ابن صفی : اگاتھا کرسٹی کا اظہارِ خیال

عقرب نے 'گوشۂ ابن صفی' میں ‏جون 4, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عقرب

    عقرب Guest

    ابن صفی : اگاتھا کرسٹی کا اظہارِ خیال

    سہیل اقبال لکھتے ہیں :
    غالباً 1965ء کی بات ہے۔ میں ابن صفی کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ دو اصحاب کی آمد کی اطلاع ملی۔ انہوں نے ان حضرات کو بھی وہیں بلوا لیا جہاں ہم بیٹھے ہوئے تھے۔
    یہ حضرات وصی اختر شوق اور روزنامہ "حریت" کے اے۔آر۔ممتاز تھے۔ شوق صاحب ریڈیو کے جشن تمثیل کے لیے ابن صفی سے ایک ڈرامہ لکھوانا چاہتے تھے۔

    بات جاسوسی لٹریچر کی چھڑ گئی اور ابن صفی کے نقالوں تک جا پہنچی۔ اس پر شوق صاحب نے بتایا کہ :

     
  2. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    اگاتھا کرسٹی ابن صفی کے بارے میں

    جناب والا!
    مندرجہ ذیل عبارت، وکی پیڈیا انسائکلو پیڈیا سے لی گئی یے جو کہ self-explanatory ہے۔ وکی پیڈیا کی بات کے جواب میں ہم نے بھی انٹرنیٹ پر خاصا تلاش کیا لیکن کوئی ٹھوس حوالہ نہ مل سکا۔ لیکن بہرحال اس سے ابن صفی صاحب کی عظمت میں کوئی کمی نہیں آتی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگاتھا کرسٹی کا یہ بیان ضرور کہیں یہ کہیں درج ہو گا، بات صرف اس تک رسائی کی ٹھہری۔۔۔۔۔۔

    "
    I am very curious to know where the quote from Agatha Christie -- "I don't know Urdu but have knowledge of detective novels of the Subcontinent. There is only one original writer - Ibn-e-Safi." -- cited in this article comes from. I can't find any reference to it anywhere by searching with Google. Could someone cite a provenance for this?
     
  3. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    راشد بھائی۔ اگاتھا کرسٹی کا یہ تو بہت مشہور قول ہے۔ ابن صفی پر جتنے بھی مضامین لکھے گئے ہیں ، اکثر میں یہ قول دہرایا گیا ہے۔
     
  4. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    درست کہا آپ نے لیکن میں نے وکی پیڈیا کے ایڈمنسٹریٹر کے اقتباس کا حوالہ دیا یے کہ اگاتھا کرسٹی کا زیر موضوع اقتباس وکی پیڈیا کے لوگوں کو انٹرنیٹ پر کہیں سے نہ مل سکا۔ ہم تو اس بات کی صداقت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن وہ لوگ شاید کوئی ثبوت چاہتے ہیں۔ میں متعلقہ حصہ دوبارہ درج کرتا ہوں:

    "پچھلے دنوں مغرب کی نامور جاسوسی مصنفہ " اگاتھا کرسٹی - Agatha Christie " کہیں جاتی ہوئی کراچی ایرپورٹ سے گزری تھیں۔ - کچھ لوگوں کو پہلے سے علم تھا کہ وہ کچھ دیر وی۔آئی۔پی لاؤنج میں قیام کریں گی۔ وہ لوگ ان سے ملنے گئے۔
    کسی نے دورانِ گفتگو پاکستانی جاسوسی لٹریچر کا ذکر کیا"،،،،،،،،،

    دیکھیے، عبارت مہمل یے، غور طلب بات یہ یے کہ مندرجہ ذیل باتوں کی کوئی وضاحت نہیں یے، اس واسطے کہ:

    1- وہ "کچھ لوگ" کون تھے
    2- "کس" نے دورانِ گفتگو پاکستانی جاسوسی لٹریچر کا ذکر کیا ؟
    3- کیا وصی اختر شوق اور روزنامہ "حریت" کے اے۔آر۔ممتاز کو یہ علم نہیں تھا کہ وہ "کچھ لوگ" کون تھے ؟ اور اگر تھا تو ان حضرات کا نام کیوں نہیں بیان کیا ؟
    4- ابن صفی صاحب کا اس واقعے پر کہیں کوئی تبصرہ نہیں ملتا

    جب مجھ جیسا ناکارہ انسان وادئ لردو کے لیے اس قدر تگ و دو کر رہا ہے اور ابن صفی کے آرٹسٹ ولایئت صاحب و انوار صدیقی جیسے لوگوں سے مل کر بال کی کھال نکالی جارہی ہے تو وہ حضرات تو ثقہ صحافی تھے، پھر کھوج کیوں نہ لگائی گئی،،،،،،،،،،،،،

    بہرحال، کل میں ڈاکٹر احمد صفی سے دریافت کروں گا۔

    ولسلام
     
  5. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    وکی پیڈیا کون سا قابل بھروسہ ادارہ ہے ؟؟ ادارے میں بیٹھے منتظمین غالباَ اپنے آپ کو طرم خان سمجھتے ہیں کہ ایک کلک پر ساری انفارمیشن انٹرنیٹ سے مل جائے گی۔ ابھی اردو مواد اس قدر بھی ترقی یافتہ نہیں ہوا کہ ماضی یا حال کی ایک ایک خبر بلکہ خبر کا ایک ایک لفظ نیٹ پر کھوج کرنے سے دستیاب ہو جائے۔ بہت سارا مواد تو کتابوں میں اور اُس دور کے اخبارات میں محفوظ ہے۔
    اگر وکی پیڈیا اپنے آپ کو ایک قابل اعتماد معلوماتی ذریعہ کے بطور مشہور کرانے کا آرزومند ہے تو کچھ تحقیق ادارے کے ذمہ داران کو بھی کرنا چاہئے ورنہ قارئین کی فراہم کی گئیں معلومات پر انحصار کئے بیٹھا رہے جیسا کہ اب تک کیا جا رہا ہے۔
     
  6. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    جناب محمد حنیف ایڈمنسٹریٹر ابن صفی ڈاٹ انفو کی رائے

    آپ کی بات سے متفق ہوں، جناب محمد حنیف ایڈمنسٹریٹر ابن صفی ڈاٹ انفو کا اسی حوالے سے آج کا موصول شدہ جواب دیکھ لیں:
    [EN]It was first mentioned in the Alif Laila Digest with the reference of Razi Akhtar Shauq (radio Pakistan). I think he is no more in this world to confirm. However Ibne Safi Sahab himself has seen the copy of this issue of the digest and there was never any clarification from his side.

    How can somebody find a reference on google or other search engines because except our websites. All the others are copies of Ibnesafi.info. Even most of the updates done on Wikipedia has been copied from this site. I have an official email from Wikepedia when they wanted my permission to add the link which i granted.

    May be Ahmad Bhai has some more information
    .[/EN]​
     
  7. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    صاحب ہم نے جناب احمد صفی سے بات کی اور طے پایا کہ اس کا جائزہ لیا جائے گا، اگاتھا کرسٹی کا ٹریول پلان حاصل کیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ موضوع تحقیق مانگتا ہے، بہرکیف،اگاتھا کرسٹی کے واحد پوتے، مسٹر میتھیو کو اس بارے میں دریافت کرنے کے لیے ای میل کر دی گی ھے، جواب کا انتظار ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں