیا ہوگا؟ یہ صرف الفاظ کی بدولت کہہ رہاہوں وگرنہ میرے اندر حسن ظن ہی ہے۔

    سوال کرنا بھی ادب ہے اور علم کا متلاشی اس ادب کو ملحوظ رکھتا ہے ۔ نبی ﷺ سے نماز ظہر یا عصرمیں بھول ہوگئی اور آپ نے دو ہی رکعت پہ سلام پھیر دیا ، صحابہ پوچھتے ہیں کہ اے اللہ کے رسول کیا نماز کم کردی گئی یا آپ سے بھول ہوگئی ؟ اندازسوال دیکھیں، سبحان اللہ

    کام سے سہل اعتراض ہے اس لئے بہت سے لوگ سہل پیشہ اختیار کرتے ہیں اور مقصد بس فضول کلام ہوتا ہے ۔ آپ سے امید ہے کہ اس پہلو سے اجتناب کریں گے۔

    میں حدیث کی تحقیق پر کم ہی کام کرتا ہوں بلکہ مجھ سے اردو مجلس فورم کے لئے یہ کام کرنے کو کہا بھی گیا مگر اصل میدان کچھ اور ہے اس لئے معذرت کرلی ۔ میں مضامین ومقالات اور فقہی مسائل پہ لکھتا ہوں ، کبھی کبھار کسی حدیث کے متعلق باربار سوال آیا تو جواب دے دیتا ہوں ۔

    آپ کا تعلق علم حلقہ سے لگتا ہے اس لئے یہ بات معلوم ہوگی کہ جرح وتعدیل کا باب بند ہوگیا ہے ، ابھی آنے والے سارے علماء متقدمین کے جرج وتعدیل پہ اعتماد کرکے حدیث کی سند پر صحت وضعف کا حکم لگاتے ہیں ۔

    علم حدیث کے باب میں شیخ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کی تحقیق پر میں زیادہ اعتماد کرتا ہوں اور شیخ کی ہی تحقیق اکثر نقل کرتا ہوں اس لئے اپنے مضامین شیخ کی محقق کتاب مثلا صحیح الترمذی اور صحیح النسائی وغیرہ کا استعمال کرتاہوں اور جہاں یہ جملہ لکھتا ہوں کہ شیخ البانی ؒ نے بھی ضعیف کہا ہے وہاں کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کے علاوہ کئی اہل علم نے ضعیف کہا ہے۔

    جہاں تک شبہ اور خیانت جیسے الفاظ کا استعمال کرنا ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ کسی حسن ظن سے یہ الفاظ لکھے گئے ہیں ۔ اگر آپ کو معلوم ہو کہ حدیث " علم حاصل کرو اگرچہ چین جانا پڑے" کو شیخ البانی نے موضو ع کہا ہے اور کہیں پر کوئی یہ حدیث بیان کرے تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ موضوع ہے ۔ تو آپ کا موضوع کہنا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ آپ محقق یا محدث ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ آپ حدیث بیان کرنے والے سے یہ نہ کہہ سکیں کہ یہ موضوع ہے ۔ جب دلیل کی بات آئے کہ کس نے موضوع کہا اور اس کا حوالہ کیا ہے تو آپ پھر انہیں وہ چیز دکھا دیں ۔

    اکثر میں حرج کے اقوال کو حوالہ کے ساتھ کوٹ کرتا ہوں ،کہیں پر محدثین کا نام ذکر کرنے پر اکتفا کرتا ہوں اور کہیں محض علت بیان کرتا ہوں تو یہ ساری چیزیں پہلے سے محدثین نے طے کردی ہیں ، بعد والے اسے نقل کرتے ہیں خواہ کوئی بھی ہو جہاں تفصیل کی ضرورت پڑتی ہے وہاں پھر مکمل حوالے درج کئے جاتے ہیں ۔
    الحمد للہ اردو مجلس فورم اس بات کا بیحد خیال رکھتا ہے کہ علمی مسائل پہ گفتگو سازگار ماحول اور اسلامی آداب کے تناظر میں ہوتاکہ جب کوئی قاری کسی تھریڈ کا مطالعہ کرے تو اسے وہاں علم وادب ملے ۔ اس کام کے لئے اردو مجلس کی پوری ٹیم قابل مبارک باد ہے بالخصوص محترم ومکرم ابوعکاشہ حفظہ اللہ اور محترم ومکرم بابرتنویر حفظہ اللہ ۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 11, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    محترم جناب عبد المنان صاحب، السلام علیکم،
    یہ تھریڈ تو صرف تعارف کا تھا۔ آپ اپنا مکمل تعارف یہاں کرا دیتے تو وہی کافی تھا۔
    آج ایک دوسرے فورم پر آپ کے ضعیف احادیث کے بارے میں تھریڈ کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔ جس طرح آپ نے شیخ مقبول احمد سلفی (جو کہ الحمد للہ ایک عالم ہیں) کے تھریڈ پر تبصرے فرماۓ ہیں ان کی روشنی میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وہاں پیش کی گئ تمام تحقیق آپ کی ذاتی ہوگی۔ جو حوالہ جات آپ نے عربی کتب کے دیے ہیں ان کتب کا مطالعہ آپ نے بذات خود کیا ہوگا اور پھر ترجمہ بھی خود ہی کیا ہوگا۔ کیونکہ وہاں آپ نے براہ راست ان کتب کا ذکر کیا ہے۔ جس سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ تمام تحقیق آپ کی اپنی ہے۔
    اگر ایسا ہے تو پھر یہ بھی فرما دیں کہ آپ نے عربی کی تعلیم اور احادیث کا علم کس درس گاہ سے حاصل کیا ہے۔ تاکہ ہم آپ کے بارے میں بہتر طور پر جان سکیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عبدالمنّان

    عبدالمنّان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 12, 2016
    پیغامات:
    13
    و علیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
    الحمد للّٰہ میں نے چھ سال اسلامیہ عربک کالج منصورہ، ہاسن ( جماعت اسلامی کے ایک مدرسے) میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس مدرسے میں دینی اور دنیاوی دونوں تعلیم دی جاتی ہے۔ (دین کی بنیادی تعلیم دی جاتی ہے). گیارہ سال کی عمر سے سولہ سال کی عمر تک منصورہ میں پڑھائی کی۔ SSLC میں امتیازی نمبرات سے کامیابی کے بعد اپنے شہر گلبرگہ سے puc کا امتحان دیا، الحمد للّٰہ اچھے نمبرات سے کامیابی کے بعد CET میں اچھا رینک آ گیا۔ پھر گورنمنٹ میڈیکل کالج، بیدر سے MBBS مکمل کیا۔
    اہل حدیث خاندان سے ہوں۔ مدرسے سے فراغت کے بعد اہل حدیث علماء کے تقریریں سننی شروع کی۔ شیخ معراج ربانی، علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللّٰہ، شیخ توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ اور دوسرے علماء کی تقاریر سنی اور اب بھی سنتا رہتا ہوں۔
    مدرسے میں ترمذی کی چند کتابیں ( کتاب الطھارۃ وغیرہ) پڑھائی گئی تھی، اور بلوغ المرام کی بعض ابواب پڑھائے گئے تھے۔ بعد میں خود سے احادیث کا مطالعہ کیا۔ میڈیکل کی تیاری کے دوران کتاب البیوع چھوڑ کر مکمل بخاری کا ترجمہ پڑھ لیا تھا۔ میڈیکل کے دوران دوسری احادیث کی کتب شاملہ کے موبائل اپلیکیشن میں دیکھتا رہتا تھا اور ابھی بھی الحمد للّٰہ پڑھتا رہتا ہوں۔
    صحیح احادیث کے ساتھ ساتھ ضعیف احادیث کا بھی مطالعہ کرتا رہتا ہوں۔ اپنے آپ کو ،دوستوں کو ( اور لوگوں کو) ضعیف اور موضوع احادیث سے بچانے کے لئے شیخ البانی رحمہ اللّٰہ کی سلسلة الأحاديث الضعيفة و الموضوعة دیکھتا رہتا تھا، تقریباً دو سال پہلے ضعیفہ کا ترجمہ لکھنا شروع کیا تھا، میڈیکل کی پڑھائی کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر پایا۔ اب تک شاید صرف 270 احادیث کا ہی ترجمہ ہو سکا ہے، جب بھی خالی وقت ملتا ہے ترجمہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اللّٰہ سے دعا ہے کہ ہمیشہ صحیح منہج پر قائم رکھے۔ آمین

    ( اس پوسٹ کو تعارف میں رہنے دیں، اوپر کے پوسٹس کو ضعیف احادیث کے زمرے میں شیخ مقبول سلفی کی پوسٹ کے تحت ڈال دیں). جزاک اللّٰہ خیرا
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  6. عبدالمنّان

    عبدالمنّان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 12, 2016
    پیغامات:
    13
    محدث فورم میں جو تھریڈ "سلسلة الأحاديث الضعيفة و الموضوعة-اردو میں" نام سے ہے اس کے نام سے ظاہر ہے کہ اس میں جو احادیث پیش کی جا رہی ہیں ان کی تحقیق ناصر السنہ شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللّٰہ نے کی ہے۔ میں صرف شیخ کی تحقیق کا ترجمہ کر رہا ہوں، احادیث کی تخریج کے ضمن میں شیخ کی بیان کردہ کتب میں ان احادیث کو تلاش کرتا ہوں، پھر حدیث نمبر کے ساتھ ( شاملہ کے استعمال سے) حدیث کی کتاب کا نام درج کرتا ہوں۔ اگر شیخ البانی رحمہ اللّٰہ نے جو کتب کا ذکر کیا ہے اس کے علاوہ کتابوں میں بھی وہ حدیث موجود ہو تو وہ بھی تخریج میں لکھ دیتا ہوں۔ جب تک تمام کتب میں اس حدیث کو دیکھ نہیں لیتا کتاب کا نام تخریج میں درج نہیں کرتا۔ تخریج مکمل ہونے کے بعد حدیث کو سابق لاحق کا خیال کرتے ہوئی سابق سند سے اُس حدیث کو لکھتا ہوں۔ حدیث کے متن کے ترجمہ کے لئے، اگر حدیث سنن اربعہ کی ہو تو ترجمہ اسلام 360 سے کوپی کرتا ہوں اور اگر ترجمے میں کوئی غلطی یا اصلاح کی ضرورت ہو تو وہ بھی کر دیتا ہوں۔
    پھر شیخ البانی رحمہ اللّٰہ کی حدیث پر بحث کا ترجمہ کرتا ہوں۔ اگر وہ حدیث دوسری سند سے بھی مجھے مل جائے تو وہ بھی بیان کرتا ہوں اور اس کی سند پر بھی کلام کرنے کی کوشش کرتا ہوں ( اس کی مثالیں کم ہی ہیں، اگر اب تک کی ترجمہ شدہ احادیث کا مطالعہ کیا جائے تو ان شاءاللہ معلوم ہوگا).
     
    • متفق متفق x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اردو مجلس میں خوش آمدید۔
    تعارف دیکھ کر امید ہے کہ زمرہ طب وصحت اور زمرہ حدیث شریف آباد ہوں گے۔ کچن کارنر بھی آج کل سرد ہے تو کبھی کبھی وہاں بھی چکر لگا لیا کریں۔اقوال جرح و تعدیل کا حوالہ طلب کرنا بالکل غلط سوال نہیں۔ مجلس پر خبر بھی بنا حوالہ قبول نہیں کی جاتی. اقوال علما اس سے زیادہ حوالے کے محتاج ہیں۔
     
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شکریہ! لیکن حیرت ہے کہ آپ نے یہ سب کچھ اپنے تعارف کے شروع میں کیوں نہ بتایا؟۔ بہر حال
    آپ سے ایک اور بات پوچھنی تھی۔ کہ قرآن اور حدیث کے ترجمہ و تفسیر و تحقیق کا معیار کیا ہے یعنی یہ کام کون کر سکتا ہے؟
     
  9. عبدالمنّان

    عبدالمنّان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 12, 2016
    پیغامات:
    13
    قرآن کی تفسیر سے کیا مراد ہے آپ کی؟ نئی تفسیر لکھنے کی بات کر رہے ہیں یا پہلے سے موجود تفاسیر پڑھ کر لوگوں کے سامنے بیان کرنے کی بات کر رہے ہیں؟
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی اس میں سب باتیں آ جاتی ہین۔ قرآن کریم کا عربی سے دوسری زبان میں ترجمہ و تفسیر کرنا، اس کی موجود عربی تفاسیر کا ترجمہ اسی طرح کتب احادیث، جرح و تعدیل کا ترجمہ وغیرہ۔
     
  11. عبدالمنّان

    عبدالمنّان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 12, 2016
    پیغامات:
    13
    یہ سب کام وہی شخص کر سکتا ہے اور اسی شخص کو کرنا چاہئے جس کے پاس ان کاموں کے متعلق علم ہو۔
     
  12. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یعنی اس نے باقاعدہ کسی درسگاہ سے دین کی مکمل تعلیم حاصل کی ہو؟
     
  13. عبدالمنّان

    عبدالمنّان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 12, 2016
    پیغامات:
    13
    بابر بھائی آپ جو کہنا چاہ رہے ہیں کھل کر کہیں، تکلف نہ کریں، مسلمانوں کو نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے تکلف سے روکا ہے۔
    اگر مجھ پر تنقید کرنا ہے تو کھل کر کریں، غلطیوں کی نشان دہی کریں، ان شاءاللہ میں اپنی اصلاح کروں گا۔ اور برا بھی نہیں مانوں گا۔
     
  14. عبدالمنّان

    عبدالمنّان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 12, 2016
    پیغامات:
    13
    میں نے درس گاہ کا نام بھی نہیں لیا آپ نے یہ معنی میری بات سے کیسے اخذ کیا؟ اور مکمل تعلیم کسے کہتے ہیں؟ مکمل تعلیم کس نے حاصل کی ہے؟؟ مدرسے سے مکمل تعلیم کس شخصیت نے حاصل کی ہے اس شخصیت کا نام بتائیں؟
     
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    محترم جناب عبد المنان صاحب، میرے جملے کو غور سے دیکھیں۔ اس کا آخر میں سوالیہ نشان بھی ہے۔ یعنی یہ میرا آپ سے استفسار ہے۔ یہ میں نے کب کہا کہ آپ نے ایسا کہا؟ میں تو صرف آپ کی راۓ جاننا چاہتا ہوں۔
    مکمل تعلیم سے میری مراد ویسے ہی ہے۔ جیسے آپ اس وقت ڈاکٹر نہیں کہلا سکتے اور نہ ہی پریکٹس کر سکتے ہیں جب تک آپ ڈگری اور پریکٹس کے لیے لائسنس حاصل نہ کرلیں۔
     
  16. عبدالمنّان

    عبدالمنّان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 12, 2016
    پیغامات:
    13
    اچھا تو مکمل تعلیم سے آپ کی مراد علم نہیں بلکہ ڈگری اور لائسنس ہے جو کسی درس گاہ سے حاصل کیا گیا ہو؟؟ دینی کام کرنے کے لئے کسی کے پاس علم ہو یا نہ ہو کسی درس گاہ کی ڈگری اور لائسنس ہونا ضروری ہے؟؟
     
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    کیا ڈگری بغیر تعلیم حاصل کیے مل جاتی ہے یا اس کے لیے باقاعدہ علم حاصل کرنا ضروری ہے؟
     
  18. عبدالمنّان

    عبدالمنّان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 12, 2016
    پیغامات:
    13
    ایسی بے کار بحث سے اللّٰہ کی پناہ۔
    شیخ مقبول سلفی پر اعتراض کرنے اور ان سے سخت الفاظ میں سوالات کرنے کے علاوہ میری کوئی غلطی ہے تو نشان دہی کریں۔ میں نے شیخ مقبول سے جو سوالات کئے ہیں کم سے کم ان سوالات میں کوئی غلطی ہے تو بتائیں، اگر کوئی سوال صحیح نہیں ہے تو بتائیں۔ ورنہ شیخ کے دفاع کے لیے اگر آپ میری ہار منوانا چاہتے ہیں یا مجھے ذلیل کرنا چاہتے ہیں یا یہ بتانا چاہتے ہیں کہ میری علمی حیثیت کچھ نہیں ہے تو میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ میری علمی حیثیت کچھ نہیں ہے اور میں اپنی ہار کا بھی اعتراف کرتا ہوں۔ اگر آپ ان باتوں سے خوش ہیں تو اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ اب یہ بحث ختم کریں اور مجھے بھی حدیث کا کچھ علم دیں۔

    آپ کو یہ بات بتا دوں کہ ڈگری بغیر علم کے بھی مل جاتی ہے اور علم اللہ تعالیٰ بغیر ڈگری کے بھی دے دیتا ہے۔ ڈگری والے ہمیشہ صحیح ہوں یہ ضروری نہیں ہے اور بغیر ڈگری والے ہمیشہ غلط ہوں یہ بھی ضروری نہیں ہے۔

    اس زمانے میں کئی ایسے لوگ ہیں جن کے پاس درس گاہوں کی ڈگریاں تو ہیں لیکن علم نہیں ہے، ڈگریاں ساتھ میں ہونے کے باوجود ان کے عقائد اور منہج صحیح نہیں ہیں (مثلاً: یوسف قرضاوی، یاسر قاضی، اسماعیل مینک، عبدالرحمن عبدالخالق وغیرہم)۔

    اس کے برخلاف اس زمانے کے ائمہ کے پاس درس گاہوں کی ڈگریاں نہیں تھی جیسے شیخ البانی رحمہ اللّٰہ، شیخ بن باز رحمہ اللّٰہ ، جیسا کہ شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ نے کہا ہے۔
    کبار علماء کے اقوال پڑھیں یا سنیں ان شاءاللہ آپ کو معلوم ہوگا کہ ڈگری نہ بھی ہو تو چل جائے گا علم ہونا ضروری ہے۔
    شیخ البانی رحمہ اللہ نے اپنی کتابوں میں درس گاہوں سے فارغ دکاتر کا رد کیا ہے اور علماء نے شیخ البانی کی حمایت کی ہے، یہ نہیں کہا کہ آپ کے کہ پاس ڈگری نہیں ہے آپ ایسی باتیں نہیں کر سکتے اور جہاں شیخ البانی رحمہ اللّٰہ نے غلطی کی ہے اس کی دوسرے علماء نے نشان دہی بھی کی ہے۔
    شخصیت پرستی کو چھوڑ کر ہمیں حق کا ساتھ دینا چاہئے۔ ورنہ ہم میں اور اندھے بھرے مقلدین میں کیا فرق رہ جائے گا۔

    امید ہے کہ آپ بات سمجھ گئے ہوں گے۔ میں پھر سے کہتا ہوں کہ مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہو تو ضرور بتائیں اس سے ان شاءاللہ علم میں اضافہ ہوگا۔
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    شیخ مقبول سلفی کی تحریر پر دو اعتراضات کیے گئے تھے. جن کا انہوں نے تسلی بخش دیا کہ وہ فقہی مسائل پر لکھتے ہیں. اور حدیث، جرح و تعدیل پر دوسرے محققین کے ساتھ شیخ البانی رحمہ اللہ کی تحقیق پر اعتماد کرتے ہیں. اور بھی حوالہ دیتے ہیں. یہ ان کا اسلوب ہے. جو کئی سال سے ان کے دعوتی و تبلیغی دعوت میں موجود ہے. جس پر جید اہل علم کی طرف سے کبھی رد نہیں دیکھا گیا.
    لہذا کسی قسم کا اعتراض،مردود ہے، جائز نہیں.اس کے باوجود ہمارا معترض عبدالمنان کو مشورہ ہے شیخ کے دئیے گئے جواب کے ظاہر پر اکتفاء کریں.مزید کھوج و ظن سوء سے بچیں.اور مثبت کام کی طرف توجہ دیں.
    اس بحث کا مشاہدہ کرنے والے شیخ مقبول سلفی کا تعارف اور انٹرویو دیے گے لنک پر جا کر پڑھ سکتے ہیں.
    http://www.urdumajlis.net./threads/39270/
    تھریڈ مقفل کیا جاتا ہے شکریہ

     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں