موبائل کہانیاں

عطاءالرحمن منگلوری نے 'گپ شپ' میں ‏نومبر 4, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    یہ ان دنوں کی بات ہے جب سعودیہ میں موبائل فون عام ہونا شروع ہوا تھا اور کریڈٹ ڈالنے کیلئے صرف 100 ریال کا کارڈ ہوتا ،صبح کمپنی میں جانے کیلئے بس میں سوار ہوا تو یہ معاملہ دیکھنے کو ملا ، ایک خان صاحب 3 سے 4 مرتبہ ٹرائی کرچکے تھے کریڈیٹ ڈالنے کیلئے اور وہ ہو نہی پا رہا تھا تو انہوں نے ساتھ والے کو کہا یار ایک بار تم ٹرائی کرو اپنے فون پر ،اب اس نے ٹرائی کیا تو فوری ہوگیا ،اب یہ وہ دن تھے جس میں ایک سے دوسرے نمبر پر رقم منتقل نہیں ہوتی تھی ،

    اب یہ اسکو کہتے ہیں لاؤ 100 ریال دو ،
    وہ بولا : میں کیوں دوں ؟ میں نے تم سے کہا تھا کہ مجھے دو ؟:)

    ،

    اور یہ واقعہ اس دور کا ہے جب فون کیبن سے کال کی جاتی تھی

    ایک انڈین لڑکا ساتھ ہی ورکشاپ میں کام کرتا تھا ،دن میں 4 سے 5 مرتبہ فون کیبن سے ہو آیا مگر کال نہیں ہورہی تھی ،آخری مرتبہ شام میں گیا اور واپس آیا بہت غصہ میں اور سانس بھی پھولا ہوا ،پوچھا کیا ہوا ؟

    بولا : جب بھی فون ملاتا ہوں انڈیا تو ایک لڑکی فون اٹھا لیتی ہے اور عربی میں بولنا شروع ہوجاتی

    اب کی بار بھی ایسا ہوا تو میں نے گالیاں دینی شروع کی تو وہ عربی سے انگلش پر آگئی

    ہم بھی حیران کہ ماجرا کیا ہے ،میں نے پوچھا بل کتنا دیا ؟

    بولا بل بھی نہيں آتا:unsure:

    میں نے کہا نمبر دکھاو کونسا ملاتے ہو ؟

    جب نمبر دیکھا تو نمبر میں غلطی تھی
    اور ساری حقیقت واضع ہوگئی کہ کمپیوٹر ٹیپ شدہ جواب دیتا تھا کہ تمہارا نمبر صحیح نہیں اور صحیح نمبر ملاو

    اور یہ نہ عربی جانتا تھا نہ انگلش اور پھر تنگ آکر کمپیوٹر کو انجان لڑکی سمجھ کر گالیاں نکال آیا جو اسکو تنگ کر رہی تھی:)
     
    Last edited: ‏فروری 12, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    پرانا تھریڈ دیکھ کر بڑا اچھا لگا.کئ کہانیاں دوبارہ پڑھنے کا موقع ملا .پرانی یادیں تازہ ہوئیں.
    اب موبائل فون اتنا عام ہوگیا ہے کہ کہانیاں جنم ہی نہیں لیتیں..یا احباب بتانا نہیں چاہتے.اور کچھ چاہتے ہوئے یو ٹرن لے لیتے ہیں.
     
    • متفق متفق x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    موبائل ہو یا انسان. کہانی اس وقت جنم لیتی ہے، کردار حرکت میں آتے ہیں. غلطیاں ہوتی ہیں، جب اسے سیکھنے کی کوشش کی جارہی ہو.جو بندہ سیکھ چکا ہو وہ فقط کہانی پڑھ کر انجوائے کرتا ہے ،لکھتا نہیں.
    : )
     
  4. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    [emoji4] ہم بھی یہی کررہے ہیں عکاشہ بھائی فقط کہانیاں پڑھ کر انجوائے کررہے ہیں۔۔۔
    پرانی یادوں اور پرانی باتوں کا ایک الگ ہی مزہ ہے

    Sent from my POCO F1 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    موبائل کا زمانہ کتنا ہی پرانا ہو جائے مجھے ایک واقعہ نہیں بھولتا۔میرا فون سائلنٹ موڈ پہ تھا ہم فیملی کے لوگ بیٹھے باتیں کر رہے تھے اچانک میری بھانجی آئی اور کہنے لگی:" آنی آپ کا فون کانپ رہا ہے۔"
    ہمارے نزدیک آج تک وائبریشن کا ترجمہ کانپنا ہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جی، یہ ایک سبب ہے. اس کے علاوہ جب کوئی نئی ٹیکنالوجی اپ ڈیٹ ہوتی ہے. پرانی چیز کا استعمال کم ہو جاتا ہے
    جیسے آئی پیڈ ،ٹیبلٹ وغیرہ
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسپیچ ٹائپنگ کا ایک فائدہ ہوا ہے کہ موبائل سے لمبے پیغامات تحریر کرنا آسان ہو گیا ہے لیکن بعض اوقات قواعد اور املا کے لطیفے ہو جاتے ہیں۔
    ایک شرعی سوال کے جواب میں کہا: یہ شیطان کے ڈالے ہوئے شبہات ہیں۔
    جو تحریر میرے سامنے ابھری وہ کچھ یوں تھی: ملتان کی ڈالروں والی بس۔
    اور بہت سنجیدہ گفتگو لطیفہ بن گئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    شرعی سے یاد آیا کہ پرانے موبائل فون شرعی لحاظ سے بہت صاح اور نیک ہوا کرتے تھے..
    بات کا ریکارڈ نہیں رکھتے تھے' سنی سنائ نہیں لگائ بجھائ نہیں.
    آڈیو ویڈیو کی نیکی و شر سے بھی محفوظ.
    ان میں غیبت اور چغلی کی صلاحیت ہی نہ تھی.
    تصویر کے گناہ سے بھی پاک..
    کیا خوب تھے پرانے موبائل پرانے لوگوں کی طرح.

    " لا ڈھونڈ کر کہیں سے اسلاف کا قلب و نظر"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  9. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    کافی عرصہ بعد اس دھاگے پہ نظر پڑی..اپنی اور دوسروں کی موبائل کہانیاں پڑھ کر اچھا لگا.اس عرصے میں کئ موبائل کہانیاں چھوڑ کر رخصت ہوۓ اور کئ نئے مارکیٹ سے ہوتے ہوۓ ہمارے پاس پہنچے..لیکن نئ کہانی نہیں آئ.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں