نِرالے مفتی..

ابو حسن نے 'گپ شپ' میں ‏جنوری 29, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    آجکل لوگوں کو نومولود کیلئے انوکھا نام چاہیے ہوتا ہے،

    ایک نرالاسوالی مفتی صاحب سے کہتا ہے

    نرالا سوالی: مفتی صاحب میرے بچے کیلئے کوئی انوکھا نام بتائیے

    مفتی صاحب: بھائی انوکھے کی بجائے اچھا نام رکھو اور اللہ تعالی کے صفاتی نام بہت ہی اچھے ہیں

    نرالا سوالی: مفتی صاحب وہ مجھے معلوم ہے آپ کچھ انوکھے نام بتائیں جو آجکل لوگ نہیں رکھتے

    مفتی صاحب:" فرعون ، نمرود ، ابو جہل " ان میں سے جو پسند ہو رکھ لو آجکل لوگ یہ نام نہیں رکھتے
     
    Last edited: ‏نومبر 13, 2022
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    • متفق متفق x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کیا بات ہے : )
    ویسے مفتی صاحب کا جواب نامناسب تھا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    وہ بھی تنگ آجاتے ہیں عوام الناس کے نرالے سوالوں سے
     
    • متفق متفق x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بحث مقصود نہیں، اگر آپ نیا تھریڈ شروع کرتے، تو تفصیل سے بات ہو سکتی ہے. ناموں کے حوالے سے قاعدہ ہے کہ جس نام میں کوئی شرکیہ الفاظ یا معنی و مفہوم نا ہوں، کوئی حرج نہیں. اب اگر سائل نے پوچھ لیا تھاکہ کوئی اور نام بتائیے تو اس میں غلط بات کوئی نہیں تھی. جو لوگ جس معاشرہ میں رہتے ہیں. وہاں کچھ نام عرف میں مشہور ہو جاتے ہیں. جن کے معنی لوگ سمجھتے ہیں. اور جو وہاں کی زبان کی مناسبت سے آسانی سے زبان پر رواں ہو جاتے ہیں. جیسے سعودیہ میں سعود. السدیس، طالب، نایف، مقرن بندر وغیرہ. یہ کوئی برے نام نہیں. مجھے بہت پسند ہیں.اس طرح بچیوں کے نام ہیں. جو نام مفتی نے بتائے،کوئی ان پڑھ بھی کراہیت کرے گا. اس بیچارے کو کتنی تکلیف ہوئی ہو گی. اللہ رحم کرے
     
    • متفق متفق x 1
    • مفید مفید x 1
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    نرالا سوالی: مفتی صاحب وہ مجھے معلوم ہے آپ کچھ انوکھے نام بتائیں جو آجکل لوگ نہیں رکھتے

    آپ اس سے اندازہ لگائیں کہ وہ کہہ رہا ہے " انوکھے نام بتائیں جو آجکل لوگ نہیں رکھتے " اور یہ معمول عام ہوتا جارہا ہے ،بہرحال آپکی بات اپنی جگہ درست ہے

    میرے ایک دوست نے اپنے بیٹے کا نام " حامض " رکھا اور میں اس سے ملا جب پاکستان گیا ، نام سن کر میں چونک گیا ،پوچھا تمہیں یہ نام کس نے بتایا ؟ بولا وہ ایک تعویذ دھاگہ کرنے والی آپا نے بتایا پھر مولوی صاحب(بریلوی) کو بتایا تو انہوں نے کہا بہت اچھا نام ہے ،

    میں نے کہا بھائی تو خود سمجھدار ہے کسی صاحب علم سے پوچھتا ،اس نام کا مطلب " کھٹا " ہے اور تو عربی ڈکشنری دیکھ لے ،جواب ملا یار وہ آپا اور مولوی صاحب علم والے ہیں تو چھوڑ اس بات کو ، اب جب بھی اس پر نظر پڑتی ہے تو افسوس ہوتا ہے کہ ماں و باپ کی غلطی بچوں کو سہنی پڑے گی اور وہ بچہ تقریبا 12 سال کا ہوگیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ایک تھریڈ ہونا چاہیے نرالے( مفتی)پتہ نہیں عنوان درست ہے یا نہیں. بہرحال اتنا برا بھی نہیں.

    ایک دفعہ مسجد الحرام میں ایک اردو تقریر کرنے والے مفتی حجازی کے قریب سے گزر ہوا.
    سائل. مولانا کیا یہ جائز ہے کہ طواف کرتے ہوئے کوئی بیوی کا ہاتھ پکڑ کر چلے؟
    ( سوچا جواب سن لیا جائے، رک گیا )
    مفتی. ( مولانا غصہ سے) . کون ہے یہ جاہل؟شرم نہیں آتی، کیسے سوال کرتے ہیں. اگر وہ اپنی بیوی کا ہاتھ نا پکڑے تو کیا کسی دوسرے کی بیوی کا ہاتھ پکڑ کر چلے"
    اس کے ساتھ ہی مجلس سے قہقہہ بلند ہوا.
    میرا حسن ظن ہے کہ سائل کی نیت درست تھی، کیونکہ پاکستان میں بعض گھرانوں میں رواج ہے کہ اس طرح بیوی کا ہاتھ پکڑ کر نہیں چلتے. یا تو عورت پیچھے رہتی ہے. یا عورتوں کے ساتھ رہتی ہے. یہاں تک کہ بسوں میں بھی عورت اگلے حصہ میں بیٹھتی ہے. چاہے شوہر ساتھ ہو یا نا ہو.
    بیت اللہ جیسے مقدس مقام کی وجہ سے اس نے غیرت و حیاء کے باب میں سوال کیا ہو گا.
    مفتی کا جواب بھی معقول ہے. بیوی کا ہاتھ پکڑ کر طواف کرنے میں حرج نہیں. مگر یہ سخت لہجہ درست نہیں تھا. جاہل آدمی رحم کا مستحق ہے. وہ پہلے اندھیرے میں ہے. قدرت کبھی راستے پر لے ہی آتی ہے، تو ادب و احترام سے کم از کم سوال تو سن، اور سمجھ لیا جائے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  8. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    نرالے مفتی :LOL:

    ایک حیدر آبادی بریلوی مفتی کا ایک کلپ دیکھا جو گیارویں ، کونڈے ، ختم پر عجیب و غریب دلائل پیش کررہا تھا ،بولنے کا انداز اور دلائل

    بریلوی مفتی: ارے یہ گھر میں پوری ،حلوہ ،بریانی ، کونڈے کون پکاتا بھئی ؟

    عوام الناس میں سے کوئی بولا " سُنی "

    بریلوی مفتی: ارے کیا بولتا رے تو ؟ سُنی کہاں سے آگیا ؟ (یہ ہمارا سنی نوجوان بھوووولا ،اسکے جتنا بھولا تو کائنات میں پیداچ نہیں ہوا ،پورے بھولیچ ایک جگہ جمع ہوئے تو اہلسنت بنتی )امی ،امی پکاتی رے ،بہن ،بیوی ، خالہ ،گھر کی عورتیں پکاتیں سامان بازار سے لاتے ،

    اب یہ وہابی کو 1400 سال پہلے کی دلیل کہاں سے دیں ؟
    کہ کون پکاتا کون نہیں ؟
    پوری ،حلوہ ،بریانی ، کونڈے تو قرآن میں کہاں ڈھونڈ را بھئی ؟
    تیرے شربتاں ،تیری پوریاں قرآن میں ذکر رہے گا کا ؟
    ارے قرآن اللہ کا کلام ہے یہ بندوں کی غذاء ہے، ارے کھیر پوری بولیچ تو قرآن میں ہونا مانگتا رے تو ؟
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  9. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    رمضان المبارک میں تراویح کے بعد سلیم قاضی صاحب سے مالٹن مسجد کے باہر سلام و دعا ہوئی انکے ساتھ " نرالے مولوی صاحب تھے "

    قاضی صاحب سے کچھ گپ شپ ہوئی تو مولوی صاحب کو میرا تعارف کروایا ، یہ " یوسف بھائی " کے داماد ہیں ،مولوی صاحب ویسے مجھے جانتے تھے مطلب مسجد میں آتے جاتے سلام و دعا ہوتی رہتی تھی مگر میرے سسر صاحب کی نسبت سے آج تعارف ہوا تو مولوی صاحب نے اپنا چھپا ہوا اور رکا ہوا سوال پوچھ لیا

    مولوی صاحب : آپ عرب میں رہے ہیں ؟

    ابو حسن : جی

    مولوی صاحب : آپ کتنا عرصہ عرب میں رہے؟

    ابو حسن : تقریبا گارہ برس

    مولوی صاحب : پاکستان کے کس علاقہ سے آپکا تعلق ہے ؟

    ابو حسن : میرا تعلق لاہور سے ہے

    مولوی صاحب : تو آپ حنفی تھے ؟ عرب میں جاکر مالکی ہوئے ؟

    ابو حسن :اصل میں جب میں پاکستان سے چلا تو مسلم تھا اور سعودیہ میں رہتے ہوئے بھی مسلم ہی رہا اور کینیڈا آنے کے بعد بھی مسلم ہی ہوں ،الحمدللہ

    مولوی صاحب : مسلم تو ہم بھی ہیں میں مسلک کی بات کررہا ہوں

    ابو حسن : مجھے سبھی آئمہ کرام سے محبت ہے اور انکا میں احترام کرتا ہوں لیکن کسی نے یہ نہیں کہا کہ میری پیروی کرو اگر کہا ہے تو مجھے بھی بتا دیں ؟ بلکہ ہر کسی نے اتباع رسول ﷺ کا حکم دیا ہے

    مولوی صاحب : بس بس مجھے اور کچھ نہیں سننا

    ابو حسن : میں اگر کچھ غلط کہہ رہا ہوں ؟ تو آپ میری اصلاح فرمادیں دلیل کے ساتھ

    مولوی صاحب : مجھے آپ سے کوئی بات ہی نہی کرنی اور نہ آپکی کوئی بات سننی ہے

    یہ کہہ کر مولوی صاحب غصہ میں بھرے ہوئے یہ جا اور وہ جا کے مصداق بن گئے
     
    Last edited: ‏جنوری 30, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہہ نرالے مفتی!

    اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے، جو ہمارے ہر سوال کو نرالا سمجھا کرتے ہیں۔ سوالی تو سوالی ہے، جسے معاملے کی سمجھ نہیں ہوتی، اس کی ذہنی حالت کا کوئی کیا اندازہ لگا پائے گا۔ لیکن جن سے پوچھا جاتا ہے ان کو تو اپنا فرض منصبی دیانتداری سے سرانجام دینا چاہئے نہ کہ بد اخلاقی کی حدیں کراس کرتے ہوئے دشمنی تک چلے جائیںِ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی بھائ معاملہ جاننے والے اور نا جاننے والوں کا تقریبا برابر ہے۔ نا جاننے والے بھی بڑے شد و مد سے اپنے مسلک جو کہ عام طور پر حنفی ہی ہوتا ہے، کی تعریف و توصیف اور تقلید نہ کرنے والوں کو القابات سے نوازیں گے لیکن جب ان سے کوئ سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا جاۓ ۔ تو پھر اخلاقیت کے ساتھ غیر کا اضافہ ہو جاتا ہے۔
     
    • متفق متفق x 1
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہ بھی کافی دلچسپ بحث ہے.
    کچھ محقق حضرات کا کہنا ہے فرعون نام نہیں بلکہ لقب تھا.
    اور کچھ اسے لقب نہیں، نام کہتے ہیں
    .
    یہ رائے بھی ہے کہ فرعون کی حکمرانی سے قبل یہ نام رکھنا قطبیوں میں عام تھا.
    اور یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ قرآن میں جو فرعون کا ذکر آیا ہے. وہ خاص وہی شخص تھا جس کا زمانہ موسی علیہ السلام نے پایا.
    عربی و عجمی نام ہونے میں بھی اختلاف ہے
    بہرحال،درست یہی لگتا ہے کہ فرعون لقب تھا. اصل نام کوئی اور تھا.
    مصری ناموں میں فرعون نہیں سنا. لیکن چونکہ اہرام مصر، فرعون. ہامان، قارون وغیرہ ان کا تاریخی ورثہ ہے.نمایاں رہنے کے لیے نام رکھ لیتے ہیں.
    واللہ اعلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایک جگہ پڑھا تھا کہ جو بھی اُس دور میں مصر کا بادشاہ بنتا تھا اسکو فرعون کے لقب سے پکارا جاتا تھا

    واللہ اعلم
     
    Last edited: ‏فروری 1, 2018
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں