میرا پسندیدہ شعر ۔۔

ابوعکاشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏ستمبر 22, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    قید میں اتنا زمانہ ہو گیا
    اب قفس بھی آشیانہ ہو گیا

    حفیظ جونپوری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ہم نشیں حاصل اسیری میں بھی آرام ہے۔
    خانہ صیاد ہے کنج قفس ہے دام ہے۔

    اشک بنارسی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    میرے اوپر سے گذر گیا!!!
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ۔ شکاری کا جال بھی (دام) جیل خانہ بھی (خانہ صیاد) بھی اور وہ بند کرنے والی چابی (کنج قفس) بھی موجود ہے۔ آرام سے قفس میں بیٹھے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    دام کی ہی سمجھ نہیں آ رہی تھی میں تو فلوس سمجھ رہا تھا :sneaky:، وضاحت کا شکریہ
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ہم مصلحتِ وقت کے قائل نہیں یارو
    الزام جو دینا ہو سرِ عام دیا جائے
    محسن بھوپالی.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    تم میرے لیے اب کوئی الزام نہ ڈھونڈو
    چاہا تھا تمہیں اک یہی الزام بہت ہے

    ساحر لدھیانوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں
    ’ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی‘
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    دوسروں کا درد اخترؔ میرے دل کا درد ہے
    مبتلائے غم ہے دنیا اور میں غم خوار ہوں

    اختر انصاری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اسی سے ملتا جلتا ایک مشہور شعر امیر مینائ نے بھی کہا ہے۔

    خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر
    سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    پہلو میں میرے دل کو نہ، اے درد! کر تلاش
    مدت ہوئی تباہی کا مارا سفر میں ہے

    امیر مینائ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  12. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ہر دم جو خونِ تازہ مری چشمِ تر میں ہے
    ناسور دل میں ہے کہ الٰہی جگر میں ہے

    امیر مینائ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  13. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    اک جنونِ بے معنی، اک یقینِ لاحاصل!
    اور کیا ملا ہم کو تیری آرزو کرکے

    نامعلوم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  14. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    قناعتوں کی جگہ لی نمائشِ زَر نے
    دلوں کو پھیلی ہوئی خواہشوں نے بدلا ہے
    نامعلوم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جس طرح لوگ خسارے میں بہت سوچتے ہیں
    آج کل ہم ترے بارے میں بہت سوچتے ہیں

    اقبال کوثر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ساری رسوائی زمانے کی گوارا کر کے
    زندگی جیتے ہیں کچھ لوگ خسارہ کر کے

    ہاشم رضا جلالپوری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ماضی شریکِ حال ہے، کوشِش کے باوجود
    دُھندلے سے کچھ نقُوش ابھی تک نظر میں ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  18. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جادہ جادہ چھوڑ جاؤ اپنی یادوں کے نقوش
    آنے والے کارواں کے رہنما بن کر چلو

    نا معلوم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  19. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
    لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

    مجروح سلطانپوری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    اور ذکر کیا کیجیے اپنے دل کی حالت کا
    کچھ بگڑتی رہتی ہے، کچھ سنبھلتی رہتی ہے

    نامعلوم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں