شکی مسلمان

عائشہ نے 'لطائف' میں ‏دسمبر 9, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آج ہماری ایک فرینڈ بتا رہی تھیں کہ ان کی مسواک دیکھ کر کسی نے سوال کیا: کیا عورت بھی مسواک کر سکتی ہے؟
    پتہ نہیں 'مسلمانوں' کو عورتوں کے بارے میں اتنے شکوک شبہات کیوں لاحق رہتے ہیں؟
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 5
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آج یہ واقعہ اپنی طالبات کو سنایا تو ایک طالبہ نے پوچھا: میم ایسے لوگوں کو کیا جواب دیا جائے؟
    میں نے جواب دیا: ان سے کہیے بھلا عورتوں کے بھی دانت ہوتے ہیں جو وہ مسواک کریں گی؟
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 3
    • متفق متفق x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    لطیفہ اچھا ہے. ایسے جواب پر کل کوئی پوچھ سکتا ہے کہ عورت کے لیے سرمہ جائز ہے؟تو کیا جواب ہو گا کہ عورت کی آنکھیں ہوتی ہیں جو سرمہ لگائیں گی؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سرمہ زینت کی چیز ہے اور مسواک طہارت کی،دونوں میں فرق ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مزید شکی مسلمان
    ہماری ایک جاننے والی خاتون ہیں جنہیں گھر سے نکلتے ہوئے کیے گئے وضو اور پھر اسی سے نماز پڑھ لینے پر 'شک' رہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں ایسے وضو ہو گا یا نہیں؟
    میں پوری مستقل مزاجی سے ایک ہی جواب دیتی ہوں کہ اسلام میں نواقض وضو (وضو ختم کرنے والی چیزیں) واضح ہیں۔ جب وضو کیا ہوا ہے تو ضرور باقی ہو گا اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تازہ ہو گی۔ (باوضو رہنا مومن کی نشانی ہے۔ لا یحافظ علی الوضوء الا المؤمن)
    ایک دن سب کولیگز کی مجلس میں وہ اپنے شوہر کی کافی شکایت کر رہی تھیں، میں نے اٹھ کر جانماز کا رخ کیا تو انہوں نے شوہر نامہ کو بھول کر حسب معمول یہی اعتراض کیا اور کہا کہ وضو تازہ کر لینا چاہیے۔ کیا پتہ باقی ہو یا نہ ہو؟
    میں نے ان سے کہا: یوں تو پھر روز نکاح بھی تازہ کر لینا چاہیے کیا پتہ باقی ہو یا نہ ہو!
    سب لوگ ہنس پڑے۔
    اس دن کے بعد سے وضو کے بارے میں کوئی شک ظاہر نہیں کیا گیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • مفید مفید x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ٹھیک،کہنے کا مقصد یہ تھا، ہو سکتا ہے کہ سائل کو علم ہی نہ ہو، تو اس کی رہنمائی کردی جائے. لیکن اگر یقین ہے کہ سائل شکی مسلمان ہے تو جواب درست ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مزید شکی مسلمان
    ہمارے جاننے والوں میں قرآن مجید کی تعلیم کے متعلق گفتگو ہو رہی تھی، میرا خیال تھا کہ لڑکیوں کو بچپن سے قرآن مجید کی تعلیم نہ دینا دینی جہالت کی بڑی وجہ ہے۔ ایک خاتون کو شک تھا کہ لڑکیوں کو "پورا قرآن" پڑھانے کی کیا ضرورت ہے؟ ہمیں نے حیرت سے پوچھا کہ آخر "پورے قرآن" میں ایسی کیا بات ہے جس سے لڑکیوں کو "محفوظ" رکھنا ضروری ہے؟ فرمانے لگیں بھئی ہم سے بحث نہیں ہوتی، جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ انہیں سورۃ النور پڑھاؤ تو کسی وجہ سے ہی بس ایک سورت کا نام لیا ہو گا نا؟
    ہم نے عرض کیا کہ جناب و روایت باطل ہے، یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ اس وجہ سے اس بنیاد پر مردوں کے لئے مناسب قرآن اور عورتوں کے لئے مناسب قرآن کی تقسیم کرنا غلط ہے اگر صرف سورۃ النور عورتوں کے لیے اتری ہے تو کیا سورۃالنساء عورتوں کے لئے پڑھنا حرام ہے؟
    دینی دلائل کے بعد ان کے پاس صرف ایک منطقی دلیل بچی تھی کہ کم عمر لڑکیوں کو پورا قرآن پڑھانے سے وہ" پکی" ہو جائیں گی!
    اتنی پکی دلیل سے اب کون سر پھوڑے؟ اس قوم کی کم عمر لڑکیاں اور لڑکے گھر میں دن رات فلمیں، ڈرامے، بے ہودہ شاعری والے فلمی گانے اور نجانے کیا کیا دیکھتے رہتے ہیں لیکن وہ پکے نہیں ہوتے لیکن کلام اللہ کا مکمل مطالعہ کر لینے سے وہ پکے ہو جائیں گے۔ خدا ان شکی مسلمانوں کو شفا دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  8. Zainab younas

    Zainab younas نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 18, 2019
    پیغامات:
    3
    آمين.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں