حضرت ادرعؓ بن زید انصاری

فیضان نے 'سیرتِ سلف الصالحین' میں ‏نومبر 22, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فیضان

    فیضان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2016
    پیغامات:
    35


    قبیلہ اوس کی شاخ بنی عمرو بن عوف سے تھے ۔
    نسب نامہ یہ ہے :
    ادرعؓ بن زید بن عطاف بن ضبیعہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس۔
    ان کی کنیت ابو حبیبہ تھی۔
    ابن مندہؒ کا بیان ہے کہ حضرت ادرعؓ غزوہ بدر اور عہد رسالت کے دوسرے تمام غزوات میں شریک تھے۔ لیکن دوسرے
    اربابِ سیر نے اصحابِ بدر کی جو فہرست دی ہے اس حضرت ادرعؓ کا نام شامل نہیں ہے ۔ البتہ دوسرے غزوات میں ان کی شرکت سے انکار کی کوئی وجہ نہیں
    حضرت ادرعؓ کے سالِ وفات کے بارے میں کُتُبِ سیر خاموش ہیں۔ ان کے ایک صاحبزادے حضرت عبداللہؓ کو بھی شرفِ صحابیت حاصل ہوا ہے۔ ابنِ اثیرؒ نے "اُسدُالغابہ" میں لکھا ہے وہ بعیتِ رضوان میں شریک تھے

    حضرت ادرعؓ سے یہ حدیث مروی ہے:
    " کہ میں ایک رات آیا کہ رسول اللہﷺ کی پہرہ داری کروں۔ اچانک میں نے ایک آدمی کو بلند آواز سے قراّت کرتے سنا
    جب رسول اللہﷺ باہر تشریف لائے تو میں نے عرض کیا ، یا رسول اللہﷺ! یہ شخص ریاکار( معلوم ہوتا ) ہے
    آپﷺ نے فرمایا ( نہیں) یہ عبداللہ ذی البجادین ہے۔ جب ان کا مدینہ میں انتقال ہوا اور غسل وغیرہ دینے اور کفنانے کے بعد ان کی نعش کو اُٹھا کر چلے تو آپﷺ نے فرمایا ،ان کے ساتھ نرمی کرو اللہ نے ان پر نرمی کی ہے یہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کو دوست رکھتے تھے۔آپﷺ ان کی قبر پر تشریف لائے اور فرمایا ان کے لیے قبر کو وسیع کرو۔
    اللہ پاک نے ان پر وسعت کی ہے آپﷺ کے بعض صحابہ نے عرض کیا،یا رسول اللہﷺ! آپﷺ کو ان کی وفات پر بڑا رنج ہے۔آپﷺ نے فرمایا یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو دوست رکھتے تھے (ابنِ ماجہؒ،بغویؒ،ابنُ مندہؒ و ابو نعیمؒ)

    بعض اربابِ جرح و تعدیل نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے ۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس روایت میں
    حضرت عبداللہ ذوالبجادینؓ کا مقام وفاتِ مدینہ بتایا گیا ہے
    جبکہ اکثر اہلِ سیر نے لکھا ہے کہ وہ ۹ ؁ ہجری میں تبوک کی لشکر گاہ میں فوت ہو گئے تھے۔


    جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    جزاک اللہ خیرا فیضان بھائی.
    سیرت صحابہ کے مضامین کہاں سے نقل کر رہے ہیں؟
     
  3. فیضان

    فیضان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2016
    پیغامات:
    35
    طالب الہاشمی صاحب کی کُتب سے ۔
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بہتر ہے. کیا ناشر و مصنف کی اجازت سے کمپوز کر کے شیئر کر رہے ہیں؟ ورنہ کاپی رائٹ کا مسئلہ ہو سکتا ہے؟
     
  5. فیضان

    فیضان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2016
    پیغامات:
    35
    ان کی کتاب میرے پاس ڈاونلوڈ ہے اور وہاں سے پڑھ کر لکھتا ہوں کیا کوئی بھی یا د کر کے نہیں لکھ سکتا کیا یہ یاد کر کے لکھنے کے لیے بھی اجازت لینی ہوگی
    میں کاپی رائٹ تھوڑی کر رہا ہوں بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    کچھ مضامین یا حاصل مطالعہ کمپوز کر کے لکھ سکتے ہیں. پوری کتاب چھاپنا مناسب نہیں. کتاب کا اور مؤلف نام لکھ دیا کریں.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں