چکن افراتفری

سیما آفتاب نے 'کچن کارنر' میں ‏مارچ 4, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    السلام علیکم

    میں حاضر ہوں مرغی کے گوشت کے ساتھ ایک نئی ڈش بنانے کا طریقہ لے کر۔ اس ڈش کا نام ہے ’چکن افراتفری‘ کیونکہ کل میں نے اسے بہت افراتفری میں بنایا تھا۔ اس ڈش کو بنانے کی ترکیب اور اجزاء کے بارے میں تو بعد میں بتاتا ہوں پہلے کچھ بنیادی شرائط بیان کردوں۔ چکن افراتفری بنانے کے لئے ضروری ہے کہ

    ۔ آپ مرد ہوں کیونکہ عورتیں کھانا بہت سہولت اور آرام سے بناتی ہیں۔

    ۔ آپ نے صبح سے صرف ناشتہ کررکھا ہو اور شام کے وقت آپ کا باہر جا کر کھانے کو دل تو چاہے مگر سستی کی وجہ سے آپ باہر نہ جانا چاہ رہے ہوں۔

    ۔ آپ کے گھر میں چکن، گھی، پیاز اور دیگر چیزیں موجود ہوں کیونکہ اگر انہیں بازار سے لانا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ باہر جا کر کھانا کھالیں۔

    ۔ آخری اور سب سے ضروری شرط یہ ہے کہ آپ کو کھانا بنانا آتا ہو بصورت دیگر جو نتائج برآمد ہوں گے ان کے لئے میں ذمہ دار نہ ہوں گا!
    لیجئے جی، شرائط تو ہو گئیں بیان۔ اب چلتے ہیں اجزاء اور ترکیب کی طرف۔

    اجزاء
    چکن۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جتنا آپ پکانا چاہیں
    پیاز۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ آپ کی مرضی ہے جتنا ڈالنا چاہیں
    گھی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ جتنی ضرورت ہو
    نمک۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جتنا آپ پسند کرتے ہوں
    سرخ مرچ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ جتنی آپ کے لئے قابلِ برداشت ہو
    سبز مرچ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ایک کافی ہے
    ٹماٹر۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ درمیانے سائز کا ایک ٹھیک رہے گا
    ادرک اور لہسن۔۔۔ ۔۔ یہ دونوں ہی میں جلدی میں ڈالنا بھول گیا تھا
    سبز دھنیا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ تھوڑا سا لے لیجئے

    ترکیب
    ایک دیگچی میں پانی لیں اور اس میں چکن ڈال کر ابلنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔ آگ جلانا مت بھولیں ورنہ گوشت نہیں ابلے گا۔ دوسرے چولہے پر فرائنگ پین یا دیگچی میں گھی اور پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر مصالحہ بنانا شروع کردیں۔ تھوڑی دیر کے بعد ٹماٹر اور سبز مرچ بھی کاٹ کر گھی میں ڈال لیں اور ساتھ ہی نمک اور سرخ مرچ بھی ڈال دیں۔ اب اس مصالحے کو اچھی طرح بھونیں۔ کچھ دیر کے بعد چکن والی دیگچی میں سے تھوڑا سا پانی لے کر اس مصالحے میں ڈال لیں تاکہ پیاز اچھی طرح گل جائے۔ بانچ سے دس منٹ کے بعد جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو ابلا ہوا چکن اور جس پانی میں اسے ابالا تھا وہ مصالحے میں ڈال دیں اور اب اسے پر ڈھکن رکھ کر تیز آنچ اسے اچھی طرح پکنے دیں۔ دس سے پندرہ منٹ کے بعد جب پانی بہت کم رہ جائے تو آنچ ہلکی کردیں اور باریک کٹا ہوا سبز دھنیا ڈال دیں۔ لیں جی، آپ کا ’چکن افراتفری‘ تیار ہے۔

    منقول
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہ بہت خوب، چکن افراتفری پیٹ میں جا کر کہیں چکن تھرتھلی نہ ہو جائے!
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    کیا بات ہے سسٹر افراتفری چکن کی۔ اسے پڑھا بھی افراتفری میں ہے۔
    کل بیف بریانی کا شوق چرایا ۔ اور اس میں نیشنل کا تیار مصالحہ ڈالا تھا۔ اب ہوا یہ کہ مصالحہ زیادہ ہوگیا اور چاول کم۔ اس وقت تو کھا لیا اور پھر بیٹی سے کہہ دیا کہ اس میں تھوڑے سے چاول ابال کر ڈال دو۔ بہر حال ہم نے سوچا کہ آج دوپہر تک بریانی چل جاۓ گی۔ لیکن رات کو معلوم ہوا کہ تقریبا ختم ہو چکی تھی۔

    بچوں کے پاس اس کا حل موجود ہے۔ وہ کہہ دیتے ہیں کہ بابا پیسے تیار رکھین۔ ہوم ڈیلوری کا آرڈر دے دیا ہے۔
     
    • متفق متفق x 2
  4. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    اب یہ تصدیق یا تردید تو پکانے اور کھانے کے بعد ہی ہو سکتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بریانی جیسی بھی ہو ختم ہو ہی جاتی ہے :D

    جی اب تو ہوم ڈیلیوری سروس نے بہت سوں کی زندگی آسان کردی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  6. میراں شاہ

    میراں شاہ نوآموز

    شمولیت:
    ‏اپریل 4, 2018
    پیغامات:
    4
    خوب نام ہے ڈش کا "چکن افراتفری" ۔۔ اور یقیناً ہم جیسے مجرد حضرات کے لیئے اسے پکانا آسان اور ذائقہ بھی قابل قبول ہوگا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ دراصل تمام معاملہ "افراتفری" کا ہے۔ آپ چاہیں تو افراتفری دال، افراتفری گوشت اور سبزی یہ کوئ چیز بھی بنا سکتے ہیں۔
    لیکن ایک بات دھیان میں رہے کہ اس افراتفری میں اتنی افراتفری شامل نہ کریں کہ پھر اس افراتفری میں وہ ڈش کھانے کے قابل نہ ہو۔ آپ دوستوں کے سامنے کھانے بیٹھیں اور پھر دوستوں کے چہروں کے عجیب و غریب تاثرات آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کردیں کہ شائد آپ نے کھانے میں افراتفری کچھ زیادہ مقدار میں ڈال دی ہے۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  8. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    شکریہ
    بس جیسے اوپر ہداہات ہیں 'افراتفری' کی مقدار کا خیال رکھیے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  9. میراں شاہ

    میراں شاہ نوآموز

    شمولیت:
    ‏اپریل 4, 2018
    پیغامات:
    4
    ہاہاہاہا پھر تو چکن "افراتفریح" بن جائے گی
    @سیما آفتاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  10. میراں شاہ

    میراں شاہ نوآموز

    شمولیت:
    ‏اپریل 4, 2018
    پیغامات:
    4
    اچھا ہے نا وہ منہ دیکھیں ۔۔ جب کھانا میں بناؤں گا تو کھاؤں گا بھی خود
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نہیں بھائ اس طرح کا کھانا کبھی خود بھی کھانا ممکن نہیں ہوتا ۔ احتیاط لازم ہے
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  12. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بالکل
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پہلی شرط پہ پورا نہ اترنے کی وجہ سے ہم افراتفری سے محفوظ ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  14. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بالکل درست کہا آپ نے :cool:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں