میرے اسلام میں داخل ہونے کا سبب ، دور حاضر کے جدید مسلم

ابو حسن نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏فروری 2, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

    کچھ عرصہ سے "جدید مسلموں " پر لکھنے کا سوچ رہا تھا اور کچھ تحریریں لکھیں بھی ہوئیں ہیں تو سوچا کیوں نہ تحریریں یہانپر شئیر کی جائیں ،

    ان لوگوں کا اسلام میں داخل ہونا انہی کی زبانی ہوگا جسکا ترجمہ میں اپنے انداز میں لکھوں گا بغیر تضاد کیے ،ان شاءاللہ ،اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ سچ لکھنے اور جھوٹ سے اجتناب برتنےکی توفیق عطا فرمائے، آمین

    جب بھی میں ایسے لوگوں کی ویڈیو دیکھتا ہوں یا واقعات پڑھتا ہوں تو مجھ پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوجاتی ہے آنکھوں سے آنسوں کہ تھمنے کا نام نہیں لیتے اور پھر ایسے لوگوں پر رشک آتا ہے کہ اللہ تعالی نے انکو " ظلمات سے نور " کی طرف ہدایت کی راہ دکھائی اور انہوں نے سرخم تسلیم کیا اور سعادت کی راہ کو اپنا کر اپنی دنیا و آخرت کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرلیا

    اور ایسے لوگوں کے کچھ حقوق ہم پر بھی ہیں کہ ہم انکی مالی مدد کریں ، ہدیہ دیں ، دلجوئی کریں اور سب سے اہم انکے ساتھ اخلاق سے پیش آتے ہوئے دینی مدد کریں اور شدت کے رویہ کو پس پشت ڈال دیں ،کیو ں ؟

    کیونکہ وہ ابھی مسائل سے واقف نہیں اور ابھی وہ سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ہماری شدت ایک مسلمان کو دین اسلام سے متنفر کرنے کا ذریعہ نہ بنے بلکہ ہمارا نرم رویہ اس سے درگزر کا سبب ہو اور اصلاح کا دامن ہم سے چھوٹنے نہ پائے اور اخوت و بھائی چارے کی فضاء قائم کریں

    یہ سب معاملات ہمیں سیدالاولین و الاخرین ﷺ کی مبارک و متبرک سیرت سے اور صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی سیرت سے ملتے ہیں اور بے شک ہمارے اسلاف کی سیرت سے ہمیں ایسے سبق ملتے ہیں کہ انسانیت حیران و شدد رہ جاتی ہے انکے معاملات پر ،

    تحریریں ان شاءاللہ آئندہ پوسٹ میں شئیر ہونگی اور آپ کے پاس بھی اگر دور حاضر کے جدید مسلموں پر کوئی تحریر موجود ہے تو ضرور شئیر کریں

    اللہ تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ وہ مسلمانوں كى حالت درست كرے اور ہم سب كو صحيح راہ كى توفيق نصيب فرمائے، يقينا اللہ تعالى سننے والا اور قبول كرنے والا اور قريب ہے، اللہ تعالی ہمیں اس دین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ جس دین کو لیکر سیدالاولین و الاخرین ﷺ آئے اور جس پر صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نے عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو گزارا اور جنت کی بشارتیں پاتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوئے اللہ تعالی ہمیں بھی ان کے نقشے قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور ان كے صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.آمین
     
    Last edited: ‏فروری 2, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جدید مسلمانوں ،ان کے اسلام لانے ۔ توبہ کرنے کے واقعات پر ایک سیکشن موجود ہے ۔ وہاں بھی پوسٹ کر سکتے ہیں ۔
    http://www.urdumajlis.net/forums/214/
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    جزاک اللہ خیرا بھائی مجھے بتانے کیلئے ،
    میں پوسٹ کرنے سے پہلے ڈھونڈتا رہا ہوں " نو مسلموں کا سیکشن " اور نہ ملنے پر میں نے یہاں پوسٹ کی ہے ،اب آپ یہ بتائیں کہ یہاںپر پوسٹ کروں یا اس سیکشن میں ؟
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہ تھریڈ منتقل کردیا گیا ہے ۔ بہتر ہے کہ نو مسلم کے تعلق سےنیا تھریڈ شروع کر لیا کریں ۔
     
    • متفق متفق x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ما شاء اللہ، جزاک اللہ خیرا، اللہ یبارک فیک!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں