نبی ﷺ کا خونِ مبارک

زبیراحمد نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏نومبر 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ فرماتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے پاس اس حال میں پہنچا کہ آ پ ﷺ حجامہ لگوارہے تھے۔ جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو فرمایا اے عبداللہ اس خون کو لے جاؤ اور اس طرح بہاؤ کہ کوئی اسکو نہ دیکھے ۔ جب نبی ﷺ کے پاس سے نکلے تو انہوں نے آپ ﷺ کے خونِ مبارک کو جان بوجھ کر پی لیا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا اے عبداللہ تم نے (خون کا) کا کیا کیا ؟ انہوں نے کہا سب سے خفیہ مکان جس کے بارے میں میرا گمان تھا کہ لوگ اس پر مطلع نہیں ہوسکیں گے میں نے وہاں رکھ دیا۔آپ ﷺ نے فرمایا شاید تم نے اسے پی لیا ؟ تو انہوں نے فرمایا جی ہاں ۔آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم نے خون کیوں پیا؟ لوگوں کی تم سے خیر نہیں اور تمہاری لوگوں سے خیر نہیں ۔(الآحادوالمثانی لابن ابی عاصم ،حدیث : 578)

    اس روایت کی سند :

    امام ابوبکر بن ابی عاصم ،ثقہ۔(لسان المیزان،ج:9،ص:27)

    محمد بن مثنی ،صحیحین کے راوی ،ثقہ اور مضبوط۔(تقریب ،رقم:6264)

    موسیٰ بن اسماعیل صحیحین کے راوی ،ثقہ اور مضبوط۔(تقریب ،رقم:6943)

    ھنید بن القاسم بھی ثقہ ہیں۔(الثقاب الابن حبان ،ج:5،ص:515)

    نیز یہ اصول اس جگہ تسلیم شدہ ہے کہ

    کسی روایت کی تصحیح و تحسین اس روایت کے ہر ہر راوی کی توثیق ہوتی ہے۔(نماز میں ہاتھ کہاں باندھیں ،ص:17)

    مندرجہ بالا روایت کی توثیق کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ نبی ﷺ کا خونِ مبارک پاک ہے اور اسے اپنے عقیدے میں شامل کرنا بھی درست ہے جس میں کسی قسم کی کوئی قباحت نہیں ہے۔
     
    • غیر متفق غیر متفق x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جناب زبیر صاحب اس جملے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا مراد تھی؟
     
  3. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    میں اس سے اسوقت لاعلم ہوں۔
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    دوسری بات یہ کہ حدیث کے کس حصہ سے آپ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے؟
     
  5. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    اس کے لئے آپ کو ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ کی روایت کو دیکھنا ہوگاجس میں مالک بن سنان رضی اللہ تعالی عنہ نے غزوہ احد میں آپ ﷺ کاخون ِ مبارک پیا اور انکو نگل لیا تھا۔جس پر نبی ﷺ نے فرمایاکہ جس خون میں میرا خون مل جائے اسکو آگ نہیں چھو سکتی۔(سیرۃ ابن ہشام ج:2، ص:80)

    اس حدیث کو اور اس سے بیشتر حدیث کو پیش کرنے کا مقصدیہ ہے کہ نبی ﷺ کا خونِ مبارک پاک ہے اور یہ احادیث مبارکہ سے ثابت ہے مذکورہ بالا حدیث کو پیش کرنے کا مقصد اپنی بات کی مزید وضاحت ہے۔معجم کبیر کی حضرت سفینہ رضی اللہ کی روایت سے بھی یہ ثابت ہے جو کہ درست روایت ہے ۔
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں