دفتری ابو۔ ۔ ۔ ! غور کیجئے

مشکٰوۃ نے 'مجلس اطفال' میں ‏فروری 15, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    [​IMG]
    ابو!
    کیا آپ
    اپنے دفتر جانے کو ہیں
    پھر تیار؟
    کیا ہی اچھا ہوتا
    اگر اک روز
    اپنے ساتھ ہی لے آتے
    اپنا دفتر اپنے گھر
    ہم دونوں میں سے
    کون ہے جو
    آپ کو اچھا لگتا ہے
    میں یا آپ کا اپنا دفتر؟

    ترکی شاعر جاھد ظریف اوغلو
    کی کتاب "فرشتوں کا طلوع آفتاب"
    سے لی گئی ایک نظم کا ترجمہ
    بشکریہ "پھول"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    بہت خوب
    بچے کی زبان سے شاعر کہ رہا ہے کہ گھر اور بچوں کو بھی وقت دینا ضروری ہے۔دفتری ابوؤں کو سوچنا ضرور چاہئے۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    یقینا ایک سوچنے کے لائق بات ہے، ویسے یہ اپر کلاس میں زیادہ ہوتا ہے جن کے بچے اپنے ماں باپ کی شکل بہت کم دیکھ پاتے ہوں گے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایسے گھروںکے بچے بھی اپنی شکلیں کم ہی اپنے والدین کو دکھا پاتے ہیں اور پروا دونوں‌ طرف سے کسی کو نہیں‌ہوتی:00002:
     
  4. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بہت خوب
    یار ساجد بھائی
    آپ بھی پتہ نہیں‌کہاں‌کہاں‌سے نکال کر لاتے ہیں، مزے مزے کی اور کام کی ہلکی پھلکی باتیں۔
    ونڈرفل
     
  5. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    بجا فرمایا بھائی!
    یہ بات تو عمومی گھرانوں کی ہے۔ ۔
    بچے کہتے ہیں"جب ہم سکول جاتے ہیں تو پاپا سوئے ہوتے ہیں ،جب ہم گھر آتے ہیں تو پاپا دفتر گئے ہوتے ہیں اور جب پاپا دفتر سے آتے ہیں تو ہم سوئے ہوتے ہیں"
    اپر کلاس کا سفر تو۔ ڈے کیئر سنٹر سے اولڈ ہوم تک کا ہے۔ ۔
    مجھے یاد ہے کہ میرے والد محترم اگرچہ دن کے اوقات میں عمومی طورپر گھر میں ہوتے تھےلیکن دینی سرگرمیوں کی وجہ سے رات دیر سے گھر آتے تھے۔ ۔ جیسے ہی گاڑی کی آوازآتی تو میں بھاگ کر دروازہ کھولتی اور ابو ہمیشہ ایک ہی بات کہتے"ابھی تک جاگ رہی ہو۔ ۔ ۔ ؟"
    ایک دن جب ابو نے یہ بات کہی میں نے ہمت کرکے کہہ ہی دیا"آپ ہمیشہ دیر سے گھر کیوں آتے ہیں؟"
    جواب ملا"بیٹا! میٹنگز کی وجہ سے دیر ہو جاتی ہے۔ ۔ آپ رات دیر تک جاگتی رہتی ہو سو جایا کرو۔ ۔ "
    "آپ جلدی گھر آیا کریں نا۔"میں نے کہا تو ابو خاموش ہو گئے۔۔ ۔
    ابو کا حکم بھی سر آنکھوں پر۔ ۔۔ ۔ سو ان کی گاڑی کی آواز سنتے ہی بستر میں گھس جاتی۔ ۔ ۔
    لیکن اس دن کے بعد ابو جان کی کوشش ہوتی کہ وہ جلدی گھر آیا کریں اور پھر ابو جب بھی گھر آتے تو کمرے میں آکر دیکھتے کہ سو رہی ہوں یا جاگ رہی ہوں ۔ ۔جب ابو اطمینان کر لیتے کہ سو رہی ہوں تو پھر اپنے کمرے میں چلے جاتے۔ ۔ لیکن انہیں ایک بات معلوم نہیں کہ وہ جب بھی کمرے میں آتے ہیں تو لحاف کے اندر سے دو آنکھیں ہمیشہ ان کے چہرے کی زیارت کر رہی ہوتی ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بنیادی طور پر یہ کامنٹس تھریڈ کے لئے تھے۔۔۔۔!!! لیکن میں‌ی سمجھ بیٹھا کہک یہ تھریڈ ساجد بھائی نے شروع کیا ہے۔
    چلیں‌موضوع پر۔۔۔
    بہت خوب
    اچھا موضوع ہے
    مزے مزے کی اور کام کی ہلکی پھلکی باتیں۔ ہیں۔
    ونڈرفل
     
  7. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    ہممممممممم۔ ۔ ۔
    کوئی مسئلہ نہیں بھائی!
    بات کوئی بھی کرے اصل مقصد تو سبق حاصل کرنا ہے۔ ۔ ۔
    پسند کرنے کا شکریہ
     
  8. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    اور جن کے ابو پردیس میں ہوتے ہیں -بہت سی آسائشوں میں رہتے ہوئے جو کمی مجھےبہت محسوس ہوتی تھی وہ ابو کی تھی------------------
    اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے کہ میرے بچے اپنے ابو کے ساتھ ہیں اللہ تعالی سب کے ماں باپ کو صحت تندرستگی اور لمبی زندگی دے آمین یا رب العالمین -
     
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اور آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اللہ تعالی آپ کے بچوں پر اُن کے والدین کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے یہ رشتے بہت قیمتی ہیں جنہیں ہم اکثر سمجھ نہیں پاتے اور بہت دیر کر بیٹھتے ہیں اور ہاتھ وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔

    اپنے والدین کو جب بھی بیمار دیکھا ہے تو اُن سے دور ہوجانے کی تکلیف کو بہت بار گہرائی سے محسوس کیا ہے اور ایسا سوچ کر روح کانپ جاتی ہے کہ اگر وہ نہ ہوئے تو ہم کیا ہوں گے ،

    یقینا ہماری بہن بھی :00008:
     
  11. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    بہت خوب سسٹر
     
  12. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    وایاک
    آمین یارب العالمین
     
  13. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    شکریہ جی!
     
  14. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    شیئرنگ کا شکریہ
     
  15. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اپنے بچوں کے ابو کے ساتھ !
    (ابتسامہ)
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاءاللہ کتنی پیاری نظم ہے : )
     
  17. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ شیئرنگ مشکوٰۃ سس!

    یقیناً قابلِ غور بات ہے کہ جن کے لئے انسان اتنی محنت اور بھاگ دوڑ کرتا ہے وہی نظرانداز ہو جائیں تو کیا فائدہ، ویسے میں تو دفتر جاتا ہی نہیں، بقول محمد بابا شکول گئے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاءاللہ محمد بولنے لگا ہے ۔ بہت خوب ۔ بابا سکول تو ماما کہاں ہوتی ہیں ؟
     
  19. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جی الحمد للہ نان سٹاب بولتا ہے اور اسی وجہ سے اُسکی ماما اور وہ سارا دن گھر میں لڑتے رہتے ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں