حمد یہ بادِ صبا کون چلاتا ہے، مِرا رب

محمد زاہد بن فیض نے 'حمد و نعت' میں ‏دسمبر 24, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    یہ بادِ صبا کون چلاتا ہے، مِرا رب
    گُلشن میں کلی کون کِھلاتا ہے، مِرا رب
    مکھی کو بھلا شہد بنانے کا سلیقہ
    تم خود ہی کہو کون سِکھاتا ہے، مِرا رب
    برساتا ہے بادل کو بھلا کون زمیں پر
    گُل بُوٹے کہو کون اُگاتا ہے، مِرا رب
    خوشحال کو خوشحال کِیا کس نے بتاؤ
    غمگین کا غم کون مِٹاتا ہے، مِرا رب
    مانا! وہ سما سکتا نہیں ارض و سما میں
    پر ٹُوٹے ہوئے دل میں سماتا ہے مِرا رب
    اِک پردۂ شب کون گراتا ہے سرِشام
    سُورج کا دِیا کون جلاتا ہے، مِرا رب
    صحرا کو مزیّن وہ بناتا ہے جبل سے
    گُلشن کو بھی پھولوں سے سجاتا ہے، مِرا رب
    خود کھانے سے پینے سے مبرا و منزہ
    گو سب کو کِھلاتا ہے، پِلاتا ہے، مِرا رب
    ہے کون جو حاکم ہے، بلا شرکتِ غیرے
    یہ نظمِ جہاں کون چلاتا ہے، مِرا رب
    ستّار ہے، عاصی کو وہ رُسوا نہیں کرتا
    بندے کے معائب کو چُھپاتا ہے مِرا رب
    آخر میں کسی اور سے فریاد کروں کیوں
    جب رازق و وہّاب ہے، داتا ہے مِرا رب


    بشکریہ لنک
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 24, 2011
  2. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    جزاک اللہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں