ابن صفی کے جاسوسی ناولوں کے کردار

باذوق نے 'گوشۂ ابن صفی' میں ‏مئی 21, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ابن صفی کے جاسوسی ناولوں کے کردار

    ابن صفی ... ایشیا کے سب سے بڑے مصنف ، مقبول ترین ناول نگار اور اردو کے جاسوسی ادب کو برصغیر میں روشناس کرانے والے قلمکار کا اسم گرامی ہے ۔
    ابن صفی نے 1952 ء سے جاسوسی ناول لکھنا شروع کیا اور 1980 ء میں اپنے انتقال تک قریباً ڈھائی سو (250) جاسوسی ناول انہوں نے تصنیف کئے ۔

    ابن صفی ہی اُس ادبی شخصیت کا نام ہے ، جس نے تھکے ہوئے ذہنوں کے لئے صحت مند تفریح مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لوگوں میں کچھ نہ کچھ پڑھتے رہنے کی عادت ڈلوائی ہے ۔ اس کے علاوہ ، برصغیر میں ریڈنگ لائبریریوں (reading libraries) کے رواج کو ابن صفی ہی کا کارنامہ کہا جاتا ہے ۔ آج کا قاری بھی ابن صفی کا ناول ایک ہی نشست میں ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ کمال کسی اور مصنف کو حاصل نہیں ہے !

    ابن صفی نے اپنے جاسوسی ناولوں کو دو قسم کی سیریز میں پیش کیاہے۔
    1) فریدی سیریز
    2) عمران سیریز

    فریدی اور عمران ... ابن صفی کے تخلیق کردہ وہ دو لازوال کردار ہیں ، جن پر باقاعدہ ریسرچ کی جا سکتی ہے۔

    کرنل فریدی ... ابن صفی کا تخلیق کردہ وہ پہلا اوریجنل کردار ہے جو انسان کم اور روبوٹ زیادہ نظر آتا ہے۔ یہ کردار جسمانی اور عقلی سطح پر فولاد کا بنا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اپنے جیالے پن ، بہادری ، اعلیٰ صفات اور تمام تر خوبیوں کے باوجود یہ کردار اتنا سپاٹ اور خشک ہے کہ پڑھنے والا جلد ہی کیپٹن حمید اور قاسم کی جانب راہِ فرار اختیار کر لیتا ہے۔

    علی عمران ... قوس قزح کے سات رنگوں ، یعنی خود عمران ، جوزف ، سلیمان ، جولیا ، صفدر ، سنگ ہی اور تھریسیا ... میں سب سے گہرے اور دلآویز رنگ کا نام ہے۔ عمران کے پاس گو ڈگریوں کی فوج ہے مگر اس کے باوجود وہ حماقتوں میں مبتلا نظر آتا ہے۔ اور اپنی انہی تمام تر حماقتوں اور معصومیت کے ساتھ وہ یوں جلوہ گر ہوتا ہے کہ سلیمان ہو یا سر سلطان ، سبھی اس خبطی اور ازلی بیوقوف کے گرویدہ نظرآتے ہیں۔
    ...........................

    ابن صفی کے ان ہی دو معروف کرداروں کے گرد ان کے تمام جاسوسی ناول بُنے گئے ہیں۔
    اور انہی دو لازوال کرداروں کے ساتھ بے شمار ایسے مزید کردار ہیں ، جن کے نام بھی ہمیشہ کے لیے ابن صفی کے ناولوں سے مربوط ہو گئے ہیں۔

    شیدائیانِ ابن صفی سے ایک درخواست ...
    ابن صفی کے جاسوسی ناولوں میں پائے جانے والے تمام چھوٹے بڑے ناموں کو ذیل کے ذیل کے تھریڈ میں محفوظ کر لیا جائے تاکہ ایک قسم کا ریکارڈ بن جائے اور (کبھی مستقبل میں) ان کرداروں پر تحقیق کرنے والوں کو آسانی مہیا ہو۔


     
  2. Rashid PARCO

    Rashid PARCO -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2008
    پیغامات:
    9
    ٰIbne Safi

    AOA!
    Tamam ibne safi sahab kay chanay waloon ko adab arz ---- My name is Rashid Ashraf and i am a lover of Safi sahab --- I have written an article titled " Qalam Ka Qarz" which is avaibale at www.ibnesafi.info in urdu article section -- Plz read and give your comments -- My e-mail is zest70pk@gmail.com
     
  3. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    وعلیکم السلام
    راشد اشرف صاحب ! اردو مجلس پر خوش آمدید ۔
    9 صفحات پر مشتمل آپ کے اس قیمتی اور موقر مضمون کو ذرا فرصت سے ہی پڑھنا پڑے گا۔ ویسے چار صفحات تو یونہی دیکھتے دیکھتے پڑھ لئے ہیں‌ میں نے۔ اسی سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ آپ کی تحریر میں واقعتاَ کشش ہے۔
    کیا آپ کے پاس یہ تحریر ان پیج (InPage) فائل کی شکل میں موجود ہے؟ اگر ہاں‌ تو ضرور بھیجیں اس کو اردو یونیکوڈ میں ڈھال کر یہاں مجلس پر پیش کرتے ہوئے ہمیں خوشی محسوس ہوگی۔
     
  4. Rashid PARCO

    Rashid PARCO -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2008
    پیغامات:
    9
    janab-e-wala! Assla,walikum --- i hope you are fine there - I saw your reply today, sorry for delayed response. Infact, i dont have my article qalam ka qarz in inpage format, however, i got it in pdf format ----- I would love to see it on your precisous web-site --- Regards

    RASHID ASHRAF
     
  5. Rashid PARCO

    Rashid PARCO -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2008
    پیغامات:
    9
    Ibne Safi Grave Pictures

    AOA to All Safi Sahab Lover!
    If you want to see ibne safi's grave pictures, just go to esnips in Rashid Ashraf profile, there you can see these picture which i have taken on May 18, 2009 - Moreover, I have written an article on Ibne Safi and it is going to be published in BUSINESS RECORDER soon ----- I request the moerator of this site to add my article QALAM KA QARZ.

    Regards
    RASHID ASHRAF
    0333-2312235
     
  6. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    وعلیکم السلام راشد اشرف صاحب
    ان شاءاللہ آپ کے مضامین ضرور یہاں شائع ہوں گے۔
    آپ کو میں ایک ذاتی پیغام بھی رہا ہوں ، وہ دیکھ لیں۔ شکریہ۔
     
  7. عبداللہ حیدر

    عبداللہ حیدر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 29, 2008
    پیغامات:
    147
    السلام علیکم باذوق بھائی، آپ نے اپنی آئی ڈی ایکسٹو سے متاثر ہو کر بنائی تھی کیا؟
     
  8. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    Ibne Safi - Eik Makalma ki Report, Jang KAy Internet Edition Main (August 23, 2009)

    Dostoon! Ibne Safi - Eik Maklma kay naam say Arts Council main August 7, 2009 ko Honay Wali TAqreeb k Mukaml Report Jang August 23, 2009 Kay Internet Edition Main Aa Gayee Hai App Daikh Saktay Hain at the following Link:

    http://www.jang.net/jang_mag/detail_article.asp?id=7529

    RASHID
     
  9. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    Dosston! wadi-e-urdu.com per jaa ker app Ibne Safi say mutaliq kuch naya daikh saktay hain, tafseel kuch yun hai:

    http://www.wadi-e-urdu.com/
    ابن صفی پر سوالنامہ/گائیڈ لائنز برائے پی ایچ ڈی (Questionnaire / Guidelines for Ph.D on Ibne Safi)

    Ibne Safi's Nazimamabd House (1957-1980) اظم اْباد کی رھا ئش گاہ

    A Few Forewards of Ibne Safi Novels (ابن صفی کے چند ناولز کے پیشرس)

    A Few Titles of Ibne Safi Novels (ابن صفی کے چند ناولز کے ٹائٹلز)

    Imposters Safis (ابن صقی، نجمہ صفی، این صفی، نجم صفی، نغمہ صفی، ایس قریشی)

    Latest-Indian Writer Zubair Rizvi on Ibne Safi (زبیر رضوی ابن صفی پر)
     
  10. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    Doston! ہم ان پرستاروں کی تفصیل جمع کر رہے ہیں جنہوں نے ابن صفی سےبالمشافہ ملاقات کی۔ اگر آب نے یا آب کے کسی عزیز کو ابن صفی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا یو تو ہمیں اس کی تفصیل بمہ تصویر ای میل کیجے جسے آب کے تعارف کے ساتھ وادیء اردو پر شائع کیا جائے گا. اس کے لیے لنک ملاحظہ ہو
    http://www.wadi-e-urdu.com/those-fan...-مل/
     
  11. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بہت خوب راشد اشرف بھائی !!
     
  12. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں