کرامت

محمد نعیم نے 'لطائف' میں ‏جنوری 27, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    لوٹا ہوا مال برآمد کرنے کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کیے۔

    لوگ ڈر کے مارے لوٹا ہوا مال رات کے اندھیرے میں باہر پھینکنے لگے۔ کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنا مال بھی موقع پاکر اپنے سے علیحدہ کر دیا تاکہ قانونی گرفت سے بچے رہیں۔

    ایک آدمی کو بہت دقت پیش آئی۔ اس کے پاس شکر کی دو بوریاں تھیں جو اس نےپنساری کی دکان سے لوٹی تھیں۔ ایک تو وہ جوں کی توں رات کے اندھیرے میں پاس والے کنویں میں پھینک آیا، لیکن جب دوسری اٹھا کر اس میں ڈالنے لگا تو خود بھی ساتھ گر گیا۔

    شور سن کر لوگ اکٹھے ہوگئے۔ کنویں میں رسیاں ڈالی گئیں۔ دو جوان نیچے اترے اور اس آدمی کو باہر نکال لیا۔ لیکن وہ چند گھنٹوں کے بعد مرگیا۔

    دوسرے دن جب لوگوں نے استعمال کے لیے اس کنویں میں سے پانی نکالا تو وہ میٹھا تھا۔

    اور پھر صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    اس رات اس آدمی کی قبر پر دیے جل رہے تھے۔


    ------------------------------------------------
    (سیاہ حاشیے، از سعادت حسن منٹو)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    شکریہ نعیم بھائی مجھے یہ اصل عبارت بہت ڈھونڈنے سے نہیں ملی ورنہ اسے میں‌ اپنے الفاظ میں تو شیئر کر ہی چکا تھا۔

    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=1847

    لیکن اصل عنوان کے تحت اصل عبارت پڑھنے کا مزہ ہی الگ ہے۔

    ایک بار پھر بہت شکریہ!
     
  4. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    رفی بھائی معذرت کہ میں آپ کی پوسٹ پہلے نہ پڑھ سکا۔ اس لئے اس مضوع کو دوبارہ پوسٹ کردیا۔
    میرے پاس اپنا کوئی پیغام ڈیلیٹ کرنے کا آپشن نہیں ہے وگرنہ میں ازخود اس پوسٹ کو ٹھکانے لگا دیتا۔
    غلطی سے مطلع کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ آئندہ میں احتیاط کروں گا (انشاء اللہ)
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ارے نہیں بھائی میں تو آپکا شکر گذار ہوں کہ آپ نے سعادت حسن منٹو کی اوریجنل تحریر یہاں پیش کی۔ میں نے اپنے تھریڈ کا حوالہ اس لیے دیا کہ وہ تھریڈ اس تحریر کے بغیر نا مکمل ہے۔
     
  6. hameez

    hameez -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    15
    بہت عمدہ جناب
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    زبردست !
     
  8. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
  9. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    :00001:
    ایسے ھی ھوتا ھے:00003:
     
  10. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    جاہلوں کی کمی نہیں ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں