پردیس میں اپنے دیس کی خوشبو،!!!!

عبدالرحمن سید نے 'دیس پردیس' میں ‏مئی 6, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    یہاں پر جہاں بھی میں سبز ہلالی پرچم یا پاکستان کا نام لکھا ھوا دیکھتا ھوں، تو میرا دل اسے سلیوٹ کرنے کو چاھتا ھے اور خوشی سے میری آنکھیں بھر آتی ھیں، اور حقیقتاً کئی دفعہ قدرتی میرے ھاتھوں نے پاکستانی پرچم کو دیکھ کر سلیوٹ بھی کیا ھے!!!!!!

    کچھ تو ھے میرے وطن کی مٹی کی خوشبو میں،چاھے کیسے بھی حالات کیوں نہ ھوں، ھمیشہ دل یہی چاھتا ھے کہ اڑ کر اپنے وطن پہنچ جاؤں، کسی بھی شہر میں ھی کیوں نہ ھو ھمارے پیارے وطن کا ھر شہر اپنا لگتا ھے، ھر جگہ ھمارے وطن میں تمام لوگ ایک دوسرے سے بہت ھی اخلاق و محبت سے ملتے ھیں، اپنے وطن میں کسی بھی شہر، گاؤں یا کسی بھی جگہ جائیں، کبھی بھی اجنبیت محسوس ھی نہیں ھوتی، جس طرح کہ پردیس میں ھوتی ھے، ھمارے یہاں صرف چند سماج دشمن عناصر ھیں جو صرف اپنی سیاست چمکانے کیلئے ایک دوسرے کے دلوں میں کسی نہ کسی طرح نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش میں لگے رھتے ھیں،!!!!

    یہاں اُس وقت بھی اور اب بھی میرے ساتھ تمام پاکستانی ھیں جن کا تعلق پاکستان کے ھر علاقے سے ھے، اور سب ایک دوسرے کے ساتھ بہت ھی خلوص کے ساتھ پیش آتے ھیں، ساتھ مل جل کر ایک دوسرے کی کام میں مدد بھی کرتے ھیں، کبھی کبھی کوئی آپس میں کسی غلط فہمی کی بناء پر اگر کوئی ناراضگی بھی ھو جاتی ھے تو ایک دوسرے کو سب مل کر گلے بھی لگا کر کسی قسم کی ناراضگی کو فوراً ختم بھی کردیتے ھیں،،!!!!!

    اس کے علاوہ یہاں پر تمام پاکستانی فیملیاں مختلف قسم کی تقریبات بھی منعقد کرتی رھتی ھیں، جس میں پاکستانی فیملیز کے علاوہ دوسرے ملکوں کی فیملیز کو بھی شریک کی دعوت دیتے ھیں، جس کی وجہ سے ھم سب پاکستانیوں کو دوسری قوموں ‌میں بھی بہت ھی زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ھے، اور اسی طرح وہ سب بھی ھم پاکستانیوں کو اپنی ھر تقریب میں بلاتے ھیں، پردیس میں رھتے ھوئے اپنے وطن کی بہت یاد آتی ھے، اسی لئے شاید ایک دوسرے سے مل کر اپنے غموں اور دکھوں کو بھلا کر ایک دوسرے کو اپنی اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ھیں،!!!!

    کاش کہ ھمارے حکمران اور تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ مل کر بیٹھیں اور اپنے ملک کی ترقی اور عوام کی بہتری کیلئے سوچیں، ایک دوسرے کے اختلافات کو بھلادیں اور آپس میں مل کر خلوص دل سے لوگوں میں اخوت اور یکجہتی کی فضا پیدا کریں،!!!!! آمین،
    __________________
    کبھی اپنی خوشیاں دوسروں میں بانٹ کر تو دیکھئے، کتنا سکون ملتا ھے، :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    محترم عبد الرحمٰن سید صاحب، وطن کی محبت میں سرشار ہو کر ایک عمدہ تحریر لکھی ہے آپ نے جو کہ واقعی قابلِ قدر ہے مگر میرے محسوسات اس کے بالکل برعکس ہیں‌ گو کہ میں بھی وطن سے محبت کا شدید دعویدار ہوں، سبز ہلالی پرچم یا پاکستان کا لفظ دیکھ کر میرے دل میں‌ ٹیس سی اٹھتی ہے، اور آنکھیں خود بخود بھر آتی ہیں خوشی سے نہیں‌ بلکہ شرم سے، کہ ہم نے واقعی اپنے ملک کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے اور تجربات بھی وہ کہ فرعونیت کیسے قائم و دائم رہ سکتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    شکریہ رفی جی،!!!!!

    آپ کی بات باکل درست ھے،!!!!
     
  4. محمد ذیشان

    محمد ذیشان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 10, 2008
    پیغامات:
    60
    اپنے وطن کی قدر اس کو ہی ہوتی ہے جو پردیس میں ہوتا ہے کیوں جناب درست کہاں نا؟
     
  5. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    ذیشان جی،!!
    آپ کا کہنا بالکل سو فی صد درست ھے، پردیس میں رھتے والوں اپنے وطن کی یاد بہت زیادہ آتی ھے اور اس کی دوری دل کو بہت تڑپاتی ھے،!!!!

    خوش رھیں،!!!!
     
  6. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    حبِ وطن از ملک سلیمان خوشتر
    خارِ وطن از سنبل و ریحان خوشتر
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بھائی صاحب ترجمہ بھی کردیں

    وطن سے محبت ضرور کریں ، لیکن خیال رہے کہ اسلام کی محبت پر غالب نہ آئے ـ
     
  8. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بہت ہی عمدہ تحریر لکھی ہے۔۔۔۔۔
     
  9. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    فرینڈ جی،!!!!!
    بہت بہت شکریہ
     
  10. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
  11. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    بہت شکریہ۔ بنت امجد۔ کافی عرصہ بعد آپ سے مخاطب ہوں۔ معذرت چاہتا ہوں ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں