رفی بھائی کے بارہ ہزار مراسلات

ابوعکاشہ نے 'مجلسِ تہنیت' میں ‏اپریل 24, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

    معزز اراکین و منتظمینِ اردو مجلس !!
    اردو مجلس کے منتظم اعلٰی ابوہشام سید رفاقت حسین شاہ بھائی نے بھی اردو مجلس فورم پر انتہائی قیمتی بارہ ہزار 12000 مراسلات مکمل کر لیے.
    رفی بھائی اردو مجلس فورم کے سابقین و بانی اراکین میں سے ہیں. بانی مجلس رحمہ اللہ و فورم سے ان کا محبت و خلوص کا رشتہ رہا ہے. یہی وجہ ہے جب بھی فورم کو ان کی ضرورت پڑی. لبیک کہتے ہوئے بلاجھجک میدان میں نظر آئے.
    ہر قسم کی گفتگو و فن و اسلوب میں مہارت رکھتے ہیں یعنی پروفیشنل بندے ہیں. صرف باتاں نہیں کرتے : ))خاموشی ان میں سے ایک فن ہے.ماشاءاللہ مجلس فورم کی رونق ہیں.
    میری اور انتظامیہ کی جانب سے دلی مبارک باد. اللہ عزوجل ان کی دین محمدی کے لئے گئی ہر کوشش کو فرمائے.آمین یا رب العالمین.
    والسلام

    نوٹ.. ان شاءاللہ. یوم تاسیس پر رفی بھائی کا انٹرویو لیا جائے گا. اراکین مجلس تیار رہیں : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 2
    • اعلی اعلی x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    وعلیکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
    مجلس کا شکریہ کہ اس نے ایسے اچھے دوستوں سے ملوایا۔
    رفی بھائ کے ساتھ ہم بہت سی اچھی اور تلخ باتیں شئر کرتے رہتے ہیں۔ کبھی ہنستے ہیں اور کبھی غمگین ہو جاتے ہیں۔ ان کے مشورہ جات بھی کسی ماہر حکیم کے نسخہ جات کی طرح ہوتے ہیں ۔ اب دیکھیں ناں چند سال پیشتر ہماری ٹانگ میں تکلیف ہوگئ تھی۔ رفی بھائ نے ہمیں ایک ایکسر سائز بتائ۔ ہم نے ان کا مشورہ قبول کر لیا۔ تو پھر کیا تھا۔ کچھ امپروومنٹ ہوگئ۔ پہلے تکلیف زیادہ تھی اور ایکسر سائز کے بعد کچھ اور زیادہ ہوگئ۔ ڈاکٹر صاحب کو فون کیا تو اس نے بتایا کہ بھائ تمہیں کس نے کہا تھا کہ ایکسرسائز کرو۔ ہم نے نہیں بتایا کہ شاہ جی نے۔ تکلیف مسلز میں تھی اس لیے ایکسر سائز بالکل منع تھی۔ بہر حال اس طرح کی بہت سی یادیں ہیں۔ جو ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہتی ہیں۔
    شاہ جی مجلس کے روح رواں ہیں۔ پروفیشنل ہیں۔ فورمز چلانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ طبیعت میں ہماری طرح مزاح اور غصہ دونوں شامل ہیں۔ ہم ان سے بہت کچھ سیکھتے رہتے ہیں۔
    ہماری جانب سے رفیع بھائ کو یہ 12000 پوسٹس کا سنگ میل عبور کرنے پر دلی مبارکباد ہو۔
    اللہ تعالی انہیں دین و دنیا میں بھلائ عطا فرماۓ اور انہیں ہر دکھ اور پریشانی سے محفوظ رکھے آمین!

    ابو عکاشہ بھائ اطلاع دینے کا شکریہ۔ جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 2
  3. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    [​IMG]
    میری جانب سے بھی بہت بہت مبارکباد​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    بابر بھائی آپ ایکسر سائز کا وہ طریقہ صحیح سے نہ اپناسکے ہونگے جو شاہ جی نے بتایا وگرنہ تکلیف میں اضافہ نہ ہوتا:p

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  5. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شاہ جی 12000 پوسٹس کا سنگ میل عبور کرنے پر دلی مبارکباد ہو

    اللہ تعالی ہم سب کو ایک دوسرے کے شر سے محفوظ رکھے اور فقط اللہ کی رضا کیلئے ایک دوسرے سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین

    آمین

    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    وعلیکم اسلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
    مبارک ہو شاہ جی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    و علیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ!
    تمام احباب کی دعائوں خلوص اور محبت کا بہت بہت شکریہ، اللہ ہمیں اپنی راہ میں اتحاد و اتفاق اور ثابت قدمی کے ساتھ یکجا رکھے، آمین!

    لمبی چوڑی تعریفیں اور پر خلوص دعائین دیکھ کر دل گارڈن گارڈن ہو گیا۔ لیکن دعا ہے کہ اللہ مجھے واقعی ایسا کر دے۔

    بابر بھائی کا بنتا ہے رفی کو رفیع کہنا، مگر عکاشہ بھائی آپ تو ماشاء اللہ گبھرو جوان ہیں، ابھی سے نام صحیح یاد نہیں رہتے آپ کو کہ حسین کو علی کر دیا؟


    حیدرآبادی بھائی یاد آگئے، ان کا سگنیچر تھا "باتاں نہیں کرتے ہم حیدرآبادی" کہیں تو انہیں بھی بلا لائیں؟


    شکریہ سسٹر جی ویسے سارا کریڈٹ اس بلی کو جاتا ہے، کیونکہ 12000 میں سے 11990 پوسٹس اسی پر ہیں

    [​IMG]
    یہ معرفت کی باتیں بابر بھائی کی سمجھ میں نہیں آتیں (y)

    آمین

    بہت شکریہ بھائی جان!
     
    • دلچسپ دلچسپ x 2
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی جی شاہ جی اب ہماری عمر ہی ایسی ہے۔ لوگ ہمیں بابا بھی کہہ سکتے ہیں ۔ بلکہ باباۓ اردو مجلس تو اکثر کہتے ہیں۔
    ابو حسن بھائ یہ باتیں ڈاکٹر صاحب کی سمجھ میں بھی نہین آئیں تھین جبھی تو ایکسر سائز کرنے کو منع کیا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  9. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    دراصل ڈاکٹر اس پائہ کی معرفت کو ابھی پہنچا ہی نہ تھا تو سمجھ کیسے آتی؟;):LOL:
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کوئی بات نہیں رفی بھائی. بیٹے کی جگہ باپ کا نام ہی تو لکھا تھا. ابتسامہ.

    ترمیم کردی گئی ہے
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    السلام علیکم
    تھریڈ تو ہمارے محترم بھائ نے تہنیت کا لگایا تھا۔ لیکن گفتگو کا رخ کہیں اور مڑ گیا۔ میرا خیال ہے کہ واپس موضوع کی جانب پلٹا جائے۔
    رفی بھائ اس ثابت قدمی اور سبک رفتاری کا راز کیا ہے؟
     
    • متفق متفق x 1
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
    انٹرویو شروع ہونے میں تو ابھی ٹائم ہے، حالانکہ عکاشہ بھائی نے میری مرضی بھی نہیں جانی اور اعلان کر دیا، بہرحال آپ کے سوال کا مختصراً جواب ہے:
    بات برائے بات
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ابتسامہ ۔ مرضی نہیں جانی ۔ میرا خیال تھا کہ معذرت نا کرلیں ۔ اس طرح اعلان سے خواہش پوری ہو سکتی ہے : )
     
    • تخلیقی تخلیقی x 1
  14. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شاہ جی انٹرویو کون لے گا آپ سے اور کیا طریقہ کار ہوگا ؟

    ایک ہی بندہ جیسے کہ عام طور پر ہوتا ہے ؟ یا پھر سبھی اراکین مجلس اسکا حصہ بنیں گے اور وقتا فوقتا آپ سے سوالات کرینگے ؟

    آپکی طرف سے دعوت طعام عام کا بندوبست کہاں کیا جائے گا ؟;):p

     
    Last edited: ‏اپریل 25, 2018
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اک ذرا صبر ۔ جلد ہی سب معلوم ہو جاۓ گا۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اس سلسلے میں میرے بھی یہی سوالات ہیں، سوائے آخری کے کہ دعوت طعام کون اور کہاں دے گا :ROFLMAO:
     
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اور جواب آپ کے لیے بھی وہی ہے جو ابو حسن صاحب کو دیا گیا ہے۔ شکریہ
     
  18. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اللہ خیر!

    مجھے تو زنجیروں کی جھنکار جیسی صدائیں سنائی پڑ رہی ہیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یعنی انٹرویو کی اجازت مل گئی؟
     
  20. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ابو عکاشہ بھائ اجازت اور کسے کہتے ہیں؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں