" کمبائنڈ الیون " سے " طالبان الیون "

ابو حسن نے 'دیس پردیس' میں ‏فروری 7, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    2002 کے اوائل دن تھے اور ہم دوستوں میں کرکٹ کا رجحان تھا تو ایک دن سب بیٹھے ہوئے تھے تو کرکٹ کی ٹیم بنانے کیا خیال پیدا ہوا

    ہم چونکہ تین مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے دوست اور "انڈیا و پاکستان " سے تعلق رکھنے والے تھے ،اب ہم نے ٹیم بنائی اور "بیٹ اور بال اور وکٹس " خریدی گئیں اور ٹیم کا نام تجویز کرنا شروع کیا ،کافی نام سامنے آئے اور پھر ایک نام پر سب متفق ہوگئے اور وہ نام تھا " کمبائنڈ الیون "

    سعودیہ میں جمعہ کے دن چھٹی ہوتی تھی اور 2 وقت کھیل کیلئے تھے ایک صبح اور دوسرا جمعہ یا عصرکی نماز کے بعد

    جس جگہ پر ہم رہتے تھے یہ سارا علاقہ کمپنیوں کی رہاشوں پر مشتمل تھا اور ایک گراونڈ ہماری رہائش کے سامنے ہی تھی اور اس کی " ِپچ " بنانے والے بھی ہمارے ایک دوست تھے اب یہ گراونڈ بھی ہم سے منسلک ہوگئی اور اگر کسی اور ٹیم نے کھیلنا ہوتا تو وہ ہم سے اجازت طلب کرتے اور پھر کھیلتے تھے

    اب ہم نے دائیں بائیں ٹیموں کی معلومات اکٹھی کیں اور دوستانہ میچ شروع کھیلنے شروع کیے ، 7 میچ مختلف ٹیموں سے کھیلے اور سبھی ہم نے ہارے :LOL:

    اور بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ ٹیم ٹوٹ جائے گی اور یہ مزید نہیں کھیلیں گے ،لیکن اُنکی باتیں بیکار گئیں

    اور ہم مزید کھیلتے رہے اور دلچسپ بات یہ تھی کہ ہماری ٹیم کا نام پہلے میچ سے ہی " کمبائنڈ الیون " سے " طالبان الیون " پڑگیا

    اِسکی بڑی وجہ یہ تھی کہ ہم سب بڑی بڑی " داڑھیوں " والے تھے:LOL:

    ایک جگہ میچ کھیلنے گئے تو دوسری ٹیم والے بھی دوست ہی تھے اور ان میں سے کچھ کے بچے بھی ساتھ میں آئے تھے اب میچ اختتام کو پہنچا جوکہ ہم ہار گئے تھے اور سب لوگ گاڑیوں کے پاس آگئے اور جوس کی بوتلیں کھولیں گئیں اور ہمیں پیش کی گئیں چونکہ ہم اُنکے علاقہ میں گئے تھے اور پھر خوشگوار گپ شپ ہورہی تھی اتنے میں ایک بچہ ہمیں ہنستے ہوئے دیکھ کر دوسرے کو مخاطب کرکے بولا

    کتنے گندے اَنکل ہیں ؟ ہار کر دیکھو کیسے ہنس رہے ہیں ؟:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

    کیونکہ بچے ہارنے کے بعد رونے لگ جاتے ہیں تو اِسکو ہم پر غصہ آرہا تھا کہ یہ ہنس رہے ہیں:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

    ایک ٹیم کے ساتھ ہمارا میچ ہوا ٹیم کا نام تھا " LCC لاہور کرکٹ کلب"

    ہم 129 رن بناکر بہت خوش ہوئے ،اب اُنکی بیٹنگ تھی اور اُوپنرز نے ہماری دھلائی شروع کی ،وہ چھکا لگاتے تو گیند گراونڈ کے پار "سعودی سیرامک " والوں کی رہائش میں جا گرتی

    دو سے تین بار ایسا ہوا اور میں چونکہ بونڈری پر تھا اور میں ہی لینے جاتا، اب پھر سے لینے گیا گیند تو ایک دوست جو بہت مذاق کرتے تھے نجبیب خان ، مجھے آواز دیکر کہتے

    ابو حسن تم اُس رہائش پر ہی کھڑے رہو بار بار گیند لینے جانا نہیں پڑے گا:LOL:
    اور وہیں سے واپس پھینک دیا کرنا:ROFLMAO:

    اب یہ ٹارگٹ دونوں اُوپنرز نے ہی پورا کردیا اور میچ کے بعد خوشگوار گپ شپ ہورہی تھی نجبیب خان اُوپنرز کو مخاطب کرکے بولے

    بھائی آپ دونوں نے پوری ٹیم کو ساتھ لاکر ایسے ہی تکلیف دی ؟ بس آپ دونوں ہی آجاتے اور فیلڈنگ بھی ہمارے لڑکے کرلیتے آپ کیلئے:ROFLMAO::LOL:
     
    Last edited: ‏فروری 7, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہہہ بہت خوب،
    کرکٹ سے ہماری بھی بہت سی یادیں جڑی ہیں اور سعودیہ کی کرکٹ کا تو اپنا ہی ایک مزاج ہے۔ تبوک میں 20 سال پہلے ہم نے نئی نئی کرکٹ کھیلنی شروع کی۔ گرائونڈ تھا ترکیہ کی حجاز ریلوے کا متروک سٹیشن۔ صرف جمعے کو چھٹی ہوتی تھی۔ صبح صبح چند دوست پہنچ جاتے اور دھوپ تیز ہونے تک دو تین میچ ہو جاتے۔ کچھ دنوں بعد شرطوں کی ایک دو گاڑیاں بھی آ جاتیں۔ ایک نے پوچھا ایش لعبہ ھذا، ایک دوست کو اور تو کوئی جواب نہ بن پڑا کہنے لگا کورہ بالخشب۔۔۔۔۔
    خیرا ایک دلچسپ واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ایک دوست نے ایک مشکل سی وکٹ لی تو سب بھاگ کر گئے اسکی جانب سیلیبریشن کے لئے لپکے کہ شرطہ ٹاں ٹاں کرتا ہوا پچ کے درمیان آ دھمکا کہ شاید جھگڑا ہو گیا اور چلانے لگا یلا وخر، وخر ۔۔۔۔۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایک ٹیم کے ساتھ ہمارا میچ تھا اور چونکہ جو ٹیم بیٹنگ کرتی " امپائر " بھی انکی طرف سے کھڑا ہوتا تھا

    اب مخالف ٹیم بیٹنگ کر رہی تھی اور انکا آخری کھلاڑی کھیل رہا تھا اور رن بھی تھوڑے ہی چاہیے تھے

    اب ہمارے بولر عمران بھائی بولنگ کر رہے تھے اور ادھر تیسری بال پرآخری کھلاڑی وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ اور ادھر خوشی سے عمران بھائی نے " امپائر " کو گلے لگا کر اوپر اٹھا لیا :ROFLMAO::LOL::ROFLMAO:اور " امپائر " کی شکل دیدنی تھی کہ ہارنے کا غم ہمیں اور یہ مجھے ہی گلے لگا رہا ہے ،

    اور یہ منظر دیکھ کر ہم سب کی تو ہنسی ہی نہ رکنے پائی:LOL::ROFLMAO::LOL:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    یہ صناعیہ جدید ریاض والی کمپنی ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    جی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں