آج عورت گوشت کی دکان لگتی ہے !

حافظ عبد الکریم نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏اپریل 25, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    یہ تحریر واٹس اپ پر ایک بھائی نے ارسال کی میں نے سوچا کہ اسے اردو مجلس کی نذر کرو تاکہ دیگر لوگ بھی اس سے استفادہ کرسکیں۔
    آج عورت گوشت کی دکان لگتی ھے اور باھر کتے انتظار میں کھڑے ھوتے ھیں کہ۔۔۔۔
    ۔
    آج عورت کے پھٹے کپڑے سے اسکی غربت کا احساس نہین ھوتا بلکہ جسم دیکھنے کی سوچ ھوتی ھے۔۔۔
    ۔
    اِسلام نے عَورت کو عِزَّت دِی ہے یا آج کے جَدِید و تَرَقِّى يافتہ مُعاشرے نے؟ آج اگر ایک پاؤ گوشت لیں تو شاپِنگ بیگ میں بَند کر کے لے جاتے ہیں، اور پَچاس کِلو کی عَورت بغیر پَردے کے بازاروں میں گُهومتی ہے. کیا یہی ہے آج كا جَدِيد مُعاشره کہ کهانا تو پاکِیزه ہو اور پَکانے والی چاہےجیسی بِهی ہو؟
    دورِ جَدِید کی جاہِلیَّت:
    عَورت کی تَصاوِیر اِستِعمال کر کے چَهوٹى بڑی تمام کمپنِیاں اپنی تِجارت کو فَروغ دیتی ہیں، یہاں تک کہ شَيوِنگ كَرِيم میں بِهی اِس کی تَصاوِير ہوتی ہیں. فَرانس و اَمرِیکہ میں جِسم فَروشی کا شُمار نَفع بَخش تِجارت کے زُمرے میں آتا ہے. اُن لوگوں نے اِسلامی مُمالِک میں بِهی ڈَورے ڈال لِئے ہيں. مُسَلمان عَورت کو بِهی جَہَنَّم کی طرف لے جا رہے ہیں. چُنانچہ مُسَلمان عَورت تَہذِیبِ جَدِید کے نام پر بے پَردہ پِهرنے لگی ہے.

    ماسٹر پَلان كے ذريعے نئى نَسل کو تَباه کِیا جا رہا ہے:

    غَور کِیجِئے!
    ہر اِشتِہار میں لڑکا لڑکی کے عِشق کی کہانی مِلے گی.

    ذرا سوچِیئے!
    - سَیون اَپ کے اِشتِہار میں مَحَبَّت کا کیا کام؟
    - تَرَنگ چائے کے اِشتِہار میں گَلے لگنے اور ناچنے کا کیا کام؟
    موبائِل کے اِشتِہار میں لڑکے لڑکِیوں کی مَحَبَّت کا کیا کام؟

    دیکِهيئے!
    آج کوئی نوجوان اِس فحاشی سے بَچ نہیں پایا. سِکهایا جا رہا ہے کہ آپ بِهی شیطان کی پَیروی کریں، فحاشی کریں، مَوج کریں.

    آج عَورت خُود اِتنی بے حِس ہو چُکی ہے کہ جو بِهی پَردے کی بات کرے اُس کے خِلاف سَڑکوں پر نِکل آتی ہے. جبكہ ایک ایک روپے کی ٹافِیوں، جُوتوں، حَتّٰى كہ مَردوں كى شَيو كرنے كے سامان تک کے ساتھ بِکنے پر کوئی اِحتِجاج نہیں کرتی، بلکہ اِسے رَوشَن خیالِی کی عَلامَت سمجهتی ہے.

    لمحۂ شَرمِندگى:
    آج ہر بِکنے والی چِیز کے ساتھ عَورت کی حَیاء اور مَرد کی غَیرت بِهی بِک رہی ہے.

    نام نِہاد پَرده… صِرف فَيشن كيلِئے:
    فِی زَمانہ بُرقَعہ اِتنا دِلكَش و دِلفَريب ہے کہ اُس کے اُوپر ايک اور بُرقَعہ اَوڑهنے کى ضُرُورت ہے.

    ”پَرده نَظَر کا ہوتا ہے.“
    اِسی سوچ نے آدِهی قَوم کو بے پَرده کر دِیا ہے.

    مرد آنکهیں نِیچِی نہیں کرنا چاہتا، عَورت پَرده كرنے کو جہالت سمجهتی ہے… مگر دونوں کو مُعاشرے ميں عِزَّت و اِحتِرام کی تلاش ہے.

    بے پَرده نَظَر آئِيں كَل جو چَند بِيبِياں…
    اَكبؔر زَمِيں ميں غَيرَتِ قَومِى سے گَڑھ گيا.


    پُوچها جو اُن سے آپ كا پَرده وه كيا ہُوا…؟
    كہنے لگِيں كہ عَقل پَہ مَردوں كى پَڑ گيا.
    (اَكبؔر اِلہٰ آبَادِى)


    پَرده عَورت کے چہرے پر ہوتا ہے، اگر چہرے پر نہیں تو سمجھ لِیجِئے کہ عَقل پَہ پَڑا ہُوا ہے.

    اگر جِسم کی نُمائِش کرنا ماڈَرن و تَرَقِّی یافتہ ہونے کی عَلامَت ہے تو پِهر جانور اِنسَانوں سے بہت زیاده ماڈَرن و تَرَقِّی یافتہ ہیں.

    پہلے شَرم کی وجہ سے پَرده کِیا جاتا تها اور اَب پَرده کرتے ہُوئے شَرم آتی ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • مفید مفید x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا حافظ صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شیخ احمد دیدات رحمہ اللہ نے عرصہ دراز پہلے ہزاروں کے مجمع میں ایک لڑکی کے سوال کے جواب میں یہ کہا تھا کہ تم ویسٹرن لوگ اپنی ماں بہن بیٹی بیوی بیچتے ہو اشتہار کے نام پر

    آج وہی تہذیب ہمارے ہاں پھیلانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    وایاک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    وایاک
     
  7. عبدالله رحماني

    عبدالله رحماني رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 11, 2018
    پیغامات:
    7
    جزاك الله خيرا حافظ عبدالكريم صاحب
     
  8. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    وایاک
     
  9. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    ایک کتاب میں پڑھا تھا ۔۔۔

    ایک انگریز نے امریکن پارلیمنٹ میں مسلم معاشرے میں اپنا کلچر عام کرنے کی ترکیب کچھ اس طرح بتائی کہ اُس نے کپڑے کا ایک ٹکڑا ایک ہاتھ میں پکڑا اور دوسرے میں قرآن مجید پھر اُس کپڑے کو قرآن مجید پر لپیٹ دیا۔
    ارکانِ پارلیمنٹ بولے بھئی یہ کیا ترکیب ہوئی بھلا؟
    اُس نے جواب دیا یہ مسلمان عورت کا حجاب ہے جسے اُس کے چہرے سے کھینچ کر مسلمانوں کی مذہبی کتاب پر چڑھا دو گے تو کامیاب ہو جاؤ گے ۔۔۔
    آج آپ مشاہدہ کر لیں قرآن مجید کو مسلمانوں نے غلافوں میں بند کر کے رکھ دیا ہے جبکہ اپنی ماں ، بیٹی، بہو، بہن ، بیوی کے چہرے کھلے نظر آ رہے ہیں یوں لگ رہا ہے اُن کی پالیسی کامیاب ہو رہی ہے ۔۔۔۔

    جزاک اللہ خیرا
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  10. ہدایت اللہ

    ہدایت اللہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2017
    پیغامات:
    43
    ماشاءاللہ آپ نے عصر حاضر کے حالات کی ایک حقیقی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہو ے لوگوں کی عقلوں پر پڑے ہوے پردوں کو کھو ل دیا ہے
    اس قسم کے مضامین کو آج کے دور میں ہر فرد چاہے وہ مرد ہو یا عورت زیرمطالعہ رکھنا بہت ضروری ہے کیو نکہ آج کی مسلمان عورتیں اور مرد بھی اس سنگین کار بد میں ملوث ہیں
    اللہ ہم مسلمانوں کو اس کار بد سے بچنے کی توفیق دے
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں